مخالف لشکروں کو دیکھ کر صحابہؓ کے ایمان اور بھی بڑھ گئے

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
245
سیر روحانی (7)
مسلمانوں کی کمزوری پر منافقین کی طعنہ زنی غرض جب یہ باتیں پوری ہوئیں تو منافقوں
کیلئے یہ بڑی تباہ کن چیز تھی۔ انہوں نے خیال کیا اب تو مارے گئے۔ اِدھر سے یہو دی چلے
آرہے ہیں اُدھر سے عرب قبائل چلے آرہے ہیں ، اُدھر مکہ کے لشکر چلے آرہے ہیں
۔ غرض دس بارہ ہزار کا لشکر آرہا ہے اور مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ اُن کے مقابلہ میں
اتن سپاہی تو کجا، ان کے پاس اس سے نصف بھی سپاہی نہیں وہ مقابلہ کہاں کریں گے۔ اور
یہ حالت پہنچ گئی کہ وَ إِذْ قَ وَإِذْ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ يَأَهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا منافق
جو ڈر کے مارے مسلمانوں کی ہاں میں ہاں ملایا کرتے تھے کہ ہم بھی مسلمان ہیں اُن کو بھی
اتنی دلیری پیدا ہو گئی کہ انہوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ ارے میاں ! اب بھی یہ بات
تمہاری سمجھ میں نہیں آئی اب تو سارا عرب اکٹھا ہو کر تمہارے خلاف جمع ہو گیا ہے اسلئے
اب چھوڑو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آپ بھگتا پھرے گا اور جاؤ اپنے گھروں
میں اب اس لڑائی میں مقابلہ کا کوئی فائدہ نہیں۔
مخالف لشکروں کو دیکھ کر صحابہؓ لیکن مسلمانوں نے اسوقت وہی دیکھا جو
خان فقیر محمد صاحب چار سدہ والوں نے کے ایمان اور بھی بڑھ گئے دیکھا تھا کہ خدا کی یہ بات پوری ہو گئی ہے
اور وہ بات بھی پوری ہو گی ۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ اس کا ذکر کرتے ہوئے
فرماتا ہے وَ لَمَّا ذَا الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ صَدَقَ اللَّهُ وَ
رَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَانًا وَ تَسْلِيمًا - و یعنی جب مؤمنوں نے دیکھا کہ اُدھر سے شمالی
عرب کے لشکر چلے آرہے ہیں اِدھر سے جنوبی عرب کے لشکر چلے آرہے ہیں، اُدھر سے
مشرقی عرب کے لشکر چلے آرہے ہیں اِدھر سے مغربی عرب کے لشکر چلے آرہے
ہیں ، اُدھر سے مکہ کا لشکر چلا آرہا ہے اِدھر سے یہودی قبائل ارد گرد سے جمع ہو کر چلے
آرہے ہیں ، اُدھر سے اندر کے یہودی مقابلہ کے لئے کھڑے ہو گئے ہیں اور ادھر
منافقوں کی بات بھی سنی کہ اب تو تمہارا کچھ نہیں بن سکتا چھوڑو اس دین کو ، تو مسلمانوں

انوار العلوم جلد 24
246
سیر روحانی (7)
نے کہا تم تو کہتے ہو ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دیں۔ ارے! مکہ میں کون
کہہ سکتا تھا کہ یہ لشکر جمع ہونگے ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا طاقت تھی کہ اس
کیلئے دس آدمی بھی جمع ہوتے ۔ ایک ابو جہل کافی تھا جو کہتا تھا میں اسے مار دو نگا یہ اتنے
بڑے لشکر اکٹھے ہو کر اس لئے آگئے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان اب اتنے طاقتور ہو
گئے ہیں کہ سارا عرب ان کو مل کر ہی مار سکتا ہے اور یہ خبر جو دس سال پہلے دی گئی تھی کہ
مسلمان اتنے طاقتور ہو جائیں گے کہ سارا عرب جمع ہو کر اُن کے مقابلہ کے لئے آئے گا یہ
بڑا بھاری نشان ہے یا نہیں ؟ تو هَذَا مَا وَعَدَنَا الله - دیکھو یہ وعدہ قرآن میں پہلے سے موجود
تھا کہ عرب اکٹھے ہو کر آئیں گے۔ ہمارے تو ایمان تازہ ہو گئے کہ جس وقت یہ خبر دی گئی
تھی کہ عرب اکٹھے ہو کر آئیں گے اُس وقت کوئی امکان ہی نہیں تھا، خیال بھی نہیں آسکتا
تھا، وہم بھی نہیں ہو سکتا تھا مگر آج آگئے تو سُبْحَانَ اللہ ! یہ تو وہی بات ہوئی جو خدا تعالیٰ
نے کہی تھی اور خدا اور اس کار سول سچے ثابت ہو گئے۔ پس ہمیں کیا ڈر ہے اب تو ہم ان
کے ساتھ اور چمٹیں گے۔ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا ايْمَانًا وَ تَسْلِيمًا ۔ اور اس آواز کے آنے سے
اُن کے ایمان اور بھی بڑھ گئے اور انہوں نے کہا کہ کتنی بڑی پیشگوئی تھی جو پوری ہو گئی
۔ انہوں نے تو کہا تھا کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دو وَ مَا زَادَهُمْ إِلَّا
ايْمَانًا وَ تَسْلِيمًا ۔ مگر مسلمانوں نے کہا کہ اب تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
اطاعت میں ہی ہمیں اپنی نجات نظر آتی ہے۔ جس شخص کی یہ خبر سچی ہو گئی ہے اُس کے
ساتھ مل کر ہم نے کام نہیں کرنا تو اور کیس کے ساتھ کرنا ہے۔ پس وہ اپنے عمل اور قربانی
میں اور بھی زیادہ ترقی کر گئے۔
غرض یہ وہ جنگ تھی جو کہ پانچویں سال ہجرت میں ہوئی لیکن چار سال کے
قریب ہجرت سے بھی پہلے مکہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کو بتا دیا تھا کہ اس طرح تمام لشکر
اکٹھے ہو کر آئیں گے اور حملہ کریں گے تم اُن کا مقابلہ کروگے اور اُن کو شکست ہو جائے
گی اور خدا تعالیٰ تمہاری مدد کیلئے آئے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی