دشمن کی معاہدہ شکنی کی خبر
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
248
سیر روحانی (7)
کوئی نشان ظاہر کر دے تو وہ جس کی تائید کرے گا اُس کو فائدہ پہنچ جائے گاورنہ ملک
میں امن پیدا ہو جائے گا۔ پھر ایک شرط یہ بھی کی گئی کہ عرب قبائل میں سے جو چاہے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ کرلے اور جو چاہے مکہ والوں سے معاہدہ
کرلے۔ ارد گرد کے جو قبائل تھے اُن کو یہ آفر (OFFER) کیا گیا کہ تم جس سے چاہو
معاہدہ کر لو چنانچہ بنو خزاعہ نے کہا ہم تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ کریں
گے اُن کی مکہ والوں سے لڑائیاں تھیں اور بنو بکر جو ایک بڑا قبیلہ تھا اور مکہ والوں کا
دوست تھا اُس نے کہا کہ ہم مکہ والوں سے معاہدہ کریں گے۔ غرض قبائل عرب بھی
تقسیم ہو گئے ۔ اُن میں سے بنو خزاعہ مسلمانوں کے حق میں ہو گئے اور بنو بکر مکہ والوں
کے حق میں ہو گئے اور فیصلہ یہ ہوا کہ آپس میں لڑنا نہیں سوائے اس کے کہ کوئی معاہدہ
توڑے۔ اگر کوئی معاہدہ توڑ کر اپنے مد مقابل سے یا اُس کے حلیف سے مقابلہ کرے تو پھر
اُس سے لڑائی کی اجازت ہو گی اسی طرح کچھ اور شرطیں طے ہوئیں۔ 10
دشمن کی معاہدہ شکنی کی خبر شکنی کی خبر جب یہ شرطیں طے ہو گئیں تو اب گویا آئندہ
دس سال کیلئے جنگ بند ہو گئی۔ اب جنگ کی
صرف ایک ہی صورت باقی تھی اور وہ یہ کہ مکہ والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا
آپ کے حلیفوں پر حملہ کر دیں کیونکہ مسلمان کو تو حکم ہے کہ بہر حال تم نے اپنا عہد پورا
کرنا ہے۔ اس معاہدہ کے بعد نا ممکن تھا کہ مسلمان لڑائی کر سکیں۔ صرف ایک ہی صورت
باقی تھی کہ مکہ والے محمد رسول اللہ پر حملہ کر دیں یا آپ کے حلیفوں پر حملہ کر دیں اسکے
بغیر لڑائی نہیں ہو سکتی تھی۔ گویا اب لڑائی کا اختیار دشمن کے ہاتھ میں چلا گیا مومنوں
کے ہاتھ میں نہ رہا۔ ایسی صورت میں جب لڑائی کا اختیار دشمن کے ہاتھ میں تھا جب یہ پتہ
لگنے کی کوئی صورت ہی نہیں تھی کہ دشمن کی فوجیں اسلامی نظام کے دائرہ میں داخل ہو
جائیں گی کیونکہ فیصلہ تو اُس نے کرنا تھا مسلمانوں نے نہیں کرنا تھا اُس وقت جب صلح حدیبیہ
کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس آرہے تھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو خبر
دی گئی کہ دشمن معاہدہ توڑے گا اور ہم تم کو اُن پر قبضہ دیں گے۔ گویا پھر قریبا ڈیڑھ سال
انوار العلوم جلد 24
249
سیر روحانی (7)
پہلے خبر مل گئی کہ دشمن کی فوجیں تمہارے ملک میں داخل ہو جائینگی چنانچہ آپ کو الہام
ہوا ! إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ
نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا وَ يَنْصُرَكَ اللهُ نَصْرًا عَزِيزًا - 1 یعنی اے محمد
رسول اللہ ! ہم تجھ کو ایک عظیم الشان فتح کی خبر دے رہے ہیں۔ وہ ایک ایسی فتح ہو گی جو
اپنی ذات میں اس بات کی گواہ ہو گی کہ تو سچا ہے اور پھر وہ فتح مبین ہو گی۔ بعض نشانات تو
ہوتے ہیں مگر اُن سے نتیجہ نکالنا اور استنباط کرنا پڑتا ہے لیکن وہ فتح ایسی ہو گی کہ استنباط کی
ضرورت نہیں ہو گی بلکہ وہ خود اپنی ذات میں تیری صداقت کا ایک زندہ ثبوت
ہو گی۔ لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَذَ اور یہ فتح ہم تجھے اس لئے دیں گے
تا کہ تیری جنگ جو عربوں سے چلی آرہی ہے اُس میں بعض باتیں کرنے والی تھیں جو
تو نے نہیں کیں اور بعض غلطیاں تم سے ایسی ہوئیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں اور تم نے
کر لیں ۔ مثلاً بعض جگہ عفو نہیں کرنا چاہئے تھا مگر عفو کر دیا۔ بعض جگہ معاف کرنا چا
ہئے تھا مگر صحابہ کو خیال نہیں آیا اور انہوں نے معاف نہیں کیا مثلاً محرم الحرام میں جا
کر مسلمان لڑپڑے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خفا ہوئے کہ اِس مہینہ میں تو لڑنا
جائز ہی نہیں ۔ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا اور وہ تجھ پر اپنی نعمت
پوری کرے اور تجھے وہ راستہ دکھائے جس کے ذریعہ سے تجھے کامیابی نصیب ہو جائے۔
وَ يَنْصُرَكَ اللهُ نَصْرًا عَزِيزًا اور اللہ تعالیٰ تیری مدد کرے گا اور مدد بھی معمولی نہیں بلکہ
بڑی غالب مدد۔ اس میں اس طرف اشارہ کیا گیا کہ چونکہ مسلمان حملہ نہیں کر سکتے اس
لئے تیرے ہاتھ سے تو لڑائی نکل گئی اب ہم ایسا طریق اختیار کریں گے جس سے لڑائی
جائز ہو جائے اور وہ طریق یہی ہو سکتا تھا کہ کفار حملہ کر دیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
ہم خود ایسے سامان کریں گے کہ کفار تجھ پر حملہ کر دیں گے اور پھر اس کے نتیجہ میں وہ
تباہ ہو جائیں گے۔ يُتِمَّ نِعْمَتَهُ، سے بھی یہی مراد ہے کہ عرب شکست کھا جائیں گے
اور اسلامی حکومت قائم ہو جائے گی۔ کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ إِذْ قَالَ
مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ وَجَعَلَكُمْ قُلُوكًا - 12 یعنی