ابوسفیان کی بہانہ سازی
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
255
سیر روحانی (7)
اس لڑائی کو ٹلا دیا جائے۔ جس وقت حدیبیہ کی صلح ہوئی ہے اُس وقت ابو سفیان جو اُن کا
لیڈر تھا مگہ میں موجود نہیں تھا وہ باہر تھا مگر اس واقعہ کے وقت ابو سفیان موجود تھا۔ مکہ
کے رؤساء آخر پریشان ہو کر ابو سفیان کے پاس آئے اور اُس سے کہا کہ اِس اِس طرح
واقعہ ہو گیا ہے۔ وہ کہنے لگا واقعہ کیا ہے ؟ میں نے تو سنا ہے کہ تم خود وہاں گئے تھے اور
خزاعہ پر تم نے حملہ کیا۔ وہ کہنے لگے جو ہو گیا سو ہو گیا تم لیڈ ر ہو تمہارا کام ہے کہ اس کو
سنبھالو۔ تم مدینہ جاؤ اور وہاں جاکر دوبارہ معاہدہ کرو اور یہ بہانہ بنالو کہ دس سال تھوڑی
مدت ہے ہم پندرہ سال تک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اُن کو پتہ بھی نہیں لگے گا کہ ہم کیوں
کر رہے ہیں۔ نیا معاہدہ ہو جائے گا اور ہم کہیں گے کہ اب پچھلی غلطی پر کوئی لڑائی نہیں
ہو سکتی۔ ابو سفیان نے کہا بہت اچھا چنانچہ وہ چل پڑا۔
ابو سفیان کی بہانہ سازی جب وہ مدینہ پہنچا تو اس نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہا آپ جانتے
ہیں میں مکہ کا سردار ہوں۔ فرمایا ٹھیک ہے۔ اُس نے کہا آپ کو معلوم ہے جب صلح حدیبیہ
ہوئی تھی میں مکہ میں موجود نہیں تھا اُسوقت معاہدہ ہو گیا۔ آپ میری پناہ دیئے بغیر کسی
کو کیوں پناہ دے سکتے ہیں۔ میں معاہدہ کروں تو معاہدہ مکہ کی طرف سے ہو سکتا ہے میں
نہ کروں تو کیسے ہو سکتا ہے ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس کی بات سن کر خاموش
رہے۔ پھر اُس نے کہا میری تجویز یہ ہے کہ معاہدہ نئے سرے سے کیا جائے اور میں اُس
پر دستخط کروں اور دوسرے دس سال تھوڑے ہیں قوم لڑتے لڑتے تھک گئی ہے میرا خیال
ہے اس مدت کو پندرہ یا بیس سال کر دیا جائے۔ اس طرح اُس نے بہانہ بنایا کہ گویا ایک
معقول وجہ بھی موجود ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ابو سفیان کیا کوئی
معاہدہ توڑ بیٹھا ہے ؟ وہ کہنے لگا مَعَاذَا للهِ مَعَاذَا الله یہ کس طرح ہو سکتا ہے معاہدہ ہم نے خدا
سے کیا ہے اُسے کوئی توڑ سکتا ہے۔ ہم اپنے معاہدہ پر قائم ہیں ہم اُسے نہیں توڑ سکتے۔ آپ
نے فرمایا اگر تم معاہدہ توڑنے والے نہیں تو ہم بھی توڑنے والے نہیں کسی نئے معاہدہ کی
کیا ضرورت ہے۔ اب گھبرا گیا کیونکہ بات تو بنی نہیں تھی۔ وہ کہنے لگا زیادہ مناسب یہی ہے
انوار العلوم جلد 24
256
سیر روحانی (7)
کہ میں بڑا آدمی ہوں معاہدہ پر میرے دستخط نہیں اگر میرے دستخط ہو جائیں تو معاہدہ
محفوظ ہو جائے گا اس سے زیادہ کوئی بات نہیں۔ آپؐ نے فرمایا کوئی ضرورت نہیں۔ اب
ابو سفیان کو فکر پڑی تو وہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور جا کر کہنے لگا ابو بکر ؟!
تم جانتے ہو میری کتنی بڑی پوزیشن ہے میرے دستخط معاہدہ پر نہ ہوں تو مکہ والوں پر وہ
کیسے حجت ہو سکتا ہے میرے دستخط ہونے چاہئیں اور میں پھر کہتا ہوں کہ مدت بھی
بڑھادی جائے۔ تم محمد رسول اللہ سے کہو وہ تمہاری بات بڑی مانتے ہیں تم اُن سے کہو کہ
معاہدہ پھر سے ہو جائے اور اُس پر میرے دستخط بھی ہو جائیں۔ آپ نے فرمایا تم نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا تھا؟ اُس نے کہا۔ ہاں میں نے کہا تو تھا مگر انہوں نے
فرمایا کہ جب معاہدہ ہو چکا ہے تو پھر نئے معاہدہ کی کیا ضرورت ہے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
کہنے لگے ۔ ابو سفیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پناہ میں میری پناہ بھی شامل ہے اِس
لئے کسی نئی پناہ کی ضرورت نہیں۔ اس کے بعد وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملا اور اُن
سے بھی یہی کہا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہیں کہ وہ ہمارے ساتھ
نیا معاہدہ کریں۔ حضرت عمرؓ نے کہا۔ میں تو تمہارا سر پھوڑنے کے لئے بیٹھا ہوں کسی نئے
معاہدہ کا سوال ہی کیا ہے۔ پھر وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا اور انہوں نے
بھی یہی جواب دیا کہ میاں کیا بیوقوفی کی باتیں کرتے ہو تمہارے ہونگے دو دو آدمی ہمارا تو
ایک ہی آدمی ہے جسے اُس نے پناہ دی اُسے ہم نے بھی پناہ دی اور جس سے وہ لڑ پڑے
اُس سے ہم بھی لڑ پڑے ہمارا بیچ میں کیا دخل ہے۔ پھر وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے
پاس گیا۔ انہوں نے بھی یہی جواب دیا۔ پھر وہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا
اور جا کر کہا مرد تو سمجھتے نہیں یہ لڑاکے ہوتے ہیں ان کو شکار کا شوق ہوتا ہے، عور تیں
بڑی رقیق القلب ہوتی ہیں میں تمہارے پاس اس لئے آیا ہوں کہ قوم کے خون ہو جائیں
گے، فساد ہو جائے گا اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ تم جانتی ہو ۔ میں سردار ہوں جب
میرے دستخط نہیں ہوئے تو دوسرے اس کو کیسے مان لیں گے ؟ میں تکلیف اُٹھا کے آیا ہوں
کہ کسی طرح معاہدہ ہو جائے اور میرے دستخط ہو جائیں۔ تم ذرا اپنے ابا سے چل کے کہو