ایک صحابیؓ کا کفّارِ مکّہ کی طرف خط اور اُس کا پکڑا جانا
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
262
سیر روحانی (7)
گویا نوبت خانہ بج جاتا ہے اور خبر آتی ہے کہ لڑائی ہونے والی ہے۔ اُدھر کفار کے
نوبت خانہ کا یہ حال ہے کہ ابو سفیان تین دن مدینہ میں رہ کر آتا ہے اور اُس کو پتہ نہیں
لگتا کہ لڑائی ہو گی۔ واپس جا کر قوم کو کہتا ہے کہ میں یہ کر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا لڑائی تو
نہیں ہو گی ؟ اُس نے کہا لڑائی نہیں ہو گی۔ مگر ادھر وہ مکہ میں پہنچتا ہے اور اُدھر دس ہزار
کالشکر تیار ہوتا ہے۔ احزاب کی تاریخ کے سوا اتنا بڑا لشکر عرب کی تاریخ میں تیار نہیں
ہوا۔ احزاب میں دس بارہ ہزار آدمی تھا۔ گویا عرب کی تاریخ میں اتنے بڑے لشکر کی ایه یہ
دوسری مثال تھی۔ لیکن مدینہ سے اتنا بڑا لشکر نکلتا ہے اور کسی کو اس کی خبر تک نہیں ہوتی
اور پھر اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر یہ دکھاتا ہے کہ میں اس نوبت خانہ کو بجاتا ہوں جو میرا ہے
اور اُس نوبت خانہ کو توڑ رہا ہوں جو اُن کا ہے۔ چنانچہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نکلے تو آپ نے فرمایا۔ اے میرے خدا! میں تجھ سے دُعا کرتا ہوں کہ تو مکہ والوں کے
کانوں کو بہرہ کر دے اور اُن کے جاسوسوں کو اندھا کر دے۔ نہ وہ ہمیں دیکھیں اور نہ اُن
کے کانوں تک ہماری کوئی بات پہنچے۔ 22 چنانچہ آپؐ نکلے۔ مدینہ میں سینکڑوں منافق
موجود تھا لیکن دس ہزار کا لشکر مدینہ سے نکلتا ہے اور کوئی اطلاع مکہ میں نہیں پہنچتی۔
ایک صحابی کا کفارِ مکہ کی طرف خط اور اُس کا پکڑا جانا صرف ایک
کمزور صحابی
نے مکہ والوں کو خط لکھ دیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزار کا لشکر لے کر نکلے
ہیں۔ مجھے معلوم نہیں آپ کہاں جارہے ہیں لیکن میں قیاس کرتا ہوں کہ غالباً وہ مکہ کی
طرف آرہے ہیں۔ میرے مکہ میں بعض عزیز اور رشتہ دار ہیں میں امید کرتا ہوں کہ تم
اس مشکل گھڑی میں اُن کی مدد کرو گے اور انہیں کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچنے دو گے۔ یہ
خط ابھی مکہ نہیں پہنچا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کے وقت حضرت علیؓ
کو بلایا اور فرمایا تم فلاں جگہ جاؤ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ وہاں ایک عورت اونٹنی پر
سوار تم کو ملے گی اُس کے پاس ایک خط ہو گا جو وہ مکہ والوں کی طرف لے جارہی ہے تم وہ
خط اُس عورت سے لے لینا اور فوراً میرے پاس آجانا۔ جب وہ جانے لگے تو آپؐ نے فرمایا۔
انوار العلوم جلد 24
263
سیر روحانی (7)
دیکھنا وہ عورت ہے اُس پر سختی نہ کرنا، اصرار کرنا اور زور دینا کہ تمہارے پاس خط ہے
لیکن اگر پھر بھی وہ نہ مانے اور منتیں سماجتیں بھی کام نہ آئیں تو پھر تم سختی بھی کر سکتے ہو اور
اگر اُسے قتل کرنا پڑے تو قتل بھی کر سکتے ہو لیکن خط نہیں جانے دینا۔ 23 چنانچہ حضرت
علی وہاں پہنچ گئے۔ عورت موجود تھی وہ رونے لگ گئی اور قسمیں کھانے لگ گئی کہ کیا
رض
میں غدار ہوں ، دھو کے باز ہوں، آخر کیا ہے تم تلاشی لے لو چنانچہ انہوں نے ادھر
اُدھر دیکھا اُس کی جیبیں ٹٹولیں، سامان دیکھا مگر خط نہ ملا۔ صحابہ کہنے لگے معلوم ہوتا ہے
خط اس کے پاس نہیں۔ حضرت علیؓ کو جوش آگیا آپ نے کہا تم چپ رہو اور بڑے جوش
سے کہا کہ خدا کی قسم ! رسول کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا۔ چنانچہ انہوں نے اُس عورت
سے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ہے کہ تیرے پاس خط ہے اور خدا کی
قسم ! میں جھوٹ نہیں بول رہا۔ پھر آپ نے تلوار نکالی اور کہا۔ یا تو سیدھی طرح خط نکال
کر دیدے ورنہ یاد رکھ اگر تجھے ننگا کر کے بھی تلاشی لینی پڑی تو میں تجھے ننگا کرونگا کیونکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نے سچ بولا ہے اور تو جھوٹ بول رہی ہے۔ چنانچہ وہ ڈر گئی اور
جب اُسے ننگا کرنے کی دھمکی دی گئی تو اُس نے جھٹ اپنی مینڈھیاں کھو لیں اُن
مینڈھیوں میں اُس نے خط رکھا ہوا تھا جو اُس نے نکال کر دے دیا۔ یہ ایک صحابی حاطب
کا خط تھا اور اُس میں لکھا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزار کا لشکر لے کر
آرہے ہیں پتہ نہیں چلتا کہ کدھر جا رہے ہیں لیکن اتنا بڑا لشکر مکہ کے سوا اور کہیں جاتا
معلوم نہیں ہوتا اس لئے میں تم کو خبر دے رہا ہوں۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو یہ خط پہنچا تو آپؐ نے حاطب کو بُلوایا اور فرمایا۔ یہ خط تمہارا ہے ؟ انہوں نے کہا۔ ہاں
میرا ہے۔ آپؐ نے فرمایا۔ تم نے یہ خط کیوں لکھا تھا۔ انہوں نے کہا۔ يَا رَسُولَ اللهِ ! بات
اصل میں یہ ہے کہ سارے مہاجر جو آپؐ کے ساتھ ہیں، یہ مکہ کے رہنے والے ہیں۔ میں
مکہ میں باہر سے آکے بسا ہوں۔ میرا کوئی رشتہ دار نہیں، میر ابیٹا وہاں ہے، میری بیوی
وہاں ہے، جس وقت اُن پر حملہ ہوا انہوں نے ہمارے جتنے رشتہ دار ہیں اُن کو مار ڈالنا
ہے۔ سوائے اُن کے جن کے بچانے والے موجود ہونگے۔ پس چونکہ میرے بیوی بچوں کو