حضرت بلالؓ کا جھنڈا کھڑا کرنے میں حکمت

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
270
سیر روحانی (7)
حضرت بلال کا جھنڈا کھڑا کرنے میں حکمت اس واقعہ میں جو سب
سے زیادہ عظیم الشان
بات ہے وہ بلال کا جھنڈا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بلال کا جھنڈا بناتے ہیں اور
فرماتے ہیں جو شخص بلال کے جھنڈے کے نیچے کھڑا ہو جائے گا اُس کو پناہ دی جائے گی
حالانکہ سردار تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا کوئی جھنڈا نہیں کھڑا کیا جاتا، آپؐ کے بعد قربانی کرنے والے ابو بکڑ تھے مگر ابو بکر کا
بھی کوئی جھنڈا نہیں کھڑا کیا جاتا، اُن کے بعد مسلمان ہونے والے رئیس عمر تھے مگر عمر کا
بھی کوئی جھنڈا نہیں کھڑا کیا جاتا ، اُن کے بعد عثمان مقبول تھے اور آپ کے داماد تھے مگر
عثمان شما بھی کوئی جھنڈا نہیں کھڑا کیا جاتا، اُن کے بعد علی تھے جو آپ کے بھائی بھی تھے
اور آپ کے داماد بھی تھے مگر علی کا کوئی جھنڈا نہیں کھڑا کیا جاتا، پھر عبدالرحمن بن عوف وہ
شخص تھے جن کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آپ وہ شخص ہیں
کہ جب تک آپ زندہ ہیں مسلمان قوم میں اختلاف نہیں ہو گا لیکن عبد الرحمن کا کوئی
جھنڈا نہیں بنایا جاتا، پھر عباس آپؐ کے چاتھے اور بعض دفعہ وہ گستاخی بھی کر لیتے تو آپؐ
خفا نہ ہوتے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کا بھی کوئی جھنڈا نہیں بنایا، پھر
سارے رؤساء اور چوٹی کے آدمی موجو د تھے، خالد بن ولید جو ایک سردار کا بیٹا خود بڑا
نامور انسان تھا موجود تھا، عمرو بن عاص ایک سردار کا بیٹا تھا اسی طرح اور بڑے بڑے
سرداروں کے بیٹے تھے مگر ان میں سے کسی ایک کا بھی جھنڈا نہیں بنایا جاتا۔ جھنڈ ا بنا یا
جاتا ہے تو بلال کا بنایا جاتا ہے کیوں ؟ اسکی کیا وجہ تھی؟ اس کی وجہ یہ تھی کہ خانہ کعبہ پر
جب حملہ ہونے لگا تھا ابو بکر دیکھ رہا تھا کہ جن کو مارا جانے والا ہے وہ اُس کے بھائی بند ہیں
اور اُس نے خود بھی کہہ دیا تھا کہ يَارَسُولَ اللهِ ؟! کیا اپنے بھائیوں کو ماریں گے۔ وہ ظلموں کو
بُھول چکا تھا اور جانتا تھا کہ یہ یہ میرے بھ بھائی ہیں۔ عمر بھی کہتے تو یہی تھے کہ يَا رَسُولَ اللهِ !
ان کافروں کو ماریئے مگر پھر بھی جب آپ اُن کو معاف کرنے پر آئے تو وہ اپنے دل میں
یہی کہتے ہونگے کہ اچھا ہوا ہمارے بھائی بخشے گئے، عثمان اور علی بھی کہتے ہونگے کہ
رض

انوار العلوم جلد 24
271
سیر روحانی (7)
ہمارے بھائی بخشے گئے انہوں نے ہمارے ساتھ سختیاں کر لیں تو کیا ہوا۔ خود رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم بھی اُن کو معاف کرتے وقت یہی سمجھتے ہونگے کہ اُن میں میرے چچا
بھی تھے بھائی بھی تھے ، ان میں میرے داماد ، عزیز اور رشتہ دار بھی تھے اگر میں نے ان
کو معاف کر دیا تو اچھا ہی ہوا میرے اپنے رشتہ دار بچ گئے۔ صرف ایک شخص تھا جس کی
مکہ میں کوئی رشتہ داری نہیں تھی، جس کی مکہ میں کوئی طاقت نہ تھی، جس کا مکہ میں کوئی
ساتھی نہ تھا اور اُس کی بیکسی کی حالت میں اُس پر وہ ظلم کیا جاتا جو نہ ابو بکر" پر ہوا، نہ علی پر
ہوا، نہ عثمان پر ہوا، نہ عمرؓ پر ہوا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی نہیں ہوا۔ جلتی
اور تپتی ہوئی ریت پر بلال ٹنگا لٹا دیا جاتا تھا۔ تم دیکھو ! ننگے پاؤں بھی مئی اور جون میں نہیں
چل سکتے۔ اُس کو ننگا کر کے تپتی ریت پر لٹا دیا جاتا تھا، پھر کیلوں والے مجوتے پہن کر
نوجوان اُس کے سینے پر ناچتے تھے اور کہتے تھے کہو خد اکے سوا اور معبود ہیں، کہو
محمد رسول اللہ جھوٹا ہے اور بلال آگے سے اپنی حبشی زبان میں جب وہ بہت مارتے تھے
کہتے اسْهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَسْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا الله ۔ وہ شخص آگے سے یہی جواب دیتا تھا
ا کہ تم مجھ پر کتنا بھی ظلم کرو میں نے جب دیکھ لیا ہے کہ خدا ایک ہے تو دو کس طرح کہہ
دوں۔ اور جب مجھے پتہ ہے کہ محمد رسول اللہ خدا کے سچے رسول ہیں تو میں انہیں جھوٹا
کس طرح کہہ دوں۔ اِس پر وہ اور مارنا شروع کر دیتے تھے۔ مہینوں گرمیوں کے موسم
میں اُس کے ساتھ یہی حال ہوتا تھا۔ اسی طرح سردیوں میں وہ یہ کرتے تھے کہ اُن کے
پیروں میں رسی ڈال کر انہیں مکہ کی پتھروں والی گلیوں میں گھسیٹتے تھے۔ چمڑا اُن کا زخمی
ہو جاتا تھا۔ وہ گھسیٹتے تھے اور کہتے تھے کہو جھوٹا ہے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کہو خدا کے
سوا اور معبود ہیں۔ تو وہ کہتے اَسْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اسْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ۔ اب جب کہ
اسلامی لشکر دس ہزار کی تعداد میں داخل ہونے کیلئے آیا۔ بلال کے دل میں خیال آیا ہو گا
کہ آج ان بوٹوں کا بدلہ لیا جائے گا۔ آج اُن ماروں کا معاوضہ مجھے ملے گا۔ جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص ابو سفیان کے گھر میں داخل ہو گیا وہ معاف،
جو خانہ کعبہ میں داخل ہو گیا وہ معاف، جس نے اپنے ہتھیار پھینک دیئے وہ معاف،

آج 10 میں سے 10 باقی