اسلام کااعلانِ جنگ اور اُس کی اہم اغراض

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
280
سیر روحانی (7)
اسکے مقابلہ میں کوئی نوبت خانہ بجایا ہے
دُنیوی نوبت خانوں کے مقابلہ اب میں نے دیکھا کہ کیا اسلام نے بھی اس
میں اسلام کا شاندار نوبت خانہ جس نے بتایا ہو کہ اب اسلامی لشکر آگے
بڑھتا ہے اپنے آدمیوں کو کہو کہ تیار ہو جاؤ۔ تو میں نے دیکھا کہ قرآن میں یہ نوبت خانہ
بج رہا ہے أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ
أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ وَلَوْ لَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ
بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَاتٌ وَمَسْجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَ
لَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ اَلَّذِينَ إِنْ مَكَّنْهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا
الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّکٰوةَ وَاَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوا عَنِ الْمُنْكَرِ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ - 30
یہ نوبت خانہ ڈھم ڈھم ڈھم سے نہیں بجایا جاتا یہ ایسے الفاظ کے ساتھ بجایا گیا
ہے جن میں حقائق بیان کئے گئے ہیں۔
اِسلام کا اعلانِ جنگ اور اُس کی اہم اغراض اس میں بتایا گیا ہے
کہ :-
اوّل یہ اعلانِ جنگ جو کیا جا رہا ہے جارحانہ نہیں ہے بلکہ مدافعانہ ہے۔ ہم کسی
قوم پر خود حملہ کرنا جائز نہیں سمجھتے ہمیں جب مجبور کیا جائے اور ہم پر حملہ کیا جائے تو ہم
اپنی جان اور مال اور عزت اور دین کے بچانے کے لئے اُس سے لڑنا جائز سمجھتے ہیں اس
لئے وہ لوگ جن پر حملہ کیا گیا، جن کو دُکھ دیئے گئے ، اُن کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ
نکلیں اور دشمن کا مقابلہ کریں۔
دوم اس میں یہ ثابت کیا گیا تھا کہ دشمن زبر دست ہے اُس نے ان لوگوں کو
جن کے لئے طبل جنگ بجایا گیا ہے گھروں سے نکال کر ملک بدر کر دیا تھا اور یہ لوگ اُن
کے خلاف ایک انگلی تک نہیں ہلا سکتے تھے چنانچہ ان کی کمزوری کی مثال دیکھ لو جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ مکہ میں مسلمانوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے تو آپ
نے صحابہ کو بلایا اور فرمایا تم لوگ یہ تکلیفیں برداشت نہیں کر سکتے مجھے تو اللہ تعالیٰ کی

انوار العلوم جلد 24
281
سیر روحانی (7)
رض
طرف سے ہجرت کی اجازت نہیں تم ہجرت کر جاؤ۔ صحابہ نے کہا۔ يَا رَسُولَ اللهِ ! ہمیں
کون ملک پناہ دے گا ؟ آپؐ نے فرمایا سمندر پار حبشہ کا ایک ملک ہے اُس میں اللہ تعالیٰ
نے ایک ایسا بادشاہ مقرر کیا ہے جو انصاف پسند ہے اُس میں چلے جاؤ۔ چنانچہ بعض صحابہ
نے فیصلہ کر لیا کہ اس ملک میں ہجرت کر کے چلے جائیں۔ اُن میں ایک صحابی اور اُن کی
بیوی بھی تھیں۔ وہ جانتے تھے کہ انہوں نے ہمیں ہجرت بھی نہیں کرنے دینی جیسے
پارٹیشن کے موقع پر ہوا تھا کہ جو لوگ ہجرت کر کے آنا چاہتے تھے اُن کو بھی ہندو اور
سیکھ نہیں آنے دیتے تھے۔ اسی طرح وہ لوگ جانتے تھے کہ مکہ والوں نے ہمیں ہجرت
کر کے نہیں جانے دینا اس لئے رات کے وقت وہاں سے بھاگتے تھے تا کہ کسی طرح بچ
کے نکل جائیں۔ ایک دن ایک مسلمان اور ان کی بیوی نے فیصلہ کیا کہ ہم ہجرت کر جائیں
اور فیصلہ کیا کہ رات کے وقت ہم دونوں اونٹ پر سوار ہو کر چلے جائیں گے۔ حضرت عمر
اُس وقت مسلمان نہیں ہوئے تھے۔ وہ چونکہ حفاظت مکہ پر مقرر تھے وہ رات کو مکہ کا
پہرہ دیا کرتے تھے کہ دیکھیں کیا حالت ہے شہر میں کوئی مخالفانہ رویہ تو نہیں۔ وہ گشت
رض
رض
رض
لگاتے لگاتے پہنچے تو یہ لوگ اونٹ پر اسباب لاد رہے تھے حضرت عمر اُس وقت تک
اسلام کے سخت مخالف تھے انہیں شبہ ہوا کہ یہ بھاگنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ اُس عورت کو
مخاطب کر کے کہنے لگے کیوں بی بی! کیا نیتیں ہیں اور کدھر کے ارادے ہیں ؟ خاوند نے
ٹلا کر کچھ اور بات کہنی چاہی مگر عورت کے دل کو زیادہ چوٹ لگی۔ وہ آگے سے غصہ سے
کہنے لگی عمر ! یہ بھی کوئی انصاف ہے کہ ہم تمہارے شہر میں تمہارا کچھ بگاڑتے نہیں، کوئی
شرارت نہیں کرتے، تمہارے ساتھ لڑائی نہیں کرتے، دنگا نہیں کرتے صرف اللہ تعالیٰ
کی عبادت کرنا چاہتے ہیں اور تم وہ بھی نہیں کرنے دیتے اور ہم یہاں سے جانا چاہتے ہیں تو
تم ہمیں جانے بھی نہیں دیتے، ظلم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ آدھی رات کو ایک عورت کو
اونٹ پر سامان لادتے دیکھ کر حضرت عمرؓ کے دل کو چوٹ لگی آپ کی آنکھوں میں آنسو
آگئے اور منہ پھیر لیا۔ پھر پیٹھ پھیر کر اُن کا نام لیا اور کہنے لگے بی بی! اللہ تمہارے ساتھ ہو
جاؤ۔ 31 گویا یہ حالت تھی اُن لوگوں کی کہ اُن کو نکلنے بھی نہیں دیا جاتا تھا اور اُن کے لئے

انوار العلوم جلد 24
282
سیر روحانی (7)
ملک چھوڑنے کے لئے بھی کوئی آزادی نہیں تھی اور جب وہ اپنا ملک چھوڑ کر غیر ملکوں
میں چلے گئے تو وہاں بھی حملہ کیا۔ حبشہ گئے تو وہاں اُن کو لینے کے لئے آدمی پہنچے۔ مدینہ
گئے تو وہاں حملہ شروع کر دیا۔
سوم ان لوگوں کو جو گھر سے نکالا گیا تھا تو اُن کے کسی مجرم کی وجہ سے نہیں بلکہ
بلا سبب مگر پھر بھی یہ لوگ اُف نہیں کر سکے اور پھر اُن کو نکال کر بس نہیں کی گئی بلکہ جس
غیر ملک میں انہوں نے پناہ لی وہاں بھی جا کر حملہ کر دیا گیا۔
چہارم یہ اعلان کیا گیا کہ ان پر جو ظلم کئے جارہے ہیں یہ کسی سیاسی وجہ سے نہیں
کئے جار ہے کسی ملک یا علاقہ کا یہ لوگ مطالبہ نہیں کر رہے بلکہ صرف اس لئے ان پر ظلم
کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی قوم اور حکومت کو کہہ دیا ہے کہ ہم سیاسی آدمی نہیں ہیں۔
آپ جو کچھ ہمیں حکم دیں گے ہم آپ کی مانیں گے مگر جن امور کا تعلق مَا بَعْدَ الْمَوْتِ
سے ہے اُنکی تیاری کے لئے ہم کو آزاد چھوڑ دیا جائے کیونکہ جسموں کی بادشاہت حکومت
کے پاس ہے مگر رُوح کی حکومت خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہے اس لئے حکومت ہمارے
جسموں پر تو حکومت کرے مگر ہماری روحوں کو آزاد چھوڑ دے کہ ہم اپنے اللہ سے صلح
کر لیں۔ مگر حکومت نے کہا نہیں ہم تمہارے جسموں پر بھی حکومت کریں گے اور
تمہارے عقیدہ اور مذہب پر بھی حکومت کریں گے۔
پنجم اس اعلانِ جنگ میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ جنگ ہم صرف ضمیر کی آزادی کیلئے
نہیں کر رہے، صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ مسلمان کلمہ پڑھ سکے ، صرف اس لئے
نہیں کر رہے کہ مسلمان نماز پڑھ سکے ، صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ مسلمان روزے
رکھ سکے، صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ مسلمان حج کر سکے ، صرف اس لئے نہیں کر
رہے کہ مسلمان زکوۃ دے سکے بلکہ ہم اس لئے کر رہے ہیں کہ عیسائی، یہودی اور مجوسی
سب کو ان کے مذہب کی آزادی حاصل ہو جائے کیونکہ حریت ضمیر سب کا حق ہے
صرف مسلمانوں کا حق نہیں۔ کسی قوم کا حق نہیں کہ ضمیر کو وہ اپنے لئے مخصوص کرلے
اور باقیوں کو حریت دینے سے انکار کر دے۔

آج 10 میں سے 10 باقی