مسلمانوں کے غلبہ کی پیشگوئی

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
283
سیر روحانی (7)
ششم اس اعلانِ جنگ میں یہ پہلے سے بتا دیا گیا تھا کہ گو دشمن طاقتور ہے اور
مسلمان کمزور ہیں لیکن فتح مسلمانوں کو ہی نصیب ہو گی اور دشمن کو شکست ہو گی۔
مسلمانوں کے غلبہ کی پیشگوئی اس سلسلہ میں اور اعلان بھی کئے گئے اور
کہا گیا کہ الا اِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ 32
چلو تم لوگ خدا کی خاطر مرنے کیلئے تیار ہو گئے ہو اور خدا تعالیٰ اپنی خاطر مرنے والوں کو
خالی نہیں چھوڑے گا بلکہ وہ اُن کو مدد دے گا اور کامیاب کرے گا۔ پھر فرمایا فَإِنَّ حِزْبَ
اللَّهِ هُمُ الْغَلِبُونَ یقیناً 23 خدا کا گر وہ جو خدا کی خاطر لڑنے والا ہے وہی غالب آئے آئے گا۔ مگر
چونکہ اس طرح آپ نے اعلان کیا تھا کہ ہم کمزور ہیں۔ آپ نے اعلان کیا تھا کہ ان میں
کوئی طاقت نہیں اور آپ نے اعلان کیا تھا کہ ان کو ملکوں سے نکال دیا گیا ہے پھر بھی یہ
نہیں بول سکے گویا ان کی ہمت گرادی گئی تھی کہ تم ہو تو بالکل ہی گھٹیا طرز کے غریب اور
بے سامان لیکن ہم تم کو لڑائی کا حکم دیتے ہیں اسلئے اُن کے دلوں میں ایک مایوسی سی پیدا
ہو سکتی تھی ہم تھوڑے بھی ہیں اور سامان بھی نہیں تو کیا بنے گا اس لئے فرمایا کہ بے شک
جو باتیں ہم نے بتائی ہیں وہ تمہارے ظاہری حالات ہیں لیکن كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ
فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ الله 34 یاد رکھو! بہت سی چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں جو بڑی بڑی
جماعتوں پر غالب آجاتی ہیں۔ مگر کب ؟ جب اللہ تعالیٰ کا اُن کو حکم ہوتا ہے۔ گویا اُذن
لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ کہہ کر اس طرف اشارہ کیا کہ تم یہ سمجھو کہ تم اپنی طرف سے لڑنے
نہیں جارہے بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم سے لڑنے جا رہے ہو اور جب خدا کسی لڑائی کا حکم دیتا
ہے تو چھوٹی جماعت ہمیشہ بڑی جماعتوں پر غالب آجایا کرتی ہے۔ اب میں اِس آیت کے
ٹکڑے ٹکڑے لے کر بتاتا ہوں کہ اس میں کیا مضمون بتایا گیا ہے۔ پہلے بتایا گیا ہے کہ
أَذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا - وہ لوگ جن سے لوگ بلا وجہ لڑائی کرتے ہیں اُن
کو حکم دیا جاتا ہے کہ چونکہ اُن پر حملہ کیا گیا ہے اس لئے وہ لڑائی کے لئے نکلیں۔ وَإِنَّ اللهَ
عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ اور ہم اُن کو بتا دیتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ اُن میں لڑائی کی
طاقت نہیں ہے مگر خدا میں طاقت ہے اور وہ اُن کی مدد کر سکتا ہے۔ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ

انوار العلوم جلد 24
284
سیر روحانی (7)
دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَق وہ لوگ جو اپنے گھروں سے بغیر کسی قصور کے نکالے گئے اِلَّا اَنْ يَقُولُوا
ربُّنَا الله ۔ ہاں ان کا ایک ہی قصور تھا کہ وہ کہتے تھے اللہ ہمارا رب ہے۔ وہ اپنے زمانہ کے
کامور کی بات کو مانتے تھے اور خدا کی بات کہتے تھے۔ صرف اس بات پر لوگ کہتے تھے
ان کو مارو۔ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ اور اس لئے اُن کو
اجازت دی جاتی ہے کہ یہ صرف اپنے خدا کو راضی کرنا چاہتے ہیں اور اس زمانہ کی حکومت
اور لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا کو راضی نہیں کرنے دیں گے تم ہم کو راضی کرو۔ دوسرے
اس لئے کہ اگر یہ طریق ظلم جاری ہو جائے تو پھر قوموں میں ہمیشہ ہی لڑائی رہے
گی۔ عیسائی یہودی پر حملہ کرے گا اور کہے گا میں نہیں تم کو عبادت کرنے دیتا اور یہودی
عیسائی کو کہے گا میں نہیں تم کو عبادت کرنے دیتا مسلمان کا فر کو کہے گا میں نہیں تم
کو تیری عبادت کرنے دیتا کافر مسلمان کو کہے گا میں نہیں تم کو تیری عبادت کرنے دیتا
پھر خدا کا نام دنیا میں کوئی بھی نہ لے گا اور خدا کا خانہ خالی ہو جائے گا۔ آخر خدا کا نام مختلف
قوموں نے لینا ہے مسلمان نے اپنے طور پر لینا ہے ، یہودی نے اپنے طور پر لینا ہے ، مجوسی
نے اپنے طور پر لینا ہے ، ہندو نے اپنے طور پر لینا ہے اور اگر دوسرے کو خدا کا نام نہیں
لینے دیں گے تو بات ختم ہوئی، کوئی بھی اُسکا نام نہیں لے گا۔ تو فرماتا ہے اگر ہم یہ طریق
اختیار نہ کریں کہ ایسے موقع پر لڑائی کی اجازت دے دیں تو لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ ۔
صَوَامِعُ اُن جگہوں کو کہتے ہیں جہاں لوگ عبادت کے لئے بیٹھتے ہیں جیسے ہمارے ہاں تکیے
ہوتے ہیں۔ بیع ۔ بیع نصاریٰ کی عبادت گاہوں کو کہتے ہیں۔ وصلوات - صلوٰۃ یہودیوں
کی عبادت گاہ کو کہتے ہیں۔ عبرانی میں اُسے صلوٰۃ کہتے ہیں۔ اور مسلمانوں کی مساجد جن
میں خدا کا نام لیا جاتا ہے یہ سب توڑی جاتیں۔ وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ اور جو لوگ
خدا کا نام لینے والے ہیں وہ گویا خدا کے نام کو دنیا میں زندہ رکھ رہے ہیں اور جو خدا کے نام
کو زندہ رکھے گا اُس کی خدا بھی مدد کریگا۔ اِنَّ اللهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ اور یقینا خدا بڑا زبردست اور
غالب ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ان کو دنیا میں حکومت دی جائے تو یہ نمازیں قائم کریں گے
اور زکو تیں دیں گے اور امر بالمعروف کریں گے اور بری باتوں سے لوگوں کو روکیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی