اسلام آزادئ ضمیر کو کچلنے کیاجازت نہیں دیتا

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
285
سیر روحانی (7)
وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ اور چونکہ یہ دنیا میں پھر خدا کی حکومت قائم کریں گے اس لئے ہم
نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کو لڑائی کی اجازت دے دی جائے۔
اسلام آزادی ضمیر کو کچلنے کی اجازت نہیں دیتا یہ قرآن کریم نے ہمیں آئندہ کے لئے
سبق دیا ہے صرف اُس زمانہ کی بات نہیں بلکہ قرآن شریف نے پیشگوئی بیان کی ہے اور
اس میں اللہ تعالیٰ نے ہم کو یہ بتایا ہے کہ اگر مسلمان سچے طور پر مسلمان بنیں اور اس
تعلیم پر عمل کریں جو خدا تعالیٰ نے بیان کی ہے ہے اگر لوگوں کے ظلم برداشت کریں اور
آپ ظالم نہ بنیں، حریت ضمیر دیں حریت ضمیر چھینیں نہیں، مسجدوں کو گرائیں نہیں،
معبدوں کو بند نہ کریں بلکہ ہر ایک کو مذہب کی آزادی دیں دنیا میں انصاف اور امن کو قائم
رکھیں اور ہر ایک کو اس کا حق دیں تو كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ ایی
قوم کو اللہ تعالیٰ تھوڑے ہونے اور بے سامان ہونے کے باوجود زیادہ تعداد والوں اور
سامان والوں پر غلبہ دے دیا کرتا ہے۔ گویا اگر پاکستانی اس قسم کے مسلمان بن جائیں تو
اس کے معنے یہ ہیں کہ چونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ ان يكُن مِنْكُمْ
عِشْرُونَ صُبِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ يَغْلِبُوا الْفَا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا
بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَفْقَهُونَ 35 یعنی اگر تم میں سے ہیں صابر ہوں تو وہ دو سو آدمی پر پر غالب
آجائیں گے اور اگر تم میں سے ایک سو ایسا ہو تو وہ ایک ہزار پر غالب آجائے کیونکہ وہ
سمجھتے نہیں تم سمجھتے ہو ( میں آگے چل کر بتاؤ نگا کہ سمجھنے اور نہ سمجھنے کا مطلب کیا ہے)
اس جگہ اللہ تعالیٰ نے ایک عام قانون بتا دیا ہے۔ کہ دس گنا طاقت پر پر مسلمان غالب آسکتے
ہیں۔ اب پاکستان کی آبادی کہتے ہیں سات کروڑ ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ اگر پاکستانی
ایسے مسلمان بن جائیں تو ستر کروڑ کے ملک پر یہ غالب آسکتے ہیں اور دنیا میں ستر کروڑ کا
کوئی ملک نہیں۔ بڑے سے بڑا ملک چین ہے اُسکی بھی پچاس کروڑ کی آبادی ہے۔
دوسرے نمبر پر ہندوستان ہے اُس کی تیس کروڑ کی آبادی ہے لیکن قرآن کریم کے حکم
کے ماتحت اگر پاکستان کے مسلمان اس قسم کے مسلمان بن جائیں جیسے قرآن کہتا ہے کہ

انوار العلوم جلد 24
286
سیر روحانی (7)
بن جاؤ یعنی نہ وہ لوگوں پر ظلم کریں ، نہ انہ حریت ضمیر میں دخل دیں، نہ وہ غیر مذاہب کو
اپنے مذہب پر جبر آلانے کی کوشش کریں اور نہ کسی کا حق ماریں بلکہ لوگوں کو اچھی باتوں
کی تعلیم دیں، بُری باتوں سے روکیں اور لوگوں پر اس طرح روپیہ خرچ کریں کہ ملک
ترقی کرے۔ زکوۃ کے معنے ترقی کے بھی ہوتے ہیں پس زکوۃ دینے کے یہ معنے ہیں کہ
ملکی ترقی کے لئے کوشش کریں اور خدا تعالیٰ کیلئے اپنے آپکو بنا دیں تو فرماتا ہے تمہارے
دس، سو پر غالب آسکتے ہیں گویاسات کروڑ پاکستانی مسلمان ستر کروڑ پر غالب آسکتے ہیں
اور ستر کروڑ کی حکومت دنیا میں کوئی نہیں۔ بڑی سے بڑی حکومت پچاس کروڑ کی ہے تو
گویا اس کے معنے یہ ہیں کہ اگر صرف پاکستان کے مسلمان ہی ایسے بن جائیں تو وہ دنیا کی
بڑی سے بڑی حکومت کو شکست دے سکتے ہیں اور ساری دنیا کے مسلمان، عیسائی کہتے ہیں
کہ چالیس کروڑ ہیں اور مسلمان کہتے ہیں ساٹھ کروڑ ہیں۔ اس حساب سے اگر چالیس کروڑ
بھی تسلیم کریں تو چار ارب پر یہ مسلمان غالب آسکتے ہیں بشر طیکہ وہ اس قسم کے مسلمان
بن جائیں جس قسم کے مسلمان بننے کے لئے قرآن کہتا ہے۔ اور اگر وہ ساٹھ کروڑ ہوں
جیسا کہ مسلمان کہتے ہیں تو اس صورت میں چھ ارب پر غالب آسکتے ہیں لیکن دنیا کی ساری
آبادی سوا دو ارب ہے۔ گویا اگر مسلمان ساری دنیا سے بھی لڑیں تو قرآنی وعدہ کے
مطابق دنیا کی آبادی اگر دُگنی بھی ہو جائے تب بھی وہ اُن پر غالب آسکتے ہیں۔ یہ کتنی عظیم الشان
بات ہے لیکن اس کے باوجود مسلمان کیوں کمزور ہیں ؟ اس لئے کہ وہ ان شرطوں کو پورا
نہیں کرتے۔ ان شرطوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہماری مدد تمہیں تب حاصل
ہو گی جبکہ تم میرے لئے لوگوں کی دشمنی سہیڑو، میرے نام کو روکنے کے لئے لوگوں کی
دشمنی نہ کرو بلکہ میری خاطر لوگوں کی دشمنی سہیڑو۔ لوگوں کے ظلم سہو اور دنیا میں جو
لوگ میرا نام لینے والے ہیں چاہے وہ عیسائی ہو کے میرا نام لیں، چاہے وہ یہودی ہو کے
میرا نام لیں یا مجوسی ہو کر میرا نام لیں جب بھی کوئی میرا نام لے تو کہو ہاں یہ تو ہمارے خدا
کا نام لے رہا ہے۔ گویا نمایاں چیز بتادی ہے کہ کونسے اخلاق کے بعد خدا کی مدد آتی ہے اور
فرماتا ہے تم اس لئے غالب آؤ گے کہ وہ نہیں سمجھتے یعنی جو تعلیم تمہیں دی گئی ہے اس کے

انوار العلوم جلد 24
287
سیر روحانی (7)
م یہ یہ
خلاف وہ غیر اسلامی تعلیم پر عامل ہیں۔ اسلام کہتا ہے کہ تم کسی پر ظلم نہ کرو لیکن
غیر اسلام کہتا ہے کہ ہ س سب پر ظلم کرو اس میں تمہارا فائدہ ہے ، اسلام کہتا ہے کہ تم کسی کی
محریت ضمیر میں دخل نہ دو اور غیر مذاہب یہ کہتے ہیں کہ بے شک حریت ضمیر میں دخل
دو، اسلام یہ کہتا ہے کہ اگر کوئی شخص خدا کا نام لیتا ہے تو چاہے وہ ہندو ہو ، ، عیس عیسائی ہو ،
یہودی ہو کسی قوم کا ہو اسکو موقع دو اور کہو کہ تو بے شک نام لے لیکن غیر اسلامی کہتے ہیں
کہ اگر ہمارے گرجے میں خدا کا نام لیتا ہے تو ٹھیک ہے ، اگر ہمارے صلوٰۃ میں نام لیتا ہے
تو ٹھیک ہے ، اگر ہمارے مندر میں نام لیتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہم نہیں لینے دیں گے ۔ آج
مسلمان بھی یہی کہتا ہے چنانچہ دیکھ لو کیا ان میں سے کوئی بات بھی ہے جو مسلمان نہیں
کر رہا؟ کیا آج کا مسلمان یہ نہیں کہہ رہا کہ یا تو ہماری طرح کی نماز پڑھو ورنہ ہم نہیں
پڑھنے دیں گے ، یا تو ہماری طرح فتوے دو ورنہ تمہیں فتویٰ نہیں دینے دیں گے، یا تو ہماری
طرح کام کرو ورنہ ہم تمہیں سزا دیں گے۔ کیا آج ہماری فقہ میں نہیں لکھا ہوا کہ
یہودیوں اور عیسائیوں کو نئے معبد بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی یا گرجے بنانے کی
اجازت نہیں دی جائے گی لیکن یہ کہتا ہے کہ ہم اس لئے لڑتے ہیں تاکہ گرجوں کو
بچائیں۔ قرآن کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ کو لڑنے کی اجازت اس لئے دی گئی ہے کہ
یہودیوں کے عبادت خانوں کو گرنے سے بچایا جائے، قرآن کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو لڑنے کی اِس لئے اجازت دی گئی ہے کہ مانک (MONK)
وغیرہ جو بیٹھے عبادت کر رہے ہیں اُن کو نقصان نہ پہنچے لیکن اب ہر ایک بات کے خلاف
کرنے کے لئے مسلمان یہ کہتا ہے کہ دوسروں کے معبد توڑنے جائز ہیں، لوگوں سے
لڑائی بھی جائز ہے، لوگوں کے مذاہب میں دخل دینا بھی جائز ہے، لوگوں سے جبراً اپنی
مرضی منوانا بھی جائز ہے لیکن قرآن کہتا ہے کہ تمہیں اس طرح فتح نصیب نہیں ہو گی۔
تمہیں فتح تب نصیب ہو گی جبکہ تم لوگوں کو آزادی دوگے، جبکہ تم لوگوں کو حریت ضمیر
دو گے ، جبکہ تم لوگوں کے مذہب میں دخل نہیں دو گے اور کہو گے کہ بیشک یہ مذہب
رکھو یہ خدا کا معاملہ ہے۔ اب یہ سیدھی بات ہے کہ دنیا کی رائے ہی آخر جیت کا موجب
یا راہب

آج 10 میں سے 10 باقی