یروشلم کے عیسائیوں پر اسلامی حکومت کا غیر معمولی اثر

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
288
سیر روحانی (7)
بنتی ہے۔ ہٹلر نے لڑائی کی اور بڑی منتظم لڑائی لڑا مگر آخر وہ ہارا اسلئے کہ دنیا کی جو آزاد
رائے تھی وہ ساری کی ساری امریکہ اور انگلستان کے ساتھ تھی۔ روس اور جاپان لڑے،
روس کتنی بڑی طاقت ہے مگر وہ بارا اس لئے کہ دنیا کی ساری کی ساری آزاد رائے جاپان کی
ہمدرد تھی اس ہمدردی کی وجہ سے جہاں بھی کسی کا بس چلتا تھا وہ جاپان کی تائید میں تھوڑا
بہت کام کرتا تھا نتیجہ یہ ہوا کہ روس ہار گیا۔ تو جب کوئی قوم ایسا طریق اختیار کرتی ہے کہ
ہر مذہب و ملت کے لئے وہ انصاف کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے تو خود دوسروں کے
گھروں میں اُن کے جاسوس پیدا ہو جاتے ہیں اور ہر جگہ اُسے مدد ملنی شروع ہو جاتی ہے
اور وہ جیتنے شروع ہو جاتے ہیں۔
یروشلم کے عیسائیوں پر اسلامی جب یر و علم پر مسلمان گئے تو عیسائی حملہ آور ہوا اس وقت مسلمانوں
حکومت کا غیر معمولی اثر نے فیصلہ کیا کہ ہم مقابلہ کی طاقت نہیں
رکھتے ہم پیچھے ہٹیں گے۔ جب پیچھے ہٹنے لگے تو یروشلم کے لوگ بلکہ پادری بھی روتے
ہوئے آتے تھے اور ساتھ ساتھ کہتے جاتے تھے کہ خدا تم کو ہمارے ملک میں پھر لائے
کیونکہ ہم نے امن تمہارے ذریعہ سے ہی دیکھا ہے۔ حالانکہ اُن کی اپنی عیسائی حکومت
تھی اور قیصر کے متعلق سمجھا جاتا تھا کہ وہ گویا پوپ کا قائم مقام ہے اور بادشاہ ہونے کے
علاوہ وہ مذہبی طور پر بھی لیڈر ہے مگر وہ اُس کی حکومت کو توڑنے والی حکومت کے لئے
باہر نکلے تھے۔ اگر مسلمان مذہبی معاملات میں دخل دیتے، اگر وہ اُن کے گرجوں میں
دخل دیتے اور اگر وہ اُن پر سختیاں کرتے جو ہماری فقہ کی کتابوں میں لکھی ہیں تو اُن کی
عقل ماری ہوئی تھی کہ وہ روتے ہوئے نکلتے کہ تم ہمارے گھروں میں آؤ، ہمارے گرجے گراؤ
اور ہمارے مذہب میں دخل دو وہ لازماً اُن کی مخالفت کرتے اور رومن ایمپائر کی مدد کرتے
لیکن حالت یہ تھی کہ وہ روتے تھے۔ پس جب مسلمان پیچھے ہٹ آئے تو وہ جانتے تھے کہ
یروشلم سے اسلامی لشکر کو تو نکال لائے ہیں لیکن یروشلم میں ہیں ہزار جاسوس چھوڑ
آئے ہیں جو ہمیں رومیوں کی خبریں دیں گے اور اُن کے ذریعہ ہم پھر واپس آجائیں گے۔

انوار العلوم جلد 24
289
سیر روحانی (7)
تو یروشلم کا ہر عیسائی مسلمانوں کا جاسوس بن گیا تھا اور اُن کے ساتھ کام کرنے کے لئے
تیار ہو چکا تھا۔ اگر یہی سلوک مسلمان قومیں دوسروں کے ساتھ کرنا شروع کر دیں تو
دیکھو فوراً یہ صورت شروع ہو جائے گی کہ غیر ملکوں میں ہمارے ہمدرد پیدا ہونے شروع
ہو جائیں گے اور وہ ہماری مدد کرنی شروع کر دیں گے۔
یہاں اللہ تعالیٰ نے کامیابی کے لئے صابر ہونے کی شرط لگائی ہے اور صابر کے
معنے (1) مصیبت کو برداشت کرنے (2) استقلال سے نیک کاموں میں لگے رہنے اور
اختلافات کو نظر انداز کر دینے کے ہوتے ہیں۔ پس اگر مسلمان باہمی اختلاف چھوڑ کر
موت یا نقصان مال اور نقصان آرام کا ڈر دُور کر دیں۔ حصولِ مدعا کے لئے جن چیزوں کی
ضرورت ہوتی ہے اُن کے لئے استقلال کے ساتھ بغیر وقفہ اور سستی اور تزلزل کے لگ
جائیں تو دنیا کی ہر طاقت پر وہ غالب آسکتے ہیں بشر طیکہ وہ مظلوم ہوں ، کسی کے حق پر
دست اندازی نہ کریں اور محریت ضمیر کو قائم کرنے کے ذمہ دار ہوں نہ کہ ڈنڈے سے
اپنا مذہب منوانے پر تل جائیں جس سے منافقت بڑھتی ہے اور صفوں میں خلا پیدا ہو جاتا
ہے اور دشمن کے ایجنٹ اُن ممالک میں پیدا ہو جاتے ہیں۔
ہفتم دوسری حکومتوں کے نوبت خانوں سے تو یہ اعلان کئے جاتے ہیں کہ فلاں
حکومت کی فوجیں ہمارے ساتھ ہیں لیکن اس نوبت خانہ سے تو یہ اطلاع دی جاتی تھی کہ
سب دنیا کی حکومتیں ہمارے خلاف ہیں اور کسی کی حمایت ہم کو حاصل نہیں۔ چنانچہ فرمایا
الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ 36 مسلمانوں کے پاس
لوگ آئے اور انہوں نے کہا کہ اب تو ساری دنیا تمہارے خلاف اکٹھی ہو گئی ہے مگر اس
کے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا کہ گو ساری دنیا تمہارے خلاف ہو گی مگر چونکہ تم
مظلومیت میں ہو اور مظلومیت کی وجہ سے تم اپنے دفاع کے لئے جنگ کرتے ہو اور
چونکہ تم اخلاق اور حریت ضمیر کے لئے جنگ کرنے لگے ہو اس لئے گو تمام زمینی
حکومتوں نے تمہارے خلاف اجتماع کر لیا ہے لیکن آسمانی حکومت نے تمہاری تائید کا
فیصلہ کر دیا ہے ۔ وَلَيَنْصُرَنَّ الله لَيَنْصُرَنَّ الله مَنْ يَنْصُرُهُ اور خدا خدا اُس کی تائید کرے گا جو اُس کی مدد

آج 10 میں سے 10 باقی