دنیا میں خدائی حکومت قائم کئے جانے کا اعلان

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
290
سیر روحانی (7)
کرے گا۔ جو لوگ اس لئے جنگ کرتے ہیں کہ دین کے معاملہ میں انسان جبر نہ کریں بلکہ
دین کا معاملہ صرف خدا اور بندے پر چھوڑ دیا جائے وہ در حقیقت خدا تعالیٰ کے لئے جنگ
کرتے ہیں۔ اس لئے اللہ تعالیٰ اُن کے ساتھ ہو کر جنگ کرے گا۔
پھر فرمایا إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَنْ يَلْفِيَكُمُ أَنْ يُمِدَّكُمْ رَبُّكُمُ بِثَلَثَةِ الْفِ مِنَ
الْمَلَكَةِ مُنْزَلِينَ - بَلَى إِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا وَ يَأْتُوكُمْ مِنْ فَوْرِهِمْ هُذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمُ
بِخَمْسَةِ الفِي مِنَ الْمَلَكَةِ مُسَوَّمِينَ - 37 مؤمنوں کو کہدو کہ تم تھوڑے بھی ہو دشمن
کے پاس سامان بھی زیادہ ہے لیکن کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ خدا تمہاری مدد کے
لئے تین ہزار فرشتے اُتار دے۔ بلکہ اگر تم صبر کرو اور تقویٰ سے کام لو اور دشمن تم پر
فوری حملہ بھی کر دے تو خدا تم سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ پانچ ہزار فرشتے بھیجے گا جو مُسَوّم
ہونگے۔ یعنی نڈر ہو کر اپنے گھوڑے دشمن کی صفوں میں پھینک دیں گے اور اُسے غارت
کر دیں گے۔ اس فقرہ میں تو دراصل الہی مدد کا ذکر تھا مگر کچھ لوگ رسمی مؤمن ہوتے
ہیں وہ ہر چیز کے لئے جسمانی نسخہ تلاش کرتے ہیں پس ڈر ہو سکتا تھا کہ کچھ بیوقوف ایسے
بھی ہوں کہ جو سچ مچ فرشتوں کو لائیں اور سچ مچ اُن کو دوڑائیں اور لڑائیاں کروائیں اس
لئے فرمایا وَمَا جَعَلَهُ اللهُ إِلَّا بُشْرَى لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُمْ بِهِ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ
اللهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ 38 یعنی ہم نے جو کہا ہے کہ فرشتے اُتارنے ہیں تو اس کے یہ معنے نہیں
کہ فرشتے آدمی بن کر آئیں گے اور تلواریں لے کر لڑیں گے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ
تمہیں یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ وہ تمہارے دلوں کو مضبوط کریں گے اور دشمنوں کے
دلوں میں تمہارا رعب پیدا کر دیں گے اور اصل مدد خدا کی طرف سے آتی ہے فرشتے
انسانی جسم میں نہیں آیا کرتے۔
دنیا میں خدائی حکومت قائم کئے جانے کا اعلان ہستی هشتم دوسری
حکومتیں جب حملہ
کرتی ہیں تو بڑے زور سے اعلان کرتی ہیں کہ ہم آزادی دینے کے لئے آئے ہیں جیسے
انگریزوں نے عربوں سے کیا۔ پچھلی جنگ میں انہوں نے عربوں سے کہا کہ ہم تمہیں

انوار العلوم جلد 24
291
سیر روحانی (7)
آزاد کرنے آئے ہیں اور کیا کیا ؟ کیا یہ کہ شام اور لبنان فرانس کو دید یا عراق پر انگریزوں
نے قبضہ کر لیا، اسی طرح اُردن بھی لے لیا، فلسطین پر بھی آپ قبضہ کر لیا اور اس طرح
ملک کو بانٹ لیا۔ لیکن لڑائی ہوئی تو کہا۔ اُٹھو ! اُٹھو !!شاباش ! ہم تمہاری آزادی کے لئے
آئے ہیں۔ یا جرمنی نے ہالینڈ اور بیلجیئم میں اپنی فوج داخل کر دی بغیر اس کے کہ وہ لڑائی
وں اور
میں شامل ہوتے اور اعلان کر دیا کہ چونکہ ہالینڈ اور بیلجیئم کی کی آزادی انگریزوں
فرانسیسیوں کی وجہ سے خطرہ میں ہے اور وہ ان ملکوں پر قبضہ کر لیں گے اس لئے ہم انہیں
بچانے کے لئے آرہے ہیں۔ اسی طرح ڈنمارک پر قبضہ کر لیا اور کہا کہ ہم ڈنمارک کو
بچانے کے لئے آئے ہیں۔ اب پیچھے ہندوستان نے حیدر آباد پر حملہ کر دیا اور کہہ دیا کہ یہ
پولیس ایکشن ہے ان لوگوں میں امن قائم کرنے کے لئے ہماری فوجیں داخل ہوئی ہیں۔
یا روس نے لیتھونیا اور استھو نیا اور لٹویا پر حملہ کر دیا اور کہا ہم ان تینوں ملکوں کو آزاد
کروانے کے لئے آئے ہیں۔ اس آزادی کے بعد یہ تینوں ممالک ضلع بن کر رہ گئے اور
روس کے اندر شامل ہیں۔ صرف فرق یہ ہوتا تھا کہ فساد کا دھارا بدل جاتا تھا یعنی پہلے فساد
اس طرف ہوتا تھا پھر اس کا رُخ اس طرف ہو جاتا تھا لیکن اسلامی نوبت خانہ میں جو وعدہ
کیا گیا ہے وہاں یہ فرماتا ہے کہ ہم نے ان کو فتح ہی اس شرط سے دینی ہے کہ الَّذِینَ اِنْ
مَكَّنْهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَ اتَوُا الزَّکٰوةَ وَ اَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوا عَنِ الْمُنْكَرِ وَ لِلَّهِ
عَاقِبَةُ الْأُمُورِ یہ نہیں ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم ایسا کریں گے بلکہ فرماتا ہے جب ہم ان کو
حکومت بخشیں گے تو :-
(1) وہ عبادت الہی کریں گے اور عبادت الہی کی آزادی دیں گے۔
(2) جب ہم ان کو حکومت دیں گے تو وہ غرباء کی مدد کریں گے اور گرے ہوؤں کو
اُٹھائیں گے۔
(3) جب ہم ان کو حکومت دیں گے تو وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو حُسنِ سلوک اور
اخلاق اور انصاف کی نصیحت کریں گے۔
(4) یہ کہ وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو تمام ناپسندیدہ امور سے خواہ دُنیوی ہوں یا دینی،

آج 10 میں سے 10 باقی