ایک ہندو سے حسنِ سلوک کا شاندار نمونہ
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
296
سیر روحانی (7)
انصاف کی تعلیم دی ہے اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم کسی
سے بے انصافی کر بیٹھو۔ دشمن بھی ہو تو پھر بھی انصاف کرو یہ تقویٰ کے زیادہ قریب
ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔ تقویٰ
اختیار نہ کرو گے تو سزا ملے گی گویا اس میں یہ نصیحت کی کہ :-
اڈل ہر کام اللہ تعالیٰ کے لئے کرو کسی اور غرض کے لئے نہیں کہ اُس غرض کو
پورا نہ ہوتے دیکھ کر راستہ بدل لو۔
دوم خدا تعالیٰ نے جو معیارِ انصاف مقرر کیا ہے اُس کا نمونہ دوسروں کے سامنے
پیش کرو اگر وہ نمونہ پیش نہ کرو گے تو لوگ کہیں گے ان کو خدا کی یہ تعلیم نہیں ہے جو یہ
کہتے ہیں بلکہ اور تعلیم ہے۔
ایک ہندو سے حسن سلوک کا شاندار نمونه سوم اگر کوئی ظلم بھی
کرے تو جوش میں آکر
ظلم نہیں کرنا بلکہ عدل کو کسی صورت میں بھی نہیں چھوڑنا۔ مجھے اس پر اپنا ایک واقعہ یاد
آگیا۔ رتن باغ (لاہور) میں ہم رہتے تھے اُس کا مالک چونکہ ایک بار سوخ شخص تھا اور
اُس کا بھائی ڈپٹی کمشنر تھا وہ گورنمنٹ کی چٹھی لکھوا کے لایا کہ اُن کا سامان اُن کو دے دیا
جائے۔ یہاں کے افسر اُسوقت بہت زیادہ لحاظ کرتے تھے انہوں نے فوراً لکھدیا کہ ان کو
یہ سامان دے دو۔ ہم جب گئے ہیں تو اُس وقت تک وہ لوٹا جا چکا تھا دروازے توڑے
ہوئے تھے اور بہت سا سامان غائب تھا اور پولیس اُس زمانہ میں ایک لسٹ بنا لیا کرتی تھی
کہ یہ یہ اس مکان میں پایا گیا ہے اور چونکہ اُن دنوں ایک دوسرے پر ظلم ہو رہے تھے وہ
بہت رعایت کرتے تھے۔ لسٹیں عام طور پر ناقص بناتے تھے مثلاً اگر پچاس چیزیں ہوئیں
تو چالیس لکھ لیں اور دس رہنے دیں اور کہہ دیا تم لے لو یہ طریق یہاں عام تھا۔ جب ہم
وہاں گئے تو میں نے محکم دیا کہ جتنی چیزیں لسٹ سے زائد ہیں وہ جمع کر کے ایک طرف
رکھ دو۔ چنانچہ وہ سب چیزیں رکھ دی گئیں۔ جب وہ علم لایا تو چیزیں جو لکھی ہوئی تھیں وہ
وہ دے دی گئیں۔ پاس سرکاری افسر بھی تھے اور پولیس بھی تھی۔ اس کے بعد میں نے
انوار العلوم جلد 24
297
سیر روحانی (7)
اپنے لڑکوں کو بلا کر کہا کہ جو چیزیں میں نے الگ رکھوائی تھیں وہ بھی اس کو دیدو۔ وہ
مسلمان تھانیدار جو اُن کے ساتھ آیا تھا وہ یہ دیکھ کر میرے ایک لڑکے سے لڑ پڑا اور کہنے
لگا آپ لوگ یہ کیا غضب کر رہے ہیں ان لوگوں نے ہم پر کیا کیا ظلم کئے ہیں اور آپ ان
کی ایک ایک چیز ان کو واپس کر رہے ہیں یہ تو بہت بری بات ہے مگر اس کے روکنے کے
باوجود ہم نے تمام چیزیں نکال کر اس کے سامنے رکھ دیں۔ اُنہی چیزوں میں کچھ زیورات
بھی تھے وہ میں نے رومال میں باندھ کر ایک الماری میں رکھ چھوڑے جب میں نے
دیکھا کہ یہ لوگ اُسے چیزیں دینے میں روک بنتے ہیں تو میں نے سمجھا کہ زیورات ان
لوگوں کے سامنے دینا درست نہیں ایسا نہ ہو کہ یہ اُس سے زیور چھین لیں۔ یہ لسٹوں میں
تو ہیں نہیں چنانچہ میں نے وہ رومال رکھ لیا اور اُسے کہلا بھیجا کہ جاتی دفعہ مجھ سے ملاقات
کرتا جائے۔ میری غرض یہ تھی کہ جب وہ آئے گا تو میں علیحد گی میں اُس کے زیورات
اُس کے حوالے کر دونگا۔ چنانچہ جب وہ آیا تو میں نے رومال نکالا اور کہا یہ تمہارے
زیورات تھے جو اس مکان سے ہمیں ملے اب میں یہ زیورات تم کو واپس دیتا ہوں اور
میں نے بلایا ہی اسی غرض کیلئے تھا کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ اگر میں نے لوگوں کے سامنے
زیورات واپس کئے تو ممکن ہے ہے سپاہی اور اور تھانیدار وغیرہ تم سے زیور چھین لیں۔ ۔ وہ وہ حیران
ہو گیا اور کہنے لگا کہ جو ہماری اپنی لسٹیں ہیں اُن میں بھی ان زیوروں کا کہیں ذکر نہیں۔
میں نے کہا ٹھیک ہے نہیں ہو گا مگر یہ زیور ہمیں تمہارے مکان سے ہی ملے ہیں اِس لئے
خواہ لسٹوں میں ان کا ذکر نہ ہو بہر حال یہ تمہارے ہی ہیں۔ اُس پر اس کا اتنا اثر ہوا کہ اُس
نے وہاں جا کر اخباروں میں اعلان کرایا کہ ہماری لسٹوں سے بھی زائد سامان ہمیں دیا گیا
ہے۔ حکومت کی جو لسٹیں تھیں اس سے ہی زائد سامان نہیں دیا گیا بلکہ جو ہماری لسٹیں
تھیں اُن سے بھی زائد سامان دیا گیا۔ دوسرے دن وہی تھانیدار جو علاقہ کا تھا پھر آیا اور
کہنے لگا میں نے ملنا ہے۔ میں نے اُسے بلوالیا اور پوچھا کیا بات ہے؟ کہنے لگا مجھے تو رات
نیند نہیں آئی، میرا خون کھولتا رہا ہے۔ میں نے کہا۔ کیوں؟ کہنے لگا آپ کے آدمیوں نے
بڑا بھاری ظلم کیا ہے۔ ان کم بختوں نے ہمیں لوٹ کر تباہ کر دیا ہے اور آپ ان سے یہ
انوار العلوم جلد 24
298
سیر روحانی (7)
سلوک کر رہے ہیں۔ کہنے لگا میں بھی گورداسپور کا ہی ہوں۔ ہمارے گھر انہوں نے ٹوٹ
لئے ، تباہ کر دیئے وہ تو خیر سرکاری ظلم تھا کہ اس کو لسٹوں کے مطابق مال دے رہے تھے
آخر ساروں کو کب مل رہا ہے۔ مگر ان لوگوں نے تو جو مال لسٹوں میں نہیں لکھا وہ بھی
انہیں لا کر دیا گیا ہے۔ میں نے کہا میں آپ کو ایک نئی بات بتاؤں ان لوگوں کا کچھ
زیور میرے پاس پڑا تھا وہ بھی میں نے ان کو دیدیا ہے وہ اُن کی لسٹ میں بھی نہیں تھا۔
کہنے لگا یہ تو بڑا ظلم ہے۔ اتنے ظلم کے بعد آپ کا اِن سے یہ معاملہ میری عقل میں نہیں
آتا۔ میں نے کہا آپ یہ تو فرمائیے آخر میں نے ان کا مال کیوں رکھ لینا تھا؟ کہنے لگا انہوں
نے ہمارا مال وہاں رکھا ہے۔ میں نے کہا اگر تم ثابت کر دو کہ میری کوٹھی کا مال اس نے
رکھا ہے تو مجھے بڑا افسوس ہو گا کہ میں نے اُس کو اُس کا مال واپس دے دیا ہے۔ لیکن
اگر اُس نے نہیں رکھا کسی اور نے رکھا ہے تو یہ تو بتاؤ کہ کرے کوئی اور بھرے کوئی، مارے
کوئی اور سزا کسی کو دی جائے۔ میں نے کہا تم عدالت میں یہی کیا کرتے ہو۔ وہ کہنے لگا ہم
اس طرح تو نہیں کیا کرتے لیکن یہ تو بری بات ہے کہ یہ اپنا مال لے جائیں۔ میں نے کہا
لے جائیں۔ یہ تو خدائی مصیبتیں ہیں جو آتی رہتی ہیں۔ انسان گر کے بھی مر جاتا ہے اور
زلزلے آتے ہیں تو بھی تباہ ہو جاتے ہیں کسی انسان پر الزام نہیں آتا۔ بہر حال اس نے
میر امال نہیں لیا۔ جس نے لیا ہے اُس کا مال میرے پاس لاؤ پھر میں سوچوں گا کہ رکھ
لینا چاہئے یا نہیں چونکہ اس نے ہمارا مال نہیں رکھا اِسلئے ہم نے بھی اس کا مال نہیں
رکھا۔
ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے ایک مجسٹریٹ مجھ سے ملنے کیلئے آیا۔ اُس نے کہا
میرے دل میں سخت جلن تھی اور مجھے مسلمانوں کے افعال دیکھ کر سخت تکلیف محسوس
ہوتی تھی۔ مگر میں نے لاہور میں آکر آپ کی تقریر سنی آپ نے یہ بات بتائی تھی کہ ان
لوگوں پر ظلم نہیں کرنا چاہئے انہوں نے کیا قصور کیا ہے۔ اُس دن سے میرے دل کو
تسلی ہو گئی۔ میں نے کہا۔ خیر کوئی معقول اور شرعی آدمی بھی میرے اس خیال کی
تصدیق کر رہا ہے۔