اسلام کے لڑائیوں کے بارہ میں تفصیلی احکام
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
301
سیر روحانی (7)
پیدا ہوتی ہے۔ باوجود اس کے کہ یورپ انفرادی لحاظ سے انصاف اور آزادی میں ہمارے
ملکوں سے بہت بڑھا ہوا ہے۔ انگلستان میں جو سلوک ایک چور سے کیا جاتا ہے، جو نیک
سلوک ایک بد معاش سے کیا جاتا ہے، جو نیک سلوک ایک ڈاکو سے کیا جاتا ہے ، ہم ایک
راستباز اور نیک آدمی سے بھی حکومت میں نہیں کرتے۔ غرض انفرادی طور پر وہ لوگ
امن اور چین دینے میں بہت بڑھے ہوئے ہیں لیکن جب حکومت کا معاملہ آتا ہے تو وہ
کہہ دیتے ہیں یہ تو ڈپلومیسی تھی اس سے جھوٹ کا کیا تعلق ہے یہ تو اپنے ملک کی خاطر ایسا
کیا گیا ہے۔ اُنکی تاریخوں میں صفحے کے صفحے ایسے نکلیں گے جن میں یہ ذکر ہو گا کہ میں
نے فلاں وقت یہ جھوٹ بولا ، میں نے فلاں وقت یہ جھوٹ بولا اور اس پر فخر کریں
گے۔ غرض وہ سمجھتے ہیں کہ اخلاق صرف افراد کیلئے ہیں حکومت کیلئے نہیں لیکن قرآن
کہتا ہے کہ قوموں کے لئے بھی اخلاق ہیں، حکومت کیلئے بھی اخلاق ہیں اور افراد کیلئے بھی
اخلاق ہیں۔ اگر افراد چاہتے ہیں کہ اُنکے اخلاق درست رہیں ، اگر قوم چاہتی ہے کہ وہ
خدا تعالیٰ کی نظر میں مقبول ہو تو اُسے قومی اور سیاسی طور پر بھی سچ بولنا پڑے گا۔ اُسے
قومی اور سیاسی طور پر بھی انصاف کرنا پڑے گا، اُسے قومی اور سیاسی طور پر بھی قوموں
کے ساتھ حُسنِ سلوک کرنا پڑے گا۔ اور اگر افراد چاہتے ہیں کہ اُن کے ملک محفوظ رہیں
اور اُن کی عزت قائم رہے تو انہیں انفرادی حقوق کے علاوہ قومی طور پر بھی حقوق
ادا کرنے پڑیں گے ۔ تو یہ نمایاں فرق ہے اسلام میں اور دوسرے مذاہب میں۔ دوسرے
مذاہب میں یہ بات نہیں۔ ابھی حال میں ایک سیاسی لیڈر نے کسی جگہ پر بیان دیا ہے کہ یہ
عجیب بات ہے کہ یہ کہا جاتا ہے کہ سیاسی لیڈروں کو جھوٹ بولنے کا حق ہے اور جب یہ کہا
جاتا ہے تو علماء کو بھی یہ حق کیوں نہیں دیا جاتا۔
اسلام کے لڑائیوں کے بارہ میں تفصیلی احکام رسول کریم صلی اللہ
۔
علیہ وسلم نے اس تعلیم
کی جو تشریح فرمائی ہے وہ اُن احکام سے ظاہر ہے جو آپ اُسوقت دیتے تھے جب آپ
کسی کو کمانڈر بنا کر جنگ پر بھجواتے۔ حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
انوار العلوم جلد 24
302
سیر روحانی (7)
جب کسی کو جنگ پر بھیجتے تھے تو آپ اُسے نصیحت فرماتے تھے کہ تقویٰ اللہ اختیار کرو
اور مسلمانوں کے ساتھ نیک سلوک کرو اور فرماتے تھے اغْزُوا بِاسْمِ اللَّهِ وَفِي سَبِيلِ
الله 44 اللہ کا نام لیکرا لیکر اللہ کی خاطر جنگ کیلئے جاوَ قَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ 45 جو شخص اللہ کا
کفر کرتا ہے اُس سے لڑو۔ اس کے یہ معنے نہیں جس طرح بعض علماء غلط طور پر لیتے
ہیں کہ تم کافروں سے لڑو بلکہ مطلب یہ ہے کہ جس شخص نے تم سے لڑائی کی ہے اگر
وہ مسلمان ہو جائے تو اُس سے لڑائی جائز نہیں۔ لڑائی کیلئے تو حکم ہے کہ اُذِنَ لِلَّذِينَ
يُقْتَلُونَ یعنی جنگ کے لئے نکلنے کی تب اجازت دی گئی ہے جب تم سے پہلے لڑائی کی
جائے۔ اس لئے گفَرَ بِاللہ اس کے بعد جا کر لگے گا۔ اگر کسی شخص نے لڑائی شروع
کر دی مگر جب تمہارا لشکر پہنچا تو اُس نے اسلام کا اعلان کر دیا تو وہ ظلم ختم ہو گیا اب تم
کو اُس سے لڑنے کی اجازت نہیں۔ یہ مطلب نہیں کہ اگر وہ کافر ہے اور اُس نے لڑائی
نہیں کی تو اُس سے جا کر لڑ پڑو۔
وَلَا تَغْلُوا 46 اور قطعی طور پر مالِ غنیمت میں خیانت یا سرقہ سے کام نہ لو۔
وَلَا تَغْدِرُوا 47 اور بد عہدی نہ ری نہ کرو، کسی کو ی کو دھو کا مت دو۔
اوّل تو مال غنیمت میں کسی قسم کی ناجائز دست اندازی نہ کرو اور پھر جو سزا دو یا
اُن سے وعدے کرو ان کو کسی بہانے سے توڑنا نہیں۔ انگریزی حکومت سب جگہ اسی
طرح پھیلی ہے۔ پہلے چھوٹا سا معاہدہ کر لینا کہ چھاؤنی رہے گی اور ایک افسر رہے گا۔ پھر
کہا کہ ہمارے فلاں سپاہی کو تمہارے آدمیوں نے چھیڑا ہے اس لئے ارد گرد بھی سات
آٹھ گاؤں پر ہم اپنا قبضہ رکھیں گے تا تمہارے لوگ ہمارے آدمیوں کو کچھ کہیں نہیں۔
پھر اس کے بعد یہ کہہ دیا کہ ہمارے آدمی جو ارد گرد رکھے گئے تھے اُنکے ساتھ
تمہارے آدمی لڑ پڑے ہیں اس لئے ہم مجبور ہیں کہ دارالخلافہ پر اپنا قبضہ رکھیں تا فسادنہ
ہو۔ پھر کہہ دیا تم نے فلاں حکم دیدیا ہے اس سے ملک میں بغاوت پیدا ہوتی ہے اور
بغاوت کا ہم پر بھی برا اثر پڑتا ہے اس لئے آئندہ جو حکم دیا کریں ہم سے پوچھ کر دیا
کریں۔