پنڈت نہرو سے ملاقات کا واقعہ

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
303
سیر روحانی (7)
وَلَا تُمَتِّلُوا 48 اور مثلہ نہ کرو۔ مثلہ کے معنے ہوتے ہیں مرے ہوئے کے ، ناک
کان کاٹ ڈالنا۔ فرماتا ہے کفار اپنی رسم کے مطابق اگر مسلمان مقتولین کے ناک کان بھی
کاٹ دیں تو تم اُنکے مردوں کے ساتھ یہ سلوک نہ کیا کرو۔
وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيْداً ۔ 49 اور کسی نا بالغ بچے کو مت مارا کرو۔ یعنی صرف جنگی اور
سیاسی سپاہی کو مارو جو لڑنے کے قابل نہیں ابھی نابالغ ہے اُسے نہیں مارنا کیو نکہ وہ
بالبداہت جنگ میں شامل نہیں ہوا اور اسلامی تعلیم کے مطابق صرف اُسی کے ساتھ
لڑائی کی جاسکتی ہے جو لڑائی میں شامل ہوا ہو۔
اب اس کے مقابل پر جو کچھ پارٹیشن میں ہوا وہ کیا ہوا، کس طرح سینکڑوں بلکہ اوہ با
ہزاروں بچہ مارا گیا۔ یہ ایک انتہاء درجہ کا ظلم تھا جو ۔ کیا گیا۔ اِس طرف کم اور اُدھر زیادہ
مگر ہوا دونوں طرف۔ مجھے یاد ہے لاہور میں ایک رات کو آوازیں آئیں میں نے اپنے
دفتر کا ایک آدمی بُلوایا اور کہا جاؤ پتہ کرو معلوم ہوتا ہے کسی پر ظلم ہو رہا ہے۔ وہ دوڑ کر گیا
اور تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا کہنے لگا ایک ہندو تھا جسے مسلمانوں نے گھیر لیا تھا اور اُس
کو مارنے لگے تھے۔ میں نے کہا پھر تم نے اُس کو بچایا کیوں نہیں؟ اُس نے کہا میں آپ کو
خبر دینے آیا ہوں میں نے کہا وہ تو اب تک اُسے مار چکے ہونگے جاؤ جلدی۔ چنانچہ جب وہ
واپس گیا تو اُس نے کہا کہ وہ سڑک پر مر ا ہوا پڑا تھا مگر اُس طرف اِس سے کئی گنا زیادہ ظلم
ہوا ہے۔ ہم جس زمانہ میں اُدھر تھے اور یہ لڑائیاں ہو رہی تھیں تو ہمیں پتہ لگتا رہتا تھا کہ
کس طرح سے مسلمان مارے جا رہے ہیں، لڑکے مارے جاتے تھے ، عور تیں ماری جاتی
تھیں اور قسم قسم کے مظالم کئے جاتے تھے۔
پنڈت نہرو سے ملاقات کا واقعہ چنانچہ جب پارٹیشن ہوئی تو میں جو پہلے اس طرف آیا ہوں تو اسی غرض سے آیا تھا
کہ پنڈت نہرو صاحب یہاں آئے ہوئے تھے۔ میں نے سمجھا کہ اُس سے جا کر بات
کروں کہ یہ کیا ظلم ہو رہا ہے۔ سردار شوکت حیات صاحب کے ہاں وہ ٹھہرے تھے میں
نے انہیں ملنے کے لئے لکھا تو انہوں نے وقت دے دیا۔ میں نے اُن سے کہا ہم قادیان

انوار العلوم جلد 24
304
سیر روحانی (7)
میں ہیں گاندھی جی اور قائد اعظم کے درمیان یہ سمجھوتا ہوا ہے کہ جو ہندو اِدھر رہے گا
وہ پاکستانی ہے اور جو مسلمان اُدھر رہ جائے وہ ہندوستانی ہے اور اپنی اپنی حکومت اپنے
اپنے افراد کو بچائے اور وہ لوگ حکومت کے وفادار رہیں۔ قائد اعظم اور گاندھی جی کے
اس فیصلہ کے مطابق ہم چونکہ ہندوستان میں آرہے ہیں اس لئے ہم آپ کے ساتھ
وفاداری کرنے کے لئے تیار ہیں بشر طیکہ آپ ہمیں ہندوستانی بنائیں اور رکھیں۔ وہ کہنے
لگے ہم تو رکھ رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ آپ کیا رکھ رہے ہیں فسادات ہو رہے ہیں، لوگ
مار رہے ہیں قادیان کے ارد گرد جمع ہو رہے ہیں مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے۔ کہنے لگے آپ
نہیں دیکھتے ادھر کیا ہو رہا ہے؟ میں نے کہا ادھر جو ہو رہا ہے وہ تو میں نہیں دیکھ رہا ئیں تو
اُدھر سے آیا ہوں۔ لیکن فرض کیجئے ادھر جو کچھ ہو رہا ہے ویسا ہی ہو رہا ہے تب بھی میں
آپ سے پوچھتا ہوں کہ یہاں کا جو ہندو ہے وہ تو پاکستانی ہے اور اُس کی ہمدردی پاکستان
گورنمنٹ کو کرنی چاہئے ہم ہیں ہندوستانی، آپ کو ہماری ہمدردی کرنی چاہئے اس کا کیا
مطلب کہ یہاں کے ہندوؤں پر سختی ہو رہی ہے تو آپ وہاں کے مسلمانوں پر سختی کریں
گے؟ کہنے لگے آپ جانتے نہیں لوگوں میں کتنا جوش پھیلا ہوا ہے۔ میں نے کہا آپ کا کام
ہے کہ آپ اس جوش کو دبائیں۔ بہر حال اگر آپ مسلمانوں کو رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو
اُنکی حفاظت کرنی پڑیگی۔ وہ کہنے لگے ہم کیا کر سکتے ہیں۔ لوگوں کو جوش اس لئے آتا ہے
کہ آپ کے پاس ہتھیار ہیں آپ انہیں کہیں کہ جو ہتھیار نا جائز ہیں وہ چھوڑ دیں۔ میں
نے کہا آپ یہ تو فرمائیے میں اُن کا لیڈر ہوں اور میں انہیں کہتا رہتا ہوں کہ مجرم نہ کرو،
شرارتیں نہ کرو، فساد نہ کرو، اگر کسی نے ناجائز ہتھیار رکھا ہوا ہے تو کیا وہ مجھے بتا کر رکھے
گا۔ میں تو انہیں کہتا ہوں مجرم نہ کرو پس وہ تو مجھ سے چھپائے گا اور جب اُس نے اپنا
ہتھیار مجھ سے چھپایا ہوا ہے تو میں اُسے کیسے کہوں کہ ہتھیار نہ رکھے۔ کہنے لگے
آپ اعلان کر دیں کہ کوئی احمدی اپنے پاس ہتھیار نہ رکھے۔ میں نے کہا اگر میں ایسا
کہوں تو میری جماعت تو مجھے لیڈر اِسی لئے مانتی ہے کہ میں معقول آدمی ہوں۔ وہ مجھے
کہیں گے صاحب! ہم نے آپ کو معقول آدمی سمجھ کے اپنالیڈر بنایا تھا یہ کیا بیوقوفی

انوار العلوم جلد 24
305
سیر روحانی (7)
کر رہے ہیں کہ چاروں طرف سے ہندو اور سکھ حملہ کر رہے ہیں اور مار رہے ہیں اور آپ
کہتے ہیں کہ تم اپنے پاس کوئی ہتھیار نہ رکھو آپ یہ بتائیں کہ ہم جان کیسے بچائیں گے ؟ کہنے
لگے۔ کہئیے ہم بچائیں گے ، حکومت بچائے گی۔ جب انہوں نے کہا حکومت بچائے گی تو
میں نے کہا بہت اچھا۔ میں اُسوقت اپنے ساتھ تمام علاقہ کا نقشہ لے کر گیا تھا۔ میں نے
کہا قادیان کے گرد 80 گاؤں پر حملہ ہو چکا ہے جو ہندوؤں اور سکھوں نے جلا دیئے ہیں
اور لوگ مار دیئے ہیں۔ میں یہ نقشہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ جب میں اُن سے کہوں
گا کہ دیکھو! اپنے پاس ہتھیار نہ رکھو کیونکہ حکومت تمہیں بچائے گی تو وہ کہیں گے کہ
سب سے آخری گاؤں جو حد پر تھا جس پر حملہ ہوا تو کیا گور نمنٹ نے اُسے بچایا۔ میں
کہوں گا ارے گورنمنٹ خدا تھوڑی ہی ہے۔ اُسے آخر آہستہ آہستہ پتہ لگتا ہے کچھ عقل
کر و دو چار دن میں گورنمنٹ آجائے گی۔ پھر وہ اگلے گاؤں پر ہاتھ رکھیں گے تین دن
ہوئے یہ گاؤں جلا تھا کیا گورنمنٹ نے مسلمانوں کو کوئی امداد دی؟ میں کہوں گا خیر کچھ
دیر تو لگ جاتی ہے تو وہ اگلے گاؤں پر ہاتھ رکھیں گے اچھا ہم مان لیتے ہیں کہ کچھ دیر لگنا
ضروری ہے مگر اس گاؤں پر حملہ کے وقت حکومت نے حفاظت کا انتظام کیوں نہ کیا۔
میں نے کہا یہ 80 گاؤں ہیں۔ 80 گاؤں پر پہنچ کر وہ مجھے فاتر العقل سمجھنے لگ جائیں گے یا
نہیں کہ جتنے گاؤں ہم پیش کر رہے ہیں اُن میں سے کسی پر بھی حملہ ہوا تو حکومت نہیں
آئی۔ شرمندہ ہو گئے اور کہنے لگے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ امن قائم رکھوں گا۔
میں نے کہا کتنی دیر میں؟ کہنے لگے پندرہ دن میں۔ پندرہ دن میں ریلیں بھی چلا دیں گے
تاریں بھی کھل جائیں گی ، ڈاکخانے بھی کھل جائیں گے اور ٹیلیفون بھی جاری ہو جائے گا۔
آپ چند دن صبر کریں۔ میں نے کہا۔ بہت اچھا ہم صبر کر لیتے ہیں لیکن جب پندرہ دن
ختم ہوئے تو آخری حملہ قادیان پر ہوا۔ جس میں سب لوگوں کو نکال دیا گیا۔ پھر ان
حملوں میں بچے مارے گئے اور ایسے ایسے ظالمانہ طور پر قتل کئے گئے کہ بچوں کے پیٹوں
میں نیزے مار مار کے انہیں قتل کیا گیا۔ ہم نے اُسوقت تصویریں لی تھیں جن سے
ظاہر ہوتا تھا کہ بچوں کے ناک کاٹے ہوئے ہیں کان چرے ہوئے ہیں پیٹ چرا ہوا ہے

انوار العلوم جلد 24
306
سیر روحانی (7)
انتڑیاں باہر نکلی ہوئی ہیں اور وہ تڑپ رہے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچے چھ چھ مہینہ کے اور
سال سال کے تھے جن پر یہ ظلم کیا گیا۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
لَا تَقْتُلُوا وَلِيْدًا ان لوگوں نے تمہارے بچوں کو مارا ہے ان لوگوں نے تمہاری عورتوں کو مارا
ہے، یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے ایک مسلمان عورت کا ایک پیر ایک اونٹ سے باندھ دیا
اور دوسرا پاؤں دوسرے سے باندھ دیا اور پھر دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف چلا دیا
تھا اور پھر چیر کے مار ڈالا تھا، یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے مسلمان عورتوں کی شرمگاہوں
میں نیزے مار مار کر ان کو مارا تھا، یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی ایک بیٹی پر جب کہ وہ مدینہ جانے لگیں اور وہ حاملہ تھی حملہ کیا اور اونٹ کی رسی کاٹ
دی جس سے وہ زمین پر گر گئیں اور ان کا حمل ساقط ہو گیا اور پھر وہ مدینہ میں فوت
ہو گئیں، یہ وہ لوگ تھے جن سے بدلہ لینے کے لئے مسلمان نکلے تھے لیکن رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں بیشک انہوں نے بچوں کو مارا تھا لیکن تم نے نہیں مارنا،
انہوں نے غیر لڑنے والوں کو مارا تھا لیکن تم نے نہیں مارنا۔
سيرة حلبیہ میں اس کے علاوہ یہ نصیحت بھی درج ہے کہ آپ نے فرمایا۔ لا
تَقْتُلُوا امْرَأَةً 50 عورت کو بھی نہیں مارنا۔ پھر فرمایا وَلَا كَبِيرًا فَانِيًّا ! کسی بڑھے کو نہیں
مارنا۔ پھر فرمایا وَلَا مُعْتَزِلاً بِصَوْمَعَةٍ 52 کوئی عبادت گزار ہو مسجدوں یا تکیوں میں بیٹھا ہوا
ہو اُس کو بھی نہیں مارنا۔ اب دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ان کو نہ مارنے کا
حکم دیا ہے مگر یہاں گیانی چن چن کر مارے گئے اور وہاں مولوی چن چن کر مارے گئے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ان کو نہیں چھیڑ نا یہ تو خدا کا نام لے رہے ہیں۔
کیا تم خدا کا نام مٹانا چاہتے ہو ؟ چاہے کسی طرح لیتے ہیں لیکن لیتے تو خدا کا نام ہیں اسلئے ان
کو نہیں چھیڑنا۔
پھر فرماتے ہیں۔ وَلَا تَقْرَبُوا نَخْلاً - 53 کھجور کے درخت کے قریب بھی نہ جاؤ۔
یعنی اُنکو نہ کاٹ دینا کہ کسی طرح دشمن کو تباہ کریں کیونکہ تم اُن کو تباہ کرنے نہیں جارہے
صرف اُن کے ضرر کو دور کرنے کے لئے جارہے ہو تمہارا یہ کام نہیں کہ اُن کی روزی بند

آج 10 میں سے 10 باقی