ایک انگریز مجسٹریٹ کا واقعہ

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
307
سیر روحانی (7)
کر دو۔ پھر فرمایا وَلا تَقْطَعُوا شَجَرًا 4 بلکہ کوئی درخت بھی نہ کاٹو۔ کیونکہ مسافر بیچارہ اس
کے نیچے پناہ لیتا ہے، غریب بے چارے اُس کے سایہ میں بیٹھتے ہیں اور تم لوگ لڑنے
والوں سے لڑنے کے لئے جارہے ہو۔ اِس لئے نہیں جارہے کہ وہ قوم سایہ سے بھی
محروم ہو جائے اس لئے اُن کو نہیں کاٹنا۔ پھر فرمایا۔ وَلَا تَهْدِمُوا بِنَاءً 55 کوئی عمارت نہ
گرانا کیونکہ ان کے گرانے سے لوگ بے گھر ہو جائیں گے اور ان کو تکلیف ہو گی۔
اب دیکھو پچھلے فسادات میں کتنے مکان جلائے گئے۔ لاہور میں ہزاروں مکان
جلائے گئے، امر تسر میں ہزاروں مکان مسلمانوں کے جلائے گئے ، بلکہ کوئی شہر بھی ایسا
نہیں جس میں مسلمانوں کے مکانات دس بیس یا تیس فیصدی نہ جلائے گئے ہوں مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ لا تَهْدِمُوا بِنَاء۔ ایک مکان بھی تم کو گرانے
کی اجازت نہیں کیونکہ تم اس لئے نہیں جارہے کہ لوگوں کو بے گھر کر دو بلکہ اسلئے جا
رہے ہو کہ ظلم کا ازالہ کرو اس سے آگے تم نے کوئی قدم نہیں اُٹھانا۔
اسی طرح آپ کی دوسری ہدایات میں ہے کہ ملک میں ڈر اور خوف پیدا نہ
کرنا۔ فوجیں جاتی ہیں تو ان کی یہی غرض ہوتی ہے کہ لوگوں کو وہ اتنا ڈرائیں کہ اُن کی جان
نکل جائے۔
جنرل ڈائر کے ہندوستانیوں : ہندوستانیوں پر مظالم چنانچہ 20-1919ء میں امرتسر
میں ایک جگہ پر کسی عیسائی عورت
کو کسی ہندوستانی نے ذرا سا مذاق کر دیا۔ اُس وقت انگریزی حکومت نے جنرل ڈائر کو مقرر
کیا اور اُس نے حکم دیا کہ ہر شریف سے شریف اور بڑے سے بڑا آدمی یہاں سے گزرے
تو گھسٹتا ہوا جائے۔ بڑے بڑے لیڈروں کو سپاہی پکڑ کر گرا دیتے تھے اور اُسے کہتے تھے
کہ یہاں سے گھسٹتا ہوا چل ۔ پھر مجرم پیش ہوتے تھے تو انہیں بغیر کسی تحقیق کے
بڑی بڑی سزائیں دی جاتیں تالوگوں میں خوف پیدا ہو۔
ایک انگریز مجسٹریٹ کا واقعہ سے
ہمارے ساتھ ایک عجیب واقعہ گزرا۔ ایک
شخص نے انگریز آفیسر سے لڑائی کی تھی۔

انوار العلوم جلد 24
308
سیر روحانی (7)
مسٹر مانٹیگو جو پہلے وزیر ہند تھے انہوں نے خود ذکر کیا کہ یہاں ایک انگریز افسر تھا وہ کسی
سے ذراثرش کلامی سے بولا تھا تو ہم نے اُسے پہلی سزادی تھی۔ اس سے پہلے کسی افسر کو
سزا نہیں دی تھی۔ وہی اُن دنوں بدل کے وزیر آباد میں لگا تھا۔ حافظ غلام رسول صاحب
وزیر آبادی شہر میں اچھا رسوخ رکھتے تھے اور لوگوں کے ساتھ اُن کا حُسن سلوک تھا۔
مسلمانوں میں سے اکثر ان کے شاگر د تھے اور ہندو بھی اُن کا بڑا ادب کرتے تھے۔ وہ گلی
میں سے گزر رہے تھے اور اُس دن رولٹ ایکٹ کے خلاف جلسہ ہو رہا تھا۔ ہندو مسلمان
اکٹھے ہو کر کہہ رہے تھے کہ بائیکاٹ کرو، ہڑتالیں کرو، یہ کرو وہ کرو۔ پاس سے یہ
گزرے تو لوگوں نے کہا۔ آئیے آئے مولوی صاحب ! آپ نے نہیں تقریر کرنی۔
انہوں نے کہا میں نے تو تمہارے خلاف تقریر کرنی ہے اگر تم نے وہ تقریر سن لینی ہے تو
چلو۔ انہوں نے کہا۔ ہمیں یہ بھی منظور ہے آپ خدا کے لئے ضرور تشریف لے چلیں۔
وہاں کھڑے ہوئے تو انہوں نے کہا۔ تم ہڑتال کا وعظ کر رہے ہو لیکن تم نے سال سال کا
غلہ گھر میں رکھا ہوا ہے، ہڑتال کر کے تمہارا کیا نقصان ؟ روٹی تمہارے گھر میں موجود
ہے، ایندھن تمہارے گھر میں موجود ہے ، بھینسیں تمہارے گھروں میں ہیں، گھی
تمہارے گھر میں موجود ہے، مصالحہ تمہارے گھروں میں ہے، دالیں تمہارے پاس
موجود ہیں تین دن بھی ہڑتال ہوئی تو تمہیں پتہ نہیں لگے گا۔ لیکن وہ بیوہ عورت جو چکی
پیس کر شام کو کھانا کھاتی ہے اُس کا کیا بنے گا تمہاری اس ہڑتال سے وہ مرے گی تمہارا تو
نقصان نہیں۔ یہ کہہ کے بیٹھ گئے۔ انہوں نے اس کو برداشت کر لیا اور کہا اچھی بات ہے
ہم ہڑتال نہیں کریں گے۔ جب رولٹ ایکٹ کے بعد ہر جگہ مجسٹریٹ مقرر کئے گئے اور
مجرم پکڑے گئے تو اُن کا نام بھی پولیس نے ڈائریوں میں بھیجا کہ انہوں نے تقریر کی تھی
لیکن آگے لکھا کہ انہوں نے تقریر یہ کی کہ ہڑتال نہیں کرنی چاہئے اِس سے ملک کو
نقصان پہنچے گا۔ حافظ صاحب بھی مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ اُس نے کہا۔ آپ
نے تقریر کی۔ وہ سمجھتے تھے کہ ہم تو حکومت کی تائید میں ہیں حافظ صاحب نے کہا۔ میں
نے تقریر کی تھی مگر ۔۔۔۔۔ اُس نے کہا ہم مگر وگر نہیں جانتے چھ مہینے قید۔ انہوں نے کہا۔

آج 10 میں سے 10 باقی