سورة العٰدیٰت کی لطیف تفسیر
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
314
سیر روحانی (7)
اس کھجور کے سوا اور کیا روک ہے۔ غرض وہ کھجور انہوں نے پھینک دی اور پھر کہنے
لگے عمرؓ ! اگر یہ بات ہے تو پھر بھی اس میں رونے کی کونسی بات ہے جدھر ہمارا محبوب گیا
اُدھر ہی ہم بھی جائیں گے۔ یہ کہا اور تلوار کھینچ کر دشمن پر حملہ کر دیا اور اس بے جگری
سے لڑے جب ایک ہاتھ کاٹا گیا تو دوسرے ہاتھ سے تلوار پکڑ لی، دوسر ا ہاتھ کاٹا گیا تو
منہ میں تلوار پکڑ کر جنگ کرنی شروع کی۔ جب انہوں نے منہ بھی زخمی کر کے خود
وغیرہ کاٹ دی تو لاتیں ہی مارنی شروع کر دیں، آخر انہوں نے ٹانگیں بھی کاٹ دیں۔
جنگ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُن کی بہن سے پتہ لگا کہ وہ رہ گئے ہیں
تو آپ نے فرمایا اُن کی تلاش کرو۔ صحابہ تلاش کرنے گئے تو انہوں نے کہا ہم نے کہیں
اُن کی لاش نہیں دیکھی۔ بہن نے کہا وہ وہاں گئے ہیں اور اس نیت سے گئے ہیں کہ میں
وہاں شہادت حاصل کرونگا اور کہیں وہ نہیں دیکھے گئے ضرور وہیں ہونگے ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے ضرور ہونگے تم جاؤ اور تلاش کرو۔ چنانچہ وہ پھر
گئے اور سب جگہ تلاش کرتے رہے کہنے لگے ۔ يَا رَسُولَ اللهِ ! اور تو کہیں پتہ نہیں لگتا
ایک لاش کے ستر ٹکڑے ہم کو ملے ہیں وہ اگر ہو تو ہو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اُن کی بہن کو کہا کہ جاؤ اور دیکھو۔ اُن کی ایک انگلی پر نشان تھا۔ بہن نے اُسے پہچان
کر کہا ہاں! یہ میرے بھائی کی لاش ہے۔ 59 یہ کتنا عظیم الشان بہادری کا مقام مقام ۔ ہے اور
کتنی بڑی قربانی ہے۔ کیا دنیا کی کوئی تاریخ اس قسم کی مثال پیش کر سکتی ہے۔ لشکر شکست
کھاتے ہیں تو بھاگتے ہوئے سانس بھی نہیں لیتے پھر ہارتے ہیں تو دل ٹوٹ جاتا ہے مگر عمر
جیسا بہادر روتا ہے تو وہ کہتا ہے یہ کیا بیہودہ بات ہے۔ کیا تم اس لئے روتے ہو کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
شہید ہو گئے ہیں تو ہم نے اس دنیا میں رہ کر کیا لینا ہے۔
سورة العدیت کی لطیف تفسیر پھر نوبت بجا کر سوار تو سوار گھوڑوں میں
بھی جوش پیدا کیا جاتا تھا۔ اسی طرح اس
نوبت خانہ سے بھی کام لیا گیا ہے۔ فرماتا ہے وَ الْعَدِيْتِ ضَبْحًا فَالْمُورِيتِ قَدْحًا
انوار العلوم جلد 24
315
سیر روحانی (7)
فَالْمُغِيرَتِ صُبْحًا فَاثَرْنَ بِهِ نَفْعًا فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا
ہوتا
ان آیات میں اللہ تعالیٰ اسلامی لشکر کے متعلق یہ بیان فرماتا ہے کہ وہ کس شکل
اور شان سے مخالفین کے مقابل پر نکلے گا۔ فرماتا ہے۔ وَالْعَدِيْتِ ضَبحًا ۔ عادی کے معنے
ہوتے ہیں دوڑنے والا اور ضَبْحٌ گھوڑے کی دوڑوں میں سے ایک خاص دوڑ کا نام ہے
جس میں گھوڑا سرپٹ دوڑ پڑتا ہے پس وَ الْعَدِیتِ ضَبْحًا کے یہ معنے ہوئے کہ ہم اُن
گھوڑوں کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو دوڑتے وقت صبح چال اختیار کرتے ہیں۔
یعنی شدت جوش سے سرپٹ دوڑ پڑتے ہیں اور یہ طریق ہمیشہ فخر اور اظہارِ بہادری کے
لئے اختیار کیا جاتا ہے۔ ضَبْع کے دوسرے معنے گھوڑے کا اگلے پاؤں لمبے کر کے مارنا ہو۔
ہے جس سے اُس کے بازوؤں اور بغلوں میں فاصلہ ہو جائے۔ پس دوسرے معنے اس کے
یہ ہونگے کہ ہم اُن گھوڑوں کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو اگلے پاؤں لمبے کر کے
مارتے اور اُچھل کر دوڑتے ہیں جس کے نتیجہ میں اُن کی بغلوں اور بازوؤں میں لمبا فاصلہ
ہو جاتا ہے۔ یہ چیز شدتِ شوق پر دلالت کرتی ہے اور یہ ظاہر ہے کہ گھوڑے کے اندر تو
کوئی شدت شوق نہیں ہوتی گھوڑے میں شدّتِ شوق اپنے سوار کی وجہ سے پیدا ہوتی
ہے۔ وہ جب دیکھتا ہے کہ میرے سوار کے اندر جوش پایا جاتا ہے تو گھوڑا بھی اس کے
رنگ میں رنگین ہو جاتا ہے۔
تیسرے معنے دوڑتے وقت گھوڑے کے سینہ سے آواز نکلنے کے ہیں جو
عزم مقبلانہ پر دلالت کرتی ہے۔ جب نہ سوار کو موت سے دریغ ہو تا ہے نہ گھوڑا
اپنی جان کی پرواہ کرتا ہے۔ گو بظاہر اس جگہ گھوڑوں کا ذکر کیا گیا ہے لیکن مراد
سواروں کی حالت کا بتانا ہے کیونکہ گھوڑا اپنے سوار کی قلبی حالت سے متاثر ہوتا ہے
اور یہ اُسی وقت ہو تا ہے جبکہ سوار کی دِلی حالت اُس کے تمام جوارح سے ظاہر
ہونے لگے۔ مثلاً دوڑتے ہوئے سوار شوق کی شدّت کی وجہ سے ایک ہی وقت میں
ایڑیاں مارنے لگے منہ سے سیٹی بجانے لگے یا اُسے شاباش کہنے لگے ۔ اسی طرح باگ
کو کھینچ کھینچ کر چھوڑے آگے کو جھک جائے تو گھوڑا سمجھ جاتا ہے کہ میرے سوار کی حالت