ایک صحابیؓ کا بیان کہ اُسے اسلام قبول کرنے کی کیسے تحریک ہوئی؟

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
316
سیر روحانی (7)
والہانہ ہو رہی ہے اور مجھے بھی ویسا ہی بننا چاہئے تب وہ خود بھی اُس کے دل کی
کیفیت کے مطابق دوڑنا شروع کر دیتا ہے۔ پس اس آیت میں مسلمان سواروں کے
دل کی کیفیت کی شدت گھوڑوں کی حالت سے بتائی ہے کہ ان کے جذبات اس قدر
بھڑک رہے ہونگے کہ اُس کا اثر خود گھوڑوں پر بھی جا پڑے گا اور وہ اپنے سوار کی
قلبی کیفیت کے مطابق قابو سے باہر ہو جائیں گے اور کو دیں گے اور لڑائی میں
جاتے ہوئے گلے سے اُن کی آوازیں نکلیں گی اور لمبے لمبے ڈگ 1 بھرتے ہوئے
لڑائی کے میدان میں اس طرح جائیں گے کہ گویا کسی بڑی شادی میں شامل ہونے
کے لئے جا رہے ہیں۔ جس کے یہ معنے ہیں کہ مسلمان مجاہد کثیر التعداد دشمن سے
ڈرے گا نہیں بلکہ جنگ کو ایک نعمت غیر مترقبہ سمجھے گا اور یقین رکھے گا کہ اگر میں
مارا گیا تو جنت میں جاؤنگا اور اگر زندہ رہا تو فتح حاصل کرونگا کیونکہ ان دو کے سوا اور
کوئی تیسری صورت مسلمان کے لئے نہیں۔ جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ کفار سے کہو کہ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَا إِلَّا إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ 12 یعنی تم جو ہم سے
دشمنی کرتے ہو اور ہم پر حملے کرتے ہو تو یہ بتاؤ کہ تمہیں ہمارے متعلق کیا ام
ہے ؟ دو ہی چیزیں ہماری ہیں تیسری تو ہو نہیں سکتی۔ یا تو یہ کہ ہم زندہ رہیں تو جیت
جائیں اور یا ہم مارے جائیں اور جنت میں چلے جائیں۔ اِن دونوں میں سے کونسی چیز
ہمارے لئے نقصان دہ ہے۔ آیا ہمارا جیت جانا ہمارے لئے نقصان دہ ہے یا ہمارا جنت
میں چلے جانا، دونوں ہمارے لئے برابر ہیں۔ ہم زندہ رہے تو فتح حاصل کریں گے اور
اگر مر گئے تو جنت میں جائیں گے۔ پس تم تو جو بھی ہمارے متعلق خواہش رکھتے ہو وہ
ہمارے لئے اچھی ہے۔ تم کہتے ہو مر جاؤ حالانکہ اگر ہم مر گئے تو ہم جنت میں چلے
جائیں گے۔
امید
ایک صحابی کا بیان کہ اُسے اسلام چنانچہ ایک صحابی کے متعلق آتا ہے ہیں کہ میں آخر میں مسلمان
وہ
کہتے ہیں کہ میں آخر میں مسلمہ
قبول کرنے کی کیسے تحریک ہوئی؟ ہوا تھا اور میرے مسلمان ہونے کی

انوار العلوم جلد 24
317
سیر روحانی (7)
وجہ یہ تھی کہ میں ایک جگہ ایک قبیلہ میں مہمان تھا۔ انہوں نے کہا ہم نے کچھ مسلمان
گھیرے ہیں چلو تم بھی لڑائی میں شامل ہو جاؤ۔ مجھے اُس وقت مسلمانوں کا کچھ پتہ نہیں
تھا۔ میں اپنے دوستوں کی خاطر چلا گیا۔ وہاں انہوں نے ایک صحابی کو نیچے اُتارا اور اُس
کے سینہ میں نیزہ مارا۔ جب نیزہ مارا گیا تو اُس نے کہا فُزْتُ وَ رَبِّ الْكَعْبَةِ۔ 63 مجھے کعبہ کے
رب کی قسم میں کامیاب ہو گیا۔ کہنے لگا میں سخت حیران ہوا۔ مجھے مسلمانوں کے متعلق
کچھ پتہ نہیں تھا۔ میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ یہ کوئی پاگل تھا کہ تم نے اس کو نیزہ
مارا اور یہ گھر سے دور بے وطنی میں اور اپنے رشتہ داروں سے الگ بجائے اِس کے کہ روتا
چلاتا یہ کہتا ہے کہ میں کامیاب ہو گیا۔ کامیابی اس نے کونسی دیکھی ہے ؟ انہوں نے
کہا مسلمان پاگل ہی ہوتے ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں کہ موت میں بڑی خوبی ہے۔ جب انہیں
مارا جائے تو کہتے ہیں ہم کامیاب ہو گئے۔ وہ کہتا ہے میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ
ایسی قوم کو تو دیکھنا چاہئے چنانچہ میں چوری چوری نکلا اور مدینہ گیا۔ وہاں دو تین دن
رہنے کے بعد اسلام کی صداقت ثابت ہو گئی اور میں مسلمان ہو گیا۔ پھر انہوں نے گرتا
اُٹھایا اور کہنے لگا دیکھو ! میرے بال کھڑے ہیں میں جب بھی یہ واقعہ یاد کرتا ہوں تو
بال کھڑے ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ ایسا نظارہ تھا کہ جنگل میں ایک شخص اپنے وطن سے
ڈور فریب اور دھوکا بازی سے مارا گیا مگر بجائے اس کے کہ وہ غم کر تا روتا اور اپنے بیوی
بچوں کو یاد کرتا وطن کو یاد کرتا وہ کہتا ہے فُرْتُ وَ رَبِّ الْكَعْبَةِ۔ کعبہ کے رب کی قسم !
میں کامیاب ہو گیا۔
اس کے مقابلہ میں کافر کو کیا اُمید ہو سکتی ہے اُس کے لئے بھاگنا تو مجرم ہے ہی
نہیں۔ ہمارے ہاں تو یہ ہے کہ بھا گو گے تو جہنم میں جاؤ گے اس لئے مسلمان تو بھاگ سکتا
ہی نہیں وہ آخر وقت تک کھڑا رہے گا۔ اس کے لئے صرف دو ہی صورتیں ہیں
تیسری کوئی صورت نہیں۔ یا تو وہ مر جائے گا اور یا جیت جائے گا اور دونوں اُس کے لئے
اچھی باتیں ہیں۔ جیتے گا تو جیت گیا اور مرے گا تو جنت میں جائے گا۔ اور کافریا تو مر گیا اور
دوزخ جائے گا اور یا بھاگے گا اور شکست کھائے گا۔ اور جسے ایک طرف اپنی شکست کا

آج 10 میں سے 10 باقی