کوئٹہ میں ایک فوجی افسر سے ملاقات
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
318
سیر روحانی (7)
خطرہ ہو اور دوسری طرف موت کا اُس سے بہادری کب ظاہر ہو سکتی ہے۔
کوئٹہ میں ایک فوجی افسر سے ملاقات تین چار سال کی بات ہے میں
کوئٹہ گیا تو وہاں مجھے کچھ فوجی افسر
ملنے آئے۔ ادھر اُدھر کی باتیں ہوتی رہیں اِسی دوران میں کشمیر کا بھی ذکر آگیا میں نے
کہا کشمیر مسلمانوں کو ضرور ملنا چاہئے ورنہ اس کے بغیر پاکستان محفوظ نہیں رہ سکتا۔
دوسرے دن میرے پرائیویٹ سیکرٹری نے مجھے لکھا کہ فلاں کر نیل صاحب آپ سے
ملنے کے لئے آئے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ میں نے الگ بات کرنی ہے۔ میں نے اُن کو لکھا
کہ آپ کو کوئی غلطی تو نہیں لگی یہ تو گل مجھے مل کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ بات تو
درست ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک پرائیویٹ بات کرنی ہے۔ میں نے کہالے
آؤ چنانچہ وہ آگئے۔ میں نے کہا فرمائیے آپ نے کوئی الگ بات کرنی تھی۔ کہنے لگے
جی ہاں۔ میں نے پوچھا کیا بات ہے؟ کہنے لگے آپ نے کہا تھا کہ ہمیں کشمیر لینا چاہئے اور
اس کے لئے ہمیں قربانی کرنی چاہئے یہ بات آپ نے کس بناء پر کہی تھی؟ کیا آپ کو
معلوم نہیں کہ ہندوستان کے پاس فوج زیادہ ہے؟ میں نے کہا میں خوب جانتا ہوں کہ
اُس کے پاس فوج زیادہ ہے۔ کہنے لگے تو کیا آپ یہ نہیں جانتے کہ جو بندوقیں ہمارے
پاس ہیں وہی اُن کے پاس ہیں ؟ میں نے کہا ٹھیک ہے۔ کہنے لگے کیا آپ کو معلوم نہیں کہ
اُن کے پاس ڈم ڈم کی فیکٹری ہے جو ہزاروں ہزار بندوق اُن کو ہر مہینے تیار کر کے دے
دیتی ہے ؟ میں نے کہا۔ ٹھیک ہے۔ کہنے لگے کیا آپ کو معلوم نہیں کہ اُن کے پاس اتنا
گولہ بارود ہے اور آٹھ کروڑ کا گولہ بارود جو ہمارا حصہ تھا وہ بھی انہوں نے ہم کو نہیں دیا۔
میں نے کہا ٹھیک ہے۔ کہنے لگے آپ کو معلوم نہیں کہ اُن کے ہاں ہوائی جہازوں کے چھ
سکوارڈن ہیں اور ہمارے ہاں صرف دو ہیں۔ میں نے کہا ٹھیک ہے۔ کہنے لگے اُن کی اتنی
آمد ہے اور ہماری اتنی آمد ہے۔ میں نے کہا یہ بھی ٹھیک ہے۔ کہنے لگے جن کالجوں میں
وہ پڑھے ہیں اُنہی کالجوں میں ہم بھی پڑھے ہیں ہمیں اُن پر علمی رنگ میں کوئی برتری
حاصل نہیں۔ میں نے کہا یہ بھی ٹھیک ہے۔ کہنے لگے پھر جب ہماری فوج کم ہے اور اُنکی
انوار العلوم جلد 24
319
سیر روحانی (7)
زیادہ ہے، گولہ بارود اُن کے پاس زیادہ ہے ، تو پیں اُن کے پاس زیادہ ہیں، ہوائی جہاز اُن
کے پاس زیادہ ہیں، آمد ان کی زیادہ ہے اور ہم بھی انہی کالجوں میں پڑھے ہوئے ہیں جن
میں وہ پڑھے ہیں، ہمارے اندر کوئی خاص لیاقت نہیں تو پھر آپ نے کس بناء پر ہمیں کہا
تھا کہ ہمیں کشمیر لینا چاہئے؟ میں نے ہئے ؟ میں نے کہا دیکھو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللهِ کہ کئی چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے بڑی جماعتوں پر غالب آجایا کرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بات اسی لئے بیان
فرمائی ہے کہ تم تھوڑے اور کمزور ہو کر ڈرا نہ کرو۔ خدا تعالیٰ طاقت رکھتا ہے کہ تمہیں
بڑوں پر غلبہ دے دے اسلئے آپ گھبراتے کیوں ہیں؟ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیئے۔ بے شک
آپ تھوڑے ہیں لیکن خدا تعالیٰ آپ کو طاقت دے گا۔ پھر میں نے کہا۔ میں تم کو
ایک موٹی بات بتاتا ہوں۔ تم مسلمان ہو کیا تمہیں معلوم ہے یا نہیں قرآن نے یہ کہا ہے
کہ اگر تم مارے گئے تو جنت میں جاؤ گئے۔ کہنے لگا۔ جی ہاں! میں نے کہا اب دو ہی
صورتیں ہیں کہ اگر تم میدان میں کھڑے رہو گے اور زندہ رہو گے تو جیت جاؤ گے اور
اگر مارے جاؤ گے تو جنت میں چلے جاؤ گے اب بتاؤ کیا تمہارے اندر مرنے کا کوئی ڈر ہو
سکتا ہے ؟ کیونکہ تم سمجھتے ہو کہ اگر میں لڑائی کے میدان میں کھڑا رہا اور لڑتا رہا تو دو ہی
صورتیں ہیں یا جیت جاؤں گا یا جنت میں چلا جاؤنگا۔ پس تمہاری بہادری کا ہندو کس طرح
مقابلہ کر سکتا ہے وہ تو یہ جانتا ہے کہ اگر میں مر گیا تو بندر بن جاؤ نگا یا سور بن جاؤ نگا یا کتا
بن جاؤنگا۔ یہ اُس کا تناسخ ہے۔ تم تو یہ جانتے ہو کہ مر کے جنت میں چلے جائیں گے اور وہ
یہ جانتا ہے کہ مر کے کتا بن جاؤنگا، سور بن جاؤنگا، بندر بن جاؤ نگا۔ تو مسلمان اور ہندو کا
کوئی مقابلہ ہی نہیں ہو سکتا۔ اُسے تو کتا یا سور بننے کا ڈر لگا ہوا ہے اور تم میں جنت جانے کا
شوق ہے تمہارا اور اُس کا مقابلہ کیسے ہو سکتا ہے۔ تو حقیقت یہ ہے کہ مسلمان کیلئے دلیری
کے اتنے مواقع پیدا کر دیئے گئے ہیں کہ اُسکو کوئی گزند آہی نہیں سکتی۔
-
اس کے بعد فرماتا ہے۔ فَالْمُورِيتِ قَدْحًا ۔ مُورِی کے معنے آگ نکالنے کے
ہوتے ہیں اور قدحا کے معنے ہوتے ہیں مار کر ۔ پس فَالْمُورِيتِ قَدْحًا کے یہ معنے ہوئے کہ