حضرت ضرارؓ کا واقعہ

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
320
سیر روحانی (7)
وہ ایک چیز کو دوسری سے مار کر آگ جلاتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے زمانہ میں لوگ چقماق سے
آگ جلایا کرتے تھے۔ اِس کے یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ گھوڑوں کے سموں سے تیز
دوڑنے کی وجہ سے جو آگ پیدا ہو۔ لیکن اس جگہ پر شموں کے معنے اس لئے نہیں کئے جا
سکتے کہ وَالْعَدِیتِ ضَبْحًا میں اس کا ذکر آچکا ہے اور بتایا جا چکا ہے کہ گھوڑے دوڑتے ہیں
اور انہیں سانس چڑھ جاتا ہے اور جس کو سانس چڑھے گا اُس کے سموں سے آپ ہی آگ
نکلے گی۔ پس یہاں آگ جلانے کا ذکر ہے اور حدیثوں سے بھی پتہ لگتا ہے کہ اس جگہ
مراد یہ ہے کہ وہ لوگ اُترتے ہیں اور کھانے وغیرہ پکاتے ہیں اور آگ جلاتے ہیں۔ اس
میں سواروں کی بہادری اور اطمینان کی طرف اشارہ ہے کہ وہ دشمنوں سے ڈریں گے
نہیں ، کھلے کیمپ لگائیں گے اور آگ روشن کریں گے۔ دشمن سے ڈر کر روشنیاں بجھائیں
گے نہیں۔ جیسے فتح مکہ کے وقت ابو سفیان کا روشنیوں سے پریشان ہو جانا اسکی حقیقت کو
ظاہر کرتا ہے۔ جب لشکر اپنے دشمن سے ڈرتا ہے تو شبخون سے بچنے کے لئے اپنے پڑاؤ کا
نشان نہیں دیتا۔ مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مسلمان خوب روشنی کر کے پڑاؤ کریں گے اور
دشمن سے ڈریں گے نہیں کیونکہ کہیں گے کہ اُس نے ہمیں مارنا ہی ہے نا تو مر کر جنت میں
چلے جائیں گے ہمیں ڈر کس بات کا ہو۔
حضرت ضرار کا واقعہ تاریخ میں آتا ہے کہ ایک دفعہ ایک عیسائی جرنیل
نے بہت سے سیاہی مار دیئے اسلامی کمانڈر انچیف نے
ضرار بن ازور کو بلایا اور کہا۔ تم جاؤ تم بڑے بہادر آدمی ہو اور اُس سے جاکر لڑو۔ بہت سے
مسلمان مارے گئے ہیں اور بد دلی پھیل رہی ہے۔ وہ لڑنے کے لئے گئے جب اُس کے
سامنے کھڑے ہوئے تو یکدم واپس بھاگے۔ مسلمانوں میں بد دلی پیدا ہوئی اور انہوں نے
بہت تعجب کیا کہ ایک صحابی ہے اور وہ اس طرح بھاگا ہے۔ کمانڈر نے ایک شخص سے کہا
تم اس کے پیچھے پیچھے جاؤ اور دیکھو کیا بات ہے؟ جب وہ پہنچا تو ضرار اپنے خیمہ سے نکل
رہے تھے۔ انہوں نے کہا ضرار ! آج تم نے بڑی بد نامی کرائی ہے۔ تمہارے دوست
افسوس کر رہے ہیں کہ تم نے اس طرح اسلام کو ذلیل کیا، تم کیوں بھاگے تھے ؟

انوار العلوم جلد 24
321
سیر روحانی (7)
انہوں نے کہا میں بھاگا نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ میں نے صبح اتفا قازرہ پہنی تھی جب
میں اس کے سامنے گیا تو میرے دل میں خیال آیا کہ اتنا بڑا بہادر ہے کہ اس نے کئی آدمی
مارے ہیں میں نے زرہ پہنی ہوئی ہے۔ فرض کرو اگر اُس نے مجھے مار لیا تو اللہ مجھ سے
پوچھے گا کہ ضرار کیا تم میرے ملنے سے اتنا گھبراتے تھے کہ زرہیں پہن پہن کر جاتے
تھے۔ تو میں نے خیال کیا کہ اگر میں مر گیا تو ایمان پر نہیں مروں گا۔ چنانچہ میں بھاگا ہوا
اندر گیا اور میں نے وہ زرہ اُتار دی۔ چنانچہ دیکھ لو اب میں صرف گرتہ پہن کر اس کے
مقابلہ کیلئے جا رہا ہوں۔ تو اسقدر اُن کے اندر مرنے کا شوق ہوتا تھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ
خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنا ایک بہت بڑی سعادت اور نعمت ہے۔
پھر فرماتا ہے فَالْمُغِيرَتِ صُبْحًا ۔ یہ سپاہی باوجود دیوانگی سے کلی طور پر روکے
جانے کے اور شراب کے حرام ہونے کے اور لوٹ مار اور قتل وغارت سے روکے جانے
کے اتنے دلیر ہونگے کہ دشمن کے پاس پہنچ کر ڈیرے ڈال دیں گے اور رات کو حملہ نہیں
کریں گے بلکہ صبح ہونے پر حملہ کریں گے تا کہ بے خبر اور سوتے ہوئے دشمن پر حملہ
نہ ہو اور اُسے لڑنے کا موقع ملے ۔ گویا چونکہ شہادت کے دلدادہ ہو نگے ، دشمن کو
مقابلہ کا موقع دیں گے۔ دوسرے براءت اور توبہ کا موقع دیں گے کہ اگر وہ چاہے
تو اسلام کا اظہار کرے۔ تیسرے غلط فہمی سے بچیں گے کہ غلطی سے کسی اور پر حملہ نہ
ہو جائے۔
فَاثَرْنَ به نَفْعًا ۔ اس میں یہ بتایا ہے کہ رات کو ڈیرے اس لئے نہیں ڈالیں گے
کہ دشمن کے قریب آکر جوش ٹھنڈا ہو گیا ہے بلکہ مردانگی اور بہادری کے اظہار کے لئے
ایسا کریں گے ورنہ صبح ہونے پر جب دشمن ہو شیار ہو جائے گا اُن کی روشنیوں کو رات
کو دیکھے گا صبح اُنکی اذانیں سنے گا اور لڑنے کے لئے آمادہ ہو جائے گا اور پھر یہ والہا نہ
طور پر اُس کی طرف گھوڑے دوڑائیں گے حتی کہ صبح کے وقت جب شبنم کی وجہ ۔
سے
غبار دبا ہوا ہوتا ہے اُن کے تیز دوڑنے کی وجہ سے اُس صبح کے وقت بھی زمین سے
گر دو غبار اُٹھے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی