اسلامی نوبت خانہ کا پُر ہیبت اعلان
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
325
سیر روحانی (7)
جہاں نو بتیں بجاتے تھے اُن کی نوبت کبھی ساتویں دن بجتی تھی اور بادشاہ کا دیدار
ہوتا تھا، کسی کی مہینہ میں بجتی تھی اور بادشاہ کا دیدار ہوتا تھا، کوئی اپنی تخت نشینی کے
دِنوں میں دو تین دن در بار لگایا کرتا تھا اور پھر جب اُن کی نوبت بجتی تھی تو لوگوں کو اپنے
گھروں سے نکل کر بادشاہی قلعوں میں جانا پڑتا تھا یا بہت دُور دُور سینکڑوں میل سے
چل کر وہاں جانا پڑتا تھا۔ لیکن اسلامی نوبت خانہ جو ہمارے بادشاہ کا دیدار کرانے کے
لئے بجتا ہے وہ ہر شہر اور ہر گاؤں میں دن رات میں پانچ وقت بجتا ہے۔ پانچ دفعہ نوبت
بہتی ہے کہ آؤ اور اپنے بادشاہ کی زیارت کر لو ، آؤ اور خدا کا دیدار کرو۔ ابھی ملکہ الزبتھ کی
تاجپوشی ہوئی ہے پاکستان تک سے لوگ وہاں دیکھنے کے لئے گئے حالانکہ ملکہ الزبتھ کیا،
انگلستان آج ایک سیکنڈ گریڈ پاور بنا ہوا ہے۔ لیکن ملکہ الزبتھ کے دیکھنے کے لئے ہندوستان
سے آدمی گئے، امریکہ سے گئے ، جرمنی سے گئے، انڈونیشیا سے گئے ، چین سے گئے اور
ہمارے بادشاہ کی زیارت کے لئے کہ جس کے سامنے آنکھ اُٹھانے کی بھی ملکہ الزبتھ کو
طاقت نہیں روزانہ پانچ وقت بلایا جاتا ہے کہ آؤ کر لو زیارت مگر لوگ ہیں کہ نہیں آتے۔
دو گھر کا گاؤں ہو تو وہاں بھی وہ بادشاہ پانچ وقت آتا ہے، پانچ گھر کا گاؤں ہو تو وہاں بھی
بادشاہ لوگوں کو اپنی زیارت کرانے کے لئے پانچ وقت آتا ہے، اگر سو گھر کا گاؤں ہو
تو وہاں بھی وہ زیارت کرانے کے لئے آتا ہے، اگر لاکھ گھر کا شہر ہو تو ہر محلہ میں وہ آجاتا
ہے کہ آؤ اور زیارت کر لو اور اگر دس لاکھ گھر کا شہر ہو تو اُس میں وہ دس ہزار جگہوں میں
آجاتا ہے اور پانچ وقت آجاتا ہے اور کہتا ہے کہ آؤ اور میری زیارت کرلو۔ یہ کتنا
عظیم الشان فرق ہے دُنیوی نوبت خانوں اور اسلامی نوبت خانہ میں کہ پانچ وقت
زیارت ہوتی ہے اور جہاں بیٹھیں وہیں ہو جاتی ہے اور بادشاہ آپ ہمارے گھروں میں
آجاتا ہے۔
اب ذرا اس نو بت خانہ کا اعلان اسلامی نوبت خانہ کا پُر ہیبت اعلان
بھی سُن لو۔ وہاں تو یہ ہو تا ہے کہ
دھم ھم دھم دھم ہو رہا ہے یا پیں پیں ہو رہا ہے اور جب پوچھا جاتا ہے کہ یہ دھم دھم
انوار العلوم جلد 24
326
سیر روحانی (7)
دھم اور پیں پیں پیں کیا ہے ؟ تو کہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ بادشاہ آرہا ہے حالانکہ
دهم و هم دھم اور پیس پیس پیس سے بادشاہ کا کیا تعلق ہے۔ تم بندر کا تماشہ کرو تو اُس کے
لئے بھی ہیں ہیں کر سکتے ہو۔ کتے کا کھیل کھیلو تو اُس کے لئے بھی ہیں ہیں کر سکتے ہو
، بادشاہ اور دھم دھم اور پیس پیس کا کیا جوڑ ہے۔ مگر یہاں جو نوبت خانہ بجتا ہے اُس میں با
دشاہ کے دیدار کی بشارت دیتے ہوئے اُس کی حیثیت بھی پیش کی جاتی ہے اور ایک عجیب
شاندار پیغام دُنیا کو پہنچایا جاتا ہے۔ مؤمنوں کو الگ اور منکروں کو الگ۔ پھر اس نوبت خانہ
کی چوٹ مُردہ چمڑہ پر نہیں پڑتی زندہ گوشت کے پردوں پر پڑتی ہے۔ اور پانچ وقت اس
نوبت خانہ میں نوبت بجتی ہے کہ آجاؤ اپنے بادشاہ یعنی خدا کی زیارت کے لئے اور اعلان
کرنے والا کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے۔
اللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ
اے لوگو ! اپنے بادشاہ کی زیارت کے لئے آجاؤ۔ ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ دُنیا میں
لوگ اپنے بادشاہوں اور حاکموں کی زیارت کے لئے جاتے ہیں مگر اُن میں سے کوئی پچاس
گاؤں کا مالک ہوتا ہے، کوئی سو گاؤں کا مالک ہوتا ہے، کوئی ہزار گاؤں کا مالک ہوتا ہے، کوئی
ایک صوبہ کا مالک ہوتا ہے، کوئی ایک ملک کا مالک ہوتا ہے، کوئی پانچ ملک کا مالک ہو تا
ہے، کوئی دس ملک کا مالک ہوتا ہے، پھر اُن میں سے کوئی ایسا ہو تا ہے کہ بڑے ملک کا
مالک ہوتا ہے لیکن چھوٹے ملک کے بادشاہ اُس پر فاتح ہو جاتے ہیں۔ جیسے سکندر یونان کا
مالک تھا مگر کسری کو آکے اُس نے شکست دیدی۔ نادر شاہ ایک معمولی قبیلے کا بادشاہ تھا
مگر اُس نے ہندوستان کی بادشاہت کو شکست دے دی۔ تو اول تو اُس کی حکومتیں بہت
چھوٹی ہوتی ہیں اور پھر حکومتوں کے مطابق اس کی طاقت بھی نہیں ہوتی۔ اُن کی زیارت
عمر میں کبھی ایک دفعہ نصیب ہوتی ہے مثلاً تاجپوشی ہوتی ہے اور وہ باہر نکلتے ہیں تو لوگ
اُن کی زیارت کرتے ہیں۔ مگر ہم تمہیں جس بادشاہ کی زیارت کے لئے بلاتے ہیں وہ سب
سے بڑا ہے اور بڑے سے بڑا بادشاہ بھی اُس کے مقابل میں بالکل بیچ ہو جاتا ہے کسی کی
طاقت نہیں کہ اُس کے آگے بول سکے۔