اسلام کے ذریعہ دنیا مین ایک بہت برا انقلاب رونما ہوگیا

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
336
سیر روحانی (7)
جنوب پر بھی قابض ہو جائیں گے۔ اور پھر عجیب بات یہ ہے کہ میں نے دیکھا کہ ایسا ہی
ہو جاتا ہے۔ اب بتاؤ کہ میں اسلام کو کس طرح جھوٹا کہوں؟
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد ایسی تھی کہ بعض غریب گاؤں کے لوگ
جب میرے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے مسجد بنانی ہے تو میں کہتا ہوں کہ ایسی
ہی بنالو۔ وہ کہتے ہیں نہیں جی ! کچھ تو اچھی ہو۔ تو کسی گاؤں کے پانچ آدمی بھی اس مسجد کی
طرح مسجد بنانے کو تیار نہیں ہوتے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تھی لیکن ان
مسجدوں میں جو نماز پڑھنے والے ہوتے ہیں وہ اپنے ہمسائیوں سے ڈر رہے ہوتے ہیں مگر
اُس کھجور کی ٹہنیوں کی چھت والی مسجد جس میں پانی ٹپکتا رہتا تھا نماز پڑھنے والے کیوں
بیٹھے ہوتے تھے کہ گویا انہوں نے دُنیا کو فتح کرنا ہے اور وہ واقع میں دنیا کو فتح کر لیتے ہیں۔
ایک ایک گوشہ اُن کے قدموں کے نیچے آتا ہے اور اُن کے گھوڑوں کی ٹاپوں کے نیچے
بڑے بڑے بادشاہوں کی کھوپڑیاں تڑپتی جاتی ہیں۔
اسلام کے ذریعہ دُنیا میں ایک غرض اس نوبت خانہ میں اس اعلان کی دیر تھی کہ لا إِلهَ إِلَّا الله دنیا میں اب خدا کی
بہت بڑا انقلاب رونما ہو گیا بادشاہت کے سوا ہم کسی کو کسی کو نہیں چھوڑیں
گے کہ ایک بہت بڑا انقلاب رونما ہو گیا۔ خدا کی بادشاہت آسمان سے زمین پر آگئی اور
ظلم اور جور کی دُنیا عدل اور انصاف سے بھر گئی۔ اس سے چھ سو سال پہلے ایک اور شخص
جو برگزیدہ تھا، ایک اور شخص جس کو خدا کا بیٹا کہا جاتا ہے، ایک اور شخص جس کی اطاعت
کا آج دنیا کی اکثریت اقرار کر رہی ہے ، ایک اور شخص جس کی حکومت میں انگلستان کی
حکومت، فرانس کی حکومت، سپین کی حکومت، جرمنی کی حکومت، پولینڈ کی حکومت،
فلپائن کی حکومت، امریکہ کی ساری حکومتیں اور ریاستیں اُس کی خدائی کی اقراری ہیں اور
اُس کے آگے سر جھکاتی ہیں۔ وہ بھی کہتا ہے کہ :۔
”اے خدا! جس طرح آسمان پر تیری بادشاہت ہے اُسی
طرح زمین پر بھی ہو ۔ “67

انوار العلوم جلد 24
337
سیر روحانی (7)
مگر آج انیس سو سال گزر گئے اُس کے ذریعہ سے خدا کی بادشاہت جو آسمان پر
ہے زمین پر قائم نہیں ہوئی۔ لیکن یہ شخص جو ایک ایسے کچے مکان میں رہ کے اور اس
نوبت خانہ میں آکے خدا تعالیٰ کا پیغام سناتا ہے ،وہ ابھی مرنے نہیں پاتا کہ خدا کی
بادشاہت دنیا میں قائم ہو جاتی ہے۔ اور اُس کی وفات کے نو سال کے اندر اندر سارے
عرب پر بادشاہت قائم ہو جاتی ہے۔ وہ کھڑا ہوتا ہے اور ایسے وقت میں جب دشمن کی
فوجیں اُسے چاروں طرف سے گھیرے ے ہوئے کھڑی ہیں ، مدینہ سے باہر باہر نکل کر پاخانہ
کوئی پھر نہیں سکتا ، خندق کھو دی جاتی ہے تا دشمن کے حملہ سے بچائے۔ ایک پتھر نہیں
ٹوٹتا۔ صحابہ کہتے ہیں يَارَسُولَ اللهِ ! پتھر نہیں ٹوٹتا۔ فرماتے ہیں لاؤ ہتھوڑا مجھے دو میں
توڑتا ہوں۔ آخر پتھر پر ہتھو ڑ مارتے ہیں۔ وہ پتھر بڑا سخت ہے۔ اُس پر ہتھو ڑا مارتے ہیں تو اس
میں سے شعلہ نکلتا ہے۔ پھر مارتے ہیں پھر شعلہ نکلتا ہے۔ آپ ہر دفعہ کہتے ہیں اللهُ أَكْبَرُ ۔
الله اکبر ۔ پھر تیسری دفعہ مارتے ہیں۔ جب شعلہ نکلتا ہے پھر اللہ اکبر کہتے ہیں۔ صحابہ بھی
الله اكبر کہتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا تم نے کیوں اللهُ أَكْبَرُ کہا ؟ انہوں نے کہا يَارَسُوْلَ
اللہ ! آپ نے کیوں کہا؟ آپؐ نے فرمایا۔ میں نے پہلی دفعہ پتھر پر ہتھوڑا مارا تو اُس میں سے
شعلہ نکلا اور اُس شعلہ میں سے خدا تعالیٰ نے مجھے دکھایا کہ قیصر کی حکومت توڑ دی گئی۔ اور
میں نے کہا اللہ اکبر۔ جب میں نے دوسر اہتھوڑا مارا تو پھر اُس میں دوسر اشعلہ نکلا اور مجھے
یہ نظارہ دیکھایا گیا کہ کسری کی حکومت توڑ دی گئی پھر میں نے اللہ اکبر کہا۔ جب میں
نے تیسر اہتھوڑا مارا، مجھے دکھایا گیا کہ حمیر کی حکومت توڑ دی گئی۔ اس پر پھر میں نے الله
اکبر کا نعرہ مارا۔ صحابہؓ نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! ہمارے بھی نعرے اسی طرح سمجھ لیجئے۔ 68
قیصر و کسری کی حکومتوں کی جگہ خدائے واحد کی حکومت قائم کر دی گئی
رض
پھر آپ نے فرمایا إِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلاَ كِسْرَى بَعْدَهُ وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ
بَعْدَه خدا قیصر کو میرے سپاہیوں کے مقابلہ میں شکست دے گا اور ایسی شکست دے گا کہ
اس کے بعد دنیا میں کوئی قیصر نہیں ہو گا اور خدا تعالیٰ میرے آدمیوں کے ذریعہ سے کسری کو
شکست دے گا اور ایسی شکست دے گا کہ دنیا میں اس کے بعد کوئی کسری نہیں کہلائے گا۔

انوار العلوم جلد 24
338
سیر روحانی (7)
جس وقت اس نوبت خانہ سے نوبت بجی اُس وقت کہا گیا کہ دنیا میں خدا کی
حکومت قائم کی جائے گی۔ دیکھ لینا کہ إِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ دنیا میں ایک
طرف مغرب میں قیصر حاکم ہے لیکن قیصر ہلاک کیا جائے گا اور اس کے بعد کوئی قیصر
نہیں کھڑا ہو گا بس خدا کی حکومت وہاں ہو گی۔ دوسری طرف مشرق میں کسرای کی
حکومت ہے کسرای کو تباہ کیا جائے گا اور اُس کے بعد کوئی کسری نہیں کھڑا ہو گا اُس کی
جگہ بھی خُدا کی بادشاہت قائم ہوگی۔ اور مشرق و مغرب میں میرے ماننے والوں،
میرے مریدوں اور میرے شاگردوں کے ذریعہ سے آسمانی بادشاہت زمین پر آکر قائم
ہو گی۔
غرض اِس نوبت خانہ سے جو یہ نوبت بجی ، یہ کیا شاندار نوبت ہے۔ پھر کیسی
معقول نوبت ہے۔ وہاں ایک طرف بینڈ بج رہے ہیں۔ ٹوں، ٹوں، ٹوں۔
ٹیں، ٹیں ٹیں۔ اور یہ کہتا ہے اللهُ أَكْبَرُ اللهُ اَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ
مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللَّهِ حَجَّ عَلَى الصَّلُو ةِ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ۔ کیا معقول باتیں ہیں۔ کیسی
سمجھدار آدمیوں کی باتیں ہیں۔ بچہ بھی سنے تو وجد کرنے لگ جائے اور ان کے متعلق کوئی
بڑا آدمی سوچے تو شرمانے لگ جائے بھلا یہ کیا بات ہوئی کہ ٹوں ٹوں ٹوں ٹیں ٹیں ٹیں۔
مگر افسوس ! کہ اس نوبت خانہ کو آخر مسلمانوں نے خاموش کر دیا۔ یہ نوبت خانہ حکومت
کی آواز کی جگہ چند مرثیہ خوانوں کی آواز بن کر رہ گیا اور اس نوبت کے بجنے پر جو سپاہی
جمع ہوا کرتے تھے وہ کروڑوں سے دسیوں پر آگئے اور اُن میں سے بھی ننانوے فیصدی
صرف رسماً اُٹھک بیٹھک کر کے چلے جاتے ہیں۔ تب اس نوبت خانہ کی آواز کا رعب جاتا
رہا، اسلام کا سایہ کھنچنے لگ گیا، خدا کی حکومت پھر آسمان پر چلی گئی اور دُنیا پھر شیطان کے
قبضہ میں آگئی۔
اب خدا کی نوبت جوش میں آئی ہے اور تم کو جہاں تم کو جہاں تم کو ! خدا تعالیٰ نے
پھر اس نوبت خانہ کی ضرب سپرد کی ہے۔ اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے
آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! ایک دفعہ پھر اس

آج 10 میں سے 10 باقی