شملہ میٹنگ

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
347
مولانا شوکت علی کی یاد میں
الگ ہو گیا ہے تو میرے جیسے لوگ جو مسلمانوں کے حقوق کی تائید میں پہلے ہی سے
کانگرس سے اختلاف رکھتے ہیں اُس وقت تک کانگرس میں کس طرح آسکتے ہیں جب
تک ان کی برابری اور آزادی کے ساتھ کانگرس میں آنے کا موقع نہ دیا جائے۔ میں
نے کھدر پوشی کی ہی مثال پیش کی اور کہا کہ مسٹر جناح نے اس جبری حکم کو نا جائز قرار
دیا ہے کہ لوگوں کو کھدر پوشی پر مجبور کیا جائے (اُس وقت تک مسٹر جناح کا نگرس کے
ساتھ متفق تھے اور پاکستان کا خیال ابھی پیدا نہ ہوا تھا) یہ تھی غالباً ہماری پہلی
ملاقات۔ اس کے بعد دہلی اور شملہ میں ہمیں متواتر ملنے کا موقع ملا اور ایک دن وہ آگیا
کہ مولانا شوکت علی مرحوم اور مولانا محمد علی مرحوم کانگرس سے جدا ہو کر اسلامی
تنظیم کے قیام میں مشغول ہو گئے اور اب مولانا شوکت علی کا رویہ بھی مختلف تھا وہ
رات دن مسلمانوں کی تنظیم میں لگے رہتے تھے اور بسا اوقات شملہ میں ایسے مواقع پر
بجائے مختلف کیمپوں میں ہونے کے ہم ایک رائے کے ہوتے تھے اور مل کر یہ تجویزیں
سوچا کرتے تھے کہ کس طرح مسلمانوں کو متحد کیا جاسکتا ہے اور متحد رکھا جا سکتا ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہندوستان کی سیاسی تحریکوں میں اور خصوصاً مسلمانوں کے
سیاسی حقوق کی مفاہمت کے متعلق مولانا شوکت علی مولانا محمد علی کا نام ہمیشہ عزت کے
ساتھ یاد کیا جائے گا۔
شملہ میٹنگ مجھے خوب یاد ہے کہ مولانا محمد علی صاحب جب کانگرس س سے
بے زار ہوئے تو سب سے پہلی میٹنگ انہوں نے شملہ میں بلوائی۔
میں بھی وہاں تھا اور اس میٹنگ میں شامل ہوا۔ یہ میٹنگ اسمبلی کے ایک کمرہ میں منعقد
کی گئی۔ مولانا محمد علی نے کھڑے ہو کر ایک تقریر کی جس میں واضح کیا کہ مسلمانوں
کے حقوق ہندوؤں کے ہاتھوں محفوظ نہیں اور بڑے پر زور دلائل سے مسلمانوں کو
اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے منظم ہونے کی تحریک کی۔ میٹنگ ہو رہی تھی کہ
ایک نوجوان پشاور کا (جو علی گڑھ سے قانونی تعلیم حاصل کر کے نکلا تھا مجلس میں
آکر شامل ہوا) مجھے اس کا نام یاد نہیں لیکن میرے دل میں شبہ ہے کہ وہ موجودہ

انوار العلوم جلد 24
348
مولانا شوکت علی کی یاد میں
پاکستانی لیڈروں میں سے ایک ہے۔ مولانا محمد علی کی تقریر کے بعد کھڑے ہو کر
اس نے بڑے لطیف پیرائے میں یہ بات بیان کرنا شروع کی کہ کچھ سال پہلے ایک
مسلم لیڈر نے علی گڑھ کالج میں تقریر کی تھی اور اس نے یہ بتایا تھا کہ بعض لوگ یہ
دلائل مسلمانوں کو ہندوؤں سے بگاڑنے کے لئے دیتے ہیں مگر یہ غلط ہے۔ مجھے حیرت
ہوئی کہ آج میں یہی دلائل مولانا محمد علی کے منہ سے سن رہا ہوں۔ مولانا محمد علی ان کی یہ
تقریر سنتے رہے اور مسکراتے رہے کیونکہ جس بزرگ کی علی گڑھ والی تقریر کا اس نے
ذکر کیا تھا وہ خود مولانا محمد علی تھے۔ مگر مولانا شوکت علی برداشت نہ کر سکے اور
کھڑے ہو گئے بڑے زور سے اس کے خیالات کی تردید کی اور بتایا کہ انسان خیالات
بدلتا رہتا ہے کیونکہ بعض دفعہ اس کو کئی راز ایسے معلوم ہو جاتے ہیں جو اس کو پہلے سے
معلوم نہ تھے۔ اگر ایک وقت ہم نے قوم کا فائدہ کا نگریس سے ملنے سے دیکھا تو ہم نے
وہی بات کہہ دی کیونکہ ملک کے لئے وہی رائے مناسب تھی لیکن جب ہم نے دیکھا کہ
ہندو قوم مسلمانوں کو حقوق دینے کو تیار نہیں ہے تو ہم نے اپنی قوم کی قربانی پیش
کرنے سے انکار کر دیا اور کانگرس سے الگ ہو گئے۔ اس میں اعتراض کی کون سی بات
ہے۔ مولانا محمد علی برابر مسکراتے رہے چونکہ اصل حالات کا علم نہیں تھا۔ میں کچھ
حیران سا ہوا۔ بعض نے مولانا شوکت علی سے پوچھا کہ بات کیا تھی ؟ انہوں نے کہا یہ
مولانا محمد علی کی تقریر تھی جس پر یہ اعتراض کر رہا تھا یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم اندھا
دھند ایک راستے کو اختیار کرتے جائیں اور یہ نہ دیکھیں کہ وہ راستہ کس طرف بند ہو تا
ہے اور کس طرف کھلتا ہے۔ بہر حال میرے لئے وہ نہایت لطیف نظارہ تھا کہ خود وہ
شخص جس پر اعتراض ہو رہا تھا مسکرا رہا تھا اور جس کا کوئی ذکر نہ تھا وہ جوش میں آرہا تھا
مگر اس کے یہ معنی نہیں مولانا محمد علی مرحوم کو غصہ نہ آیا کرتا تھا۔ غصہ ان کو بھی آتا تھا
لیکن ان باتوں کے بیان کرنے کا یہ محل نہیں۔
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی مخلصانہ خدمات کو جو انہوں نے مسلمانوں کے لئے کی
تھیں قبول فرمائے اور انہیں مسلمانوں کی طرف سے جزائے خیر دے اور مسلمانوں کو

انوار العلوم جلد 24
349
مولانا شوکت علی کی یاد میں
اس بات کی توفیق دے کہ وہ ان کے طریق عمل سے سبق حاصل کریں اور وہ سچی اور
بے لوث خدمت پاکستان، عالم اسلام اور مسلمانوں کی کر سکیں۔ آمین
رو
66
(ماہنامہ ” ریاض“ کراچی، جنوری 1954ء صفحہ 23 تا 25،
شوکت علی نمبر “ مدیر سید رئیس احمد جعفری)

انوار العلوم جلد 24
351
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
تحقیقاتی عدالت میں
حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني

انوار العلوم جلد 24
352
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان

آج 10 میں سے 10 باقی