بجواب سوالات عدالت بتاریخ 13 جنوری 1954ء
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
353
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
بیان فرموده 13 تا 15 جنوری 1954ء)
ذیل میں حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب امام جماعت احمدیہ کا وہ بیان
درج کیا جاتا ہے جو تحقیقاتی عدالت میں بتاریخ 15،14،13 جنوری 1954ء
بصورت شہادت قلم بند ہوا۔ اصل بیان املا کر دہ عدالت عالیہ انگریزی میں ہے اور ذیل
میں اس کا اُردو ترجمہ درج کیا جاتا ہے۔
بجواب سوالات عدالت بتاریخ 13 جنوری 1954ء
سوال: کیا وہ تحریری بیان جو 22 جولائی 1953ء کو صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے اس
عدالت میں پیش کیا گیا اور جس کی تصدیق مرزا عزیز احمد نے کی اور جس پر مسٹر
بشیر احمد ، مسٹر اسد اللہ خاں اور مسٹر غلام مرتضیٰ کے دستخط ہیں وہ صحیح طور پر
آپ کی جماعت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے ؟
جواب: جی ہاں۔ ایسی امکانی غلطی کو نظر انداز کرتے ہوئے جو سہوارہ گئی ہو۔
سوال: تحقیقاتی عدالت نے آپ کی انجمن سے کچھ سوالات پوچھے تھے جن کا جواب
اگز بٹ نمبر 322 کی صورت میں موجود ہے۔ کیا یہ جواب بھی صحیح طور پر آپ
کی جماعت کے نظریات کی ترجمانی کرتا ہے ؟
جواب: جی ہاں۔ یہ جواب مجھے دکھایا گیا تھا اور یہ میری جماعت کے نظریات کی صحیح طور
پر ترجمانی کرتا ہے لیکن اس دستاویز کے بارہ میں بھی کسی امکانی سہو نظر کے
انوار العلوم جلد 24
354
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
متعلق وہی رعایت ملحوظ رکھی جانی چاہئے۔
سوال: مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے بیان کے جواب میں بھی اس عدالت کے سامنے ایک
بیان دستاویز 323 پیش کیا گیا تھا۔ کیا آپ نے اُس بیان کو دیکھ لیا تھا؟
جواب: یہ بیان مجھ سے مشورہ لینے کے بعد تیار کیا گیا تھا اور غالباً میں نے اس کو پڑھا بھی
تھا۔ اس کے متعلق بھی وہی رعایت مد نظر رکھتے ہوئے جن کا میں نے دوسری
دو دستاویزات کے متعلق ذکر کیا ہے یہ سمجھا جانا چاہئے کہ یہ اس جماعت کے
نظریات کی ترجمانی کرتا ہے جس کا میں امیر ہوں۔
سوال: رسول کون ہوتا ہے ؟
جواب: رسول اُسے کہتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے کسی خاص مقصد کیلئے انسانوں کی راہنمائی
کی غرض سے مامور کیا ہو۔
سوال: کیا نبی اور رسول میں کوئی فرق ہے؟
جواب: صفات کے لحاظ سے دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں۔ وہی شخص اس لحاظ سے
کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیغام لاتا ہے رسول کہلائے گا لیکن اُن لوگوں کے
لحاظ سے جن کی طرف وہ خدائی پیغام لاتا ہے وہ نبی کہلائے گا۔ اس طرح وہی
ایک شخص رسول بھی ہو گا اور نبی بھی۔
سوال: آپ کے نزدیک آدم سے لے کر اب تک کتنے رسول یا نبی گزرے ہیں ؟
جواب: غالباً اس بارہ میں کوئی بات قطعی طور پر نہیں کہی جاسکتی احادیث میں ان کی تعداد
ایک لاکھ میں ہزار بیان ہوئی ہے۔1
سوال: کیا آدم ، نوح، ابراہیم، موسیٰ اور عیسی رسول تھے ؟
جواب: آدم کے بارہ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اُن کو بعض لوگ صرف نبی یقین کرتے
ہیں اور رسول نہیں سمجھتے مگر میرے نزدیک یہ سب رسول بھی تھے اور نبی بھی۔
سوال: ولی کس کو کہتے ہیں؟
جواب: وہ جو اللہ تعالیٰ کو محبوب ہوتا ہے۔
انوار العلوم جلد 24
سوال: اور محدث کون ہوتا ہے؟
جواب: وہ جس سے اللہ کلام کرتا ہے۔
سوال: اور مجدد کس کو کہتے ہیں؟
3
355
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بہ
بیان
جواب: وہ جو اصلاح اور تجدید کرتا ہے۔ محدث ہی کا دوسرا نام مجدد ہے۔
سوال: کیا ولی، محدث یا مجدد کو وحی ہو سکتی ہے ؟
جواب: جی ہاں۔
سوال: اُن پر وحی کس طرح نازل ہوتی ہے ؟
جواب: وحی کے معنے اللہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو وحی پانے والے پر مختلف طریق سے نازل ہو
سکتا ہے۔ وحی کے نازل ہونے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ جس پر وحی نازل ہوتی ہے
اس کے سامنے ایک فرشتہ ظاہر ہوتا ہے۔ دوسرا طریق یہ ہے کہ جس شخص پر
وحی نازل ہوتی ہے وہ بعض الفاظ سنتا ہے لیکن کلام کرنے والے کو نہیں دیکھتا۔
وحی کا تیسرا طریق مِنْ وَرَاءِ حِجَاب ہے ( پردے کے پیچھے سے) یعنی رؤیا کے
ذریعہ ہے۔
سوال: کیا فرشتوں کے سردار حضرت جبریل کسی ولی، محدث یا مجد د پر وحی لا سکتے ہیں ؟
جواب: جی ہاں۔ بلکہ متذکرہ بالا اشخاص کے علاوہ دیگر افراد پر بھی۔
سوال: ایک ولی، محدث یا مجدد پر نازل ہونے والی وحی کا کیا موضوع ہو سکتا ہے ؟
جواب: جس پر وحی نازل ہوتی ہو اس کے لئے اللہ تعالیٰ کی محبت کا اظہار یا آئندہ آنے
والے واقعات کی خبر یا کسی پہلی نازل شدہ کتاب کے متن کی وضاحت۔
سوال: کیا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صرف جبریل کے ذریعہ ہی وحی نازل
ہوتی تھی؟
جواب: یہ درست نہیں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر وحی حضرت جبریل ہی
لاتے تھے۔ ہاں یہ درست ہے کہ وحی خواہ ایک نبی یا ولی یا محدث یا مجدد پر نازل یا
ہو وہ حضرت جبریل کی نگرانی میں نازل ہوتی ہے۔
انوار العلوم جلد 24
سوال: وحی اور الہام میں کیا فرق ہے؟
جواب: کوئی فرق نہیں۔
356
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بہ
بیان
سوال : کیا مرزا غلام احمد صاحب پر حضرت جبریل وحی لاتے تھے ؟
جواب: میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ ہر وحی حضرت جبریل کی نگرانی میں نازل ہوتی
ہے۔ حضرت مرزا صاحب کے ایک الہام سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت جبریل
ایک دفعہ اُن پر نظر آنے والی صورت میں ظاہر ہوئے تھے۔
سوال: کیا مرزا صاحب اصطلاحی (Dogmatic) معنوں میں نبی تھے ؟
جواب: میں نبی کی کوئی اصطلاحی (Dogmatic) تعریف نہیں جانتا۔ میں اُس شخص
کو نبی سمجھتا ہوں جس کو اللہ تعالیٰ نے نبی کہا ہو۔
سوال: کیا اللہ تعالیٰ نے مرزا صاحب کو نبی کہا ہے ؟
جواب: جی ہاں۔
سوال: مرزا صاحب نے پہلی مرتبہ کب کہا کہ وہ نبی ہیں؟ مہربانی فرما کر اس کی تاریخ
بتلائیے اور اس بارہ میں اُن کی کسی تحریر کا حوالہ دیجئے۔
جواب: جہاں تک مجھے یاد ہے انہوں نے 1891ء میں نبی ہونے کا دعویٰ کیا۔
سوال: کیا ایک نبی کے ظہور سے ایک نئی اُمت پیدا ہوتی ہے ؟
جواب: جی نہیں۔
سوال: کیا اُس کے آنے سے ایک نئی جماعت پیدا ہوتی ہے ؟
جواب: جی ہاں۔
سوال: کیا ایک نئے نبی پر ایمان لانا دوسرے لوگوں کے متعلق اُس کے ماننے والوں کے
رویہ پر اثر انداز نہیں ہوتا ؟
جواب: اگر تو آنے والا نبی صاحب شریعت ہے تو اس سوال کا جواب اثبات میں ہے لیکن
اگر وہ کوئی نئی شریعت نہیں لاتا تو دوسروں کے متعلق اس کے ماننے والوں کے
رویہ کا انحصار اس سلوک پر ہو گا جو دوسرے لوگ اُن کے ساتھ کرتے ہیں۔
انوار العلوم جلد 24
357
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
سوال: کیا دوسرے مفہوم کے لحاظ سے احمدی ایک جداگانہ کلاس نہیں ہیں ؟
جواب: ہم کوئی نئی اُمت نہیں ہیں بلکہ مسلمانوں کا ہی ایک فرقہ ہیں۔
سوال: کیا ایک احمدی کی اولین وفاداری اپنی مملکت کے ساتھ ہوتی ہے یا کہ اپنی جماعت
کے امیر کے ساتھ ؟
جواب: یہ بات ہمارے عقیدہ کا حصہ ہے کہ ہم جس ملک میں رہتے ہوں اُس کی
حکومت کی اطاعت کریں۔
سوال: کیا 1891ء سے پہلے مرزا غلام احمد صاحب نے بار بار نہیں کہا تھا کہ وہ نبی نہیں
ہیں اور یہ کہ ان کی وحی وحی نبوت نہیں بلکہ وحی ولایت ہے؟
جواب: اُنہوں نے 1900ء میں لکھا تھا کہ اُس وقت تک اُن کا یہ خیال تھا کہ ایک شخص
صرف اُس صورت میں ہی نبی ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی نئی شریعت لائے لیکن
اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ اُنہیں بتلایا کہ نبی ہونے کے لئے شریعت کا لانا
ضروری شرط نہیں اور یہ کہ ایک شخص نئی شریعت لائے بغیر بھی نبی ہو سکتا ہے۔
سوال: کیا مرزا غلام احمد صاحب معصوم تھے ؟
جواب: اگر تو لفظ معصوم کے معنے یہ ہیں کہ نبی کبھی بھی کوئی غلطی نہیں کر سکتا تو ان
معنوں کے لحاظ سے کوئی فرد بشر بھی معصوم نہیں حتی کہ ہمارے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان معنوں کے لحاظ سے معصوم نہ تھے۔ جب معصوم کا لفظ
نبی کے متعلق بولا جاتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ وہ اُس شریعت کے کسی
حکم کی جس کا وہ پابند ہو خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔ دوسرے لفظوں میں اس کا
مطلب یہ ہے کہ وہ کسی قسم کے گناہ کا خواہ وہ کبیرہ ہو یا صغیرہ مر تکب نہیں ہو
سکتا بلکہ وہ مکروہات کا بھی مر تکب نہیں ہو سکتا۔ کئی نبی ایسے گزرے ہیں جو کوئی
نئی شریعت نہیں لائے تھے۔ وہ امور جو شریعت سے تعلق نہ رکھتے ہوں اُن کے
بارہ میں نبی اپنے اجتہاد میں غلطی کر سکتا ہے مثلاً دو فریق مقدمہ کے درمیان
تنازعہ کے بارہ میں اُس سے غلط فیصلہ کا صادر ہونا نا ممکن نہیں ہے۔
انوار العلوم جلد 24
358
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
سوال: آپ اس سوال کا جواب کس رنگ میں دے سکتے ہیں کہ آ آیا مرزا غلام احمد صاحب
کسی مفہوم کے مطابق معصوم تھے ؟
جواب: وہ ان معنوں میں معصوم تھے کہ وہ کوئی صغیرہ یا کبیرہ گناہ نہیں کر سکتے تھے۔
سوال: کیا آپ یہ مانتے ہیں کہ دوسرے انسانوں کی طرح مرزا صاحب بھی روزِ حساب
اپنے اعمال کے لئے جواب دہ ہوں گے ؟
جواب: قیاس یہی ہے کہ اُنہیں اپنے اعمال کا حساب نہیں دینا پڑے گا۔ ہمارے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ہے کہ آپ کی اُمت میں کثیر التعداد ایسے لوگ ہیں
جو نبی نہیں ہیں مگر وہ یوم الحساب کو حساب سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سوال: موت کے بعد انبیاء پر کیا گزرتی ہے؟ کیا وہ دوسرے انسانوں کی طرح یوم الحساب
تک قبروں میں رہتے ہیں یا کہ سیدھے فردوس یا اعراف میں چلے جاتے ہیں ؟ جواب: میرے نزدیک یہ صحیح نہیں کہ انبیاء موت کے بعد سیدھے فردوس یا اعراف
میں چلے جاتے ہیں لیکن یہ یہ درست ہے کہ و ہے کہ وہ اللہ کے قریب تر ایک خاص مقام
پر پہنچائے جاتے ہیں۔ چونکہ مرزا غلام احمد صاحب نبی تھے اس لئے اللہ تعالیٰ
نے اُن سے بھی عام احمدیوں کی طرح نہیں بلکہ خاص سلوک کیا ہو گا۔
سوال: کیا آپ یہ مانتے ہیں کہ جب آدمی مر جاتا ہے تو منکر و نکیر قبر میں اُس کے پاس
آتے ہیں ؟
جواب: منکر و نکیر دو فرشتے ہیں لیکن میرا یہ عقیدہ نہیں کہ وہ قبر میں مردوں سے
سوالات کرنے کے لئے جسمانی صورت میں ظاہر ہوں گے۔
سوال: منکر و نکیر قبر میں کیوں آتے ہیں؟
جواب: مرنے والے کو اُس کے گزشتہ اعمال کی خبر دینے کے لئے۔ و
سوال: کیا آپ کے خیال میں منکر و نکیر مرزاغلام احمد صاحب کی قبر میں بھی آئے تھے ؟
جواب: میرے پاس اس بات کے معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں۔
؟
سوال: کیا وہ نور جو اللہ تعالیٰ نے آدم کو معاف کرنے کے بعد اُس میں داخل کیا تھا
انوار العلوم جلد 24
359
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
مرزا صاحب کو بھی ورثہ میں ملا ہے ؟
جواب: مجھے کسی ایسی تھیوری کا علم نہیں۔ قرآن کریم یا کسی صحیح حدیث میں کسی ایسے
واقعہ کا ذکر نہیں۔
سوال: کیا قرآن کریم میں مسیح یا مہدی کے متعلق کوئی واضح پیشگوئی موجود ہے ؟
جواب: ان کا ذکر قرآن کریم میں نام لے کر موجود نہیں۔
سوال: کیا احادیث مسیح اور مہدی کے ظہور پر متفق ہیں؟
جواب: ایسی کوئی حدیث موجود نہیں جس میں یہ کہا گیا ہو کہ کوئی مسیح ظاہر نہیں ہو گا۔
جہاں تک مہدی کا تعلق ہے بعض حدیثوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اور مسیح ایک
ہی ہیں۔
سوال: کیا تمام مسلمان متفقہ طور پر ان احادیث کو مانتے ہیں؟
جواب: جی نہیں۔
سوال: کیا ان احادیث سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ مسیح اور مہدی دو علیحدہ علیحدہ شخص
ہوں گے ؟
جواب: ہاں! بعض احادیث سے ایسا ظاہر ہوتا ہے۔
سوال: ان احادیث کے مطابق جن میں مسیح اور مہدی کے ظہور کی پیشگوئی کی گئی ہے
دجال کے قتل اور یاجوج و ماجوج کی تباہی کے کتنا عرصہ بعد اسرافیل اپنا پہلا
صور پھونکے گا ؟
جواب: میں ان احادیث کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔
سوال: کیا آپ ان احادیث کو مانتے ہیں جن میں دجال اور یا جوج و ماجوج کا ذکر ہے ؟
جواب: اس سوال کا جواب دینے کے لئے مجھے ان احادیث کی پڑتال کرنا ہو گی، دجال،
یا جوج ماجوج کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے۔
سوال: کیا مسیح یا مہدی کو نبی کار تبہ حاصل ہو گا؟
جواب: جی ہاں۔
انوار العلوم جلد 24
سوال: کیا وہ دنیوی بادشاہ ہوں گے ؟
جواب: میرے نزدیک نہیں۔
360
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بہ
بیان
سوال: کیا اس مفہوم کی کوئی حدیث ہے کہ مسیح جہاد یا جزیہ کے متعلق قانون منسوخ
کر دے گا؟
جواب: ایک حدیث "جزیہ " کے متعلق ہے اور دوس ہے اور دوسری "حرب" کے متعلق۔ ہم جزیہ
کے متعلق حدیث کو ترجیح دیتے ہیں اور دوسری کو اُس کی وضاحت سمجھتے ہیں۔
ہم نہیں سمجھتے کہ جو الفاظ یعنی یضع حدیث میں استعمال ہوئے ہیں ان کے معنے
منسوخ کرنے کے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس لفظ کے معنے التواء کے ہیں۔
سوال: کیا مرزا غلام احمد صاحب نے مسیح اور مہدی ہونے کا دعویٰ کیا؟
جواب: جی ہاں۔
سوال: کیا مسیح یا مہدی کے ظہور پر اس پر ایمان لانا مسلمانوں کے عقیدہ کا ضروری جزو ہے ؟
جواب: جی ہاں۔ اگر کوئی شخص یہ سمجھ جاتا ہے کہ یہ دعویٰ درست ہے تو اسے ماننا اُس پر
فرض ہو جاتا ہے۔
سوال: کیا دین اسلام ایک سیاسی مذہبی نظام ہے ؟
جواب: یہ ایک مذہبی نظام ہے مگر اس میں کچھ سیاسی احکام بھی ہیں جو اس مذہبی نظام کا
حصہ ہیں اور جن کا ماننا اتنا ہی ضروری ہے جتنا دوسرے احکام کا۔ اتناہی
سوال: اس نظام میں کفار کی کیا حیثیت ہے؟
جواب: کفار کو وہی حیثیت حاصل ہو گی جو مسلمانوں کو۔
سوال: کافر کسے کہتے ہیں؟
جواب: کافر اور مؤمن اور مسلم نسبتی الفاظ ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ معلق ہیں
ان کا کوئی جدا گانہ معین مفہوم نہیں۔ قرآن کریم میں کافر کا لفظ اللہ تعالیٰ کے
تعلق میں بھی استعمال ہوا ہے اور طاغوت کے تعلق میں بھی۔ اسی طرح مؤمن
کا لفظ طاغوت کے تعلق میں بھی استعمال ہوا ہے۔
انوار العلوم جلد 24
361
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
سوال: کیا اسلامی نظام میں کفار یعنی غیر مسلموں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ قانون سازی
اور قانون کے نفاذ میں حصہ لیں اور کیا وہ اعلیٰ انتظامی ذمہ داری کے عہدوں پر
فائز ہو سکتے ہیں ؟
جواب: میرے نزدیک قرآن نے جس حکومت کو خالص اسلامی حکومت کہا ہے اُس
کا قیام موجودہ حالات میں ناممکن ہے۔ اسلامی حکومت کی اس تعریف کے
مطابق یہ ضروری ہے کہ دُنیا کے تمام مسلمان ایک سیاسی وحدت میں منسلک
ہوں۔ مگر موجودہ حالات میں یہ صورت بالکل نا قابلِ عمل ہے۔
سوال: کیا کبھی اسلامی حکومت قائم رہی بھی ہے؟
جواب: جی ہاں۔ خلفائے راشدین کی اسلامی جمہوریت کے زمانہ میں۔
سوال: اس جمہوریہ میں کفار کی کیا حیثیت تھی؟ کیا وہ قانون سازی اور نفاذ قانون میں
حصہ لے سکتے تھے اور کیا وہ انتظامیہ کی اعلیٰ ذمہ داریوں کے عہدوں پر متمکن
-
ہو سکتے تھے ؟
جواب: یہ سوال اُس وقت پیدا ہی نہیں ہوا تھا کیونکہ اسلامی جمہوریہ کے دور میں
مسلمانوں اور کفار میں مسلسل جنگ جاری رہی اور جو کفار مفتوح ہو جاتے تھے
اسلامی مملکت میں اُنہیں وہی حقوق حاصل ہو جاتے تھے جو مسلمانوں کو حاصل
ہوتے تھے۔ اُن دنوں آجکل جیسی منتخب شدہ اسمبلیاں موجود نہ تھیں۔
سوال: کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں عدلیہ علیحدہ ہوتی تھی ؟
جواب: اُن دنوں سب سے بڑی عدلیہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔
سوال: کیا اسلامی طرز کی حکومت میں ایک کافر کو حق حاصل ہے کہ وہ کُھلے طور پر اپنے
مذہب کی تبلیغ کرے؟
جواب: جی ہاں۔
سوال: اسلامی مملکت میں اگر کوئی مسلمان مذاہب کے تقابلی مطالعہ کے بعد دیانتداری
کے ساتھ اسلام کو ترک کر کے کوئی دوسرا مذہب اختیار کر لیتا ہے مثلاً عیسائی یا
انوار العلوم جلد 24
362
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
دہر یہ ہو جاتا ہے تو کیا وہ اُس مملکت کی رعایا کے حقوق سے محروم ہو جاتا ہے؟
جواب: میرے نزدیک تو ایسا نہیں لیکن اسلام میں دوسرے ایسے فرقے پائے جاتے ہیں
جو ایسے شخص کو موت کی سزا دینے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔
سوال: اگر کوئی شخص مرزا غلام احمد صاحب کے دعاوی پر واجبی غور کرنے کے بعد
دیانتداری سے اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ آپ کا دعویٰ غلط تھا تو کیا پھر بھی وہ
مسلمان رہے گا ؟
جواب: جی ہاں۔ عام اصطلاح میں وہ پھر بھی مسلمان سمجھا جائے گا۔
سوال: کیا آپ کے نزدیک اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو سزا دے گا جو غلط مذہبی خیالات یا
عقائد رکھتے ہوں لیکن دیانتداری سے ایسا کرتے ہوں؟
جواب: میرے نزدیک سزاء جزاء کا اصول دیانتداری اور نیک نیتی پر مبنی ہے نہ کہ عقیدہ
کی صداقت پر۔
سوال: کیا ایک اسلامی حکومت کا یہ مذہبی فرض ہے کہ وہ تمام مسلمانوں سے قرآن اور
سنت کے تمام احکام کی جن میں حقوق اللہ کے متعلق قوانین بھی شامل ہیں
پابندی کرائے؟
جواب: اسلام کا بنیادی اصول یہ ہے کہ گناہ کی ذمہ داری انفرادی ہے اور ایک شخص
صرف اُن ہی گناہوں کا ذمہ دار ہوتا ہے جن کا وہ خود مر تکب ہوتا ہے۔ اس
لئے اگر اسلامی مملکت میں کوئی شخص قرآن و سنت کی خلاف ورزی کرتا ہے تو
اُس کا وہ خود ہی جواب دہ ہے۔
بجواب سوالات عدالت بتاریخ 14 جنوری 1954ء
سوال: کل آپ نے کہا تھا کہ گناہ کی ذمہ داری انفرادی ہوتی ہے۔ فرض کیجئے کہ میں
ایک مسلم حکومت کا مسلمان شہری ہوں اور میں ایک دوسرے شخص کو قرآن و سنت
کی کوئی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ کیا میرا یہ مذہبی فرض ہے کہ