بجواب سوالات عدالت بتاریخ 14 جنوری 1954ء
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
363
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
میں اُسے اِس خلاف ورزی سے روکوں ؟ مذہبی فرض کا مطلب یہ ہے کہ اگر
میں اُسے ایسا کرنے سے نہ روکوں تو میں خود بھی گنہگار ہوں گا؟
جواب: آپ کا فرض صرف اُس شخص کو نصیحت کرنا ہے۔
سوال: اگر میں صاحب امر ہوں تو کیا پھر بھی یہی صورت ہو گی ؟
جواب: پھر بھی آپ کا یہ مذہبی فرض نہیں کہ آپ اُس شخص کو ایسا کرنے سے جبراً
رو کیں۔
سوال: اگر میں صاحب امر ہوں تو کیا میرا یہ فرض ہو گا کہ میں ایسا دنیاوی قانون بناؤں
جو اس قسم کی خلاف ورزیوں کو قابلِ سزا قرار دے؟
جواب: جی نہیں، ایسا کرنا آپ کا مذہبی فرض نہیں ہو گا لیکن ایسا قانون بنانے کا آپ کو
اختیار حاصل ہو گا۔
سوال: کیا ایک سچے نبی کا انکار کفر نہیں؟
جواب: ہاں یہ کفر ہے لیکن کفر دو قسم کا ہوتا ہے ایک وہ جس سے کوئی شخص ملت سے
خارج ہو جاتا ہے۔ دوسرا وہ جس سے وہ ملت سے خارج نہیں ہوتا۔ کلمہ طیبہ کا
انکار پہلی قسم کا کفر ہے۔ دوسری قسم کا کفر اس سے کم درجے کی بد عقید گیوں
سے پیدا ہوتا ہے۔
سوال: کیا ایسا شخص جو ایسے نبی کو نہیں مانتا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آیا
ہو اگلے جہان میں سزا کا مستوجب ہو گا؟
جواب: ہم ایسے شخص کو گنہگار تو سمجھتے ہیں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو سزا دے گا یا نہیں
اس کا فیصلہ کر نا خدا کا کام ہے۔
سوال: کیا آپ خاتم النبیین میں خاتم کو "ت " کی فتح سے پڑھتے ہیں یا کسرہ سے؟
جواب: دونوں درست ہیں۔
سوال: اس اصطلاح کے صحیح معنے کیا ہیں ؟
جواب: اگر اسے "ت" کی زبر سے پڑھا جائے تو اس کا یہ مطلب ہو گا کہ ہمارے
انوار العلوم جلد 24
364
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے نبیوں کی زینت ہیں جس طرح انگوٹھی
انسان کے لئے زینت ہوتی ہے۔ اگر اسے کسرہ سے پڑھا جائے تو لغت کہتی ہے
کہ اس صورت میں بھی اس کا یہی مفہوم ہو گا مگر اس سے وہ شخص بھی مراد ہو گا
جو کسی چیز کو اختتام تک پہنچادے۔ اس مفہوم کے مطابق اس کا یہ مطلب ہو گا
کہ خاتم النبیین آخری نبی ہیں مگر اس صورت میں لفظ النبیین سے مراد وہ نبی
ہوں گے جن کے ساتھ شریعت نازل ہو یعنی تشریعی نبی۔
سوال: مرزا غلام احمد صاحب کن معنوں میں نبی تھے ؟
جواب: میں اِس سوال کا جواب پہلے دے چکا ہوں کہ وہ اِس لئے نبی تھے کہ اللہ تعالیٰ
نے اپنی وحی میں ان کا نام نبی رکھا ہے۔
سوال: کیا مرزا غلام احمد صاحب کے روحانی درجہ کا کوئی اور شخص آئندہ آسکتا ہے؟
جواب: اس کا امکان ہے لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا اللہ تعالیٰ آئندہ ایسے اشخاص
مبعوث کرے گا یا نہیں۔
سوال: کیا عورت نبی ہو سکتی ہے ؟
جواب: احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت نبی نہیں ہو سکتی۔
سوال: کیا آپ کی جماعت میں کسی عورت نے اس منصب پر ہونے کا دعویٰ کیا؟
جواب: میرے علم کے مطابق نہیں۔
سوال: کیا جہنم ابدی ہے ؟
جواب: نہیں۔
سوال: کیا جہنم کوئی جانور ہے یا متحرک شے یا کوئی مقررہ مقام ؟
جواب: جہنم صرف ایک روح سے تعلق رکھنے والی کیفیت ہے۔
سوال: امام غزالی نے جہنم کو ایک جانور سے تشبیہ دی ہے۔ کیا یہ درست ہے ؟
جواب: ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ لفظ مجازاً استعمال کیا گیا ہے۔
سوال: اسلام کے بعض نکتہ چین کہتے ہیں کہ اسلام جیسا کہ ایک معمولی عالم دین اسے
انوار العلوم جلد 24
365
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
سمجھتا ہے ذہنی غلامی کو دائمی شکل دیتا ہے کیونکہ وہ دیانتداری سے مخالفت
کرنے والوں کو چاہے وہ کتنے ہی دیانتدار ہوں ہمیشہ کے لئے جہنمی قرار دیتا ہے۔
جواب: میری رائے میں اسلام ہی صرف ایک ایسا مذہب ہے جو جہنم کو ابدی نہیں
سمجھتا۔
سوال: کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اُن لوگوں تک بھی وسیع ہو گی جو
مسلمان نہیں ہیں ؟
جواب: یقیناً۔
سوال: کیا قوم کا موجودہ نظریہ کہ ایک ریاست کے مختلف مذاہب کے ماننے والے
شہریوں کو مساوی سیاسی حقوق حاصل ہوتے ہیں اسلام میں پایا جاتا ہے ؟
جواب: یقیناً۔
سوال: ایک غیر مسلم حکومت میں ایک مسلمان کا اس صورت میں کیا فرض ہے اگر یہ
حکومت کوئی ایسا قانون بنائے جو قرآن وسنت کے خلاف ہو ؟
جواب: اگر حکومت قانون بناتے وقت وہ اختیارات استعمال کرے جو وہ بحیثیت حکومت
استعمال کر سکتی ہے تو مسلمانوں کو اس قانون کی تعمیل کرنی چاہئے لیکن اگر یہ
قانون پرسنل ہو مثلاً اگر یہ قانون مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکے تو چونکہ یہ
ایک بہت اہم سوال ہے اس لئے مسلمانوں کو ایسا ملک چھوڑ دینا چاہئے۔ لیکن
اگر سوال معمولی نوعیت کا ہو مثلاً وراثت، شادی وغیرہ کا معاملہ ہو تو مسلمان کو
اس قانون کو تسلیم کر لینا چاہئے۔
سوال: کیا ایک مسلمان کسی غیر مسلم حکومت کا وفادار ہو سکتا ہے ؟
جواب: یقیناً۔
سوال: اگر وہ ایک غیر مسلم حکومت کی فوج میں ہو اور اُسے ایک مسلم حکومت کے
ساتھ لڑنے کیلئے کہا جائے تو اس صورت میں اس کا کیا فرض ہو گا ؟
جواب: یہ اس کا کام ہے کہ وہ دیکھے کہ آیا مسلم مملکت حق پر ہے یا نہیں؟ اگر وہ سمجھے کہ