مولانا مرتضیٰ احمد خاں میکش نمائندہ مجلس عمل کی جرح کے جواب میں
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
380
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
مولانا مر تضی احمد خاں میکش نما ئندہ مجلس عمل
کی جرح کے جواب میں
سوال: مسیلمہ بن الحبیب کے دعوی کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے ؟
جواب: اس کا دعویٰ جھوٹا تھا۔
سوال: کیا وہ کلمہ پڑھتا تھا ؟
جواب: نہیں۔
سوال: کیا وہ مسلمان تھا؟
جواب: نہیں۔
سوال: حقیقۃ الوحی کے صفحہ نمبر 124 پر لکھا ہوا ہے کہ:
پھر ماسوائے اس کے کیا کسی مرتد کے ارتداد سے یہ نتیجہ
نکل سکتا ہے کہ وہ سلسلہ جس میں سے یہ مرتد خارج ہوا حق نہیں
ہے۔ کیا ہمارے مخالف علماء کو خبر نہیں کہ کئی بدبخت حضرت موسیٰ
کے زمانہ میں ان سے مرتد ہو گئے۔ پھر کئی لوگ حضرت عیسیٰ سے
مرتد ہوئے اور پھر کئی بدبخت اور بد قسمت ہمارے نبی صلعم کے عہد
میں آپ سے مرتد ہو گئے۔ چنانچہ مسیلمہ کذاب بھی مرتدین میں
سے ایک تھا۔“
کیا آپ کی رائے میں مسیلمہ مرتد تھا؟
جواب: ہاں۔ جب میں نے کہا کہ وہ مسلمان نہیں تھا اس سے میری مراد یہ تھی کہ
دعوی نبوت کے بعد وہ مسلمان نہیں رہا تھا۔
سوال: کیا آپ نے اسود عنسی، سجاح نبیہ کا ذبہ ، طلیحہ اسدی کے حالات زندگی کا مطالعہ کیا
ہے؟
انوار العلوم جلد 24
جواب: ہاں۔
381
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
سوال: کیا ان تمام اشخاص نے جن میں ایک عورت بھی تھی نبوت کا دعویٰ کیا تھا جس
کے نتیجہ میں مسلمانوں نے ان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا؟
جواب: نہیں۔ صورت حال اس کے بالکل برعکس ہے۔ ان اشخاص نے جن میں سے
ہر ایک نے دعویٰ نبوت کیا مسلمانوں پر حملے کئے جس پر مسلمانوں نے اس کے
جواب میں ان کو شکست دی۔
سوال: کیا حسب ذیل اشخاص نے وقتاً فوقتاً نبوت کا دعویٰ کیا تھا ؟
؟
(1) حارث و مشقی 685ء-705ء نے خلیفہ عبد الملک کے زمانہ میں
(2) مغیرہ بن سعید الا جلی 724ء -741ء
3) ابو منصور الا جلی 724ء-741ء(
(4) اسحاق الاخر اس المغربی 750ء-754ء
(5) ابو عیسی اسحاق اصفہانی 754ء -775ء
(6) علی محمد خارجی 869ء
(7) حامین من الله ما عکاسی
8) محمود واحد گیلانی 1528ء -1586ء(
9) محمد علی باب 1850ء(
جواب: محمد علی باب کے سوا دوسرے لوگوں کے متعلق وثوق کے ساتھ نہیں کہہ سکتا۔
محمد علی باب نے اپنے آپ کو نبی نہیں کہا تھا بلکہ مہدی موعود کہا تھا۔
سوال: آپ نے تشریعی اور غیر تشریعی نبی کا فرق تو بیان فرما دیا۔ مہربانی کر کے ظلی نبی
اور بروزی نبی کی بھی تعریف کر دیجئے۔ کرد:
جواب: ان اصطلاحات سے مراد یہ ہے کہ ایسا شخص جس کے متعلق ان اصطلاحات کا
استعمال کیا جاتا ہے وہ خود بعض مخصوص صفات نہیں رکھتا بلکہ یہ صفات اس میں
منعکس رنگ میں ظاہر ہوتی ہیں۔
انوار العلوم جلد 24
382
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
سوال: کیا مرزاغلام احمد صاحب نے تشریعی نبی ہونے کا دعویٰ کیا تھا؟
جواب: نہیں۔
سوال: کیا مرزاغلام احمد صاحب نے اربعین حصہ چہارم کے صفحہ 84،83 میں یہ نہیں
لکھا کہ:
ماسوائے اس کے یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے۔
جس نے اپنی وحی کے ذریعہ سے چند اوامر اور نہی بیان کئے اور اپنی
امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا وہی صاحب شریعت ہو گیا۔ پس
اس تعریف کی رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں کیونکہ میری وحی
میں اوامر بھی ہیں نہی بھی۔ مثلاً یہ الہام قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ
ابْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ۔ یہ الہام براہین
احمد یہ میں درج ہے اور اس میں امر بھی ہے اور نہی بھی۔ اور اس پر
تیئیس برس کی مدت بھی گزر گئی اور ایسا ہی ابتک میری وحی میں امر
بھی ہوتے ہیں اور نہی بھی۔ اور اگر کہو کہ شریعت سے وہ شریعت مراد
ہے جس میں نئے احکام ہوں تو یہ باطل ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان
هُذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُولی 5 یعنی قرآنی تعلیم
رو
5ε
توریت میں بھی موجود ہے۔ اور اگر یہ کہو کہ شریعت وہ ہے جس میں
باستیفاء امر اور نہی کا ذکر ہے تو یہ بھی باطل ہے کیونکہ اگر توریت یا
قرآن شریف میں باستیفاء احکام شریعت کا ذکر ہوتا تو پھر اجتہاد کی
گنجائش نہ رہتی۔ غرض یہ سب خیالات فضول اور کو تاہ اندیشیاں ہیں۔
ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اور
قرآن ربانی کتابوں کا خاتم ہے۔ تاہم خدا تعالیٰ نے اپنے نفس پر حرام
نہیں کیا کہ تجدید کے طور پر کسی اور مامور کے ذریعے سے یہ احکام
صادر کرے کہ جھوٹ نہ بولو، جھوٹی گواہی نہ دو، زنانہ کرو، خون نہ کرو
انوار العلوم جلد 24
383
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
اور ظاہر ہے کہ ایسا بیان کرنا شریعت ہے جو مسیح موعود کا بھی کام ہے۔
پھر وہ دلیل تمہاری کیسی گاؤ خورد ہو گئی کہ اگر کوئی شریعت لاوے اور
مفتری ہو تو تیئیس برس تک زندہ نہیں رہ سکتا۔ چونکہ میری تعلیم میں
امر بھی ہے اور نہی بھی اور شریعت کے ضروری احکام کی تجدید ہے
اس لئے خدا تعالیٰ نے میری تعلیم کو اور اس وحی کو جو میرے پر ہوتی
ہے فلک یعنی کشتی کے نام سے موسوم کیا ہے جیسا کہ ایک الہام الہی
کی یہ عبارت ہے کہ وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا إِنَّ الَّذِينَ
يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ یعنی اس تعلیم
اور تجدید کی کشتی کو ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی سے بنا۔
جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے بیعت کرتے ہیں۔ یہ خدا
کا ہاتھ ہے جو اُن کے ہاتھوں پر ہے۔
اب دیکھو خدا نے میری وحی اور تعلیم اور میری بیعت کو نوح
کی کشتی قرار دیا اور تمام انسانوں کے لئے مدار نجات ٹھہرایا۔ جس کی
آنکھیں ہوں وہ دیکھے اور جس کے کان ہوں وہ سنے۔“
جواب: ہاں۔ لیکن انہوں نے ایک بعد کی کتاب میں اس کی تشریح کی ہے (گواہ نے
ایک کتاب سے پڑھ کر سنایا)
سوال: کیا مرزا غلام احمد صاحب نے ان لوگوں کو مرتد کہا ہے جو احمدی بننے کے بعد
اپنے عقیدے سے پھر گئے ؟
جواب: مرتد کا مطلب صرف یہ ہے کہ ایسا شخص جو واپس لوٹ جائے۔ مولانامودودی
صاحب نے بھی یہ اصطلاح استعمال کی ہے۔
سوال: کیا آپ مرزا غلام احمد صاحب کو ان مامورین میں شمار کرتے ہیں جن کا ماننا
مسلمان کہلانے کے لئے ضروری ہے؟
جواب: میں اس سوال کا جواب پہلے دے چکا ہوں۔ کوئی شخص جو مرزاغلام احمد صاحب پر