مولانا میکش کی جرح بتاریخ 15 جنوری1954ء
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
384
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
ایمان نہیں لاتا دائرہ اسلام سے خارج قرار نہیں دیا جا سکتا۔
سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کتنے سچے نبی گزرے ہیں ؟
جواب: میں کسی کو نہیں جانتا مگر اس اعتبار سے کہ ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی حدیث کے مطابق آپ کی اُمت کے علماء تک میں آپ کی عظمت اور شان کا
انعکاس ہوتا ہے سینکڑوں اور ہزاروں ہو چکے ہوں گے۔
سوال: کیا آپ اس حدیث کو سچا تسلیم کرتے ہیں؟
جواب: ہاں۔
سوال: کیا آپ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مرزا غلام احمد صاحب ہمارے رسول اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے سواسب انبیاء سے افضل تھے ؟
جواب: ہم ان کے متعلق صرف حضرت مسیح ناصری سے افضل ہونے کا عقیدہ رکھتے
ہیں۔
مولانا میکش کی جرح بتاریخ 15 جنوری 1954ء
سوال: یہ مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے کہ عیسی بن مریم (مسیح ناصری) قیامت سے پہلے
پھر دوبارہ ظاہر ہوں گے۔ اس کے متعلق آپ کا عقیدہ کیا ہے ؟
جواب: یہ بات غلط ہے کہ یہ مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے۔ مسلمانوں کا ایک حصہ ایسا
بھی ہے جو یہ ایمان رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح ناصری طبعی موت سے وفات پا
گئے۔ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ بن مریم خود دوبارہ مبعوث نہیں ہوں
گے بلکہ ایک دوسرا شخص جو اُن سے مشابہت رکھتا ہو گا اور ان کی صفات کا حامل
ہو گا آئے گا۔
عدالت کا سوال: کیا حضرت عیسی کے زمانے میں یہودی کسی مسیح کے منتظر تھے؟
جواب: جی ہاں۔ وہ ایک مسیح کی آمد کے منتظر تھے مگر اس سے پہلے الیاس نے آنا تھا جس
نے آسمان سے اسی خاکی جسم کے ساتھ نازل ہونا تھا۔
انوار العلوم جلد 24
سوال: کیا حضرت عیسیٰ ہی یہ مسیح تھے ؟
385
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
جواب: ہمارے عقیدہ کے مطابق وہی مسیح تھے لیکن یہودیوں کے عقیدہ کے مطابق نہیں۔
سوال: کیا حضرت عیسی ناصری نے کبھی مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا؟
جواب: جی ہاں۔
سوال: یہودیوں نے خدا کو ایک تاجر کی شکل میں پیش کیا تھا اور یہ کہہ کر اس کے واحد
اجارہ دار بن گئے تھے کہ خدا نے ابراہیم سے عہد کیا تھا کہ وہ کنعان کی زمین
دوبارہ انہیں دے گا۔ اسی طرح پولوس کو ماننے والے عیسائیوں نے خدا پر اپنا
پہلا حق رہن جتایا اور اس حق رہن کی وجہ گال گو تھا کی پہاڑی پر حضرت مسیح
کا پھانسی پانا قرار دی۔ اب مولانا مرتضیٰ احمد میکش اور ان کے ساتھ دوسرے
علمائے دین دعوی کرتے ہیں کہ خدا پر پہلا حق رہن ان کا ہے اور اس رہن کی
قیمت یہ قرار دی گئی ہے کہ ذہنی غلامی اختیار کر لی جائے۔ کیا آپ بھی مرزا غلام احمد
صاحب کی نبوت پر ایمان لانے کی وجہ سے خدا پر کسی مخصوص اور علیحدہ
حق رہن کا دعویٰ رکھتے ہیں ؟
جواب: ہم نہ تو کسی ایسے حق رہن کو مانتے ہیں اور نہ اس کے دعویدار ہیں۔
مولانا میکش کے سوال: آپ نے کل فرمایا تھا کہ مرزا غلام احمد صاحب نے صرف
عیسی بن مریم پر اپنے آپ کو فضیلت دی ہے مگر 4و6۔ اپریل 1915ء کے
الفضل (دستاویز ڈی۔ ای (325) میں مرزا صاحب کی 17 اپریل 1902ء کی
ڈائری سے یہ عبارت نقل کی گئی ہے :
کمالات متفرقہ جو تمام دیگر انبیاء میں پائے جاتے ہیں وہ
سب حضرت رسول کریم میں ان سے بڑھ کر موجود تھے اور اب وہ
سارے کمالات حضرت رسول کریم سے ظلی طور پر ہم کو عطا کئے
گئے۔ اور اس لئے ہمارا نام آدم ، ابراہیم، موسیٰ، نوح، داؤد، یوسف،
سلیمان، یکی، عیسی وغیرہ ہے۔ چنانچہ ابراہیم ہمارا نام اس واسطے ہے کہ
انوار العلوم جلد 24
386
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
حضرت ابراہیم ایسے مقام میں پیدا ہوئے تھے کہ وہ بت خانہ تھا اور
لوگ بت پرست تھے اور اب بھی لوگوں کا یہی حال ہے ۔۔۔۔۔
66
کیا اس عبارت سے ثابت نہیں ہوتا کہ مرزا صاحب کا دعویٰ تھا کہ آپ ان تمام
انبیاء سے جن کا اس عبارت میں ذکر ہے افضل ہیں ؟
جواب: اُن دنوں مرزا صاحب کوئی باقاعدہ ڈائری نہ رکھتے تھے۔ یہ اقتباس تو کسی رپورٹر کا
لکھا ہوا ہے۔ لیکن یہ فرض کرتے ہوئے کہ یہ رپورٹ تیج ہے اس سے یہ ظاہر
نہیں ہوتا کہ مرزا صاحب نے اپنے آپ کو دوسرے انبیاء پر فضیلت دی ہے۔
اس کا مطلب تو صرف ان صفات کو گنوانا ہے جو مرزا صاحب اور دوسرے انبیاء
میں مشترک تھیں۔
سوال: عام مسلمان تو احمدیوں کا اس لئے جنازہ نہیں پڑھتے کہ وہ احمدیوں کو کافر سمجھتے
ہیں۔ آپ بتائیے کہ احمدی جو غیر احمدیوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھتے اس کی اس
کے علاوہ اور کیا وجہ ہے جس کا آپ قبل ازیں اظہار کر چکے ہیں کہ آپ نے
جوابی کارروائی کے طور پر یہ طریق اختیار کیا ہے ؟
جواب: بڑا سبب تو جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں یہ ہے کہ ہم غیر احمدیوں کا جنازہ اس
لئے نہیں پڑھتے کہ وہ احمدیوں کا جنازہ نہیں پڑھتے ۔ اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ
اپنے دعوی کے دس سال بعد تک نہ صرف مرزا غلام احمد صاحب نے احمدیوں
کو اجازت دے رکھی تھی کہ وہ غیر احمدیوں کے جنازے پڑھیں بلکہ خود بھی
ایسی نماز جنازہ میں شریک ہوتے رہے۔ اور دوسرا سبب جو اصل میں پہلے سبب
کا حصہ ہی ہے یہ ہے کہ ایک متفقہ اور مسلّمہ حدیث کے مطابق جو شخص
دوسرے مسلمان کو کافر کہتا ہے وہ خود کافر ہو جاتا ہے۔
سوال: کیا غیر احمدی امام کے پیچھے نماز پڑھنے سے انکار کرنے پر بھی آپ کے سابقہ
جواب کا اطلاق ہوتا ہے ؟
جواب: ہاں۔
انوار العلوم جلد 24
387
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
سوال: از راہ کرم القول الفصل کے صفحہ 45 کو ملاحظہ فرمائیے جس میں حسب ذیل
عبارت ہے:
” اس کے بعد خدا تعالیٰ کا حکم آیا۔ جس کے بعد نماز غیروں
کے پیچھے حرام کی گئی اور اب صرف منع نہ تھی بلکہ حرام تھی اور حقیقی
حرمت صرف خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔“
کیا اس عبارت سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ احمدیوں کو غیر احمدی امام کے پیچھے نماز
پڑھنے کی ممانعت کی وجہ کچھ اور ہے ؟
جواب: اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ جس وجہ سے احمدیوں کو غیر احمدیوں کے پیچھے نماز
پڑھنے سے منع کیا گیا اس کی بعد میں وحی کے ذریعہ بھی تصدیق کر دی گئی۔
سوال: آپ نے انوار خلافت کے صفحہ نمبر 90 پر اس ممانعت کی ایک مختلف وجہ بیان کی
ہے۔ متعلقہ عبارت یہ ہے:
”ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم غیر احمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور
ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں کیونکہ ہمارے نزدیک وہ خدا تعالیٰ کے ایک
نبی کے منکر ہیں۔ یہ دین کا معاملہ ہے۔ اس میں کسی کا اپنا اختیار نہیں۔“
جواب: میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ کفر کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو ایک شخص کو ملت سے
خارج نہیں کرتی۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہمیں
ایسے شخص کو اپنا امام بنانا چاہئے جو دوسروں سے زیادہ نیک اور صالح ہو۔ ایک نبی
کے انکار سے انسان کی نیکی کمزور ہو جاتی ہے۔
سوال: آپ نے فرمایا ہے کہ کفر اور اسلام اضافی الفاظ ہیں۔ کیا یہ صحیح نہیں کہ الفاظ کفر ، کافر،
کافروں، کافرین، کفار ، الکفرۃ قرآن کریم میں ایک ہی مفہوم میں استعمال ہوئے
ہیں۔ یعنی ایسے اشخاص کے متعلق جو اُمت سے باہر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں ؟
جواب: میں پہلے بتا چکا ہوں کہ یہ لفظ قرآن کریم میں ایک ہی معنوں میں استعمال نہیں
ہوا۔ کل میں نے قرآن کریم سے ہی اس کی ایک مثال پیش کی تھی۔
انوار العلوم جلد 24
388
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
سوال: از راہ کرم ذکر الہی کے صفحہ نمبر 22 کو دیکھئے جس میں حسب ذیل عبارت آتی ہے :
”میرا تو یہ عقیدہ ہے کہ دنیا میں دو گروہ ہیں۔ ایک مؤمن۔
دوسرے کافر ۔ پس جو حضرت مسیح موعود پر ایمان لانے والے ہیں وہ
مؤمن ہیں اور جو ایمان نہیں لائے خواہ ان کے ایمان نہ لانے کی کوئی
وجہ ہو وہ کافر ہیں۔“
کیا یہاں لفظ ” کافر “مؤمن کے مقابل پہ استعمال نہیں ہوا؟
جواب: اس عبارت میں مؤمن سے مراد وہ شخص ہے جو مرزا غلام احمد صاحب پر ایمان
لاتا ہے اور کافر سے مراد وہ شخص ہے جو آپ کا انکار کرتا ہے۔
عدالت کا سوال: تو کیا مرزا غلام احمد صاحب پر ایمان لانا جزو ایمان ہے ؟
جواب: جی نہیں۔ یہاں پر لفظ مؤمن صرف مرزا غلام احمد صاحب پر ایمان لانے کے
مفہوم کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے نہ کہ اسلام کے بنیادی عقیدوں
پر ایمان لانے کے مفہوم میں۔
سوال: کیا جب کفر کے لفظ کے استعمال سے غلط فہمی اور تلخی پیدا ہونے کا احتمال ہے تو
یہ بہتر نہیں ہو گا کہ یا تو اس کے استعمال کو قطعی طور پر ترک کر دیا جائے یا اس
کے استعمال میں بہت احتیاط برتی جائے ؟
جواب: ہم 1922ء سے اس سے اجتناب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مولانا میکش کے سوال: کیا آپ نے اپنی جماعت کے متعلق کبھی اُمت کا لفظ استعمال
کیا ہے ؟
جواب: میرا عقیدہ ہے کہ احمدی علیحدہ اُمت نہیں ہیں اور اگر کہیں اُمت کا لفظ احمدیوں
کے متعلق استعمال ہوا ہے تو بے توجہی سے ہوا ہو گا اور اس سے اصل مراد
جماعت ہے۔
سوال: 13 اگست 1948ء کا الفضل دیکھئے۔ اس میں حسب ذیل عبارت ہے:
کے
اللہ تعالیٰ نے جو کام ہمارے سپر د کیا وہ کسی اور اُمت کے
انوار العلوم جلد 24
389
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
سپرد نہیں کیا۔ پہلے انبیاء میں سے کوئی نبی ایک لاکھ کی طرف آیا، کوئی
نبی دو لاکھ کی طرف آیا اور کوئی دس لاکھ کی طرف آیا۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم سوالاکھ تھی یا ہو سکتا ہے کہ عرب کی آبادی
آپ کے زمانہ میں دو تین لاکھ ہو۔ بس یہی آپ کے پہلے مخاطب تھے
لیکن ہمارے پھٹتے ہی چالیس کروڑ مخاطب ہیں۔“
یہاں کن معنوں میں آپ نے لفظ "امت" استعمال کیا ہے ؟
جواب: یہاں میں نے لفظ اُمت " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت" کے لئے
استعمال کیا ہے۔
سوال: کیا آپ انگریزوں کے اس لئے ممنونِ احسان نہیں ہیں کہ ان کے عہدِ حکومت
میں آپ کے مخصوص عقائد پھولے پھلے اور کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ ان کے
شکر گزار نہ رہیں ؟
جواب: شکر گزاری ایک اخلاقی فرض ہے اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ صحیح
ہے کہ ہم ان کے احسان مند ہیں اور یہ اس منصفانہ سلوک کی وجہ سے ہے جو
انہوں نے ہر ایک کے ساتھ کیا۔ جن میں ہم بھی شامل ہیں۔
سوال: کیا مرزا غلام احمد صاحب نے انگریزوں کو ممنون کرنے کے لئے بلادِ اسلامیہ میں
اشاعت کی غرض سے جہاد کے خلاف اتنی کتابیں نہیں لکھیں جن سے کم و بیش
پچاس الماریاں بھر جائیں؟
جواب: مرزا صاحب نے جو کچھ لکھا اس غرض سے لکھا کہ اس سے ان غلط فہمیوں کو دور
کیا جائے جو مسلمانوں کے خلاف دوسرے مذاہب میں پائی جاتی تھیں۔ یہ
تصانیف کئی موضوعات و مضامین پر مشتمل ہیں جن کے متعلق غلط فہمیاں پائی
جاتی تھیں۔ ضمناً ان میں مسئلہ جہاد بھی شامل تھا لیکن اس مخصوص مسئلہ پر
انہوں نے صرف چند صفحات پر مشتمل ایک رسالہ لکھا تھا۔
سوال: کیا مندرجہ ذیل شعر میں مرزا غلام احمد صاحب نے اپنے آپ کو
انوار العلوم جلد 24
390
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر فضیلت نہیں دی ؟
لَهُ خَسْفُ الْقَمَرِ الْمُنِيْرِ وَإِنَّ لِي
خَسَا الْقَمَرَانِ الْمُشْرِقَانِ أَتُنْكِرُ
یعنی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے صرف چاند کو گرہن لگا لیکن میرے لئے
سورج اور چاند دونوں گہنا گئے۔ الخ
جواب: اس شعر میں صرف اُس حدیث کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے جس میں کہا گیا ہے
کہ مہدی کے وقت میں ماہ رمضان میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا۔
سوال: کیا آپ نے کبھی عام مسلمانوں کو ابو جہل کہا اور اپنی جماعت کو اقلیت قرار دیا؟ کیا نے کو ابو اور اپنی
جواب: یہ صحیح نہیں ہے کہ میں عام مسلمانوں کو ابو جہل کی پارٹی قرار دیتا ہوں لیکن یہ ابوجہل کی پارٹی قرار دیتاہوں یہ
امر واقع ہے کہ ہماری جماعت تعداد کے لحاظ سے بہت تھوڑی ہے۔
عدالت کا سوال: پاکستان میں کتنے احمدی کلیدی آسامیوں پر فائز ہیں ؟
جواب: میرے نزدیک تو چوہدری ظفر اللہ خاں کے علاوہ کوئی احمدی ایسی آسامی پر فائز
نہیں جسے کلیدی کہا جا سکے۔
سوال: فضائیہ ، بحریہ ، بڑی فوج میں احمدی افسروں کی تعداد کیا ہے ؟
جواب: بڑی فوج میں ڈیڑھ یا دو فیصدی ہوں گے ، ہوائی فوج میں کوئی پانچ فیصدی اور
بحری فوج میں دس فیصدی۔
سوال: کیا مسٹر لال شاہ بخاری احمدی ہیں؟
جواب: جی نہیں۔
سوال: کیا جنرل حیاء الدین احمدی ہیں ؟
جواب: وہ کبھی احمدی تھے لیکن میں وثوق سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ اب بھی احمدی ہیں یا نہیں۔
سوال: کیا مسٹر غلام احمد پر نسپل گورنمنٹ کالج راولپنڈی احمدی ہیں؟
جواب: جی نہیں۔
سوال: کیا پاکستان میں موجودہ انڈو نیشین سفیر کے پیشر واحمدی تھے ؟