دوسری تحریری درخواست مورخہ 14 جنوری 1954ء
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
393
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بہ
بیان
سوال بر صفحہ 13 یہ ہے:
سوال: اگر لفظ بنیادی عام معنی میں استعمال ہو تو پھر ؟
جواب: عام مفہوم کے لحاظ سے اس لفظ کے معنی " اہم " کے ہیں۔ لیکن اس مفہوم کی رو
سے بھی یہ اختلافات حقیقتا" بنیادی " نہیں اور انہیں فروعی کہا جا سکتا ہے۔
سوال بر صفحہ 32 و 33 یہ ہے:
سوال: آپ نے تشریعی اور غیر تشریعی نبی کا فرق بیان کر دیا ہے۔ اب کیا آپ مہربانی
کر کے ظلی اور بروزی نبی کی تشریح فرمائیں گے ؟
جواب: ان اصطلاحات کا مطلب یہ ہے کہ ایسا شخص جس کی نسبت یہ اصطلاحات استعمال
کی جائیں وہ بعض مخصوص صفات کا براہ راست حامل نہیں ہو تا بلکہ اپنے متبوع
سے روحانی ورثہ پاتے ہوئے انعکاسی رنگ میں یہ صفات حاصل کرتا ہے۔
سوال بر صفحہ 31 یہ ہے:
سوال: کیا آپ کے خیال میں مسیلمہ کذاب مرتد تھا؟
جواب: ہاں۔ جب میں نے یہ کہا ہے کہ وہ مسلمان نہیں تھا تو اس سے میری مراد یہی
ہے کہ وہ تشریعی نبوت کے دعوی کے بعد مسلمان نہیں رہا تھا۔
دوسری تحریری درخواست مورخہ 14 جنوری 1954ء
جو منجانب حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب
امام جماعت احمد یہ عدالت میں داخل کی گئی
جناب عالی !
میں نے کل جو بیان عصمت انبیاء کے متعلق دیا تھا میرے دل میں شک تھا کہ
شاید میں پوری طرح اپنے مافی الضمیر کو واضح نہیں کر سکا۔ عدالت کے بعد صدر انجمن
احمدیہ کے وکلاء سے مشورہ کرنے پر انہوں نے بھی اس رائے کا اظہار کیا۔ اس لئے میں
انوار العلوم جلد 24
394
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
آج اس سوال کے متعلق اپنا اور جماعت احمدیہ کا عقیدہ بیان کر کے درخواست کرتا ہوں
کہ میرے بیان میں کل کے درج شدہ الفاظ کی جگہ ان الفاظ کو درج کیا جائے۔
بانی سلسلہ احمدیہ نے متواتر اور شدت سے اپنی جماعت کو یہ تعلیم دی ہے کہ
تمام انبیاء معصوم ہوتے ہیں اور صغیرہ اور کبیرہ کسی قسم کا گناہ بھی ان سے سرزد نہیں ہوتا
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بوجہ سردار انبیاء ہونے کے سب نبیوں سے زیادہ
معصوم تھے اور حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر دنیا کے آخری انسان تک کوئی شخص
آپ کی معصومیت کے مقام کے قریب بھی نہیں پہنچانہ پہنچ سکے گا۔ قرآن کریم نے آپ
کی معصومیت کی یہ ارفع شان بتائی ہے کہ آپ پر نازل شدہ کتاب قرآن کریم کے متعلق
فرماتا ہے کہ لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ 7 پاک لوگوں کے سوا اس کتاب کے مضامین
تک کوئی نہیں پہنچ سکتا) یعنی قرآن کریم کے سمجھنے کے لئے بھی ایک درجہ معصومیت کی
ضرورت ہے۔ پس کیا شان ہو گی اُس ذات والا کی جس کے دل پر ایسی عظیم القدر کتاب
نازل ہوئی۔ اسی طرح فرماتا ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث ہی اس لئے فرمایا تھا کہ
آپ اپنے ساتھ ملنے والوں کو پاک کریں۔ چنانچہ فرماتا ہے وَيُزَكِّيهِمْ (اور یہ رسول
اپنے مخاطبوں کو پاک کرے گا) اور آپ کے اہل بیت و آل مطہرہ کے متعلق فرماتا ہے کہ
ہم ان کی طرف برائی منسوب کرنے والوں کے الزامات سے ان کو پاک ثابت کریں گے
اور ان کی پاکیزگی کو ظاہر کریں گے۔ اور وہ دو حدیثیں بخاری اور مسلم کی جو میں نے بیان
کی تھیں (جن میں سے ایک میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آنْتُمْ أَعْلَمُ
بِأَمُورِ دُنْيَا كُمْ 2 یعنی تم لوگ اپنے دنیوی امور کو بہتر سمجھ سکتے ہو اور دوسری میں یہ ذکر
ہے کہ آپؐ نے فرمایا اگر تم میں سے کوئی شخص مجھے دھوکا دے کر اپنے حق میں فیصلہ
کر والے تو اگر وہ اس سے فائدہ اٹھا کر دوسرے کا حق لینا چاہے گا تو وہ آگ کھائے گا (1)
وہ اس بات کے اظہار کیلئے بیان کی گئی تھیں کہ جو غیر مسلم مصنفین اس قسم کی حدیثوں
سے آپ کی معصومیت کے خلاف استدلال کرتے ہیں وہ حق پر نہیں۔ ان احادیث میں
آپ نے صرف اپنی بشریت کا اظہار کیا ہے ان سے آپ کی معصومیت کے خلاف
انوار العلوم جلد 24
395
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
استدلال کرنا درست نہیں۔ اور جس شخص کے متعلق خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ مَارَمَيْتَ إِذْ
رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمی 1 ( جب تو نے پھینکا تو تو نے نہیں پھینکا بلکہ خود خدا ہی نے پھینکا )
اس کا اپنی بشریت کا عَلَی الإِعْلان اقرار اس کے درجہ کے بلند ہونے اور اس کے اخلاق
کے بے عیب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ کسی عیب یا نقص پر دلالت نہیں کرتا۔ “ تمت
ناشر سندھ ساگر اکادمی۔ کراچی نمبر 3۔ پر نٹر سعید آرٹ پر یس حیدرآباد)
1 کنز العمال جلد 16 صفحہ 132۔ مطبوعہ حلب 1977ء
2 مشكوة مترجم جلد 3 صفحہ 44 مطبوعہ لاہور 1993ء
3 الشورى : 41
4 تذکرہ صفحہ 80 ایڈیشن چہارم
2019 : 5 الاعلى
6 تذکرہ صفحہ 168 ایڈیشن : ایڈ مین چهارم
7 الواقعه : 80
الجمعه 3
و مسلم کتاب الفضائل باب وجوب امتثال مَا قَالَهُ شَرْعًا
10 ابو داؤد كتاب القضاء باب في قضاء القاضي إِذَا أَخْطَأ
11 الانفال: 18
انوار العلوم جلد 24
397
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے
جواب
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الـ الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد 24
398
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب