اپنے اندر یک جہتی پیدا کرو اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ملک اور قوم کی خدمت کرو

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
419
اپنے اندر یکجہتی پیدا کر و اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔۔
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
اپنے اندر یک جہتی پیدا کرو اور پہلے سے بھی زیادہ
جوش سے ملک اور قوم کی خدمت کرو
افتتاحی تقریر فرموده 5 نومبر 1954 ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمد یہ بمقام ربوہ)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
غالباً پچھلے سال یا پچھلے سے پچھلے سال میں نے خدام کو نصیحت کی تھی کہ یک جہتی
اور یک رنگی بھی طبائع پر نیک اثر ڈالتی ہے اور اسکی اہمیت کو اسلام نے اتنا نمایاں کیا ہے
کہ نماز جو ایک عبادت ہے اس میں بھی یک رنگی اور یک جہتی کا حکم دیا ہے۔ سب کے
سب نمازی ایک طرف منہ کر کے کھڑے ہوتے ہیں، سیدھی صفوں کا حکم ہوتا ہے اور
تمام کے تمام نمازیوں کو ایک خاص شکل پر کھڑے ہونے کا ارشاد ہوتا ہے۔ میں نے توجہ
دلائی تھی کہ خدام جو کھڑے ہوتے ہیں تو مختلف شکلوں میں کھڑے ہوتے ہیں اور میں
نے کارکنوں سے کہا تھا کہ وہ اس کی اصلاح کریں۔ اُس وقت تو تقریر کے بعد ایک دو دن
تو اصلاح نظر آئی مگر پھر وہ اصلاح نظر نہیں آئی۔ چنانچہ اب میں دیکھتا ہوں کہ سارے
کے سارے اس رنگ میں رنگے ہوئے ہیں، کچھ تم میں سے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے
ہیں، کچھ تم میں سے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں، کچھ تم میں سے ہاتھ کُھلے چھوڑ کر
کھڑے ہا
تم۔
رے ہیں۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ تم نے کوئی ایک طریقہ اپنے لئے پسند نہیں کیا اور
تمہارے افسروں اور کارکنوں نے تمہیں ایک رنگ اختیار کرنے کی ہدایت نہیں دی۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ باتیں معمولی ہیں مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ان باتوں کا

انوار العلوم جلد 24
420
اپنے اندر یکجہتی پیدا کر و اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔۔
قلوب پر اثر پڑتا ہے۔ مثلاً صف میں کسی کا پیر اگر ذرا آگے ہو جائے یا پیچھے ہو جائے تو یہ
ایک معمولی بات ہے اور جہاں تک عبادت سے تعلق ہے اس سے کوئی خرابی پیدا نہیں
ہوتی۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جس قوم کی صفیں ٹیڑھی ہو گئیں
اس کے دل بھی ٹیڑھے کر دیئے جاتے ہیں۔ 1 تو دیکھو ایک چھوٹی سی بات کا کتنا عظیم الشان
نتیجہ پیدا ہو سکتا ہے۔ پھر دیکھنے والوں پر بھی اس کا اثر ہوتا ہے چنانچہ ہم فوجوں کو دیکھتے
ہیں تو سب فوجی ایک ہی شکل میں نظر آتے ہیں۔ یورپ میں فوجوں کو مار چنگ کے وقت
خاص طور پر ہدایت ہوتی ہے کہ سارے فوجی ایک طرح سے چلیں۔ پیروں کے متعلق
ہدایت ہوتی ہے کہ اس طرح پیر مارنا ہے۔ سینہ کے متعلق ہدایت ہوتی ہے کہ اس طرح
سینہ تاننا ہے۔ گردن کے متعلق ہدایت ہوتی ہے کہ اس طرح گردن رکھتی ہے اور اس کا
دیکھنے والوں پر گہرا اثر پڑتا ہے۔
حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایک مسلمان آیا تو اس نے اپنی گردن جھکائی ہوئی
تھی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی ٹھوڑی کے نیچے ہاتھ مارا اور فرمایا کہ اسلام اپنے
جو بن پر ہے پھر تو اس طرح اپنی مردہ شکل کیوں بنائے ہوئے ہے۔ تو حقیقت یہ ہے کہ
انسان کی ظاہری شکل اس کے باطن پر دلالت کرتی ہے اور اس کی باطنی حالت کا اس کے
ہمسایہ پر اثر پڑتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مَنْ قَالَ هَلَكَ الْقَوْمَ
فَهُوَ أَهْلَكَهُمْ 2 جس شخص نے یہ کہا کہ قوم ہلاک ہو گئی وہی ہے جس نے قوم کو ہلاک
کیا کیونکہ اس کی بات کا ہمسایہ پر اثر پڑتا ہے۔ جب ایک شخص کہتا ہے کہ سارے بے ایمان
ہو گئے، سارے بد دیانت ہو گئے تو بیسیوں آدمی ایسے ہوتے ہیں جو صرف اس کی بات
پر اعتبار کر لیتے ہیں حقیقت نہیں دیکھتے وہ صرف یہ دیکھتے ہیں کہ فلاں نے کہا ہے کہ
سب بے ایمان ہو گئے ہیں یا فلاں نے کہا ہے کہ سب بد دیانت ہو گئے ہیں اور چونکہ
فلاں نے یہ بات کہہ دی ہے۔ اس لئے اب اس کے ماننے میں کیا روک ہے۔ ان کی
مثال بالکل ویسی ہی ہوتی ہے جیسے مشہور ہے کہ ایک شخص اپنے گھر سے بہت دیر غائب
رہا اس کے بیوی بچے اسے خط لکھتے کہ آکر ہمیں مل جاؤ مگر وہ نہ آتا وہ سمجھتا تھا کہ

انوار العلوم جلد 24
421
اپنے اندر یکجہتی پیدا کر و اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔۔
اگر میں گیا تو میری تنخواہ کٹ جائے گی۔ وہ تھا بے و قوف آخر جب لمبا عرصہ گزر گیا تو
لوگوں نے اس کے بیوی بچوں کو سمجھایا کہ یہ طریق درست نہیں ہم اسے بلواتے ہیں۔
چنانچہ پنچوں نے اسے خط لکھا کہ تمہاری بیوی بیوہ ہو گئی ہے اور تمہارے بچے یتیم ہو گئے
ہیں اس لئے تم جلدی گھر پہنچو۔ وہ عدالت کا چپڑاسی تھا۔ خط ملتے ہی روتا ہو اعدالت
میں گیا اور کہنے لگا حضور مجھے چھٹی دیں۔ انہوں نے کہا کیا ہوا؟ کہنے لگا کہ خط آیا ہے
میری بیوی بیوہ ہر ابیوہ ہو گئی ہے اور بچے یتیم ہو گئے ہیں۔ وہ کہنے لگے احمق! تو تو زندہ
ہے پھر تیری بیوی کس طرح بیوہ ہو گئی اور تیرے بچے کس طرح یتیم ہو گئے ؟ وہ خط
نکال کر کہنے لگا کہ آپ کی بات تو ٹھیک ہے لیکن دیکھئے پانچ پنچوں کے اس پر دستخط ہیں
پھر یہ بات جھوٹی کس طرح ہو گئی۔
ہو
زنده موجود
تو ایسے لوگ بھی دنیا میں ہوتے ہیں اور در حقیقت یہی قوم کو تباہ کرنے کا
موجب ہوتے ہیں۔ کہتے ہیں دس نے یہ کہا اور یہ نہیں دیکھتے کہ حقیقت کیا ہے۔ اگر دس
نے کہا کہ قوم بے ایمان ہو گئی ہے ، اگر دس نے کہا اپنی قوم دیانت کھو بیٹھی ہے تو وہ اس پر
فوراً یقین کر لیں گے اور کہنا شروع کر دیں گے کہ واقع میں قوم بے ایمان ہو گئی ہے۔ ان
کی آنکھوں کے سامنے چیز موجود ہو گی مگر وہ اسے دیکھیں گے نہیں۔ تو جب ایک شخص
کی حالت بگڑتی ہے اس کے ہمسایہ کی بھی بگڑ جاتی ہے۔ اوّل تو جس کے دل کی حالت
بگڑتی ہے اس کی زبان پر بھی کچھ نہ کچھ آجاتا ہے اور سننے والوں میں سے کمزور لوگ اس
کی باتوں سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ اور اگر ایسانہ ہو تب بھی اللہ تعالیٰ نے یہ قانون بنایا ہے
کہ انسان کے قلب سے ایسی شعاعیں نکلتی ہیں کہ جو ارد گرد بیٹھنے والوں پر اثر کرتی ہیں۔
اسی لئے قرآن کریم کہتا ہے کہ كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ 3 تم صادق اور راستباز لوگوں کی
صحبت میں رہا کرو اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے نماز با جماعت مقرر کی ہے تا دلی اثرات ایک
دوسرے پر پڑیں۔ یوں تو نیک کے بھی اثرات ہوتے ہیں اور بد کے بھی اثرات ہوتے ہیں
مگر جب قوم میں نیکی ہوتی ہے تو نیک اثرات کا غلبہ ہوتا ہے اور جب قوم میں بدی ہوتی ہے تو
بد اثرات کا غلبہ ہوتا ہے۔ گو بدی میں چونکہ اتنا جوش نہیں ہو تا جتنا ایسی نیکی میں ہوتا ہے

انوار العلوم جلد 24
422
اپنے اندر یکجہتی پیدا کر و اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔۔
جو زمانہ انبیاء و مامورین میں ہوتی ہے اس لئے جتنا وہ نیکی اپنے اثر کو پھیلاتی ہے بدی اپنا اثر
نہیں پھیلا سکتی لیکن پھر بھی اس کا اثر ضرور ہوتا ہے۔
حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ میں ایک دفعہ جموں سے قادیان آرہا تھا
کہ ایک سکھ لڑکا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے بہت اخلاص اور محبت رکھتا
تھا لاہور میں مجھے ملا اور اس نے مجھے کہا کہ آپ قادیان چلے ہیں حضرت مرزا صاحب کو
میرا یہ پیغام پہنچا دیں کہ میں نے جب سے آپ سے ملنا شروع کیا تھا میرے اندر خدا تعالیٰ
کی محبت ، ذکر الہی کی عادت اور دعاؤں کی طرف رغبت پیدا ہو گئی تھی مگر اب کچھ عرصہ
سے آپ ہی آپ دہریت کے خیالات میرے اندر پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ میں
نے بہتیر از ور لگایا کہ وہ خیالات نکلیں مگر نکلتے نہیں ان کے ازالہ کے لئے مجھے کوئی تدبیر
بتائیں تاکہ میں ان خیالات کی خرابیوں سے بچ سکوں۔ آپ فرماتے تھے کہ میں نے
قادیان پہنچ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ذکر کیا کہ مجھے اس طرح فلاں
لڑکا ملا تھا۔ آپ نے فرمایا ہاں وہ ہم سے تعلق رکھتا ہے۔ پھر آپ نے کہا اس نے مجھے کہا تھا
کہ حضور کو میری طرف سے یہ پیغام پہنچا دیں کہ کچھ عرصہ سے میرے دل میں دہریت
کے خیالات پیدا ہو رہے ہیں، معلوم نہیں کہ اس کی کیا وجہ ہے۔ آپ نے فرمایا جب اس
کے اندر عقلی طور پر شبہات پیدا نہیں ہوئے تو یہ شبہات کسی اور کے اثر کا نتیجہ ہیں۔
چنانچہ آپ نے فرمایا میری طرف سے اُسے پیغام دے دے دیں کہ کالج میں جن لڑکوں کے
در میان تمہاری سیٹ ہے معلوم ہوتا ہے وہ دہر یہ خیالات کے ہیں اور ان کا اثر تم پر پڑ رہا
ہے اس لئے تم اپنی سیٹ بدل لو۔ چنانچہ آپ نے اسے یہ پیغام پہنچا دیا۔ کچھ عرصہ کے بعد
حضرت خلیفہ اول دوسری دفعہ جموں سے قادیان تشریف لا رہے تھے کہ پھر وہی لڑکا
آپ کو ملا۔ آپ نے فرمایا سناؤ اب کیا حال ہے؟ اس نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اب
میرے خیالات درست ہیں میں نے پیغام پہنچتے ہی سیٹ بدلوالی اور اُسی دن سے میرے
خیالات بھی درست ہو گئے۔
تو یہ ایک مجرب حقیقت ہے جس کا انکار کوئی جاہل ہی کرے تو کرے ورنہ

انوار العلوم جلد 24
423
اپنے اندر یکجہتی پیدا کرو اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔
اور کوئی نہیں کر سکتا۔ اس تجربہ کی صداقت میں مسمریزم کا علم جاری ہوا۔ اس کی تائید
میں ہیپناٹزم نکلا، اسی کے ساتھ وضو کا مسئلہ تعلق رکھتا ہے غرض یہ سارے علوم اس امر
کے گرد چکر لگا رہے ہیں کہ انسان کے دل سے ایسی شعاعیں نکلتی ہیں جو دوسرے کے دل
پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ پس اگر کھڑے ہونے میں تم احتیاط نہیں کروگے اور یکجہتی اور اتحاد
سے کام نہیں لو گے تو لازماً اس کا تمہارے قلوب پر اثر پڑے گا پس چاہئے کہ جن کو میں
نے ماتحت عہدیدار مقرر کیا ہوا ہے وہ اس طرف توجہ کریں۔ آخر میں تو اتنا کام نہیں کر
سکتا۔ میں اگر صدر بنا ہوں تو اس لئے کہ تم میں یہ جوش اور امنگ قائم رہے کہ تمہارا
خلیفہ صدر ہے ورنہ کام سارا ماتحتوں نے کرنا ہے اور انہی کو کرنا چاہئے۔ میں یہ نہیں کہتا
کہ جو سہارے کا محتاج ہے وہ سہارا نہ لے اگر کوئی کمزور یا بیمار ہو تو وہ لاٹھی کا سہارا لے سکتا
ہے بلکہ اگر زیادہ تکلیف ہو تو وہ بیٹھ بھی سکتا ہے۔ جو طاقتور ہیں وہ سارے کے سارے
ایک شکل میں کھڑے ہوں۔ اگر یہ مقرر ہو کہ ہاتھ کھول دیں تو سب ہاتھ کھول دیں اور
اگر یہ مقرر ہو کہ ہاتھ باندھ لیں تو سب کا فرض ہے کہ ہاتھ باندھ لیں۔ اگر کوئی بیماریا
کمزور ہے تو بے شک بیٹھ جائے۔ اگر نماز بیٹھ کر پڑھنی جائز ہے اور اس سے صف میں کوئی
خلل نہیں آسکتا تو خدام کے اجتماع میں بھی اس سے کوئی نقص واقع نہیں ہو سکتا۔ صرف
اس یکجہتی سے یہ پتہ لگ جائے گا کہ خدام میں کوئی نظام موجود ہے۔ اب موجودہ حالت
میں کچھ پتہ نہیں لگتا کوئی ہاتھ باندھے کھڑا ہے اور کوئی ہاتھ لڑکائے۔ اگر سب ایک طرح
کھڑے ہوں تو خواہ بیمار اور کمزور بیٹھے ہوئے ہوں تب بھی دیکھنے والا یہ نہیں سمجھے گا کہ
ان کا نظام خراب ہے بلکہ وہ ان کے بیٹھنے کو ان کی معذوری پر محمول کرے گا۔ میں سمجھتا
ہوں اگر کوئی فیصلہ ہو جائے تو بیٹھنے والا بھی وہی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ مثلاً اگر یہ فیصلہ
ہو جائے کہ ہاتھ لڑکانے ہیں تو وہ بھی ہاتھ لڑکا کر بیٹھ سکتا ہے۔ اگر ہاتھ پیچھے کرنے کا فیصلہ
ہو جائے گو یہ نامعقول بات ہے تو بیٹھنے والا بھی ایسا کر سکتا ہے۔ پس اپنا ایک نظام مقرر
کرو اور اسی جلسہ میں اس کا فیصلہ کرو اور سب کو سکھاؤ کہ جب بھی تم نے کھڑا ہونا ہو اس
شکل میں کھڑے ہو اور پھر نوجوانوں کو آزادی دو اور انہیں بتا دو کہ اگر تم میں سے بعض

انوار العلوم جلد 24
424
اپنے اندر یکجہتی پیدا کر و اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔
کھڑے نہیں ہو سکتے۔ تو وہ بیٹھ سکتے ہیں۔ اگر نماز میں بیٹھنے کی اجازت ہے تو خدام کا جلسہ
نماز سے زیادہ اہم نہیں کہ اس میں بیٹھا نہیں جا سکتا۔ اگر کچھ دیر بیٹھنے کے بعد اسے آرام
آجائے تو وہ دوبارہ کھڑا ہو جائے۔ اور اگر کھڑا ہونے والا تکلیف محسوس کرے تو وہ بیٹھ
جائے۔ اس طرح بیٹھنے والے دیکھنے والوں پر یہ اثر نہیں ڈالیں گے کہ ان کا کوئی نظام نہیں
بلکہ صرف یہ اثر پیدا ہو گا کہ وہ بیمار اور کمزور ہیں۔
اس کے بعد میں خدام الاحمدیہ کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اس
دفعہ خدام نے طوفان وغیرہ کے موقع پر نہایت اعلیٰ درجہ کا کام کیا ہے۔ اب انہیں اپنے
اجلاس میں اس امر پر غور کرنا چاہئے کہ اس جذبہ کو جو نہایت مبارک جذبہ ہے اور زیادہ
کس طرح ابھارا جائے۔ کوئی ایسی خدمت جو صرف رسمی طور پر کی جائے حقیقی خدمت
نہیں کہلا سکتی مثلاً بعض لوگ اپنی رپورٹوں میں لکھ دیتے ہیں کہ ہم نے کسی کا بوجھ اٹھایا۔
اب اگر تو کسی مجلس کے تمام نوجوان یا بارہ پندرہ خدام سارا دن لوگوں کے بوجھ اٹھاتے
پھرتے ہوں یا کسی ایک وقت مثلاً عصر کے بعد روزانہ ایسا کرتے ہوں یا گھنٹہ دو گھنٹہ ہر روز
اس کام پر خرچ کرتے ہوں تب تو یہ خدمت کہلا سکتی ہے نا ہے لیکن اس قسم کی رپورٹ کو میں
کبھی نہیں سمجھا کہ اس مہینہ میں ہمارے نوجوانوں نے کسی کا بوجھ اٹھایا۔ یہ وہ خدمت
نہیں جس کا خدام الاحمدیہ کے نظام کے ماتحت تم سے تقاضا کیا جاتا ہے بلکہ یہ وہ خدمت
ہے جس کا بجالانا ہر انسان کے لئے اس کی انسانیت کے لحاظ سے ضروری ہے۔
در حقیقت مختلف خدمات مختلف حیثیتوں کے لحاظ سے ہوتی ہیں مثلاً جو شخص
پاکستان میں رہتا ہے اس پر کچھ فرائض پاکستانی ہونے کے لحاظ سے عائد ہوتے ہیں، کچھ
فرائض ایک انسان ہونے کے لحاظ سے عائد ہوتے ہیں، اسی طرح اگر کوئی سرکاری ملازم
ہے تو کچھ فرائض اس پر سرکاری ملازم ہونے کے لحاظ سے عائد ہوتے ہیں، اگر کوئی ڈاکٹر
ہے تو کچھ فرائض اس پر ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے عائد ہوتے ہیں، اگر کوئی پولیس مین
ہے تو کچھ فرائض اس پر پولیس مین ہونے کی حیثیت سے عائد ہوتے ہیں۔ ایک حیثیت
کے کام کو اپنی دوسری حیثیت کے ثبوت میں پیش کرنا محض تمسنحر ہوتا ہے۔ مثلاً

انوار العلوم جلد 24
425
اپنے اندر یکجہتی پیدا کر و اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔
ایک ڈاکٹر کا یہ لکھنا کہ میں نے ہیں مریضوں کا علاج کیا تمسخر ہے کیونکہ اس نے جو کام کیا
ہے اپنے ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے کیا ہے خدام الاحمدیہ کا ممبر ہونے کی حیثیت سے
نہیں کیا۔ یا پاکستان کی تائید میں اگر کوئی جلسہ ہوتا ہے یا جلوس نکلتا ہے اور تم اس میں
حصہ لیتے ہو اور پھر اپنی رپورٹ میں اس کا ذکر کرتے ہو تو یہ تمسخر ہے کیونکہ یہ خدمت
تم نے ایک پاکستانی ہونے کے لحاظ سے کی ہے۔ برکت تمہیں تبھی حاصل ہو گی جب تم
اپنی ساری حیثیتوں کو نمایاں کر کے کام کرو گے۔ جب تمہیں ایک پاکستانی ہونے کی
حیثیت سے کام کرنا پڑے تو تم پاکستانی حیثیت کو نمایاں کرو، جب تمہیں ایک انسان
ہونے کی حیثیت سے کام کرنا پڑے تو تم اپنی انسانیت کو نمایاں کرو۔ مثلاً اگر کوئی چلتے
ہوئے گر جاتا ہے تو یہ انسانیت کا حق ہے کہ اسے اٹھایا جاے اس میں خدام کا کیا سوال
ہے۔ ایک ہندوستانی پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے ، ایک پنجابی پر بھی یہ فرض عائد ہوتا
ہے، ایک چینی اور ایک جاپانی پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے، ایک سرحدی پر بھی یہ فرض
عائد ہوتا ہے۔ پس اگر اتفاقی طور پر کوئی شخص ایسا کام کرتا ہے تو یہ خدام الاحمدیہ والی
خدمت خلق نہیں کہلا سکتی بلکہ یہ وہ خدمت ہو گی جو ہر انسان پر انسان ہونے کے لحاظ
سے عائد ہوتی ہے۔ اگر وہ ان فرائض کو ادا نہیں کرتا تو وہ انسانیت سے بھی گر جاتا ہے۔
پس اپنے پروگراموں پر ایسے رنگ میں عمل کرو جیسے اس دفعہ لاہور کے خدام
نے خصوصیت سے نہایت اعلیٰ کام کیا ہے۔ اسی طرح ربوہ کے خدام نے بھی اچھا کام کیا
ہے، سیالکوٹ کے خدام نے بھی اچھا کام کیا ہے، ملتان کے خدام نے بھی اچھا کام کیا ہے
اور کراچی کے خدام نے بھی بعض اچھے کام کئے ہیں گو وہ نمایاں نظر آنے والے نہیں۔
پس متواتر اپنے جلسوں اور مجلسوں میں اس امر کو لاؤ کہ تم نے زیادہ سے زیادہ
خدمتِ خلق کرنی ہے اور ایک پروگرام کے ماتحت کرنی ہے تاکہ ہر شخص کو تمہاری
خدمت محسوس ہو۔
تم میں سے کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ دکھاوا ہے، تم میں سے کوئی کہہ سکتا ہے کہ
یہ نمائش ہے مگر کبھی کبھی نمائش بھی کرنی پڑتی ہے۔ اگر تمہارے دل کی خوبی اور نیکی کا

انوار العلوم جلد 24
426
اپنے اندر یکجہتی پیدا کرو اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔۔
اقرار دنیا نہیں کرتی تو تم مجبور ہو کہ تم لوگوں کو دکھا کر کام کرو تم نے بہت نیکی کی ہے مگر
دنیا نے تمہاری نیکی کا کبھی اقرار نہیں کیا۔ پہلے بھی لوگوں کی مصیبت کے وقت ہم کام
کرتے رہے ہیں مگر مخالف یہی کہتا چلا گیا کہ احمدی احمدی کا ہی کام کرتا ہے کسی دوسرے کا
نہیں کرتا۔ یہ بالکل جھوٹ تھا جو مخالف بولتا تھا۔ ہم خدمت خلق کا کام کرتے تھے مگر
ساتھ ہی یہ بھی کہتے تھے کہ ہم نے جو کچھ کیا ہے خدا کے لئے کیا ہے۔ ہمیں اس کے
اظہار کی کیا ضرورت ہے۔ مگر جب تمہاری اس نیکی کا ن ں نیکی کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا اور تم پر یہ
الزام لگایا جانے لگا کہ تم مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں، جب تم پر یہ الزام لگایا جانے لگا کہ
تم اپنی قوم کی خدمت کے لئے تیار نہیں تو پھر وہی نیکی بدی بن جائے گی اگر ہم اس کو
چھپائیں۔ پس اس نیکی کا ہم علی الاعلان اظہار کریں گے اس لئے نہیں کہ ہم بدلہ لیں
بلکہ اس لئے کہ وہ کذاب اور مفتری جو ہم پر الزام لگاتے ہیں ان کا منہ بند ہو۔ پس مجرم
کو مجرم ثابت کرنے کے لئے ضروری تھا کہ ہم اپنے کاموں کا اظہار کرتے ورنہ پہلے بھی
ہمارے آدمی ہر مصیبت میں مسلمانوں کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور ہر مشکل میں ہم نے
ان کی مدد کی ہے یہ کوئی نیا کام نہیں جو ہم نے شروع کیا ہے۔
جب ہم قادیان میں تھے تو اس وقت بھی ہم خدمت خلق کرتے تھے۔
1918ء میں جب انفلوئنزا پھیلا ہے تو مجھے خلیفہ ہوئے ابھی چار سال ہی ہوئے تھے اور
جماعت بہت تھوڑی تھی مگر اس وقت ہم نے قادیان کے ارد گر دسات سات میل کے
حلقہ میں ہر گھر تک اپنے آدمی بھیجے اور دوائیاں پہنچائیں اور تمام علاقہ کے لوگوں نے
تسلیم کیا کہ اس موقع پر نہ گورنمنٹ نے ان کی خبر لی ہے اور نہ ان کے ہم قوموں نے
ان کی خدمت کی ہے اگر خدمت کی ہے تو صرف جماعت احمد یہ نے۔ میں نے اس وقت
طبیبوں کو بھی بلوایا اور ڈاکٹروں کو بھی بلوالیا۔ دنیا میں عام طور پر ڈاکٹر بلواؤ تو طبیب اٹھ
کر چلا جاتا ہے اور طبیب بلاؤ تو ڈاکٹر اٹھ کر چلا جاتا ہے مگر ہمارے ہاں یہ بات نہیں ہوئی
اور پھر اخلاص کی وجہ سے ہمارا ان پر رُعب بھی ہوتا ہے۔ غرض میں نے ڈاکٹر بھی
بلوائے، حکیم بھی بلوائے اور ہو میو پیتھ بھی بلوائے، اُس وقت مرض نئی نئی پیدا ہوئی تھی۔

انوار العلوم جلد 24
427
اپنے اندر یکجہتی پیدا کرو اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔۔
ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم اس مرض کا علاج تو کریں گے مگر ہماری طب میں ابھی اس کی
تشخیص نہیں ہوئی اور لٹریچر بہت ناقص ہے اطباء کے اصولِ علاج چونکہ کلیات پر مبنی
ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بلغمی بخار ہے اور ہم اس کا علاج کر لیں گے
میں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ یہ جھوٹ بولیں یا سچ بولیں، غلط کہیں یا درست کہیں بہر حال
یہ کہتے ہیں کہ ہماری طب میں اس کا علاج موجود ہے اس لئے انہیں بھی علاج کا موقع دینا
چاہئے۔ چنانچہ میں نے ڈاکٹروں اور حکیموں کو ارد گرد کے دیہات میں بھجوا دیا۔ ساتھ
مدرسہ احمدیہ کے طالب علم کر دیئے وہ سات سات میل تک گئے اور خدا تعالیٰ کے فضل
سے ہزاروں آدمیوں کی جان بچ گئی۔
تو ہم خدمت خلق کرتے ہیں اور ہمیشہ سے کرتے چلے آئے ہیں مگر ہم ڈھنڈورا
نہیں پیٹتے کہ ہم نے یہ کیا ہے ہم نے وہ کیا ہے۔ مثلاً مکانوں کی جو ہم نے خدمت کی اس
کے متعلق ہم نے کچھ نہیں کہا لیکن دوسرے لوگوں نے اقرار کیا کہ ہم نے غیر معمولی
کام کیا ہے۔ مگر ہمارے ان سارے کاموں کے باوجود دشمن نے پھر بھی یہی کہا کہ یہ
شروع سے مسلمانوں کے دشمن ہیں بلکہ بعض عدالتوں نے بھی اس کو تسلیم کر لیا اور یہ
خیال نہ کیا کہ تمام مصیبتوں کے وقت ہمیشہ احمدیوں نے ہی اپنی گردنیں آگے کی ہیں۔
میں جب دلی میں جایا کرتا تھا تو اکثر یو۔ پی کا کوئی نہ کوئی رئیس مجھے ملتا اور کہتا کہ میں تو
آپ کا اُس دن سے مداح ہوں جس دن آپ کے لوگوں نے اپنے ہاتھ سے ایک مسلمان
عورت کی کھیتی کاٹ کر اسلام کی لاج رکھ لی تھی اور مسلمانوں کی عظمت قائم کر دی تھی۔
واقعہ یہ ہے کہ الوریا بھرت پور کی ریاست میں ایک عورت تھی جس کے سارے بیٹے
آریہ ہو گئے مگر وہ اسلام پر قائم رہی مائی جمیا اس کا نام تھا۔ خان بہادر محمد حسین صاحب
سیشن حج اس علاقہ میں تبلیغ کے لئے مقرر تھے ان کا بیٹا نہایت مخلص احمد ی ہے وہ آجکل
کچھ ابتلاؤں میں ہے اور مالی مشکلات اُس پر آئی ہوئی ہیں دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
اسکی مشکلات کو دور فرمائے۔ بہر حال جب فصل کٹنے کا وقت آیا تو چونکہ سب گاؤں جو بڑا آیا
بھاری تھا آریہ ہو چکا تھا اور اس کے اپنے بیٹے بھی اسلام چھوڑ چکے تھے اور وہ عورت اکیلی

انوار العلوم جلد 24
428
اپنے اندر یکجہتی پیدا کر و اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔۔
اسلام پر قائم تھی اس لئے کوئی شخص اسکی کھیتی کاٹنے کے لئے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے
اسے طعنہ دیا اور کہا کہ مائی ! تیری کھیتی تو اب مولوی ہی کاٹیں گے۔ احمدیوں کو دیہات میں
مولوی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ قرآن اور حدیث کی باتیں کرتے ہیں شروع میں ملکانہ میں
بھی ہمارے آدمیوں کو مولوی کہا جاتا تھا۔ جس طرح یہاں ہمیں مرزائی کہتے ہیں اسی
طرح وہاں مولوی کہا جاتا تھا۔ سرحد اور یو پی میں عام طور پر قادیانی کہتے ہیں ۔ جب یہ
خط مجھے ملا تو میں نے کہا اب اسلام کی عزت تقاضا کرتی ہے کہ مولوی ہی اس کی کھیتی کاٹیں
چنانچہ جتنے گریجوایٹ اور بیرسٹر اور وکیل اور ڈاکٹر وہاں تھے میں نے ان سے کہا کہ وہ
سب کے سب جمع ہوں اور اس عورت کی کھیتی اپنے ہاتھ سے جاکر کاٹیں۔ چنانچہ در جن یا
دو درجن کے قریب آدمی جمع ہوئے جن میں وکلاء بھی تھے ، ڈاکٹر بھی تھے، گریجوایس
بھی تھے ، علماء بھی تھے اور انہوں نے کھیتی کاٹنی شروع کر دی۔ لوگ ان کو دیکھنے کے لئے
اکٹھے ہو گئے اور تمام علاقہ میں ایک شور مچ گیا کہ یہ ڈاکٹر صاحب ہیں جو کھیتی کاٹ رہے
ہیں، یہ حج صاحب ہیں جو کھیتی کاٹ رہے ہیں، یہ وکیل صاحب ہیں جو کھیتی کاٹ رہے
ہیں۔ انہوں نے چونکہ یہ کام کبھی نہیں کیا تھا اس لئے ان کے ہاتھوں سے خون بہنے لگا مگر
وہ اُس وقت تک نہیں ہٹے جب تک اس کی تمام کھیتی انہوں نے کاٹ نہ لی۔ یوپی کے
اضلاع میں یہ بات خوب پھیلی اور کئی رئیس متواتر مجھے دلی میں ملے اور انہوں نے کہا کہ
ہم تو اُس دن سے احمدیت کی قدر کرتے ہیں جب ہم نے یہ نظارہ دیکھا تھا اور ایک مسلمان
عورت کے لئے آپ کی جماعت نے یہ غیرت دکھائی کہ جب لوگوں نے اسے کہا کہ اب
مولوی ہی تیری کھیتی آکر کاٹیں گے تو آپ نے کہا کہ اب دکھاوے کا مولوی نہیں سچ مچ کا
مولوی جائے گا اور اس کی کھیتی کاٹے گا۔
تو ہمیشہ ہی ہم مسلمانوں کی خدمت کرتے رہے ہیں مگر ہمیشہ ہم ان خدمات کو
چھپاتے رہے ہیں اور کہتے رہے ہیں کہ ان خدمات کے اظہار کا کیا فائدہ۔ ہم نے جو کچھ کیا
ہے خدا کے لئے کیا ہے انسانوں کے لئے نہیں کیا۔ مگر آج کہا جا رہا ہے کہ احمدی
مسلمانوں کے دشمن ہیں یہ مسلمانوں کی کبھی خدمت نہیں کرتے۔ غرض اتنے بڑے

انوار العلوم جلد 24
429
اپنے اندر یکجہتی پیدا کر و اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔۔
جھوٹ اور افتراء سے کام لیا جاتا ہے کہ اب ہم اس بات پر مجبور ہو گئے ہیں کہ جماعت
کے دوستوں سے یہ کہیں کہ اچھا تم بھی اپنی خدمات کو ظاہر کرو۔ چنانچہ اب جبکہ ہم نے
اپنی خدمات ظاہر کرنی شروع کیں مسلمانوں کی خدمت کا دعویٰ کرنے والے اپنے بلوں
میں گھس گئے اور کوٹھیوں میں بیٹھے رہے۔ چنانچہ بعض لوگوں نے جوا جو اسلامی جماعت کے
دفتر کے قریب ہی رہتے تھے اقرار کیا کہ اسلامی جماعت والوں نے تو ہماری خبر بھی نہیں
لی اور یہ دو دو چار چار میل سے آئے اور انہوں نے ہماری مدد کی۔
لطیفہ یہ ہے کہ کراچی سے اطلاع ملی ہے کہ وہاں بڑے زور سے پروپیگنڈا کیا
جا رہا ہے کہ لاہور میں جماعت اسلامی نے سیلاب کے دنوں میں بڑی بھاری خدمت کی
ہے اور وہاں اس قدر چر چاہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ لاہور کو بچایا ہی اسلامی جماعت والوں
نے ہے اور لاہور کے لوگوں کو اس کی خبر بھی نہیں۔ اگر وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر سکتے ہیں تو
ہم سچا پروپیگنڈا کیوں نہیں کر سکتے۔
اسی طرح بنگال سے اطلاع آئی ہے کہ وہاں جماعت اسلامی والے گھر گھر جاتے
اسلامی نے آپ کے لئے چندہ بھجوایا ہے۔ وہ لنگی لنگی اور تہبند
دیتے ہیں اور ساتھ ہی کہتے ہیں یہ جماعت اسلامی نے چندہ دیا ہے آپ ووٹ جماعت
اسلامی کو ہی دیں۔ حالانکہ وہ یہاں کہیں سنیوں سے چندہ لیتے ہیں، کہیں شیعوں سے لیکر
بھجواتے ہیں مگر نام جماعت اسلامی کا مشہور کرتے ہیں۔
ہیں اور ۔
کہتے ہیں یہ جماعت اسلا
غرض اس زمانہ میں ایک طبقہ ایسا پیدا ہو گیا ہے جو جھوٹ اور افتراء سے تم
کو بد نام کرنا چاہتا ہے اب تمہارا بھی فرض ہے کہ تم اور زیادہ جوش سے ملک اور قوم
کی خدمت کرو اور اس خدمت کو ظاہر بھی کرو اور دنیا کو بتا دو کہ ہم ملک اور قوم کی
خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ مگر چونکہ ہمیں مجبور کیا جاتا ہے کہ ہم اپنی خدمات کو
ظاہر کریں اس لئے ہم ان کو ظاہر کرتے ہیں ور نہ ہمارے دل اس اظہار پر شرماتے
ہیں۔
پس اپنے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ ایسے امور پر غور کرو اور ایسی تجاویز

انوار العلوم جلد 24
430
اپنے اندر یکجہتی پیدا کرو اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔۔
(روزنامه الفضل لاہور 7 دسمبر 1954ء)
سوچو جن کے نتیجہ میں تم ملک اور قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت بجالاؤ“۔
1 بخاری کتاب الاذان باب تَسْوِية الصُّفُوفِ عِنْدَالًا قَامَةِ وَبَعْدَهَا، مسلم کتاب
الصلوۃ باب تَسْوِية الصُّفُوف
2 مسلم كتاب البر والصلة باب النهي عن قول هلَكَ النَّاس میں یہ الفاظ ہیں: إِذا
قَالَ الرَّجُلُ هَلَكَ النَّاسُ فَهُوَ أَهْلَكَهُمْ
199 :التوبة

آج 10 میں سے 10 باقی