خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد نوجوانوں میں اسلام کی روح کو زندہ رکھنا ہے
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
453
خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد ۔۔۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد
نوجوانوں میں اسلام کی روح کو زندہ رکھنا ہے
(فرموده 2 دسمبر 1954 ء بر موقع عصرانه به اعز از صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
انگریزی کی ایک مثل ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ قافلہ چلتا چلا جاتا ہے اور کتے
بھونکتے جاتے ہیں۔ الفاظ اس مثل کے سخت ہیں لیکن مطلب صرف یہ ہے اور اسی
مطلب کی طرف میرا اشارہ ہے کہ جب کسی خاص مقصد کو لے کر انسان کھڑا ہوتا ہے تو
ہمیشہ ہی اچھے مقصد کی مخالفت کی جاتی ہے لیکن جن لوگوں نے اپنا کوئی مقصد قرار دیا
ہوتا ہے وہ اُس مخالفت کی پرواہ نہیں کرتے اور اپنے کام میں لگے رہتے ہیں۔ اور جب تک
وہ اپنے کام میں لگے رہتے ہیں دنیا اپنے منہ سے اقرار کرے یا نہ کرے دل میں یہ اقرار
کرنے پر ضرور مجبور ہوتی ہے کہ ان لوگوں کے سامنے کوئی مقصد ہے کیونکہ بغیر مقصد
کے کوئی شخص مخالفتوں کا مقابلہ نہیں کیا کرتا۔ جب بے مقصد لوگوں کی مخالفت ہو تو وہ
فوراً کام چھوڑ دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمیں نقصان اٹھانے کی کیا ضرورت ہے۔ مثلاً اگر
کوئی شخص ایک گلی میں سے گزر رہا ہو اور سوائے گزر جانے کے اس کی اور کوئی غرض نہ
ہو اور راستہ میں اُسے ڈاکو مل جاتے ہیں یا وہ دیکھتا ہے کہ لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں تو
بے مقصد انسان فوراً اُس گلی سے لوٹ کر دوسری گلی میں سے نکل جائے گا۔ لیکن اگر
انوار العلوم جلد 24
454
خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد ۔۔
کوئی کمزور عورت اُس گلی میں سے دوائی لے کر گزرتی ہے اور فرض کر واُس کا بچہ بستر مرگ
پر پڑا ہوا ہے تو خواہ اُسے راستہ میں ڈاکو ملیں، فسادی نظر آئیں وہ نظر بچاتی اور دیواروں
کے ساتھ ساتھ چمٹتی ہوئی وہاں سے گزر جائے گی کیونکہ وہ جانتی ہے کہ میرا یہاں سے
گزرناضروری ہے اور دوسر ا سمجھتا ہے کہ میرا یہاں سے گزرنا ضروری نہیں۔
گزشتہ ایام میں جو فسادات ہوئے اُن کے متعلق جہاں تک گورنمنٹ کا نکتہ نگاہ
ہے وہ محسوس کرتے تھے کہ انتہا درجہ کے فسادات جو کسی ملک میں رونما ہو سکتے ہیں وہ
یہاں پیدا ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجو د لاکھوں کی جماعت میں سے صرف پندرہ سولہ
آدمی تھے جنہوں نے کمزوری دکھائی۔ اور جب انکوائری کمیٹی بیٹھی تو آئی جی یا چیف
سیکرٹری کا بیان تھا کہ ہمارے علم میں صرف ایک شخص ایسا ہے جو ابھی تک واپس نہیں
ہوا باقی سب جماعت احمدیہ میں شامل ہو چکے ہیں اور اصل حقیقت تو یہ ہے کہ اب
سارے ہی واپس آچکے ہیں سوائے ایک دو کے جو پہلے ہی احمدیت سے منحرف تھے اور
خواہ مخواہ ان کو اس لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ جانتے تھے کہ
ہم صحیح مقصد کے لئے کام کر رہے ہیں صرف ان کے دل کی کمزوری یا بز دلی تھی کہ جس
کی وجہ سے عارضی طور پر اُن کا قدم لڑکھڑا گیا۔ بلکہ گوجر انوالہ میں تو ایک لطیفہ ہو گیا۔
ایک احمدی جو کمزور دل تھا اُس پر مخالفین نے دباؤ ڈالا تو اُس نے کہہ دیا کہ میں مرزائیت
سے توبہ کرتا ہوں۔ وہ بڑھا آدمی تھا اُس نے سمجھا کہ دل میں تو مانتا ہی ہوں اگر منہ سے
میں نے کچھ کہہ دیا تو کیا ہوا؟ بہر حال لوگ اس خوشی میں لوٹ گئے اور انہوں نے
نعرے مارنا شروع کر دیئے ہم نے فلاں مرزائی سے توبہ کر والی ہے۔ مسجد کے امام کو بھی
اس کی خبر ہوئی وہ ہوشیار آدمی تھا اُس نے پوچھا تمہیں کس طرح پتہ لگا ہے کہ اُس نے
مرزائیت سے توبہ کر لی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے اُس نے کہا ہے کہ میں
مرزائیت سے توبہ کرتا ہوں۔ وہ کہنے لگا اُس نے تمہیں دھوکا دیا ہے اب وہ گھر میں بیٹھا
استغفار کر رہا ہو گا۔ تم پھر اُس کے پاس جاؤ اور اُس سے کہو ہم تمہاری توبہ ماننے کے لئے
تیار نہیں جب تک تم یہاں آکر ہمارے پیچھے نماز نہ پڑھو۔ چنانچہ پھر ہجوم اُس کے گھر پہنچا
انوار العلوم جلد 24
455
خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد ۔۔۔
اور کہا ہم اس طرح تمہاری توبہ نہیں مانتے۔ تم چلو اور مسجد میں ہمارے ساتھ نماز پڑھو۔
وہ چونکہ دل میں ایمان رکھتا تھا اور صرف کمزوری کی وجہ سے اُس نے منہ سے توبہ کی تھی
اس لئے جب دوبارہ ہجوم اُس کے پاس پہنچا تو خدا نے اُسے عقل دے دی اور وہ کہنے لگا
دیکھو بھئی ! جب میں مرزائی تھا تو نمازیں پڑھا کرتا تھا، شراب سے بچتا تھا، کنچنیوں کے
ناچ گانے میں نہیں جایا کرتا تھا جب تم آئے اور تم نے کہا تو بہ کرو تو میں بڑا خوش ہوا کہ
چلو اچھا ہوا مجھے ان مصیبتوں سے نجات ملی۔ پس میں نے تو اس خیال سے توبہ کی تھی کہ
مجھے اب نمازیں نہیں پڑھنی پڑیں گی ، شراب پیوں گا اور کنچنیوں کے ناچ گانے میں
شامل ہوا کروں گا کیونکہ یہ پابندیاں مجھ پر مرزائی ہونے کی حالت میں تھیں۔ مرزائیت
سے توبہ کر کے یہ سب مصیبتیں جاتی رہیں مگر تم ادھر مجھ سے توبہ کرواتے ہو اور اُدھر
وہی کام کرواتے ہو جو مرزائی کیا کرتے ہیں پھر یہ توبہ کیسی ہوئی ؟ اس پر وہ شرمندہ ہو کر
چلے گئے اور اُنہوں نے سمجھ لیا کہ مولوی کی بات ٹھیک ہے اس نے دل سے توبہ نہیں
کی۔
آخر یہ کیا چیز تھی جس نے اتنے فتنہ کے زمانہ میں اِکا دُکا احمدی کو بھی اپنی جگہ
قائم رکھا اور جان، مال اور عزت کے خطرہ کے باوجود اُن کا قدم نہیں ڈگمگایا۔ اس کی
وجہ یہی تھی کہ وہ سمجھتے تھے کہ ہم ایک مقصد کے پیچھے چل رہے ہیں اور یہ بے مقصد
لوگ ہیں ہم ان کی خاطر اپنے مقصد کو کس طرح چھوڑ دیں اور اگر ہم چھوڑتے ہیں تو
خائب و خاسر ہو جاتے ہیں۔
خدام الاحمدیہ کا قیام بھی اسی مقصد کے ماتحت کیا گیا ہے کہ نوجوانوں میں اسلام
کی روح کو زندہ رکھا جائے اور انہیں گرنے سے بچایا جائے۔ باغوں میں پھل لگتے ہیں تو
اس میں انسانوں کا اختیار نہیں ہوتا۔ پھل لگتے ہیں اور بے تحاشہ لگتے ہیں مگر خدا لگاتا ہے۔
انسان کا اختیار اس وقت شروع ہوتا ہے جب وہ ان پھلوں کو گرنے سے بچاتا ہے یا اس
امر کی نگہداشت کرتا ہے کہ اسے جانور نہ کھا جائیں یا بچے نہ توڑ لیں یا کیڑے اس باغ کو
خراب نہ کر دیں اور یہ حفاظت اور نگہداشت اس کی خوبی ہوتی ہے۔ جہاں تک پھلوں کا
انوار العلوم جلد 24
456
خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد ۔۔۔
سوال ہے اُس کا لگانا خدا کے اختیار میں ہے لیکن جہاں تک اُن پھلوں کی حفاظت کا سوال
ہے وہ انسان کے اختیار میں ہے۔ لیکن بے وقوف اور نادان باغبان پھلوں کی حفاظت
نہیں کرتا اور وہ ضائع ہو جاتے ہیں۔ یہاں پاکستان میں ہمیں بھی لائل پور میں ایک باغ
الاٹ ہوا ہے۔ لاہور کے ایک تاجر نے اُس کا ٹھیکہ لیا تھا وہ مجھے ملے تو کہنے لگے بیشک ہم
نے بھی نفع اٹھایا ہے لیکن آپ دیکھیں کہ کیا اس باغ میں اب کہیں بھی کوئی طوطا نظر
آتا ہے۔ پہلے اس باغ میں ہزار ہا طوطے ہوا کرتے تھے مگر اب ایک طوطا بھی نظر نہیں
آتا اور اگر کوئی غلطی سے اِدھر کا رخ کرے تو چکر کاٹ کر بھاگ جاتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ
ہوا کہ پہلے سے کئی گنا زیادہ پھل پیدا ہوا اور ہم نے بھی فائدہ اٹھایا اور آپ کو بھی زیادہ
پیسے دیئے۔ تو پھل تو سب باغوں میں آتے ہیں۔ باغبان کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ اُن کی
حفاظت کرے۔
خدام الاحمدیہ کا قیام بھی اسی لئے کیا گیا ہے کہ بچپن اور نوجوانی میں بعض لوگ
بیرونی اثرات کے ماتحت کمزور ہو جاتے ہیں اور اُن میں کئی قسم کی خرابیاں پیدا ہو جاتی
ہیں۔ بعض لوگ دوسری سوسائٹیوں سے بُرا اثر قبول لیتے ہیں اور بعض تربیت کے نقائص
کی وجہ سے آوارگی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض یہ ہے کہ اس
بیرونی تغیر کو جماعت احمدیہ میں داخل نہ ہونے دیں اور اس مقصد کو ہمیشہ نوجوانوں کے
سامنے رکھیں جس کے پورا کرنے کے لئے جماعت احمد یہ قائم کی گئی ہے۔ اگر نوجوانوں
میں یہ روح پیدا کر دی جائے تو پھر بیشک شرارت کرنے والے شرارت کرتے رہیں خواہ
اپنے ہوں یا غیر سب کے سب ناکام رہیں گے۔
دنیا میں بسا اوقات اپنے دوست اور عزیز بھی مختلف غلط فہمیوں کی بناء پر مخالفت
پر اتر آتے ہیں جیسے آجکل مسلمانوں کی حالت ہے کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو مانتے ہیں، قرآن کو مانتے ہیں لیکن وہ اپنی نادانی سے سمجھتے ہیں کہ ہم اس راستہ سے ہٹ
گئے ہیں حالانکہ وہ خود اس راستہ سے ہٹ چکے ہیں۔ اسی طرح ہندو اور عیسائی وغیرہ بھی
مخالفت کرتے ہیں۔ پس خواہ اپنے لوگ مخالفت کریں یا غیر کریں وہ اپنا کام کئے چلا جاتا ہے
انوار العلوم جلد 24
457
خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد ۔۔۔
اور سمجھتا ہے کہ میرے کام اعلیٰ ہیں۔ اگر میں اس راستہ سے ہٹ جاؤں گا تو ذلیل ہو
جاؤں گا۔
گزشتہ زمانہ میں مسلمان کمزور ہوئے تو اسی وجہ سے کہ اسلام کے باغ میں جو
ثمرات اور پھل لگے ان پھلوں کی انہوں نے حفاظت نہ کی اور وہ گرنے شروع ہو گئے۔
انہوں نے اسلام میں حاصل ہونے والی عزت پر دُنیوی عزتوں کو ترجیح دینی شروع کر دی
جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسلام کی شوکت آہستہ آہستہ مٹ گئی۔ اگر وہ سمجھتے یورپین سوسائٹی
میں شامل ہونا یا ان سوسائٹیوں میں کسی عزت کے مقام کامل جانا محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی غلامی کے مقابلہ میں میں بالکل ، حقیر اور ذلیل چیز ہے تو وہ ادھر کبھی بھی نہ نہ جاتے۔
پس خدام الاحمدیہ کو اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ وہ اسلام کے مقصد کو اپنے سامنے رکھیں
تا یورپ کے اثرات اور روس کے اثرات اور دوسرے ہزاروں اثرات ان کی نگاہ میں حقیر
نظر آنے لگیں اور وہ سمجھیں کہ حقیقی عزت اُس کام میں ہے جو خدا نے اُن کے سپر د کیا ہے۔
اس کے بعد انصار اللہ مقرر ہیں تاکہ جو خدام میں سے نکل کر ان میں شامل ہو وہ
اس کی حفاظت کریں۔ گویا تمہاری مثال ایسی ہے۔ جیسے کوئی مور کی حفاظت کرتا
ہے اور انصار اللہ کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی بڑے پھل کی نگہداشت کرتا ہے۔ جہاں
تک خدام الاحمدیہ کا سوال ہے وہ بہت چھوٹی بنیاد سے اُٹھے اور بڑھ گئے۔ مگر مجھے افسوس
ہے کہ انصار اللہ نے اپنی تنظیم نہیں کی۔ حالانکہ ان کی ترقی کے امکانات زیادہ اور ان
کے خطرات کم تھے۔ لالچیں اور حرمیں زیادہ تر نوجوانی میں پیدا ہوتی ہیں۔ بڑھاپے میں
انسانی کیریکٹر راسخ ہو جاتا ہے اور اس کا قدم آسانی سے ڈگمگا نہیں سکتا۔ بہر حال خدام
نے خوش کن ترقی کی ہے مگر اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ خدام الاحمدیہ کا دفتر
اپنے پاس ایک چارٹ رکھے جس میں یہ دکھایا جائے کہ مجلس کی اِس وقت تک کتنی
انجمنیں ہیں، کس کس جگہ اس کی شاخیں قائم ہیں اور دوران سال میں ان انجمنوں نے
کتنی ترقی کی ہے۔ اگر اس قسم کا ایک چارٹ موجود ہو تو اس کے دیکھتے ہی فوراً پتہ لگ سکتا
ہے کہ خدام الاحمد یہ ترقی کر رہے ہیں یا گر رہے ہیں۔
انوار العلوم جلد 24
458
خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد ۔۔۔
میں نے دیکھا ہے صدر انجمن احمدیہ کی شاخیں ہمیشہ چھ اور سات سو کے
در میان چکر کھاتی رہتی ہیں اور اس تعداد میں کبھی اضافہ نہیں ہوا۔ اس کی وجہ در حقیقت
یہی تھی کہ کوئی ایسا محکمہ نہیں تھا جو اس امر کی نگرانی کرتا اور دیکھتا کہ انجمنیں کیوں ترقی
نہیں کر رہیں۔ پس ہر سال ایک چارٹ تیار کیا جایا کرے اور پھر اس چارٹ پر شوری میں
بحث ہو کہ فلاں جگہ کیوں کمی آگئی ہے۔ یا فلاں جگہ جو زیادتی ہوئی ہے وہ کافی نہیں اس
سے زیادہ تعداد ہونی چاہئے تھی۔ یا اگر پچھلے سال خدام الاحمدیہ کے ایک ہزار ممبر تھے تو
اس سال بارہ سو کیوں نہیں ہوئے؟ اس وقت دنیا کی آبادی بڑھ رہی ہے اور احمدی بھی
خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھ رہے ہیں۔ باہر سے آنے والوں کے ذریعہ سے بھی اور نسل
کی ترقی کے ذریعہ سے بھی۔ پس خدام الاحمدیہ کی تعداد ہر سال پچھلے سال سے زیادہ ہونی
چاہئے ۔ اگر یہ چارٹ سالانہ اجتماع پر لگا ہوا ہو تو باہر سے آنے والے خدام کو بھی
اس طرف توجہ ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد جب بیرونی مجالس میں توجہ پیدا ہو تو اس قسم کا
چارٹ چھپوا دیا جائے۔ اس چارٹ میں مختلف خانے بنے ہوئے ہوں جن میں مجالس کی
ابتداء سے لے کر موجودہ وقت تک کے تمام سالوں کی درجہ بدرجہ ترقی یا تنزل کا ذکر ہو۔
اگر تم اس طرح کرو تو یقینا تم کسی جگہ ٹھہرو گے نہیں لیکن اس خانہ پری میں تمہاری
وہ کیفیت نہیں ہونی چاہئے جو جلسہ سالانہ کے منتظمین کی ہوتی ہے کہ پہلے ان کی
پر چی خوراک سے ظاہر ہوتا ہے کہ سولہ سترہ ہزار افراد آئے ہیں اور پھر جب لوگوں
میں چہ میگوئیاں شروع ہوتی ہیں کہ لوگ کم کیوں آئے ہیں تو یکدم ان کی تعداد 35 ہزار
تک پہنچ جاتی ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ صحیح نگرانی نہیں ہو سکتی اور خرچ بے کار ہو جاتا
ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جلسہ سالانہ پر خدا تعالیٰ کے فضل سے کافی لوگ آتے
ہیں۔ مگر جب بھی چہ میگوئیاں شروع ہوں کہ زیادہ لوگ نہیں آئے تو یکدم تعداد میں
تغیر آجاتا ہے۔
اسی طرح باہر ہر سے ایک دوست کی چٹھی آئی کہ ہم جلسہ کے دنوں میں فلاں
جگہ ٹھہرا کرتے ہیں۔ ہم نے دیکھا کہ وہاں دس دس بارہ بارہ آدمیوں کے لئے چاول اور
انوار العلوم جلد 24
459
خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد ۔۔۔
پر ہیزی کھانا باقاعدگی سے آیا کرتا تھا۔ ہمارے ساتھ کچھ غیر احمدی دوست بھی تھے۔
انہوں نے پوچھا کہ یہ چاول ہمیں کیوں نہیں ملتے ؟ اس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ بیماروں کے
لئے آتے ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ کیا اس گھر کے رہنے والے سب کے سب بیمار ہیں؟ یہ بھی
ایک نقص ہے جس کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ یورپ اور امریکہ کے لوگ ان
باتوں میں بڑے محتاط ہوتے ہیں اور وہ بڑی صحت کے ساتھ اعدادو شمار بیان کرتے ہیں
لیکن ہمارے ہاں گڑ بڑ کر دیتے ہیں۔ اور بعض لوگ تو شاید گڑ بڑ کرنا ثواب کا موجب
سمجھتے ہیں حالانکہ ان چیزوں کا نتیجہ الٹ ہوتا ہے اور پھر اس کے نتیجہ میں جھوٹ کی بھی
عادت پیدا ہو جاتی ہے۔ اگر تم چارٹ بناؤ گے تو وہ تمہاری ترقی کے لئے بڑا محرک ہو گا اور
پھر دوسرے لوگوں کو بھی تمہارے کاموں کے ساتھ دلچسپی پیدا ہو جائے گی اور انہیں
بھی احساس ہو گا کہ تم ایک کام کرنے والی جماعت ہو۔“
1 مور: آم کا پھول۔ بُور ۔ شگوفہ ۔ کلی
(رساله خالد جنوری 1955ء)
انوار العلوم جلد 24
461
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے
افتتاح کے موقع پر خطاب
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
انوار العلوم جلد 24
462
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب