افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1954ء

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
497
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1954ء
نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1954ء
(فرمودہ 26 دسمبر 1954ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
جیسا کہ احباب کو پروگرام سے معلوم ہو گیا ہو گا اس سال جلسہ کے پروگرام
میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ جلسہ کی ابتدا پندرہ منٹ دیر سے کئے جانے کا
فیصلہ کیا گیا ہے یعنی بجائے نو بجے کے سوا نو بجے جلسہ شروع ہوا کرے گا اور پہلے اجلاس
کے ختم ہونے کا وقت جو کہ پہلے ساڑھے گیارہ اور عملاً ساڑھے بارہ بجے تک جاتا تھا یا اس
سے بھی زیادہ ہو جاتا تھا اس کے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ گیارہ سوا گیارہ سے آگے نہ
جائے اور دو گھنٹے درمیان میں فاصلہ دیا جائے تا کہ جن لوگوں نے کھانا کھانا ہو وہ کھانا
کھالیں ، پیشاب پاخانہ کی ضرورت ہو تو وہ اس کو پورا کر لیں، جو کمزور لوگ تھک گئے ہوں
وہ ذرا چل پھر کر اپنی لاتیں ٹھیک کر لیں تاکہ اگلے اجلاس میں وہ نماز پڑھنے کے بعد آرام
اور سہولت کے ساتھ آسکیں۔
در حقیقت یہ تحریک باہر سے ہوئی تھی اور چونکہ پہلے بھی بعض لوگ اس کے
متعلق کہتے رہتے تھے میں نے اس تحریک کو پسند کیا اور انجمن کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس
کے مطابق اپنے پروگرام کو تبدیل کرے۔ لیکن جب یہ بات شائع ہوئی تو بعض لوگوں نے
اس کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ ان لوگوں نے لکھا کہ جو تو شوق رکھتے ہیں وہ تو جلسہ کے بعد
بھی بیٹھے رہتے ہیں اور ہر جماعت میں سے باری باری لوگ پیشاب پاخانہ سے فارغ ہو کر
آجاتے ہیں اور وہیں نماز پڑھتے ہیں۔ اور جو لوگ شوق نہیں رکھتے ان کے لئے آپ دو گھنٹہ

انوار العلوم جلد 24
498
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1954ء
چھوڑ چار گھنٹے بھی چھوڑیئے انہوں نے پھر نا ہی ہے۔ اس لئے ان کی وجہ سے ہم لوگوں کو
جو کہ سلسلہ کی باتیں اور دین کی باتیں سننے کا شوق رکھتے ہیں محروم نہیں رکھنا چاہیے۔
بہر حال دنیا میں ہر چیز کے لوگوں نے دو پہلو بنائے ہوئے ہیں بلکہ اگر ان کو موقع ملے تو
چار چار پانچ پانچ دس دس پہلو بھی بنا لیتے ہیں۔ حتی کہ خدا تعالیٰ کے متعلق بھی لوگوں نے
دو پہلو بنالئے ہیں حقیقتا تو کئی ہیں لیکن بہر حال کوئی کہتے ہیں کہ خدا ہے اور کوئی کہتے ہیں کہ
خدا نہیں ہے۔ تو اس میں بھی اختلاف ہونا کوئی بعید بات نہیں لیکن چونکہ جلسہ اس غرض
سے کیا جاتا ہے کہ احباب جماعت زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اس لئے ان کے مشورہ اور
ان کی رائے کو بھی سننا اور اس پر غور کرنا ضروری امر ہے۔ پس اختلاف کو دیکھتے ہوئے
میں نے انجمن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جماعت کی مجلس شوریٰ کے سامنے اس مسئلہ کو رکھ
دیں کہ ہمارا جلسہ کا پروگرام کس طرح ہوا کرے اور کتنے وقت کے لئے ہوا کرے۔
جماعتوں کو اب چاہئے کہ جب شوری پر ان کے نمائندے منتخب ہو کر آئیں تو وہ ان کو اپنی
مرضی بتا دیں کہ ہم یوں چاہتے ہیں۔ ہر جماعت غور کر کے اپنے نمائندے کو ہدایت
دے دے۔ وہ نما ئندہ شوریٰ میں آکر اپنی رائے پیش کر دے گا اور جماعت کی کثرت
اس معاملہ میں جس امر پر متفق ہو گی اُس پر اُس وقت ہم عمل کر لیں گے۔ در حقیقت
جلسہ کے اوقات تو ضرورت کے مطابق بدلتے رہے ہیں اور بدل سکتے ہیں۔ تاریخیں جلسہ
کی ہم نے وہی رکھی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ السلام کے ابتدائی زمانہ سے چلی
آرہی ہیں مگر جلسہ کا موجودہ روزانہ کا پروگرام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام سے
ثابت نہیں۔ اُس وقت پروگرام مختلف رنگ میں ہوتا تھا ۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا تھا کہ
اصل تقریر تو حضرت صاحب کی مقرر ہو جاتی تھی اور بیچ میں کبھی لوگ حضرت مولوی
نورالدین صاحب کے پاس چلے جاتے تھے اور کہتے تھے کہ آپ ہمیں کچھ سمجھائیں اور
نصیحت کر دیں تو وہ کر دیتے تھے۔ کبھی حضرت صاحب کو کہتے تھے کہ وقت فارغ ہے تو
آپ خود ہی فرما دیتے تھے کہ آج مولوی نور الدین صاحب کا لیکچر ہو گا، کبھی مولوی
عبد الكريم صاحب لیکچر کر دیتے تھے، کبھی کوئی اور دوست لیکچر کر دیتے تھے بہر حال وہ

انوار العلوم جلد 24
499
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1954ء
زائد باتیں ہوا کرتی تھیں۔ اصل تقریر وہی ہوا کرتی تھی جو خصوصاً 27 تاریخ کو نماز
ظہر و عصر کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام فرمایا کرتے تھے۔ پس جو آپ
لوگوں کا مشورہ ہو گا اس پر یہاں کا مرکز عمل کرے گا۔ آپ لوگ اپنی اپنی مجالس میں
غور کر لیں غریب، کمزور اور مسکین جو بیمار ہیں اُن کا بھی خیال کر لیں، جو شائقین ہیں اُن
کا بھی خیال کر لیں اور پھر جو دونوں طرف کے نقطہ نگاہ سننے کے بعد آپ کی درمیانی رائے
بنے اس سے اپنے نمائندہ کو آگاہ کر دیں تا کہ وہ اس جگہ شوریٰ کے موقع پر آپ لوگوں
کے خیالات پہنچادے۔
اس کے بعد میں آپ لوگوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
اور احسان کے ماتحت ایک سال کے بعد پھر ہمیں اس لئے جمع ہونے کا موقع ملا ہے کہ ہم
خدا تعالیٰ کے حضور اپنی اطاعت اور فرمانبرداری کا اقرار کریں اور اس کے سامنے اپنی
عقیدت کا تحفہ پیش کریں۔ کہتے ہیں " کیا پدی اور کیا پدی کا شور با" حقیقتاً دنیا کی آبادی کو
مد نظر رکھتے ہوئے اور دنیا کے مذاہب کو مد نظر رکھتے ہوئے پری کا شور با تو کسی کام آبھی
سکتا ہے مگر آپ لوگوں کا شور با کسی کام نہیں آسکتا۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے آپ کی
تعداد بہت کم ہے، ظاہری ساز و سامان کے لحاظ سے آپ کی طاقت بہت کم ہے، نفوذ اور
اثر کے لحاظ سے آپ کا خانہ خالی ہے ۔ ہمارا یہاں جمع ہونا در حقیقت ایسا ہی ہوتا ہے جیسے
اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کو ایک یتیم کی صورت میں
دیکھ کر ، ایک لاوارث کی صورت میں دیکھ کر اسے منڈی میں لے آیا اور اس نے کہا کہ
کوئی اس کا خریدار ہو، کوئی اس کا متولی ہو جو اس کی حفاظت کرنے کا ذمہ دار ہو۔ دنیا کے
لوگوں نے جو بڑے بڑے مالدار تھے اور بڑے بڑے رسوخ والے تھے اور بڑے بڑے
اثر والے تھے انہوں نے اس چیز کو دیکھا اور اس کی قدر نہ کی اور انہوں نے اپنے منہ پھیر
لئے اور کہا کہ یہ دردِ سر کون مول لیتا پھرے، کون اس یتیم اور غریب کی حفاظت اور
پرورش کا ذمہ لے۔ مگر تم جب سب سے زیادہ حقیر اور ذلیل اور غریب تھے تم نے اپنے
آپ کو پیش کیا کہ ہم اس یتیم کو اپنے گھر میں رکھیں گے اور پالیں گے اور اس کی حفاظت

انوار العلوم جلد 24
500
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1954ء
کریں گے۔ جب تم نے یہ وعدہ کیا تھا تم ان ذمہ داریوں سے آگاہ نہیں تھے جو تم پر عائد
کی جانے والی تھیں۔ تم کو نہیں پتہ تھا کہ کیا چیز تمہارے سپرد کی جارہی ہے۔ اسی طرح
جس طرح مدینہ کے لوگوں کو پتہ نہیں تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر
میں بلانے پر وہ کتنا بڑا بھڑوں کا چھٹا چھیڑ رہے ہیں۔ اس وقت تو مکہ کی رقابت میں مدینہ
والوں نے کہہ دیا کہ چلئے صاحب ! مکہ والے آپ کی قدر نہیں کرتے تو ہمارے پاس چلئے۔
حضرت عباس جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا تھے اور آپ سے بہت محبت رکھتے
تھے گو ظاہر میں اسلام نہیں لائے تھے وہ چونکہ ہوشیار آدمی تھے انہوں نے سمجھ لیا کہ یہ
دعوت تو انہوں نے دے دی ہے لیکن اس کا سنبھالنا ان کے لئے مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے اُس وقت کہا کہ آپ لوگ ان کو لے جاتے تو ہیں لیکن آپ مکہ والوں کو جانتے
نہیں، عرب کو نہیں جانتے۔ سارا عرب اور سارے مکہ والے ان کے مخالف ہیں اور وہ
ضرور آپ سے اس کام کا بدلہ لیں گے۔ پس میں تب ان کو لے جانے کی اجازت دیتا ہوں
اگر آپ لوگ یہ عہد کریں کہ اپنی جان اور اپنے مال کو قربان کر کے اس کی حفاظت کریں
گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تو چھوٹا سا قصبہ ہے سارے عرب کے ساتھ ہم کہاں لڑ سکتے
ہیں۔ پر یہ وعدہ کرتے ہیں کہ اگر مدینہ پر کسی نے چڑھائی کر کے اسے نقصان پہنچانا چاہا تو
ہم اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے اور اس کی حفاظت کریں گے۔ مدینہ سے باہر جانے کی
ہم میں طاقت نہیں۔ حضرت عباس نے کہا مجھے منظور ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی طرف سے ان سے معاہدہ کر لیا۔ پھر جو نتائج ہوئے آپ لوگ جانتے ہیں۔ اس
طرح جب دین اسلام کا یتیم آپ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا اور آپ کو کہا گیا کہ اس کی
نگرانی کریں اور اس کی حفاظت کریں تو آپ نے اسے قبول کیا لیکن آپ کو معلوم نہیں تھا
کہ اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں۔ اُس وقت زیادہ سے زیادہ آپ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ کوئی
مولوی برابھلا کہہ لے گا، کوئی ہمسایہ گالی دے لے گا۔ آپ کی نگاہ اس طرف نہیں اٹھتی
تھی کہ یہ کام کسی وقت اتنا بلند ہو جائے گا اور یہ ذمہ داری اتنی اہم ہو جائے گی کہ اس کا
سنبھالنا ہمارے لئے دو بھر ہو جائے گا۔ لیکن آپ نے ہمت کی اور حامی بھر لی اور کہا

انوار العلوم جلد 24
501
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1954ء
ہم اس یتیم کو اپنے گھر لے جائیں گے اور پالیں گے اور اس کی حفاظت کریں گے۔ دنیا
کے لوگوں نے ایک قہقہہ لگایا اور انہوں نے کہا کہ کتنے بے وقوف ہیں یہ لوگ ! گھر میں
کھانے کو نہیں دوسروں کو پالنے کے لئے آگے آتے ہیں۔ آسمان کے فرشتوں نے بھی
ایک قہقہہ لگایا اور انہوں نے کہا کتنے نادان ہیں یہ لوگ ! ان کو پتہ نہیں کیا چیز اپنے گھر
لے جارہے ہیں۔ کل کو یہ چیز ان کے لئے وبالِ جان ثابت ہو گی اور کل کو یہ ذمہ داری
اتنی بو جھل ہو گی کہ یہ اپنی گردنیں چھڑانے کی کوشش کریں گے۔ لیکن عرش کے مالک
خدا نے کہا کہ میری آواز پر جس نے پہلے لبیک کہا ہے خواہ وہ کتنا ہی نالائق سہی میں اب
اس کی عزت کروں گا اور یہ امانت اس کے حوالے کر دوں گا۔ تم اس کو لے کر اپنے
گھروں میں آگئے۔ تم خوش تھے کہ ہم نے ایک غریب اور یتیم کی پرورش کا ثواب حاصل
کرنے کی کوشش کی ہے۔ تمہارے واہمہ میں بھی اُس وقت نہیں تھا کہ ایک دن اس یتیم
کے پالنے کی وجہ سے تم دنیا کے سردار کہلاؤ گے ، تم دنیا کے راہنما کہلاؤ گے ، تم دنیا کے
بادی کہلاؤ گے۔ لیکن اس سے پہلے تمہیں اپنی گردنیں تلواروں کے نیچے رکھنی ہوں گی
تا کہ کند تلواروں سے تم کو ذبح کیا جائے اور تمہارے ایمانوں کا امتحان لیا جائے۔
جوں جوں وہ یتیم بڑھتا گیا تمہاری ذمہ داریاں بھی بڑھتی گئیں، تمہاری قربانیاں بھی
بڑھتی گئیں تم پر مطالبات بھی بڑھتے گئے۔ کچھ نے خوشی سے ان مطالبات کو پورا کیا اور
کچھ نے دل میں انقباض محسوس کرنا شروع کیا۔ کچھ آئے اور پیچھے ہٹ گئے ، کچھ آئے اور
آگے نکل گئے۔ غرض کچھ پیچھے سے آکر سابق ہو گئے اور کچھ سابق کے آئے ہوئے پیچھے
رہ گئے۔ مگر یہ ہوا ہی کرتا ہے یہ تمہارا نرالا تجربہ نہیں۔ بلکہ ہمیشہ ہی جب خدا تعالیٰ کوئی نئی
تحریک قائم کرتا ہے تو ایسا ہی ہوتا چلا آیا ہے، ایسا ہی ہوتا چلا جائے گا۔ تو تم آئے ہو اپنی
اس قربانی کی یاد تازہ کرنے کے لئے ، اپنے اس عہد کو دہرانے کے لئے ، اپنے اخلاص کا تحفہ
خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرنے کے لئے اور اس کو یہ بتانے کے لئے کہ اے ہمارے رب !
جب ہم نے یہ بوجھ سنبھالا تھا تو ہم اس کی ذمہ داری سے واقف نہیں تھے مگر اب جبکہ
ہماری آنکھیں کھلتی چلی جاتی ہیں اور ہماری ذمہ داریاں ہمارے لئے واضح ہوتی جاتی ہیں

انوار العلوم جلد 24
502
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1954ء
دیکھ ہم آج بھی مستقل مزاج ہیں اور آج بھی اپنے عہد کو دہراتے ہیں۔ اور تم اس لئے
آئے ہو کہ تمہارا خدا آسمان پر یہ کہے کہ اے اے میرے کمزور بندو! تم نے ! تم نے اس وقت ایک
عہد مجھ سے باندھا تھا جب تم اس کی حقیقت سے واقف نہیں تھے لیکن جب تم اس کی
حقیقت سے واقف ہو گئے اور اس کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہو گئے اور تم نے قسم قسم کی
مشکلات اور دقتیں سامنے دیکھیں اور ان کو برداشت کیا تم پھر بھی اپنے عہد پر قائم
رہے۔ اس لئے میں بھی اپنے عہد پر قائم ہوں اور تم کو وہی کچھ دوں گا جس کا میں نے تم
سے اور تم سے پہلے تمہارے بزرگوں سے وعدہ کیا تھا۔ پس اپنے ان ایام کو جو کہ نہایت
ہی اہم ایام ہیں خشوع اور خضوع اور ذکر الہی کے ساتھ گزارو اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں
کرو کہ وہ تمہارے اس مقصد کو پورا کرے جس کے لئے تم کھڑے ہوئے ہو۔ تم کوئی
دنیوی جماعت نہیں ہو تم خدا کے سامنے اس لئے حاضر نہیں ہوئے کہ وہ تم کو زمین دے،
تم خدا کے سامنے اس لئے حاضر نہیں ہوئے کہ تم کو کار خانے دے، تم خدا کے سامنے
اس لئے حاضر نہیں ہوئے کہ تم کو اموال دے، تم خدا تعالیٰ کے سامنے اس لئے حاضر
نہیں ہوئے کہ تم کو حکومت دے، تم خدا تعالیٰ کے سامنے اس لئے حاضر نہیں ہوئے کہ
تم کو سیاست میں نفوذ دے۔ تم خدا تعالیٰ کے سامنے اس لئے حاضر ہوئے ہو کہ اے خدا
تیری رضا ہم کو مل جائے۔ فقرہ چھوٹا لیکن اہمیت بہت بڑی ہے۔ بات تو زبان پر ہلکی ہے
مگر میزان میں اس کا وزن بہت زیادہ ہے۔ سو خدا تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ تمہاری مدد
کرے، خدا تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ تمہیں اپنی موت تک اپنے عہد کو پورا کرنے کی توفیق
دے، خدا تعالیٰ سے دعا کرو کہ تمہاری موت تک ہی نہیں تمہاری اولادوں اور اولادوں
کی اولادوں اور پھر لامتناہی سلسلہ تک تمہارے خاندان کو اس عہد کے پورا کرنے کی توفیق
عطا فرمائے، خدا تعالیٰ سے دعا کرو کہ اگر اس کی حکمت کے خلاف نہ ہو تو وہ اسلام کی ترقی
اور اس کا نفوذ اور اس کے ظہور کا زمانہ تم کو بھی اپنی آنکھوں سے دکھادے۔ لیکن اگر یہ
خدا تعالیٰ کو منظور نہیں ہے اور اس کی حکمتِ کاملہ کے خلاف ہے تو پھر کم سے کم اس کے
نمایاں آثار دیکھ لو اور تمہاری اولادیں اسلام کی فتح میں حصہ دار ہوں اور تمہارے حصہ

انوار العلوم جلد 24
503
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1954ء
میں ندامت اور حسرت نہ آئے۔ پھر اس کے علاوہ وہ لوگ جو کہ باہر سے آئے ہیں ان
کے لئے بھی جو تمہارے ساتھ آئے ہیں، ان کے لئے بھی جو تمہارے میزبان ہیں، ان
کے لئے بھی جو آنا چاہتے تھے لیکن نہیں آسکے ، ان کے لئے بھی جو اپنی کمزوری کی وجہ
سے آنے کی خواہش بھی نہیں رکھتے تھے دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کے بھی دل صاف
کرے۔ باہر سے بہت سے لوگوں کی دعاؤں کی تاریں آئی تھیں۔ میں نے دفتر کو کہا تھا کہ
مجھے اس وقت دے دینا لیکن انہوں نے نکلتے وقت صرف میرے سامنے کاغذ کر کے پھر
اپنی جیب میں ڈال لیا۔ بہر حال ان میں زیادہ تر باہر کی جماعتوں کی تاریں ہیں۔ انڈونیشیا
کی جماعت کی تار ہے، جرمنی کی جماعت کی تار ہے، امریکہ کی طرف سے تار ہے، شام کی
طرف سے تار ہے ، اسی طرح گولڈ کوسٹ کی طرف سے تار ہے۔ غرض مختلف ممالک
سے احباب کی تاریں آئی ہیں کہ جب افتتاح کے موقع پر دعا کی جائے تو ہمارے لئے بھی
دعا کریں۔ بعض ایسے لوگوں کی بھی تاریں آئی ہیں جو جلسہ پر نہیں آسکے اور انہوں نے
خواہش کی ہے کہ ہمارے لئے جلسہ کے موقع پر دعا کے لئے کہا جائے۔ یہ اتنا وقت تو ہے
ہی نہیں کہ ان امور کو تفصیل سے بتایا جائے بلکہ میں دو چار منٹ اپنے وقت سے اوپر لے
چکا ہوں۔ بہر حال ان کے لئے دوست دعا کریں۔ ایسے موقع پر تفصیلی دعا تو ہو نہیں سکتی
اجمالی دعاہی ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سارے دوستوں پر اپنا فضل نازل فرمائے اور جو
نہیں آسکے ان کو بھی آئندہ آنے کی توفیق دے۔ اور اپنی دعاؤں میں اس بات کو بھی یاد
رکھو کہ یہ وقت اسلام کے لئے نہایت نازک ہے اور مختلف اسلامی ممالک اس وقت خطرہ
میں ہیں۔ انڈو نیشیا ہے، خود پاکستان بھی ہے، شام ہے، مصر ہے، ایران ہے۔ یہ ممالک
اس وقت ایک خطرہ کے دور میں سے گزر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہی ہے جو ان کی حفاظت
کرے۔ چار پانچ سو سال کی غلامی کے بعد اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو آزادی کا سانس لینے
کی توفیق عطا فرمائی ہے ۔ خدا کرے کہ یہ آزادی ان کے لئے اور دین اسلام کے لئے
مبارک ہو اور ان کی مشکلات دور ہوں اور وہ پھر دنیا میں اس عزت کے مقام کو حاصل کریں
جس عزت کے مقام کو کسی زمانہ میں انہوں نے حاصل کیا تھا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔

انوار العلوم جلد 24
504
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1954ء
پس اپنے لئے اور سارے مسلمانوں کے لئے اور ساری جماعت کے لئے اور سلسلہ کے
لئے اور اس کے مرکز کے لئے اور سلسلہ کے کاموں کے لئے اور دین اسلام کے لئے اور
اس کی اشاعت کے لئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اور ان کے مقام کی
بلندی کے لئے اور آپ کی شان کے ظہور کے لئے ان سارے امور کے لئے دعا
کرو اور اس کے بعد خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اپنے جلسہ کی کارروائی کو شروع کرو تا
66
خدا تعالیٰ کے فرشتے نازل ہوں اور وہ تمہاری مدد کریں۔ “
الفضل 7 جنوری 1955ء)

انوار العلوم جلد 24
505
سال 1954ء کے اہم واقعات
سال 1954ء کے اہم واقعات
فرمودہ 27 دسمبر 1954ء)
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد 24
506
سال 1954ء کے اہم واقعات

آج 10 میں سے 10 باقی