پیش لفظ
انوارالعلوم (جلد 25)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالی کے فضل و احسان اور اس کی دی ہوئی توفیق سے ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود کی حقائق و معارف
سے پر سلسلہ تصانیف انوار العلوم کی پچیسویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش
کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ وَ مَا تَوْفِيْقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام منشاء الہی کے مطابق جنوری 1886ء
میں ہوشیار پور تشریف لے گئے اور اپنے مولیٰ سے تائید دین کے لئے نشان مانگا۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کی متضرعانہ دعاؤں کو سنتے ہوئے اُنہیں قبولیت کا شرف بخشا اور آپ کو
مہتم بالشان پیشگوئی سے نوازا جسے آپ نے 20 فروری 1886ء کو شائع فرمایا۔
اس پیش خبری میں موعود پسر کی عظیم الشان علامات کا بیان ہوا ہے۔ ان
علامات میں پسر موعود نے سخت ذہین و فہیم ہونا تھا، اُسے علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جانا
تھا، اُس سے قوموں نے برکت پانی تھی، کلام اللہ کا مرتبہ اُس کے ذریعہ ظاہر ہونا تھا۔
خليفة
بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا جو ہو گا ایک دن محبوب میرا
کرونگا ڈور اُس مہ سے اندھیرا دکھاؤ نگا کہ اک عالم کو پھیرا
بشارت کیا ہے اک دل کی غذادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْآعَادِي
ر محبوب الہی کی بشارتوں کا ظہور سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
تہ المسیح الثانی کی ذات بابرکات میں ہوا جنہوں نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر 1944
مصلح موعود ہونے کا اعلان فرمایا۔
میں
حضرت مصلح موعود نے اپنی ذہانت، فطانت ، علوم ظاہری و باطنی اور خداداد
استعدادوں سے نہ صرف جماعت کو مستفیض فرمایا بلکہ آپ اسیروں کے رُستگار تھے،
قوموں نے آپ کے وجود سے برکت پائی اور کلام اللہ کا مرتبہ آپ کے وجود سے ظاہر
ہوا۔ آپ کی خدمت قرآن کا اعتراف غیر بھی کئے بغیر نہ رہ سکے۔
انوار العلوم جلد 25 حضرت مصلح موعود کی 13 کتب، تحریرات و تقاریر پر مشتمل
ہے جو کہ 28 دسمبر 1954ء سے اکتوبر 1956ء تک کے عرصہ کی ہیں۔ اس عرصہ میں
بہت سے تاریخی واقعات رونما ہوئے۔ جن میں خاص طور پر حضرت مصلح موعود کا
بغرض علاج سفر یورپ اختیار کرنا، بیماری کے دوران احباب جماعت سے محبت کا
والہانہ انداز اور اُن کی راہنمائی ، منافقین کی طرف سے فتنہ خلافت اور اُس کا سد باب ،
انصار الله ، لجنہ اماءاللہ اور خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے اجتماعات سے خطابات اور جلسہ ہائے
سالانہ کے موقع پر شرکت کر کے معرکۃ الآراء خطابات سے احباب جماعت کو فیضیاب
فرمانا بھی شامل ہے۔
دو
سیر روحانی“ کے نام سے حضرت مصلح موعود نے رُوح پر ور خطابات فرمائے۔
جس کا سبب 1938ء میں آپ کا تاریخی مقامات کی سیر کرنے کے بعد روحانی مقامات اور
مدارج کی طرف توجہ مبذول ہونا تھا۔ چنانچہ 1938ء کے جلسہ سالانہ سے آپ نے سیر
روحانی کے نام سے سلسلہ تقاریر شروع فرمایا جس کی سات تقاریر گزشتہ جلدوں کی زینت
بن چکی ہیں۔ اس سلسلہ کے دو معرکۃ الآراء خطابات آپ نے جلسہ سالانہ 1954ءاور
1955ء کے مواقع پر فرمائے۔ یہ دونوں خطابات جلد ہذا کی زینت ہیں۔
فروری 1955ء میں حضرت مصلح موعود پر بیماری کا شدید حملہ ہوا۔ ڈاکٹروں
نے آپ کو یورپ سے علاج کا مشورہ دیا جسے حضور نے قبول فرمایا اور آپ بغرض علاج
یورپ تشریف لے گئے۔ سفر یورپ پر روانگی سے قبل اور دورانِ سفر مختلف مقامات سے
احباب جماعت کو اپنے سفر ، علاج اور دیگر مصروفیات سے آگاہ رکھتے ہوئے متعدد
پیغامات سے نوازا جن میں آپ کا احباب جماعت سے محبت کا غیر معمولی اظہار ہوتا ہے۔
ان پیغامات کی تعداد 27 ہے جو کہ 11 مارچ تا 29 جولائی 1955ء کے عرصہ میں آپ
نے بھیجوائے۔ یہ تمام پیغامات یکجائی طور پر انوار العلوم کی جلد 25 میں شامل اشاعت
ہیں۔
1956ء میں منافقین کی طرف سے خلافت کے بارہ میں فتنہ اُٹھانے کی ناکام
کوشش کی گئی۔ اس موقع پر حضرت مصلح موعود نے استحکام خلافت کے لئے بروقت
احباب جماعت کی راہنمائی فرمائی اور اس فتنہ کا قلع قمع فرمایا۔ فتنہ خلافت کے موقع پر
مختلف پیغامات حضور نے احباب جماعت کے نام دیئے۔ اسی طرح اجتماع خدام الاحمدیہ
1956ء کے موقع پر دونوں خطابات میں آپ نے فتنہ خلافت کو ہی موضوع بنایا اور
خدام کو برکات خلافت یاد رکھنے کی نصیحت فرمائی اور خلافت ڈے منانے کی بھی ہدایت
دی۔ یہ پیغامات اور خطابات انوار العلوم جلد 25 کی زینت ہیں۔ اسی طرح افریقن
احمدیوں اور ریکن احمدیوں کے نام پیغامات بھی اس جلد میں شامل ہیں۔
غرضیکہ انوار العلوم جلد 25 جہاں سیدنا حضرت المصلح الموعود کی ولولہ انگیز
قیادت اور تبحر علمی کی آئینہ دار ہے وہاں یہ کتاب 1954ء سے 1956ء کے دوران رونما
ہونے والے تاریخی حالات سے بھی ہمیں آگاہ کرتی ہے اور تاریخ احمدیت کے کئی اہم
واقعات کا پتہ دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس علمی خزانے کو ہر لحاظ سے نافع الناس اور بابرکت
بنائے۔ آمین
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور
مربیانِ کرام نے اس اہم اور تاریخی خزانے کی تدوین و اشاعت میں خاکسار کی عملی
معاونت فرمائی ہے
مربیان سلسلہ نے پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش،
مسودات کی ترتیب و نظر ثانی، اعراب کی درستگی، Rechecking اور متعدد و متفرق امور
کے سلسلہ میں دلی بشاشت اور لگن سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ تعارف کتب
م
مربی سلسلہ کا تحریر کردہ ہے۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
خاکسار ان سب احباب کا اور ان کے علاوہ جن دوستوں نے بھی کسی نہ کسی رنگ
میں معاونت فرمائی ہے ان کا ممنون احسان اور شکر گزار ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب دوستوں
کے علم و عرفان میں برکت عطا فرمائے۔ اور اپنی رحمتوں اور فضلوں سے نواز تار ہے۔ اور
ہم سب کو احسن رنگ میں سید نا حضرت مصلح موعود کے علمی خزانہ کو احباب جماعت تک
پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ أَمِينَ اللَّهُمَّ أَمِينَ۔
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احد المصلح الموعود
خلیفة المسیح الثاني