(1) سیر روحانی (8)
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
i
تعارف کتب
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
انوار العلوم جلد 25 سید نا حضرت مصلح موعود کی 13 کتب و تحریرات پر مشتمل ہے
جو 28 دسمبر 1954ء تا 27 اکتوبر 1956ء کے دور پر مشتمل ہے۔ ان کتب و تحریرات کا
مختصر تعارف ذیل میں دیا جا رہا ہے۔
(1) سیر روحانی (8)
حضرت مصلح موعود نے اکتوبر 1938ء میں حیدر آباد دکن کا دورہ کیا اور وہاں
کے تاریخی مقامات کی سیر کی۔ علاوہ زمیں حضور نے دہلی ، آگرہ اور بمبئی وغیرہ کے تاریخی
مقامات کی سیر کے ساتھ آثارِ قدیمہ کے بعض مقامات بھی دیکھے جن میں نمایاں طور پر
جامع مسجد دہلی، قطب صاحب کی لاٹ، دیوانِ عام ، جنتر منتر ، مقبرے، حوض خاص،
تاج محل آگرہ ، متعدد قلعے اور دیوان خاص وغیرہ شامل تھے۔ ان مقامات کی سیر کے
دوران حضور پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوئی جس کی وجہ سے آپ کی توجہ عظیم الشان
روحانی مقامات کی طرف مبذول ہوئی۔ اور آپ پر بڑے بڑے عالم روحانی کے مضامین
کا انکشاف ہوا۔ چنانچہ مذکورہ بالا جسمانی مقامات کا موازنہ آپ نے روحانی مقامات
اور مدارج سے کر کے روحانی مقامات کی ہر لحاظ سے فوقیت اور برتری کو احباب جماعت
کے سامنے رکھنے کے لئے 1938ء کے جلسہ سالانہ قادیان سے انتہائی رُوح پرور اور
معرکة الآراء تقاریر کا ایک سلسلہ شروع فرمایا۔ اس سلسلہ کی پہلی تقریر آپ نے مورخہ
28دسمبر 1938ء کو ارشاد فرمائی جو انوار العلوم کی جلد 15 میں شائع ہو چکی ہے۔ اس
کے بعد آپ نے اس سلسلہ کا دوسر اخطاب مورخہ 26 دسمبر 1940ء کو اور تیسر اخطاب
انوار العلوم جلد 25
ii
تعارف کتب
مؤرخہ 28 دسمبر 1941ء کو جلسہ سالانہ قادیان پر ارشاد فرمایا جو انوار العلوم کی جلد
نمبر 16 میں شائع شدہ ہیں۔ اسی مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سلسلہ کا چو تھا خطاب
مورخہ 18 مارچ 1948ء کو ارشاد فرمایا جو انوار العلوم کی جلد 19 میں شائع ہو چکا ہے۔
اور پانچواں خطاب مؤرخہ 28 دسمبر 1950ء کو اور چھٹا خطاب مورخہ 28 دسمبر
1951ء کو ارشاد فرمایا جو انوار العلوم کی جلد نمبر 22 میں شائع شدہ ہے۔ اس سلسلہ کا
ساتواں خطاب 28 دسمبر 1953ء کو ارشاد فرمایا جو انوار العلوم کی جلد نمبر 24 میں شائع
ہو چکا ہے۔
آٹھواں خطاب 28 دسمبر 1954ء کو جلسہ سالانہ ربوہ کے موقع پر ارشاد
فرمایا۔ حضور نے اپنے اس روح پرور خطاب کے آغاز میں تو بعض متفرق اُمور کا ذکر فرمایا
ہے جن میں مجلس خدام الاحمدیہ کا علم انعامی، کار کردگی کے لحاظ سے اول آنیوالی مجلس
کراچی کی بجائے دوسرے نمبر پر آنے والی مجلس لاہور کو بوجوہ دیئے جانے کی سفارش پر
تبصرہ کرتے ہوئے اس سفارش کو قبول نہ فرمایا اور اس کی بعض وجوہات بیان فرمائیں۔
وو
کا مطالعہ
اسی طرح جماعتی اخبارات جن میں روزنامہ الفضل ربوہ، البدر قادیان، ریویو
آف ریلیجز ، ما ، ماہنامہ خالد ، نیز المصلح کراچی کو خریدنے کی تحریک فرمائی۔ نیز بعض ملکی
اخبارات جن میں ”سول“ ، ”ملت“ اور ” تسنیم تسنیم“ شامل ہیں کو خریدنے اور اُن کا
کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی۔ اس طرح آپ نے مرکز سلسلہ کے دو حصوں کی
وضاحت فرمائی۔ آپ نے فرمایا کہ ایک حصہ تو نظام خلافت کا ہے اور دوسرا حصہ صدر
انجمن احمد یہ کا ہے۔ اس سلسلہ میں آپ نے ناظر ان کو اُن کی ذمہ داریوں، فرائض اور
ان کی حیثیت کی طرف توجہ دلائی۔ نیز جماعت میں پیر پرستی والا انداز اختیار کرنے کی
حوصلہ شکنی فرمائی۔ اس طرح رسماً دُعا کے لئے کہنے پر روشنی ڈالی۔
آپ نے سیر روحانی والے مضمون پر روشنی ڈالنے سے پہلے خلیفہ وقت کی
ذمہ داریوں اور دائرہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے جماعتی کام کے بوجھ کو جماعت کے دیگر
عہدیداران کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت کی طرف توجہ دلائی اور اس سلسلہ میں