(8) سیر روحانی(9)

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
2- ریویو آف ریلیجنز کی دس ہزار اشاعت
vii
3- قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ اور تفسیر کی اشاعت کی ضرورت
4۔ سکینڈے نیوین ممالک میں مشن ہاؤسز کھولنے کیلئے چندہ کی خصوصی تحریک
5۔ یورپ میں نئی مساجد بنانے کی تحریک
6- تحریک جدید کی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے بنائی گئی اشیاء کو خریدنے کی تحریک
7۔ جماعتی چندے بڑھانے کی تحریک
تعارف کتب
اس خطاب کے دوران حضور نے احباب جماعت کو درج ذیل نصیحت کرتے
ہوئے فرمایا کہ :۔
”جماعت کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہمارے نظام میں ابھی
کچھ کمزوریاں ہیں۔ یورپین نظام ایسا ہے کہ خرابی ہوتی ہے تو پبلک دباؤ
کے ساتھ حکومت ٹھیک ہو جاتی ہے۔ ہمارے ہاں اب تک دباؤ کی کوئی
صورت نہیں نکالی گئی۔ پس ایسی کوئی تجویز سوچیں کہ آئندہ جماعت
کے اندر بیدا بیداری پیدا را ہو ہو اور وہ زور ڈال کے صدرا انجمن احمد یہ اور
تحریک جدید کو ٹھیک کیا کریں۔ فتنہ و فساد بھی نہ ہو ، خلافت کا مقام بھی
قائم رہے اور جماعت کو ایسا موقع بھی ملے کہ وہ اپنی رائے کے ساتھ
صدر انجمن احمد یہ اور تحریک کو مجبور کر سکیں کہ صحیح کام کرو اور وقت
پر کام کیا کرو۔“
نیز حضور نے احباب جماعت کو اپنی زندگیاں وقف کرنے ، بیرونی ممالک میں
کثرت سے نظام وصیت میں شمولیت اور مسجد فنڈ قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔ اس کے
علاوہ ربوہ میں انڈسٹریاں قائم کرنے کی طرف بھی خصوصی توجہ دلائی۔ آخر میں روسی
ترجمه قرآن جلد شائع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس طرف توجہ دلائی۔
(8) سیر روحانی (9)
حضرت مصلح موعود کے سیر روحانی“ کے موضوع پر خطابات کے سلسلہ کا یہ

انوار العلوم جلد 25
viii
تعارف کتب
نواں خطاب ہے جو آپ نے مؤرخہ 28 دسمبر 1955ء کو جلسہ سالانہ ربوہ کے موقع پر
ارشاد فرمایا۔ اصل مضمون بیان کرنے سے پہلے حضور نے حسب سابق کچھ متفرق امور
پر روشنی ڈالی۔ جو درج ذیل ہیں۔
1۔ عورتوں کے جلسہ گاہ سے متعلق ہدایات
2- صفات باری تعالیٰ
3 جماعتی اخبارات و رسائل کی خریداری
4۔ قرآن کریم کے آخری پارہ کی تفسیر کبیر نیز سیر روحانی کی جلد نمبر 2 کی اشاعت کے
بارہ میں پیشرفت
5۔ قرآن کریم کے گور مکھی اور ہندی ترجمہ ہونے کی ضرورت و اہمیت
6۔ زمینداروں کی اصلاح اور ان کی ترقی کے متعلق صدر انجمن احمدیہ کو ہدایات۔ اِسی
تعلق میں صدر انجمن کو نظارت زراعت بنانے کی ہدایت۔
7- نظارت تعلیم کو ہر احمدی نوجوان کیلئے تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کے تعلق میں
بعض ہدایات
تے
سیر روحانی“ کے مضمون کو نمون کو آگے بڑھاتے ہوئے حضور نے اپنے اس خطاب
میں ”عالم عالم روحانی کی نہریں“ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس سلسلہ میں پہلے حضور نے دنیوی
نہروں کے فوائد بیان فرمائے جس کے تسلسل میں جسمانی اور روحانی علوم کی نہروں سے
مشابہت بیان فرمائی۔ حضور نے فرمایا:۔
” جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ
علاوہ دینی علوم بخشنے کے قرآن کریم نے سابق علوم کو بھی زندہ رکھنے کا
سامان کیا ہے اور وہ علمی نہریں چلا دی ہیں جو پہلے کسی زمانہ میں چلتی
تھیں یا کبھی بھی نہیں چلتی تھیں۔“
قرآن کریم کے ذریعہ جاری ہونے والی درج ذیل عظیم الشان نہروں کا ذکر آپ
نے بیان فرمایا:۔

آج 10 میں سے 10 باقی