(11) مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
X
تعارف کتب
اٹھو اور اپنے دروازے کھول دو تا کہ وہ اندر آجائے۔ جب وہ تمہارے
گھروں میں داخل ہو جائے گا اور تمہارے دلوں میں سما جائے گا تو
زندگی تمہارے لئے منور ہو جائے گی اور دنیا میں تم اسی طرح عزت
دیئے جاؤ گے جس طرح آسمانوں میں اُس کو عزت اور عظمت حاصل
ہے۔ خدا تمہارے ساتھ ہو۔ آمین“ (روزنامہ الفضل ربوہ 9 فروری
)1956ء
(10) منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
1956ء میں رونما ہونے والے فتنہء خلافت سے متعلق احباب جماعت کو اس
فتنہ کے پس منظر اور اِس تعلق میں رونما ہونے والے حالات و واقعات کے بارہ میں
احباب جماعت کو آگاہ رکھنے کیلئے حضور نے 1956ء میں مختلف اوقات اور مواقع پر جو
پیغامات اور اعلانات تحریر فرمائے جو ساتھ کے ساتھ روزنامہ الفضل ربوہ میں شائع ہوتے
رہے اُن تمام پیغامات و اعلانات کو یکجائی صورت میں پہلی دفعہ انوار العلوم کی اس جلد میں
شائع کیا جا رہا ہے۔
(11) مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں
خطابات
حضرت مصلح موعود نے 1956ء میں مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ
اجتماع پر جو افتتاحی اور اختتامی خطابات ارشاد فرمائے تھے وہ روزنامہ الفضل ربوہ میں
شائع شدہ ہیں۔ اُن خطابات کو انوار العلوم کی اس جلد میں پہلی دفعہ کتابی صورت میں
شائع کیا جا رہا ہے۔
دونوں خطابات کا بنیادی مضمون ایک ہی ہے جو 1956ء میں رونما ہونے والے
فتنہ خلافت کے تعلق میں ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی