(13) مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
xii
تعارف کتب
حضور نے اپنے اس خطاب میں سب سے پہلے اسلام میں عورت کے مقام کو
احادیث رسول کی روشنی میں بیان فرمایا ہے۔ اس کے بعد آپ نے اسلامی تاریخ کے
حالات و واقعات کی روشنی میں مسلمان عورتوں کی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی
ہے۔ اس خطاب کے آخر پر حضور نے احمدی خواتین کو دو نصائح فرمائی ہیں۔ ایک یہ کہ
عور تیں اپنے مردوں کو قربانی پر آمادہ کریں کیونکہ مردوں سے کام لینا بھی عورتوں کو آتا
ہے۔ وہ انہیں تحریک کر کے قربانی کیلئے آمادہ کر سکتی ہیں۔ اور اسکی ہمارے ہاں بہت سی
مثالیں پائی جاتی ہیں جن میں سے چند ایک مثالیں حضور نے بیان فرمائی ہیں۔
دوسری اور آخری نصیحت اس خطاب میں حضور نے عورتوں کو یہ فرمائی ہے کہ
عورتیں اپنی طاقتوں کو صحیح رنگ میں استعمال کریں۔ اس تعلق میں حضور نے فرمایا:۔
” اگر تم اپنی طاقتوں کو سمجھو اور انہیں استعمال کرنا سیکھ لو تو
تمہارے مقابلہ پر بڑی سے بڑی طاقت بھی ٹھہر نہیں سکتی بلکہ مرد بھی
تم سے طاقت حاصل کریں گے۔ گویا تمہاری مثال دیا سلائی کی سی ہو گی
اور مرد کی مثال تیل کے پینے کی سی۔ جب تم دیا سلائی سے آگ لگاؤ گی
تو وہی مرد جو بزدلی کیوجہ سے کونہ میں کھڑا ہو گا جوش میں آجائے گا
اور جس طرح آگ کی وجہ سے تیل بھڑک اٹھتا ہے تمہارے غیرت
دلانے سے وہ بھی بھڑک اٹھے گا اور پھر کسی روک اور مصیبت کی پر واہ
نہیں کرے گا اور قربانی کرتا چلا جائے گا۔“
دو
(13) مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع 1956ء
میں خطابات
حضرت مصلح موعود نے مورخہ 26 اکتوبر 1956ء کو سالانہ اجتماع انصار اللہ بمقام
ربوہ کے موقع پر جو افتتاحی خطاب فرمایا وہ مورخہ 21، 24 مارچ 1957ء کو روزنامہ الفضل
66
ربوہ میں شائع ہوا۔ اِس خطاب میں حضور نے 40 سال سے زائد افراد کیلئے ”انصار اللہ “

انوار العلوم جلد 25
xiii
تعارف کتب
کا نام رکھنے کی وجوہات بیان فرمائیں اور اس لفظ کے قرآن و احادیث اور تاریخ اسلام میں
استعمال پر روشنی ڈالی۔ جماعت احمدیہ کی تاریخ میں انصار اللہ نام کے استعمال کا ذکر کرتے
ہوئے فرمایا:۔
دو
” جماعت احمدیہ کی تاریخ میں بھی انصار اللہ کا دو جگہ ذکر آتا
ہے۔ ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کی پیغامیوں نے مخالفت کی تو میں
نے انصار اللہ کی ایک جماعت قائم کی۔ اور دوسری دفعہ جب جماعت
کے بچوں، نوجوانوں ، بوڑھوں اور عورتوں کی تنظیم کی گئی تو چالیس
سال سے اُوپر کے مردوں کی جماعت کا نام انصار اللہ رکھا گیا۔ گویا جس
طرح قرآن میں دو گروہوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا ہے اسی طرح
جماعت احمدیہ میں بھی دو زمانوں میں دو جماعتوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا۔
پہلے جن لوگوں نام انصار اللہ رکھا گیا اُن میں سے اکثر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے صحابہ تھے کیونکہ یہ جماعت 1913ء، 1914ء میں
بنائی گئی تھی اور اُس وقت اکثر صحابہ زندہ تھے اور جماعت میں بھی اکثر
وہی شامل تھے۔“
اس خطاب میں حضور نے انصار اللہ کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی
بالخصوص مجلس انصار اللہ کو نظام خلافت کے ساتھ وابستگی اور اس کی حفاظت کرنے کی
طرف توجہ دلائی۔
اجتماع کے اختتامی خطاب فرموده مورخہ 27 اکتوبر 1956ء) میں حضور نے
احمدیت کی اشاعت اور نظام خلافت کی حفاظت کیلئے انصار اللہ کو اپنا عہد ہمیشہ یاد رکھنے کی
تلقین فرمائی۔ نیز نظام خلافت کی برکت سے دنیا میں ہونے والی احمدیت کی اشاعت پر
بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اور احمدیت کی ترقی اور اشاعت کیلئے نظام خلافت کی مضبوطی
کو ضروری قرار دیا۔ اس خطاب کے آخر پر آپ نے فرمایا:۔
” جب خدا تعالیٰ کے ساتھ ہمارا تعلق رہے گا، خدا تعالیٰ کا تعلق

انوار العلوم جلد 25
xiv
تعارف کتب
ہمارے ساتھ رہے گا اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی غیرت ہمارے لئے دکھاتا
رہے گا اور
گا اور کسی کی مجال نہیں ہو گی کہ ہماری طرف تر طرف ترچھی آنکھوں سے
دیکھے کیونکہ خدا تعالیٰ کے فرشتے فوراً آگے بڑھیں گے اور ہمارے اور
اُس کے درمیان حائل ہو جائیں گے ۔ اور وہ مدد ہمیں حاصل ہو گی جس
کو دنیا میں بڑے بڑے بادشاہ بھی ترستے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ
ہو اور تمہاری مدد کرے۔“

آج 10 میں سے 10 باقی