مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ معائنہ کے نتائج
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
3
سیر روحانی (8)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
سیر روحانی (8)
(فرمودہ 28 دسمبر 1954ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد "سیر روحانی" کے اہم موضوع پر
تقریر کرنے سے قبل حضور نے احباب جماعت کو بعض ضروری امور کی طرف توجہ
دلاتے ہوئے فرمایا:-
کل کی تقریر ایسی حالت میں ہوئی کہ جیسا کہ میں نے بتایا تھا علاوہ سینہ میں درد،
نزلہ کی شکایت اور بخار کی شکایت کے کمر کی درد بھی تھی جس کی وجہ سے بہت سے
مضامین ذہن میں سے نکل گئے اور جو اصل مضمون آخر میں تھا جو کہ مقصود تھا تقریر کا وہ
بھی بیان نہیں ہو سکا۔ تمہید میں سے بھی صرف تھوڑا سا حصہ مضمون کا بیان ہو سکا ہے۔ کا ہو سکا
اس تکلیف کی وجہ سے کئی باتیں جن کے بیان کرنے کی کئی لوگوں نے خواہش کی تھی یا
مختلف اداروں نے اپنے آپ کو متعارف کرانے کی خواہش کی تھی وہ میرے ذہن سے
نکل گئے۔ اس لئے ان باتوں کو میں آج بیان کرتا ہوں۔
الاحمدیہ کے سالانہ معائنہ کے نتائج ایک تو خدام الاحمدیہ
مجلس خدام الام
کا سالانہ فیصلہ ہے کہ
کونسی مجلس اچھی رہی۔ علاوہ خدام الاحمدیہ کی رپورٹوں کے مجلس خدام الاحمدیہ نے
انسپکٹر بھیجوا کر مختلف انجمنوں کے کام دیکھے اور اس پر ایک فیصلہ کیا۔ ان کی رائے یہ ہے
کہ کراچی کو 100/ 72 نمبر ملے ہیں اور لاہور کو 100/ 71 اور راولپنڈی کو 100 / 66 اور
44
گو کھو وال کو 18/100 اور خانیوال کو 100 / 4 ۔ یہ گویا پانچ جماعتیں اس ترتیب کے ساتھ آئیں۔
انوار العلوم جلد 25
4
سیر روحانی (8)
اوّل کراچی ، دوم لاہور ، سوم را ولپنڈی، چہارم گو کھو وال اور پنجم خانیوال۔ قاعدہ کی رو سے
جو جماعت اول رہے اس کو لوائے خدام الاحمدیہ اس سال کے لئے ملنا چاہئے۔ مجلس کی
سفارش ہے کہ لاہور کی جماعت نے چونکہ اس دفعہ غیر معمولی کام کیا ہے اس لئے اس
سال لاہور کی جماعت کو باوجود دوم رہنے کے لواء دے دیا جائے اور کراچی کی جماعت
چونکہ پہلے سے ہی اچھا کام کرتی چلی آرہی ہے اس لئے اس کو نہ دیا جائے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ لاہور کی جماعت خدام الاحمدیہ نے اس سال بہت عمدہ
کام کیا ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ ایک نیم مردہ سی جماعت تھی جس میں زندگی
کی روح پھونک دی گئی اور اس خدمت کا سہرا اُن کے قائد محمد سعید اور ان کے چار پانچ
مدد گاروں پر ہے جنہوں نے محنت کے ساتھ ان کا ساتھ دیا اور اس مجلس کی تنظیم میں ان کا
ہاتھ بٹایا۔ پچھلے سیلاب کے موقع پر انہوں نے غیر معمولی طور پر کام کیا اور پھر غیر معمولی
طور پر اس کو دنیا کے سامنے روشناس بھی کرایا۔ پس اس لحاظ سے وہ خاص طور پر تعریف
کے قابل ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہم اگر نمبر بدل ڈالنے کی رسم ڈال دیں گے تو اس
سے بجائے حوصلہ بڑھنے کے اعتراض پیدا ہو گا۔ ہمیں ان کے اچھے کام کی مختلف مواقع
پر تعریف کر دینی چاہئے لیکن ساتھ ہی ہم کو یہ امر بھی مد نظر رکھنا چاہیئے کہ جو اول نمبر پر
ہے اُس کو اول نمبر ہی دیا جائے تا کہ آئندہ دوسرے کسی موقع پر کسی کی جنبہ داری یا کسی
کی ناجائز تائید کا سامان پیدا نہ ہو۔ پس میں باوجود مجلس کی سفارش کے یہ فیصلہ کرتا
ہوں کہ لواء حسب قاعدہ جماعت کراچی کو دیا جائے۔ لیکن ساتھ اس کے میں لاہور کی
جماعت کی تعریف بھی تمام دوستوں کے سامنے کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ
ہر جماعت ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرے گی۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مومنوں کی شناخت بھی بیان فرمائی ہے کہ وہ
تسابق اختیار کرتے ہیں اور نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے
ہیں۔ اور نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش یقیناً ہر قوم کے معیار کو اتنا یقیناً
بلند لے جاتی ہے کہ اس کا انسان قیاس بھی نہیں کر سکتا۔ جب کبھی نیکی دنیا سے مفقود
انوار العلوم جلد 25
5
سیر روحانی (8)
ہو جائے یا جب کبھی نیکی میں آگے بڑھنے کی روح مفقود ہو جائے اُس وقت قوم یا مرنا
شروع ہو جاتی ہے یا گر نا شروع ہو جاتی ہے۔ لیکن جب تک تسابق کی روح کسی قوم میں قائم
ہو اُس وقت تک خواہ وہ کتنی بھی ذلت میں پہنچی ہوئی ہو اور کتنی بھی گری ہوئی ہو پھر بھی
نے
چمک دکھلاتی چلی جاتی ہے اور اس کے لئے موقع ہوتا ہے کہ وہ آگے بڑھے۔
ہمارے قریب کے بزرگان میں سے ایسے زمانہ میں جب مسلمانوں پر ایک قسم
کے تنزل کی حالت آگئی تھی ایسی مثالیں پائی جاتی ہیں کہ تسابق کی وجہ سے ان لوگوں کے
واقعات کو سن کر انسان کے دل میں گرمی پیدا ہو جاتی ہے۔ سید اسماعیل صاحب شہید جو
تیرھویں صدی میں گزرے ہیں شاہ ولی اللہ صاحب کے وہ نواسے تھے اور سید احمد
صاحب بریلوی کے مرید تھے۔ سید احمد صاحب بریلوی سکھوں سے جہاد کرنے کے لئے
پشاور کی طرف گئے ہوئے تھے یہ کسی کام کے لئے دلی آئے ہوئے تھے تا کہ اپنے اقرباء
سے مشورہ کریں۔ زیادہ تر ان کا کام یہ ہوتا تھا کہ شاہ اسحق صاحب جو شاہ ولی اللہ شاہ
صاحب کے پوتے تھے اُن سے مشورہ کر کے سید صاحب تک ان کی رائے پہنچا دیا کرتے
تھے۔ ایک دفعہ وہ دہلی سے واپس جارہے تھے جب کیمبل پور کے مقام پر پہنچے تو کسی۔
ذکر کیا کہ اس دریا کو یہاں سے کوئی شخص تیر کر نہیں گزر سکتا۔ اس زمانہ میں صرف
فلاں سکھ ہے جو گزر سکتا ہے مسلمانوں میں سے کوئی اس کا مقابلہ کرنے والا نہیں۔ وہ
جارہے تھے جہاد کے لئے ، جارہے تھے اپنے پیر کی مدد کے لئے۔ وہیں ٹھہر گئے کہ اچھا
ایک سکھ ایسا کام کرتا ہے کہ کوئی مسلمان ایسا نہیں کر سکتا۔ اب جب تک میں اس دریا کو
پار نہیں کر لوں گا میں یہاں سے نہیں ہلوں گا چنانچہ وہاں تیرنے کی مشق شروع کی۔
چار پانچ مہینوں میں اتنے مشاق ہوئے کہ تیر کر پار گزرے اور پار گزر کر بتا دیا کہ سکھ ہی
نہیں ہیں اچھے کام کرنے والے مسلمان بھی جب چاہیں اُن سے بہتر کام کر سکتے ہیں۔ تو
دیکھو یہ ایک تسابق کی روح تھی اور اسی تسابق کی روح کو جب بھی ہم اپنے سامنے لاتے
ہیں تو ہماری روحوں میں ایک بالیدگی پیدا ہو جاتی ہے اور ہمارے دلوں میں گرمی پیدا ہو
جاتی ہے اور ہمارے دماغوں میں عزم پیدا ہو جاتا ہے کہ ہم اب مخالف یا مد مقابل یا رقیب