الفضل
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
سے کسی صورت میں دہیں گے نہیں۔
6
سیر روحانی (8)
پس خدام کی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ کوشش کریں کہ ایک دوسرے سے آگے
بڑھیں۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی ہمیں مدِ نظر رکھنا چاہیئے کہ جو ہم نے قانون بنایا ہے اُس کو
کسی چھوٹی سی وجہ سے نہ توڑیں۔ انہوں نے اچھا کام کیا ہے ہم نے اس کو کئی جگہ بیان کیا ہے
اور تعریف کر دی ہے۔ میرے کئی خطبوں میں ذکر آگیا میں اب بھی ان کی تعریف کر رہا
ہوں، خدام کے جلسہ میں بھی ان کی تعریف کی۔ اتنی تعریفوں کے بعد انہیں یہ کوئی حق
نہیں پہنچتا کہ ہم کراچی کا لواء ان کے حوالے کر دیں۔ جہاں انہوں نے اتنا قدم بڑھایا ہے
کہ ایک سست جماعت سے ایک زندہ جماعت بنے ہیں وہاں اگر وہ کوشش کریں اور کراچی
کے نوجوانوں والی خدمات پیش کریں تو لواء بھی لے سکتے ہیں۔ میں کراچی کے خدام کی
ساری باتیں بیان نہیں کر سکتا لیکن در حقیقت انہوں نے جو قربانی کی ہے ابھی تک لاہور کی
قربانی اس کو پہنچتی نہیں۔ تو اگر وہ کوشش کریں تو مجلس کی کراچی والوں سے کوئی رشتہ داری
نہیں ہے اور لاہور والوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ وہ یقیناً لا ہور ہو یا گوجر انوالہ یا سیالکوٹ
ہو جو جماعت بھی آگے نکلے گی وہ اُس کو لواء دیں گے۔ (الفضل 11 جنوری 1955ء)
اسکے بعد حضور نے بعض جماعتوں اور افراد کی طرف سے آنے والی تاریں پڑھ
کر سنائیں اور پھر فرمایا:-
” اس کے بعد میں کل کی باتوں سے جو چند تحریکیں لوگوں نے کرنے کے لئے
کہا تھا اُن کو پیش کرتا ہوں۔
سلسلہ کے اخبارات ہمارے سلسلہ کے اخبارات میں سے ہر ایک اپنی اپنی جگہ
پر ایک خصوصیت رکھتا ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ جماعت
کے لوگوں میں اخباروں کے پڑھنے کا چرچا اور رواج ذرا کم ہے۔ اس کی وجہ سے جو ان کی
شہرت ہونی چاہیے اور جو ان کا فائدہ ہونا چاہیے وہ پوری طرح نہیں پہنچتا۔
الفضل سب
سب سے مقدم چیز تو " الفضل " ہے۔ الفضل روزانہ اخبار ہے اور الفضل
ہی ایک ایسا اخبار ہے جس کے ذریعہ سے ساری جماعتوں تک آواز پہنچتی ہے
انوار العلوم جلد 25
7
سیر روحانی (8)
لیکن متواتر ہم کو آجکل یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ کئی جماعتیں ایسی ہیں کہ ساری جماعت
میں ایک الفضل بھی نہیں پہنچ رہا حالانکہ چھوٹی جماعتیں آپس میں چندہ کر کے اور آپس
میں مل کر ایک ایک اخبار خرید سکتی ہیں۔ در حقیقت دو ہی چیزیں ہیں جو قوم کی ترقی پر
دلالت کرتی ہیں ایک اخبار اور ایک ریلوے کا سفر یالاری کا سفر ۔ جو قوم سفر زیادہ کرتی
ہے وہ ضرور کامیاب ہوتی ہے اور جس قوم میں اخبار زیادہ چلتے ہیں وہ ضرور کامیاب ہوتی
ہے۔ کیونکہ اخبار پڑھنے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ اس شخص کی روح نچلی 1 نہیں بیٹھ سکتی۔
اس کے اندر ایک اضطراب پایا جاتا ہے۔ اخبار کیا کرتا ہے ؟ وہ ہر روز ہم کو ایک نئی خبر دیتا
ہے۔ جس دن اخبار نہیں آتا تو لوگ جس طرح افیون نہیں کھائی ہوتی گھبرائے پھرتے
ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہمیں دنیا کے انقلاب کا پتہ نہیں لگتا۔ اور جو شخص
انقلاب کی جستجو کرتا ہے در حقیقت اس کے اندر بھی ایک انقلابی مادہ پایا جاتا ہے۔ تو قوم کی
ترقی کا اگر کسی شخص نے اندازہ لگانا ہو تو وہ دو چیزیں دیکھ لے کہ وہ قوم کتنا سفر کرتی ہے اور
اخبار کے ساتھ اس کو کتنی دلچسپی ہے۔
میں جب فلسطین میں گیا تو اُس وقت یہودی سارے ملک کی آبادی کا دسواں
حصہ تھے اور دسواں حصہ عیسائی تھے اور اسی فیصدی مسلمان تھے لیکن ریلوں میں میں
نے سفر کر کے دیکھا تو یہودی ہوتا تھا قریباً ستر فیصدی اور عیسائی ہوتا تھا کوئی پندرہ ہیں
فیصدی اور مسلمان ہوتا تھا دس فیصدی ۔ میرے پاس ایک سفر میں ایک یہودی آیا وہ
ریلوے کا افسر تھا۔ میں تو اُس کا واقف نہیں تھا نہ پہلے کبھی ملا۔ معلوم ہوتا ہے یہودیوں
نے ہماری بھی ٹوہ رکھی تھی۔ وہ آیا اور اس نے کہا کہ میں نے آپ سے ملنا ہے۔ وہیں کمرہ
میں آکر بیٹھ گیا۔ کہنے لگا کہ میں ریلوے کا افسر ہوں اور شام وغیرہ جاتے وقت بارڈر کی
نگرانی میرے سپر د ہے۔ میں آپ سے ایک بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا کہو۔ کہنے لگا
میں یہ بات کرنا چاہتا ہوں کہ آپ ہمارے کیوں مخالف ہیں؟ میں نے کہا تمہیں کس نے
بتایا ہے کہ میں مخالف ہوں؟ کہنے لگا میں سن رہا ہوں کہ آپ ہمارے خلاف باتیں کرتے
ہیں۔ میں نے کہا میں مخالفت کروں یا کچھ کروں (اُس وقت میں نے یہی بات کہی کہ )