بدر
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
8
سیر روحانی (8)
میری مخالفت تم جانے دو میں نے یہاں تو یہ نظارہ دیکھا ہے چنانچہ ریل پر دیکھ لو ابھی چلو
اس وقت اگلے اسٹیشن پر (اُس وقت گاڑی چل چکی تھی) جب اگلا اسٹیشن آئے گا اُس وقت
دیکھ لینا کہ ریل میں ستر فیصدی یہودی بیٹھا ہوا ہے، پندرہ بیس فیصدی عیسائی بیٹھا ہوا ہے
باقی دس فیصدی اسی فیصدی کا نمائندہ بیٹھا ہوا ہے۔ تو میں مخالفت کروں یا کوئی کرے جب
تک مسلمان اپنا نظریہ نہیں بدلیں گے ، اپنے حالات نہیں بدلیں گے ، اپنا طریقہ نہیں
بدلیں گے جیتنا تم نے ہی ہے انہوں نے تو جیتنا نہیں۔ گھبراتے کس بات سے ہو ؟ اور پھر
یہی ہوا۔ آخر اس قوم میں جو باہر نکلتی ہے اور بھاگی پھرتی ہے کوئی نہ کوئی بے کلی کی وجہ ہوتی
ہے یو نہی تو نہیں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کھڑے ہوتے۔ ان کے اندر ایک جوش
ہوتا ہے، ایک ارج (URGE) ہوتی ہے پیچھے سے کہ چلو چلو چلو۔ اور وہ چلو چلو کی ارج
(URGE) کے ماتحت چل پڑتے ہیں اور پھر ان کا بچہ بڑا ہر ایک اس میں کام کرتا ہے۔
امریکنوں کو دیکھ لو ساری دنیا کا سفر کرتے پھریں گے۔ پہلے انگلستان والے
کرتے تھے اور اب ان میں کمی آگئی ہے اب امریکن ہیں کہ ساری دنیا میں گھومتے پھرتے
ہیں۔ کسی زمانہ میں عرب میں یہ رواج تھا بلکہ اب بھی یہ بات حجاز کے لوگوں میں کسی قدر
پائی جاتی ہے ، اب بھی وہ دنیا کے سارے اسلامی ملکوں کے باشندوں سے زیادہ غیر ملکوں
میں پھرتے ہوئے نظر آجائیں گے۔ کیونکہ وہ دھکا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
لگایا تھا اور گاڑی چلائی تھی وہ گاڑی اب بھی رینگتی چلی جاتی ہے۔ چودہ پندرہ سو سال ہو
گئے مگر اس گاڑی کی حرکت ساکن نہیں ہوئی۔ تو اخبار ایک دلیل ہوتا ہے اس بات کی کہ
قوم کے اندر کتنی بیداری ہے، کتنا اضطراب ہے اور انقلاب کی کتنی خواہش ہے۔ اگر کوئی
قوم اخباروں کی طرف توجہ نہیں کرتی تو یقیناً وہ اپنی ترقی کی پوری طرح خواہش نہیں
رکھتی۔ پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ پورے زور سے الفضل کو پھیلانے کی
کوشش کریں۔
بدر
ہندوستان کے لئے ہمارا اخبار "بدر" ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک اس نے
پوری ترقی نہیں کی۔ ہمارے قادیان کے دوست جب گھبراتے ہیں تو مجھے لکھ دیتے
انوار العلوم جلد 25
9
سیر روحانی (8)
ہیں کہ جماعت پاکستان کو "بدر" کے لئے توجہ دلائی جائے۔ حالانکہ یہاں کے لئے
" لفضل" ہے۔ ہندوستان کے احمدیوں کے لئے "بدر" ہے۔ اگر پاکستان کے احمدیوں
کے خریدنے سے "بدر" نے چلنا ہے تو "بدر" نے کوئی انقلاب ہندوستان میں پیدا نہیں
کرنا۔ وہ تبھی کوئی انقلاب مسلمانوں کے دلوں میں پیدا کرے گا جب ہندوستان کے
مسلمانوں تک اسے پہنچایا جائے۔ انقلاب سے میری مراد کوئی سیاسی انقلاب نہیں کیونکہ
وہ ہمارا کام نہیں۔ انقلاب سے مراد ہے روحانی انقلاب، مذہبی انقلاب۔ تو میں ان کی اس
بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں کہ میں پاکستان کے احمدیوں کو کہوں کہ تم ضرور "بدر" کو
خرید و اور پھیلاؤ۔ اگر پاکستان کے لوگوں کے خریدنے پر بدر آ گیا تو پھر بدر کا بند ہونا ایسا
معیوب نہیں سمجھا جائے گا۔ ہندوستان میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہزار ہا احمدی
ہے۔ میرے خیال میں اب بھی بیس پچیس ہزار تو ہو گا ان کو کوشش کرنی چاہیے کہ
ہندوستان کے لوگوں میں اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ مقبول بنائیں اور پھر دوسرے
لوگوں میں بھی مقبول بنائیں۔ اگر وہ اچھے اچھے مضمون لکھیں اور ایسے لکھیں جن سے
مسلمانوں میں بیداری پیدا ہو ، ان میں مذہبی رجحان پیدا ہو، نیکی پیدا ہو تو دوسرے
مسلمان بھی اسے خریدیں گے۔ بلکہ میں نے تو دیکھا ہے کہ ہندوؤں میں بھی یہ شوق پایا جاتا
ہے اور ہندو بھی خریدتے ہیں۔ دلوں میں تحریک جس وقت پیدا ہوتی ہے لوگ خرید نے
لگ جاتے ہیں۔ الفضل جب میں نے جاری کیا تھا اُس وقت یہ پہلے ہفت روزہ تھا لیکن
اللہ تعالیٰ نے مجھے اسے اس طرح چلانے کی توفیق دی کہ باوجود اس کے کہ ہماری سخت
مخالفت تھی اور لوگ کہتے تھے یہ نہیں چلے گا۔ ابھی پانچ سات ہفتے ہی گزرے تھے کہ مجھے
سندھ سے ایک غیر احمدی کی چٹھی آئی۔ کسی نے اُسے مل کر تحریک کی کہ تم خریدار ہو جاؤ
اور وہ خریدار ہو گیا۔ کسی وقت ڈاک میں اُس کا اخبار لیٹ ہو گیا تو اُس کی مجھے چٹھی آئی کہ میں
نوجوان آدمی ہوں، میں نے " الفضل" خرید نا شروع کیا ہے اور مجھے جو اس سے محبت
اور پیار ہے اس کا اندازہ آپ اس سے کر سکتے ہیں کہ تین ہفتے ہوئے میری شادی ہوئی ہے
اور مجھے اپنی بیوی بہت پیاری ہے۔ مگر اس دفعہ اخبار نہیں پہنچا اور میں یہ سوچتا رہا ہوں کہ