رسماً دعا کیلئے کہنا
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
15
سیر روحانی (8)
معنی ہوتے ہیں وہ کارکن جو اس کو چلا رہے ہیں۔ میں نے مدت سے سے آپ لوگوں کو توجہ
دلائی ہے۔ کبھی آپ نے دیکھا بھی کہ آپ کا مرکز ہے کیا؟ مرکز جماعت دو حصوں میں
تقسیم ہے۔
ظاہری اور قانونی طور پر ایک مذہبی حصہ ہے اس کا ہیڈ خلیفہ ہے۔ یہ میں نہیں
کہہ سکتا کہ تم میں سے کسی کی رائے خلافت کے کام کے متعلق کیا ہو۔ پر یہ میں ضرور کہہ
سکتا ہوں کہ میں اس کا دفاع کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔ اور دوسرا حصہ اس کا
انتظامی ہے۔ اس کا تعلق صدر انجمن احمد یہ سے ہے اور وہ مجموعہ ہے کچھ ناظروں کا۔ اگر
وہ ناظر کسی کام کے ہوں تو کام چلتا رہے گا۔ اگر وہ ناظر کسی کام کے نہ ہوں تو وہ کام خراب
ہو جائے گا۔ میں یہ غلطی دیکھتا ہوں جماعت میں کہ وہی پرانی پیر پرستی اب تک چلی
آرہی ہے۔ ہم نے پیر پرستی کو دور بھی کیا، لوگوں کو آزاد بھی کیا مگر پھر بھی وہ ایسی حاوی
ہے کہ وہ جو پیر پرست نہیں وہ اُن پر بھی حاوی ہے اور جو پیر پرست ہیں وہ ان پر بھی
حاوی ہے۔ پیر پرستوں پر تو ایسی حاوی ہے کہ لوگ مجھے ملنے آتے ہیں، سلام کرتے ہیں تو
کئی سامنے سر جھکا دیتے ہیں۔ وہ بیچارے تو سجدہ نہیں سمجھتے لیکن سر جھکا دیتے ہیں۔ اور
پیر پرستی پیر پرستی کے مخالفوں پر بھی اتنی حاوی ہے کہ کئی لوگ آتے ہیں وہ بیچارے ہاتھ
پکڑ کر اس کو چومنا چاہتے ہیں تو پاس بیٹھا ہوا آدمی کہتا ہے نہیں نہیں سجدہ منع ہے۔ اُس
کے دماغ پر پیر پرستی اتنی حاوی ہوتی ہے کہ سجدہ ملاقات کرنے والے کے وہم میں بھی
نہیں ہوتا اور یہ صاحب یو نہی ہاتھ بڑھا کر کہتے ہیں کہ نہیں نہیں یہ منع ہے حالانکہ وہ
ممنوع کام کر ہی نہیں رہا ہوتا۔
رسما دعا کیلئے کہنا اسی طرح یہ عادت پڑ گئی ہے کہ جو شخص دوسرے کو ملتا ہے کہتا ہے جی دعا کریں اور در حقیقت اُس کے دل میں دعا کا جوش
اتنا ہوتا ہی نہیں نہ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ دعا کریں۔ یہ رواج اتنا ہو گیا ہے کہ کئی
غیر احمدی جن کی کبھی میں نے شکل بھی نہیں دیکھی۔ فرض کرو وہ کبھی ملنے آئے اور
بات شروع ہو گئی۔ انہوں نے کہا پہلے میں یہ ہوتا تھا۔ فرض کرو وہ ای۔اے۔ سی تھا۔
انوار العلوم جلد 25
16
سیر روحانی (8)
جب وہ مجھے کبھی ملا تھایا میں نے سنا تھا تو میں نے کہا سنا ہے آپ ڈپٹی کمشنر ہو گئے ہیں۔
کہیں گے ہاں آپ کی دعا کے طفیل ڈپٹی کمشنر ہو گئے ہیں۔ بندہ خدا! نہ تم نے میری شکل
دیکھی، نہ میں نے تمہارا نام سنا، نہ میں نے کبھی تمہارے لئے دعا کی، میری دعا کے طفیل تم
کہاں ڈپٹی کمشنر بن گئے۔ تو صرف عادت پڑی ہوئی ہے۔ کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا اور کہہ
دیتے ہیں دعا کریں اور کہہ دیتے ہیں آپ کی دعا کے طفیل یہ ہوا۔ حالانکہ نہ دعا اُس نے
کروائی نہ اس نے کی صرف ایسا کہنا ایک عادت ہے۔
تو عادت کے طور پر بعض خیالات لوگوں پر غالب آ جاتے ہیں اور وہ ان کے
ماتحت چلتے ہیں۔ مثلاً کوئی بزرگ ہوں وہ کہیں گے سب کچھ تمہارے ہی اختیار میں ہے۔
کوئی معاملہ ہو احمدی میرے پاس آجائیں گے اور مجھ سے وہ کام کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
مثلاً آئیں گے اور کہیں گے میر الڑ کا داخل ہونا ہے۔ میں جواب دوں گا کہ ہیڈ ماسٹر سے
کہیں مگر وہ جھٹ بولیں گے نہیں جی آپ کے اختیار میں ہے۔ آپ نے ہی جو کرنا ہے کرنا
ہے۔ گویا ہیڈ ماسٹر بھی میں ہوں۔ اسی طرح کوئی کلرک ہے تو میرے پاس آ جاتا ہے۔
میں پوچھتا ہوں کیا ہے؟ کہتا ہے نظارت سے کہیں مجھے کلرک لے لیں۔ میں جواب
دیتا ہوں آپ انجمن سے کہیں وہ تمہارا انٹر ویو کرے گی پھر وہ مختلف امید واروں میں سے
کسی کا انتخاب کرے گی۔ مگر اُس کا اصرار ہو گا کہ حضور ! حکم دے دیں سب کچھ آپ کا
ہے۔ انجمن کے ساتھ کوئی مالی جھگڑا ہو تو اُن کو میں کہتا ہوں جاؤ ناظروں سے فیصلہ کرو۔
کہیں گے نہیں جی سب چیز آپ کے ہاتھ میں ہے ناظروں کا کیا تعلق ہے۔ غرض وہ
سارے کے سارے کاموں میں مجھے یہ سمجھتے ہیں کہ یہ گویا قادر الکل ہے۔ شاید خدا تعالیٰ
کو بھی اتنا قادر نہیں سمجھتے جتنا وہ مجھے سمجھتے ہیں اور یہ ہٹ آج تک قائم ہے۔ کہہ کہہ کر
تھک گئے۔ میاں یہ معاملات جن کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اُسی سے جا کر کہو لیکن وہ بھی
کہیں گے کہ خلیفہ ہی سب کچھ کرے اور پھر یہ مرض بڑھتی چلی جاتی ہے۔ پہلے تو یہ کہتے
تھے کہ بچوں کا نام خلیفہ سے رکھوانا ہے۔ ہم ان کے بھرے 2 میں آگئے اور نام رکھنے
شروع کر دیئے۔ پھر انہوں نے آگے قدم اٹھایا اور اذان دلوانے، نکاح پڑھوانے ، بسم اللہ
انوار العلوم جلد 25
17
سیر روحانی (8)
کروانے کی خواہش کی۔ کوئی ایک دو ہوں تو انسان یہ کام کرے در جنوں اور سینکڑوں کی
اس خواہش کو کس طرح پورا کرے۔ اس کے بعد اور ترقی ہوئی تو یہ درخواست شروع ہوئی
کہ مکان کا نام رکھ دیں، دکان کا نام رکھ دیں۔ پھر اس سے ترقی کی اور سکول کالج والوں
نے ہر کھیل میں شمولیت کی درخواست شروع کر دی کہ برکت ہو گی۔ ہر دعوتِ ولیمہ اور
دعوتِ خوشی میں مدعو کرنا شروع کر دیا۔ کوئی نہیں سوچتا کہ ایک خلیفہ تو یہ سارے کام
بھی نہیں کر سکتا۔ سلسلہ کے متعلق کام تو الگ رہے، تصانیف اور دفتری کام تو الگ رہے
مگر کہتے چلے جاؤ کوئی اس بات کو نہیں مانتا۔ یہ عادت دور ہونی چاہئے۔ آپ لوگوں کو اپنے
دماغوں کی تربیت کرنی چاہئیے۔ ایک آدمی ایک آدمی کا ہی کام کر سکتا ہے۔ یہ بے شک ہو
سکتا ہے کہ ایک آدمی میں کام کی قابلیت دوسروں سے زیادہ ہو۔ تم اس سے یہ امید تو کر
سکتے ہو کہ وہ عام آدمی سے زیادہ کام کر سکتا ہے مگر یہ نہیں کہ ایک آدمی سے انسانی طاقت
سے زیادہ کام کی امید کرو۔ اس سے زیادہ اگر آپ لوگ امید کریں گے تو نتیجہ یہ ہو گا کہ یا
آپ کو ٹھوکر لگے گی یا وہ مرے گا۔ جس کے سر پر اتنا بوجھ ڈالو گے جس کو وہ اٹھا نہیں سکتا
وہ آخر ختم ہو جائے گا اور یا یہ ہے کہ آپ کو ٹھو کر لگے گی۔ ہر شخص اگر آکر بیٹھ جائے کہ
یہ میرا کام ہو جائے، یہ میرا کام ہو جائے تو نتیجہ اس کا یہی نکلے گا کہ وہ ایک دن گرے گا
اور ختم ہو جائے گا۔ تو یہ امید مت کریں کہ آپ کے دنیوی انتظام بھی خلیفہ کرے اور
آپ کے دینی انتظام بھی خلیفہ کرے۔ دنیوی کاموں کے لئے آپ کو بہر حال انجمن پر
انحصار کرنا پڑے گا۔ یہ بے شک ٹھیک ہے کہ وہ خلیفہ کے تابع ہیں۔
جب لوگوں نے اعتراض کیا ہم نے کہا نہیں انجمن خلیفہ کے تابع ہے پس یہ
ٹھیک ہے کہ وہ خلیفہ کے تابع ہیں لیکن اس لحاظ سے وہ تابع ہیں کہ آپ لوگ جو چندہ
دیتے ہیں میرے مرید ہیں۔ ورنہ میں انجمن کا ممبر نہیں۔ مجھے انجمن پر قانونی کوئی اختیار
نہیں۔ پر مجھ سے ڈر کر اگر انجمن میری بات مانتی ہے تو باپ کی بیٹے مانا ہی کرتے ہیں۔ وہ یہ
جانتے ہیں کہ اگر اُنہوں نے میری بات نہ مانی (یعنی میں جب دخل دوں اور وہ نہ مانیں )
تو میں اپنے مریدوں سے کہوں گا کہ ان کو چندہ نہ دو۔ دیکھو تو اُسی دن انجمن سیدھی ہو