قانونی سوال

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
18
سیر روحانی (8)
جاتی ہے کہ نہیں۔ لیکن جہاں تک انتظام اور قانون کا سوال ہے میرا کوئی دخل نہیں۔ وہ
انہی کو کرنا پڑے گا۔ اور یہ جو بات ہے کہ میں کہوں چندہ روک دو یہ تو کسی اہم بات پر
کروں گا۔ یہ تو نہیں کہ فلاں کلرک کی ترقی نہیں کی چندہ روک دو۔ لوگ مجھے کیا سمجھیں
گے۔ آخر وہ ایسا ہی کام ہو گا جس کو میں دنیا کے سامنے دھڑلے سے پیش کر سکوں کہ یہ
اسلام کو تباہ کرنے لگے تھے اس لئے میں نے روک دیا۔ ورنہ اگر لوگوں کو یہ نظر آئے گا
کہ نہایت ہی ذلیل اور حقیر بات کے اوپر میں نے اُنہیں دھمکی دی ہے اور میں نے ان کو
کہا ہے کہ میں اپنی جماعت کو کہتا ہوں کہ چندہ نہ دو تو سارے مجھے بے وقوف سمجھیں گے
اور ان کے ساتھ ہمدردی کریں گے۔
قانونی سوال تو جہاں تک قانونی سوال ہے اور جہاں تک دنیوی اختیارات کا سوال
ہے انجمن نے کام کرنا ہے۔ اگر انجمن صحیح ہاتھوں میں نہیں ہو گی تو
آپ کا کام یقیناً خراب ہو گا۔ لیکن اس وقت انجمن کے عہدے دیکھو۔ ناظر اعلیٰ، پنشنر ۔
ناظر امور عامه، پنشنر - ناظر تعلیم ، پنشنز - ناظر دعوة و تبلیغ ، پنشنر - ناظر بیت المال، پنشنر ۔
ناظر امور خارجہ ، پنشنز ۔
یہ تمہارے چھ عہدے ہیں اور چھ پر ہی پنشنر ہیں۔ ایک عہدے کو تو ابھی انہوں
نے تنگ آکر چھوڑا ہے۔ خانصاحب یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ کام کرنے کا ان کے اندر
جوش تھا۔ فالج ان کی ایک سائیڈ پر گرا ہوا ہے۔ اب دوسرے ہاتھ پر بھی ہوا ہے دو
آدمیوں کے سہارے اُن کو پکڑے پکڑے کرسی پر آکر بیٹھتے تھے اور اسی طرح جاتے
تھے۔ بھلا اس طرح کوئی کام ہو سکتا ہے ؟ مجھ سے ملنے آتے تھے تو ان کی اس تکلیف کو
دیکھ کر مجھ سے برداشت نہیں ہوتی تھی اور میں ہمیشہ انہیں کہتا کہ آپ نیچے آکر اطلاع
دے دیا کریں بلکہ بہتر ہے اپنے نائب کو میرے پاس بھیج دیا کریں مگر وہ اپنے شوق میں
آجاتے تھے۔ لیکن مجھے ان سے بات کرنا ایک مصیبت معلوم ہو تا تھا۔ دل میں خیال آتا
تھا کہ کتنی تکلیف اٹھا کر یہ کام کرتے ہیں۔ تم کہو گے کیوں رکھا ہوا ہے ایسے آدمی کو ؟ میں
پوچھوں گا کہ کون سے آدمی تم نے مجھے دیئے ہیں کہ میں اُن کو رکھتا؟ آخر یہ تو نہیں کہ

انوار العلوم جلد 25
19
سیر روحانی (8)
میں نے مٹی سے آدمی بنانے ہیں اور عیسیٰ علیہ السلام کی طرح ان کے ناک میں پھونکنا ہے
تو وہ زندہ ہو کر آدمی بن جائیں گے۔ بہر حال عیسیٰ علیہ السلام خدا کے نبی تھے۔ ان کے
متعلق بھی یہی کہا جاتا ہے کہ چمگادڑ بناتے تھے۔ تو چمگادڑوں نے تو نظار تیں کرنی نہیں۔
اگر عیسی علیہ السلام والی خیالی اور وہمی طاقت بھی مجھے مل جائے تو میں چمگادڑ ہی بناؤں گا
آدمی نہیں بناؤں گا اور چمگادڑوں نے تمہارا کیا کام کرنا ہے۔ آدمی تو تم ہی نے دینے ہیں
لیکن یہاں تو یہ حالت ہے کہ
ہر کسے در کار خود با دین احمد کار نیست
ہر شخص یہی کہتا ہے کہ میں باہر جاؤں گا اور ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ شاید اگلا
پرائم منسٹر میں نے ہی یہاں ہونا ہے یا اگلا گورنر جنرل میں نے ہی ہونا ہے۔ یا شاید بعض
لوگ دل میں یہ غصہ رکھتے ہوں کہ ہمارے گورنر جزل استعفیٰ کیوں نہیں دیتے تا کہ میرا
موقع آئے ، ہمارا پرائم منسٹر الگ کیوں نہیں ہوتا کہ میں آگے آؤں۔ چاہے وہ ساری عمر
ہیڈ کلرک بننے کے بھی قابل نہ رہا ہو لیکن امید یہی وہ کرتا ہے کہ میں ملک کا وزیر اعظم
بنوں گا اور میں ملک کا گورنر جنرل بنوں گا اور میں کمانڈر انچیف بنوں گا۔ اور اگر میں
یہاں گیا تو زیادہ سے زیادہ مجھے تین چار سو مل جائے گا یہ کون سی بات ہے۔ اور اگر اس
طرح نوجوان پیچھے ہٹیں گے تو تم سمجھ سکتے ہو کہ کبھی تمہاری جماعت کی تنظیم ہو ہی نہیں
سکتی۔ یہ بڑھے کب تک کام چلائیں گے ۔ پھر اگر بڑھوں نے ہی آنا ہے تو یہ بڑھے جائیں
گے تو ایک اور بڑھا آجائے گا۔ ممکن ہے ساٹھ سال والے کو ہم نکالیں تو چھیاسٹھ سال والا
آجائے۔ چھیاسٹھ والا نکالیں تو ستر والا آجائے۔ ستر والا نکالیں تو اسی والا آجائے۔ پھر یہ ہو
کہ روزانہ بازار میں اعلان کیا جاتا ہے کہ ناظر صاحب نے دفتر جانا ہے ذرا چار آدمی چار پائی
اٹھانے کے لئے چاہئیں۔ انہوں نے دفتر جا کر کام کرنا ہے۔ جب تک نوجوان آگے نہیں
آئیں گے یہ کام کس طرح ہو گا۔ یہی حال وکالتوں کا ہے۔ وکالتوں میں ذرا حالت نسبتاً
اچھی ہے۔ وکیل الا علیٰ پنشنز ہیں۔ وکیل المال بھی پنشنز ہیں لیکن باقی وکالتیں نوجوانوں
کے ہاتھ میں ہیں۔ لیکن اب وہاں بھی وقت ہو رہی ہے کہ وقف کرنے والوں کی تعداد کم

انوار العلوم جلد 25
20
سیر روحانی (8)
ہوتی جارہی ہے۔ جلسہ پر بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ یہ تو حضور ہی کا بچہ ہے ہم نے
وقف کیا ہے۔ مگر میں کیا خوش ہو تا جتنے وقف شدہ بچے میرے سامنے پیش ہوئے چار چار سال
کے تھے۔ تو کون پچیس سال تک زندہ رہے اور ان کا انتظار کرے کہ یہ آکر کام سنبھالیں
گے۔ پچیس سال کے بعد تو وہ کام کے قابل ہوں گے پھر کم سے کم ہیں سال ان کو تجربہ
کے لئے چاہئیں۔ آدمی پنتالیس سال میں ہی جا کر مکمل بن سکتا ہے۔ کسی شاعر نے کہا ہے۔
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
ان لوگوں کے وکیل بننے کے قابل ہونے تک کس نے زندہ رہنا ہے اور کس
نے ان کا کام دیکھنا ہے۔ تو جماعت کو چاہیے کہ اس طرف توجہ کرے۔ ایک تو یہ کہ وہ
اپنے اندر احساس پیدا کرے۔ اب تک کبھی جماعت نے احساس نہیں کیا کہ آخر ہم اتنا
روپیہ جو خرچ کرتے ہیں ان سے پوچھیں تو سہی کہ یہ کام کیا کرتے ہیں۔ کام سوائے خط و
کتابت کے اور کوئی نہیں ہوتا۔ ابھی میں نے اختر صاحب کو رکھا ہے ایک نیا نام ان کے
لئے تجویز کیا گیا ہے۔ دیکھئے وہ بیل منڈھے چڑھتی ہے کہ نہیں۔ ناظر الديوان ان کا عہدہ
مقرر کیا گیا ہے یعنی وہ ناظروں کے کام کو چیک کریں گے۔ ان کو میں نے کہا ذرا معائنہ کرو
اور دیکھو کہ نظارت امور عامہ کیوں بنائی گئی تھی؟ اور آیا جس غرض کے لئے امور عامہ
کی نظارت بنائی گئی تھی اس کا کوئی کام انہوں نے کیا ؟ نظارت اعلیٰ کیوں بنائی گئی تھی ؟
نظارت اعلیٰ کے فرائض میں سے ہے کہ ساری نظارتوں کو چیک کرے اور ہر
تیسرے مہینے ہر نظارت کا وہ معائنہ کرے۔ لیکن واقع یہ ہے ہر تیسرے مہینے چیک کرنا تو
بڑی بات ہے ہر سال میں بھی اگر ثابت ہو جائے، ہر دو سال کے بعد بھی ثابت ہو جائے،
ہر پانچ سال کے بعد بھی ثابت ہو جائے، ہر دس سال کے بعد بھی ثابت ہو جائے تو
سجدۂ شکر بجالاؤ۔ کیونکہ میرا علم یہ ہے کہ پچھلے چالیس سال میں انہوں نے کبھی کوئی کی
معائنہ نہیں کیا۔ جہاں افسروں کا یہ حال ہو کہ وہ معائنہ ہی نہیں کرتے اپنے ماتحت
دفتروں کا ، تو ما تحت دفتر کہہ دیتے ہیں " تور اشنان سو موراشنان"۔ وہ اگلے کو کہہ دیتا ہے۔
تور اشنان سو موراشنان"۔ آخر ہوتے ہوتے کلرکوں تک بات آجاتی ہے۔ باقی سارے

انوار العلوم جلد 25
21
سیر روحانی (8)
کے سارے افیون کھا کر سوتے ہیں اور تم بڑے خوش ہو کہ ہم نے خلیفہ جو مان لیا ہے۔
بس جو خلیفہ مان لیا اب وہی کرے۔
خلیفہ انسان ہے آخر کیا چیز ہے۔ کون سی صورت ہے اس کے لئے کہ وہ ہر ایک
معاملہ میں دخل دے اور ہر ایک معاملہ میں سوچے۔ پھر دوسرے یہ کہ اس کا دخل دینا
مناسب بھی نہیں۔ ہر دنیوی کام میں اگر وہ دخل دینے لگ جائے تو پھر قوم میں جو تربیت
اور تنظیم پیدا ہوتی ہے وہ ختم ہو جائے۔ کیونکہ ہم یہ تو امید نہیں کر سکتے کہ ہمیشہ ہی تم کو
ایسے خلفاء ملتے رہیں گے جو تنظیمی قابلیت بھی اپنے اندر رکھتے : اپنے اندر رکھتے ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ ایک
وقت میں محض مذہبی حیثیت کا آدمی تمہیں مل جائے کیونکہ یہی اُس کا اصل کام ہے تو پھر
اگر تم نے ایک عہدہ دار پر انحصار رکھنا ہے اور عہدہ دار بھی ایسا جس کو ہٹانے کا بھی تم کو
اختیار نہیں تو پھر تو تمہارا بیڑا غرق ہوا کیونکہ ایسے آدمی پر تم نے کام کا انحصار رکھا جس کو
تم ہٹا سکتے نہیں اور یہ کام اس کا ہے نہیں اور سمجھ تم یہ رہے ہو کہ وہ کرے اور وہ کر سکتا
نہیں۔ تو پھر اس سے زیادہ تمہاری تباہی کی یقینی خبر اور کیا ہو گی۔ پس نو جوانوں کو چاہیے کہ
وہ ادھر آنے کی کوشش کریں اور کم سے کم جب تک نئے نہ آئیں اُس وقت تک پنشنر ہی
آتے رہیں۔ پچپن سال پر پنشن مل جاتی ہے اور چار پانچ سال سلسلہ کی خدمت کر لیں۔
ایک بات میں بھول گیا تھا۔ وہ اختر صاحب نے شکر ہے یاد دلا دی۔ یہ بات میں
نے اُن کے ذمہ لگائی تھی اور اُن کو کہا تھا کہ تقریر کے وقت یاد دلا دیں۔ شکر ہے انہوں
نے تقریر ختم ہونے سے پہلے یاد دلا دیا۔ انہوں نے جب سنا کہ میں ناظر الدیوان ہوں تو
انہوں نے خیال کیا کہ یہ کام مجھے کر دینا چاہیے۔ میں نے پچھلے سال تحریک کی تھی کہ
لوگ اپنی زائد آمد پیدا کر کے سلسلہ کے لئے دیں تاکہ ان پر بھی بوجھ نہ ہو اور سلسلہ کی
مشکلات جو تبلیغ اسلام کی ہیں وہ دور ہوں اور ان میں امداد ملے۔ ایک دوست عبد العزیز
صاحب مغل پورہ گنج کے ہیں۔ انہوں نے تیس روپے کل مجھے دیئے ہیں اور کہا ہے کہ یہ
میں نے آپ کے اُس کہنے کے مطابق زائد کام کر کے آمد پیدا کی ہے جو میں چندہ کے طور
پر پیش کرتا ہوں۔

انوار العلوم جلد 25
22
سیر روحانی (8)
ایک اور دوست نے اسی طرح کہا ہے کہ آپ نے زائد کام کر کے آمد پیدا
کرنے کے لئے کہا تھا۔ میں نے اس کے لئے زائد کام کیا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے مجھے
95 روپے ملے ہیں۔ وہ 95 روپے میں سلسلہ کی خدمت کے لئے اور اس کی اشاعت کے
لئے پیش کرتا ہوں۔ میں نے چونکہ خواب میں دیکھا تھا کہ میں آپ کو خود دے رہا ہوں
اس لئے میں یہ رقم پیش کرتا ہوں۔
محمد خان ولد چو دھری نواب خان صاحب منصور آباد ضلع تھر پا کر۔
جلسہ میں کوئی چالیس ہزار آدمی بیٹھا تھا۔ اس میں سے چلو دو کو تو توفیق مل گئی
ممکن ہے بعض اور نے بھی روپے بھیجے ہوں لیکن مشکل یہ ہے کہ میں زیادہ ملامت بھی یہ زیادہ
میں سارا سال یہی سوچتا رہا ہوں لیکن مجھے کوئی زائد کام کرنا سمجھ میں نہیں
آیا۔ کئی کئی طریق سوچے۔ کبھی یہ سوچا کہ کوئی دوائی اپنے ہاتھ سے کوٹ کاٹ کے بنائیں
اور اس کا اشتہار دے دیں۔ کبھی کوئی اور تجویز سوچی بہر حال اب تک کسی چیز پر تسلی
نہیں ہوئی مگر میں بھی سوچ رہا ہوں کہ کوئی نہ کوئی کام ایسا کروں جس سے زائد آمد پیدا
ہو۔
اب میں حسب دستور سابق ایک علمی مضمون جس کو پہلے سے میں نے شروع
کیا ہوا ہے اس کا ایک حصہ آج بیان کرتا ہوں۔ یہ میرا سیر روحانی“ کا مضمون ہے۔ اس
کے تین لیکچر شائع ہو گئے ہیں اور آپ لوگوں میں سے بعض نے وہ کتاب خریدی ہو گی
اور دیکھ لی ہو گی۔ دوسری جلد اس کی انشاء اللہ اگلے سال میں شائع ہو جائے گی۔ ہاں یہ
بھی میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ قرآن شریف کی انگریزی تفسیر کا اگلا حصہ چھپ رہا ہے۔
اس کا خلاصہ مضمون نکال کر میں ان کو ترجمہ کرنے کے لئے دے رہا ہوں۔ اور غالباً اگر اللہ
تعالی توفیق دے گا تو میں اگلے سال کے شروع میں اس کو ختم کر دوں گا پھر وہ میرے پہلے
نوٹ نکال کر نوٹ لکھ دیں گے اور اگلے سال انشاء اللہ تعالیٰ تیسری جلد اس کی شائع ہو
جائے گی۔ اردو کی جلد بھی جو آخری سپارہ کی باقی ہے انشاء اللہ تعالیٰ شروع سال میں شائع
ہو جائے گی"۔
(الفضل 16 جنوری 1955ء)

آج 10 میں سے 10 باقی