ایک عرائض نویس کا لطیفہ
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
28
سیر روحانی (8)
اپنی دیکھی ہوئی بات لکھتے ہیں کسی سے پوچھ کر نہیں لکھتے۔ اس لئے نہ تو لالچ کی وجہ سے
کوئی نوکر جھوٹ بول سکتا ہے، نہ بیوقوفی کی وجہ سے کوئی بچہ غلط خبر دے سکتا ہے، نہ
دشمنی کی وجہ سے کوئی ہمسایہ فریب کر سکتا ہے اُن کی اپنی دیکھی ہوئی بات ہوتی ہے جو
صحیح ہوتی ہے۔
ایک عرائض نویس کا لطیفہ ہم نے دیکھا ہے دُنیوی ڈائریوں میں بعض دفعہ
ایسی ایسی غلطی ہو جاتی ہے کہ لطیفے بن جاتے ہیں۔
مجھے یاد ہے گورداسپور میں ایک صاحب عرائض نویس ہوا کرتے تھے۔ میں بھی اُن سے
ملا ہوں۔ اُن کے اندر یہ عادت تھی کہ جب کوئی شخص اُن سے ملتا اور السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
کہہ کر مصافحہ کرتا تو وہ اُس کا ہاتھ پکڑ لیتے اور بجائے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہنے کے ایڑی پر
کھڑے ہو کر اللهُ أَكْبَرُ ، اَللهُ أَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ کہنا شروع کر دیتے۔ یوں آدمی نمازی
اور دیندار تھے۔ ان کے متعلق یہ لطیفہ مشہور ہوا کہ ایک دفعہ اتفاقاً ڈ پٹی کمشنر کے دفتر
سے کچھ مسلیں غائب ہو گئیں۔ کوئی صاحب غرض ہو گا یا کوئی شرارتی ہو گا یا کسی نے افسر
کو دکھ پہنچانا ہو گا اب تحقیقات کے لئے پولیس کو مقرر کیا گیا کہ پتہ لو مسلیں کہاں گئیں ؟
انہوں نے تحقیقات کر کے خبر دی کہ ہم نے پتہ لے لیا ہے اگر گور نمنٹ اجازت دے تو
ہم اس پر کارروائی کریں۔ چنانچہ ڈپٹی کمشنر نے یا جو بھی مجسٹریٹ مقرر تھا اُس نے اجازت
دے دی اور وہی شخص جو مصافحہ کرتے ہوئے اللهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ کہا کرتا تھا پولیس
نے اُس کے گھر پر چھاپا مارا اور بہت سے کا غذات اُٹھا کر لے گئی اور سمجھا کہ مسلیں پکڑی
گئیں۔ چنانچہ انہوں نے فوراً وہ مسلیں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پہنچادیں کیونکہ انہیں فوری
کام کرنے کا حکم تھا اُن کو دیکھنے کا بھی موقع نہیں ملا کہ ان کا غذات میں ہے کیا، سیدھے
ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچے۔ اب جو اُس نے مسلیں اٹھائیں تو ایک کے اوپر لکھا ہوا تھا "نمک
کی مسل" ایک کے اوپر لکھا ہوا تھا "مرچ کی مسل" ایک پر لکھا ہوا تھا " ہلدی کی
مسل"۔ ایک پر لکھا ہوا تھا " آٹے کی مسل "۔ ایک پر لکھا ہوا تھا "شکر کی مسل"۔ اب
سب حیران کہ شکر اور آٹے کی مسلوں سے کیا مطلب ہے؟ آخر کھول کر دیکھا تو پتہ لگا کہ وہ
انوار العلوم جلد 25
29
سیر روحانی (8)
بیچارہ خبطی تو تھا ہی، روز جب عدالت میں کام کرتا تھا تو دیکھتا تھا کہ مجسٹریٹ بیٹھا ہوا ہے
اور کہتا ہے اہلمد ! مسل پیش کرے اور پھر ایک مسل آجاتی۔ اُس کو بھی شوق آتا مگر وہ
حیثیت تو تھی نہیں ، دل میں خواہش ہوتی کہ کاش! میں ڈپٹی کمشنر ہوتا اور میرے سامنے
مسلیں پیش ہوتیں۔ یا میں ای۔ اے۔ سی ہوتا تو میرے سامنے مسلیں پیش ہو تیں۔ آخر
انہوں نے گھر جا کر اپنی بیوی کو محکم دیا کہ آئندہ میں گھر کا خرچ نہیں دونگا جب تک ہر
ایک چیز کی مسل نہ بناؤ اور پھر وہ مسل میرے سامنے پیش کیا کرو۔ اب نمک خرچ ہو چکا
ہے، بیوی کہتی ہے کہ نمک چاہئے۔ اور وہ کہتے ہیں نہیں، پہلے مسل پیش کرو۔ اس کے
لئے رات کا وقت مقرر تھا۔ چنانچہ نوبجے تک جب انہوں نے سمجھنا کہ ہمسائے سو گئے ہیں
تو انہوں نے بیٹھ جانا اور بیوی کو کہنا کہ اچھا اہلمده! نمک کی مسل پیش کرو۔ اب اس نے
نمک کی مسل پیش کرنی اور انہوں نے اس میں لکھنا کہ دو آنے کا نمک آیا تھا جو فلاں
تاریخ سے فلاں تاریخ تک چلا ہے۔ اس کے بعد "حضور والا مدار ! اور منظوری دیں۔"
اور پھر اُس نے لکھنا کہ نمک کے لئے دو آنے کی اور منظوری دی جاتی ہے۔ غرض وہ
سارے کا سارا اُس بیچارے کے گھر کا بہی کھاتہ تھا جو در حقیقت اُس کا ایک تمسخر تھا۔ اب
بات کیا ہوئی ؟ بات یہ ہوئی کہ پولیس آخر انسان ہے اُس کو غیب کا علم تو ہے نہیں وہ یہی
کرتے ہیں کہ ادھر اُدھر سے کنسوئیاں 4 لیتے ہیں کہ کسی طرح بات کا پتہ چلے ۔ وہ سارے
شہر میں جو پھرے تو ہمسایوں نے کہا کہ اس کے گھر سے رات کو مسل مسل کی آواز آیا
کرتی ہے۔ چنانچہ انہوں نے اُس کو پکڑ لیا۔ پہلے ایک ہمسایہ نے گواہی دی، پھر دوسرے
نے دی، پھر تیسرے نے دی۔ غرض کئی گواہ مل گئے جنہوں نے تصدیق کی کہ روزانہ
آدھی رات ہوتی ہے یا دس گیارہ بجتے ہیں تو یہاں سے آواز آنی شروع ہوتی ہے کہ مسل
مسل ! پس مسلیں اسی کے گھر میں ہیں۔ چنانچہ چھاپہ مارا گیا اور اندر سے نمک اور مرچ اور
ہلدی کی مسلیں نکل آئیں تو اس طرح غلطیاں لگ سکتی ہیں۔ بہر حال انہوں نے تدبیر اور
کوشش سے بات دریافت کرنی ہوتی ہے ان کو غیب کا علم نہیں ہوتا۔ لیکن قرآن کریم
کے جو ڈائری نویس ہیں اُن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ وہ اردگرد