خدا تعالیٰ کے علم ازلی کی شہادت
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
48
سیر روحانی (8)
مجرم اپنے اعمال بھول جائیں گے مگر بہر حال فرماتا ہے کہ ہمیں کسی ڈائری نویس کی ضرورت نہیں،
خدا تعالیٰ کے علم میں سب کچھ ہو گا کسی ریکارڈ کی ضرورت نہیں ہم
تو آپ سب کچھ جانتے ہیں۔ چنانچہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس دلیل کو بھی لے گا۔ فرماتا
ہے يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا۔ بِمَا عَمِلُوا احْصُهُ اللهُ اللهُ وَ وَ نَسُوهُ وَاللهُ عَلَى عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
شهید 13 جب قیامت کے دن ان سب کو اکٹھا کیا جائے گا تو اللہ تعالیٰ علاوہ ان ڈائریوں کے
اور علاوہ اس ریکارڈ کے فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا فرمائے گا ہمیں آپ بھی پتہ تھا، لو اب سن لو ہم
تمہیں سناتے ہیں۔ چنانچہ وہ اُن کے سارے اعمالنا مے انہیں سنانے شروع کر دیگا۔ احصه
اللهُ وَ نَسُوہ اور جب وہ بیان کرے گا تو پتہ لگے گا کہ اُن کے اعمال خدا کو تو یاد تھے مگر وہ
آپ بھول گئے تھے کہ ہمارے یہ یہ اعمال ہیں۔ گویا سب کچھ کرنے کے باوجود اُن کو پتہ
نہیں تھا کہ ہم نے کیا کام کئے ہیں۔ جب خدا نے سنائے تو انہیں پتہ لگ گیا کہ تفصیل کیا
ہے۔ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ اور اللہ تعالیٰ تو ہر چیز کا نگران اور گواہ ہے۔ فرشتوں کی
اُس کو ضرورت نہیں صرف لوگوں پر حجت قائم کرنے کے لئے اُن کی ضرورت ہے۔
ملائکہ کی ضرورت کے متعلق ایک لطیف نکتہ اس جگہ اس سوال
کا جواب بھی آگیا جو
بعض لوگ کیا کرتے ہیں کہ جب خدا عالم الغیب ہے تو فرشتوں کی کیا ضرورت ہے؟
فرماتا ہے فرشتوں کی تمہارے لئے ضرورت ہے اُس کے لئے ضرورت نہیں۔ چنانچہ
جب وہ قاضی القضاة ان مجرموں کو کچا چٹھا سنانا شروع کرے گا تو ان پر یہ راز کھلے گا کہ وہ
اپنے ہزاروں اعمال بُھول گئے تھے اب اس بیان سے بُھولی ہوئی باتیں انہیں پھر یاد آنی
شروع ہو نگی۔
خدا تعالیٰ کے علم ازلی کی شہادت اس کے بعد فرماتا ہے کہ ان ڈائریوں کے علاوہ جو فرشتوں نے لکھ رکھی ہیں
اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ ہم نے جو کچھ تم کو بتایا ہے اس کے علاوہ بھی ہم تمہیں یہ بتاتے ہیں
انوار العلوم جلد 25
49
سیر روحانی (8)
کہ ہمارا کیسا علم ہے۔ اب تک تو ہم نے یہ بتایا ہے کہ تم نے جب کام کئے تھے تو ہم دیکھ
رہے تھے اور ہم کو سب کچھ پتہ تھا فرشتوں کی ہمیں ضرورت نہیں تھی۔ مگر اب ہم
تمہیں یہ بتاتے ہیں کہ جب تم نے یہ کام کئے بھی نہیں تھے تب بھی ہم نے ازل سے ہی
تمہارے یہ کام لکھے ہوئے تھے اس لئے ہمیں تمہارے فعل کی بھی ضرورت نہیں تھی۔
ہمارا علم ازلی بتا رہا تھا کہ تم نے گل کو یہ فعل کرنا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے وَ وُضِعَ الْكِتَبُ
فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَيَقُولُونَ يُوَيْلَتَنَا مَالِ هَذَا الْكِتٰبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا
كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصُهَا وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا 14 اور جس دن خدا
کے ازلی علم کی کتاب پیش کی جائیگی اور کہا جائے گا کہ دیکھو! تم تو آب پیدا ہوئے اور تم
سے اب عمل سر زد ہوئے اور خدا کے علم میں آئے لیکن خدا کو از لی طور پر بھی ہمیشہ سے
اس کا علم تھا۔ اور اس نے پہلے سے تمہارا یہ حساب لکھا ہوا تھا کہ فلاں پیدا ہو گا، فلاں
چوری کرے گا اور فلاں نیک ہو گا۔ یہ علم ازلی خدا ان کے سامنے رکھے گا اور اُن سے کہے
گا کہ دیکھ لو یہ ہمارا آج کا علم نہیں بلکہ ہمیں ہمیشہ سے ، بہ علم تھا پس ہمیں کسی فرشتہ کی سے یہ
ضرورت نہیں۔ فرشتے نے تو اُس دن معلوم کیا جس دن تم نے وہ فعل کیا اور ہمارے
حاضر علم میں یہ اُس دن بات آئی جس دن تم نے وہ فعل کیا مگر ہمارے ازلی علم میں یہ
اربوں ارب سال پہلے سے موجود تھی اور ہمیں پتہ تھا کہ تم نے یہ کام کرنا ہے۔ اُس وقت
مجرم اُس کو دیکھ کر ڈر رہے ہونگے اور وہ کہیں گے يَا وَيْلَتَنَا مَالِ هَذَا الْكِتَبِ۔ ارے ! ہم
تو مر گئے۔ یا ویکتنا ایسا ہی ہے جیسے کہتے ہیں۔ میری ماں مرے۔ ہماری زبان کے اس
محاورہ کے مقابلہ میں عربی زبان کا محاورہ ہے یا ویکتنا ۔ ارے ہلاکت میرے اوپر آکر پڑ
گئی مَالِ هُذَا الْكِتٰبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصها ۔ یہ قسمت اور اعمالنامہ کی
کیسی کتاب ہے کہ نہ کوئی چھوٹی بات چھوڑتی ہے نہ بڑی چھوڑتی ہے۔ ساری کی ساری اس
میں موجود ہیں۔ وَ وَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا ۔ اور جس طرح وہ قدیم سے موجود تھا اسی
طرح وہ حال میں بھی اُسے دیکھیں گے۔ وہ خدا کے سامنے لاکھوں سال کے بعد یا
سینکڑوں اور ہزاروں سال کے بعد پیش ہونگے مگر وہ دیکھیں گے کہ اُس میں سب کچھ