بدیوں کی نیکیوں میں بدلنے کا ایک اور مثال
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
61
سیر روحانی (8)
کہ کوئی کام کرتے کرتے زیادہ دیر ہو گئی یا کچھ طبیعت خراب تھی نماز کے وقت آواز
دینے والے نے آواز دی کہ نماز کھڑی ہو گئی ہے ( یہ پرانی سنت ہے کہ امام کو گھر پر جاکے
مؤذن اطلاع دیتا ہے کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے) مگر اُن کی آنکھ نہ کھلی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ
لوگوں نے یہ دیکھ کر کہ وقت جا رہا ہے نماز پڑھا دی۔ جب اُن کی آنکھ کھلی تو معلوم ہوا کہ
نماز ہو چکی ہے۔ اِس پر اُن کو اتنا صدمہ ہوا کہ سارا دن روتے رہے اور استغفار کرتے
رہے اور دعائیں کرتے رہے کہ یا اللہ ! میں نے کیا خطا کی تھی اور کیا گناہ کیا تھا کہ اس کے
نتیجہ میں آج نماز با جماعت رہ گئی اور میں مسلمانوں کی امامت نہیں کر اسکا۔ دوسرے دن
انہوں نے صبح کے قریب ایک کشفی نظارہ دیکھا کہ گویا شیطان آیا ہے اور وہ آکر اُن کو
ہلاتا ہے کہ میاں ! اُٹھ نماز پڑھ ، میاں ! اُٹھ نماز پڑھ۔ وہ پہلے تو گھبرائے اور سمجھا کہ
کوئی کمرہ کے اندر آگیا ہے کیونکہ خواب میں بھی انسان ایسی چیزوں سے گھبراتا ہے جن
سے اُسے گھبرانے کی عادت ہوتی ہے مگر جب انہوں نے پوچھا تو اُس نے جواب دیا کہ
میں شیطان ہوں۔ انہوں نے کہا تم شیطان ہو اور مجھے نماز کے لئے جگا رہے ہو ؟ کہنے لگا
ہاں! میں نماز کے لئے جگا رہا ہوں۔ گل میں نے تمہاری نماز ضائع کرادی تھی اور ایسے
حالات پیدا کر دیئے تھے کہ تم سوتے رہو اور آنکھ نہ کھلے مگر اس پر تم اتنا روئے اور تم
نے اتنی توبہ کی کہ خدا تعالیٰ نے فرشتوں کو محکم دیا کہ اس کی نماز جو رہ گئی ہے اس کے
بدلہ میں دس نیکیوں کا ثواب لکھ دو کیونکہ یہ بہت رویا ہے۔ میں نے کہا میں تو ایک نیکی
سے محروم کر رہا تھا اور اس کو دس نیکیاں مل گئیں آج اسے جگا دو کہ 9 نیکیاں تو بچیں۔ یہ
طریقہ ہے بدیوں کی جگہ نیکیاں لکھنے کا۔ یعنی انسان کے دل میں جو ندامت اور توبہ اور
انابت پیدا ہوتی ہے اُس کا ثواب اتنا مقرر کر دیا جاتا ہے کہ وہ ان بدیوں کی جگہ کو ڈھانپ
لیتا ہے اور اس کی جگہ نیکی بن جاتا ہے۔
بدیوں کو نیکیوں میں بدلنے کی ایک اور مثال اس طرح ایک دوسری مثال حدیث
میں آتی ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ لوگوں سے معاملہ
انوار العلوم جلد 25
62
سیر روحانی (8)
کریگا تو ایک وقت ایک مجرم کو نکالا جائے گا۔ اُس کے بڑے مجرم ہونگے مگر اُس کے دل
میں کوئی ایسی نیکی ہو گی کہ جس کی وجہ سے خدا تعالیٰ کہے گا کہ میں نے اس کو ضرور بخشنا
ہے۔ چنانچہ وہ خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہو گا وہ ڈر رہا ہو گا کہ مجھے سزا ملے گی اور اللہ تعالیٰ
اپنے دل میں فیصلہ کر چکا ہو گا کہ اس کی فلاں نیکی کی وجہ سے میں نے اسے بخشا ہے۔ مثلاً
ممکن ہے اُس کے دل میں محبت رسول بڑی ہو یا اللہ تعالیٰ کی بڑی محبت ہو لیکن اعمال میں
کمزور ہو۔ یا غریبوں کی اُس نے بڑی خبر گیری کی ہو یا اور کوئی ایسی نیکی ہو جو اتنی نمایاں ہو
گئی ہو کہ اللہ تعالیٰ سمجھتا ہو چاہے اس نے کتنے گناہ کئے ہوں میں نے اس کو بخش دینا ہے۔
تو جب وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہو گا اللہ تعالیٰ کہے گا دیکھو میاں ! تم نے فلاں بدی کی۔
وہ کہے گا ہاں حضور مجھ سے ایسا ہو گیا۔ فرمائے گا اچھا فرشتو! اس کے بدلہ میں اس کے
دس ثواب لکھ دو۔ پھر پوچھے گا تم نے فلاں بدی کی تھی؟ وہ کہے گا جی حضور کی تھی۔
فرمائے گا اچھا اس کے دس ثواب لکھ دو۔ تو چونکہ اُس کے لئے بخشش کسی ایسی نیکی کی وجہ
سے جو اپنی انتہاء کو پہنچی ہوئی تھی مقدر تھی خدا تعالیٰ اُس کے گناہ گنانے شروع کر دیگا اور
فرمائے گا کہ ان کے بدلہ میں نیکیاں لکھتے چلے جاؤ۔ لیکن اس کے بڑے بڑے گناہ نہیں
گنائے گا تا کہ وہ شرمندہ نہ ہو۔ جب اللہ تعالیٰ ختم کر بیٹھے گا تو وہ اپنے دل میں سوچے گا کہ
میرے فلاں فلاں گناہ بھی موجود تھے اگر چھوٹے چھوٹے گناہوں کی دس دس نیکیاں ملی ہیں
تو ان کی تو سو سو ملنی چاہئیں۔ اللہ تعالیٰ تو اس کی پردہ پوشی کے لئے ایسا کر یگا لیکن جب وہ
خاموش ہو گا تو بندہ کہے گا حضور ! آپ تو بھول ہی گئے میں نے فلاں گناہ بھی کیا تھا اور
فلاں میں نے قتل کیا تھا اُس کو تو آپ نے بیان ہی نہیں کیا۔ اسی طرح فلاں ڈا کہ آپ نے
بیان نہیں کیا یہ تو چھوٹی چھوٹی باتیں بیان کی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہنس پڑے گا کہ دیکھو میر ابندہ
میرے عفو پر اتنا دلیر ہو گیا ہے کہ اب یہ اپنے گناہ آپ گناتا ہے 21 تو یہ جو اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے کہ يُبَدِّلُ اللهُ سَيِّاتِهِمْ حَسَنَتٍ اس کے معنے اسی طرز کے ہیں کہ کوئی نہ کوئی
نیکی اس کے دل میں ہوتی ہے اور وہ اتنے مقام پر پہنچ جاتی ہے کہ اُس نیکی کے مقام کی وجہ
سے بدی کو نیکی کے طور پر قبول کر لیا جاتا ہے۔ یہی اس کے معنے ہیں۔ اور اصل مقصود یہ