ایک جرنیل کی معزولی دیکھ کر حضرت شبلیؒ کا رونا اور اپنے گناہوں سے توبہ کرنا

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
63
سیر روحانی (8)
بتانا ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کی اعلیٰ توبہ کی وجہ سے اُن کی دلداری کے لئے اور ان
کے دلوں کو تسکین دینے کے لئے اُن کے گناہوں کو بھی نیکی کے ثواب میں بدل دیتا ہے۔
روحانی انعامات کو کوئی شخص پھر اس سے اوپر میں نے دیکھا کہ اس دفتر میں
جن لوگوں کے لئے انعام مقرر ہوئے تھے چھینے کی طاقت نہیں رکھتا انہیں کوئی چھین نہیں سکتا تھا۔ بر خلاف دنیوی
انعاموں کے کہ یہاں ایک بادشاہ دیتا ہے اور دوسر ا چھین لیتا ہے بلکہ بعض دفعہ وہ بادشاہ
آپ ہی چھین لیتا ہے۔
ایک جرنیل کی معزولی دیکھ کر حضرت شبلی تاریخ میں قصہ آتا ہے کہ
حضرت شبلی علیہ الرحمۃ جو
کا رونا اور اپنے گناہوں سے توبہ کرنا حضرت جنید بغدادی کے
شاگر د تھے پہلے وہ بڑے ظالم ہوتے تھے۔ امیر آدمی تھے اور ایک صوبہ کے گورنر تھے
انہوں نے اپنی گورنری کے زمانہ میں بڑے بڑے ظلم کئے تھے۔ اُس زمانہ میں عباسی
بادشاہ کے خلاف ایران میں کوئی بغاوت ہوئی کئی جرنیل بھجوائے گئے مگر انہوں نے
شکست کھائی اور وہ دشمن کو مغلوب نہ کر سکے ۔ آخر بادشاہ نے ایک جرنیل کو چنا جو
بہت دلیر تھا اور اُس کو کہا کہ تم جاؤ اور جاکر دشمن کو شکست دو یہ کام تم سے ہو گا۔ وہ گیا
اور چھ مہینے سال اُس نے بڑی بڑی مصیبتیں اُٹھائیں، تکلیفیں جھیلیں اور آخر ہمت کر کے
اُس نے دشمن کو شکست دی اور وہ علاقہ بادشاہ کے لئے فتح کیا۔ واپس آیا تو بادشاہ نے ایک
بڑا اور بار اُس کے اعزاز میں منعقد کیا اور کہا کہ اس کو خلعت دیا جائے۔ چنانچہ وہ دربار میں
آیا اور اُس کو خلعت پہنایا گیا۔ پرانے زمانہ میں یہی طریق رائج تھا جیسے آجکل خطاب
وغیرہ دیتے ہیں تو دربار لگتے ہیں اسی طرح دربار لگایا گیا۔ اتفاقاً شبلی بھی اُن دنوں اپنے کام
کی کوئی رپورٹ دینے آئے ہوئے تھے چنانچہ وہ بھی دربار میں بلائے گئے۔ سب لوگ
بیٹھے ہوئے تھے اور اوپر وہ جرنیل بیٹھا ہوا تھا کہ بادشاہ نے پہلے اُس کی تعریف میں کچھ
کلمات کہے ، اس کے بعد کہا کہ اس کو خلعت پہنایا جائے۔ چنانچہ اسے ایک طرف کمرہ میں

انوار العلوم جلد 25
64
سیر روحانی (8)
لے گئے اور اُس کو خلعت پہنایا گیا۔ بد قسمتی سے وہ اُسی دن سفر سے آیا تھا کہیں سفر میں
اُسے ہوا لگی یا کچھ اور ہوا جس کی وجہ سے اُس کو شدید نزلہ ہو گیا اور گھر سے چلتے وقت وہ
رومال لانا بھول گیا۔ جب بادشاہ کے سامنے آیا تو یکدم اُسے چھینک آئی اور چھینک سے
رینٹھ نکل کے ہونٹوں پر آگئی۔ اب اگر وہ رینٹھ کے ساتھ بادشاہ کے سامنے کھڑا رہتا ہے
تو بادشاہ خفا ہوتا ہے اور اگر پونچھتا ہے تو رومال نہیں۔ اُس نے اِدھر اُدھر نظر بچا کے اُسی
خلعت کا ایک پہلو لیا اور ناک پونچھ لیا۔ بادشاہ نے دیکھ لیا اُسے سخت غصہ چڑھا اور کہنے
لگا۔ ہم نے تمہارا اتنا اعزاز کیا، تمہیں خلعت دی اور تمہیں اتنا نوازا اور تم نے اتنی تحقیر کی
ہے کہ اس کے ساتھ ناک پونچھتے ہو۔ فوراً یہ خلعت اُتار لیا جائے اور اس کو جرنیلی سے
موقوف کیا جائے۔ خیر وہ بیچارہ تو کیا کر سکتا تھا خلعت اُتار نے لگے تو شبلی نے دربار میں
چیخیں مارنی شروع کر دیں کہ ہائے میں مر گیا۔ بادشاہ حیران ہوا کہ یہ خواہ مخواہ کیوں شور
مچا رہا ہے۔ چنانچہ بادشاہ نے کہا تم کو کیا ہوا ؟ ہم اس پر خفا ہوئے ہیں تم کیوں خواہ مخواہ رو
رہے ہو ؟ اُس نے کہا بادشاہ سلامت! میں نہیں روؤ نگا تو کون روئے گا۔ اس شخص نے
سال بھر ہر صبح سے شام تک اپنی بیوی کو بیوہ کیا، سال بھر میں ہر صبح سے شام تک اس نے
اپنے بچوں کو یتیم کیا، محض آپ کی خوشنودی کے لئے۔ اور بارہ مہینے اس نے اپنے آپ کو
قتل و غارت اور خون کے آگے ہدف بنایا صرف اس لئے کہ آپ کی رضا حاصل ہو
جائے۔ اور جب اتنی قربانی کے بعد یہ آیا اور آپ نے اس کو دس ہزار یا بیس ہزار کا خلعت
بھی دے دیا اور اس قربانی کے مقابلہ میں بلکہ اس کی ایک دن کی قربانی کے مقابلہ میں
بھی تو یہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا مگر آپ نے اس پر اتنے غصے کا اظہار کیا کہ اس نے میرے
خلعت کی ہتک کی ہے اور اس سے ناک پونچھ لیا ہے اور اس قدر ناراض ہو گئے کہ کہا اس
کو نکال دو، یہ بڑا خبیث اور بے ایمان ہے۔ تو حضور ! یہ کان، ناک، آنکھ یہ جسم کی خلعت
جو خدا نے مجھے پہنائی ہے میں روز آپ کی خاطر اس کو گندہ اور ناپاک کرتا ہوں۔ مجھے
قیامت کے دن خدا کیا کہے گا کہ کمبخت ! تو نے یہ خلعت کیوں گندہ کیا تھا۔ پس میں نہ
روؤں تو اور کون روئے ؟ وہ اُسی وقت اُٹھے استعفے پیش کیا اور چلے گئے۔ 22

آج 10 میں سے 10 باقی