وَعدُالاٰخِرَةِ کے متعلق ایک اعتراض کا جواب
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
82
سیر روحانی (8)
وَعْدُ الْآخِرَةِ کے متعلق ایک اعتراض کا جواب اس جگہ پر ایک اعتراض کیا جا سکتا
ہے اور وہ اعتراض یہ ہے کہ یہاں وَعْدُ الْآخِرَةِ فرمایا ہے اور تم یہ کہتے ہو کہ وَعْدُ الْآخِرَةِ
سے مراد آخری زمانہ ہے مگر سورۃ بنی اسرائیل کی وہ پہلی آیتیں جو تم نے پڑھی ں تھیں
وہاں بھی تو ایک وَعْدُ الْآخِرَةِ کا ذکر ہے جس میں رومیوں کے حملہ کا ذکر ہے تو کیوں نہ یہ
سمجھا جائے کہ یہ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا رومیوں کے حملہ کے متعلق ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے
کہ یہ وہ وَعْدُ الْآخِرَةِ نہیں ہو سکتا اس ۔ اس لئے کہ اس صورت میں وَعْدُ الْآخِرَةِ کو عذاب کا
قائم مقام قرار دیا ہے اور اس صورت میں وَعْدُ الْآخِرَةِ کو انعام کا قائم مقام قرار دیا ہے۔
یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ عذاب کی پیشگوئی کو انعام سمجھ لیا جائے۔ اُس جگہ تو فرمایا ہے
کہ جب آخرت کا وہ وعدہ آئیگا تو تم کو تباہ کر دیا جائے گا اور اس آیت میں یہ ذکر ہے کہ
جب آخرت کا وعدہ آئے گا تو پھر تم کو اس ملک میں لا کر بسا دیا جائے گا۔ اس سے صاف
پتہ لگتا ہے کہ یہ وَعْدُ الْآخِرَةِ اَور ہے اور وہ وَعْدُ الْآخِرَةِ اَور ہے۔ وہاں وَعْدُ الْآخِرَةِ سے
مراد ہے موسوی سلسلہ کی پیشگوئی کی آخری کڑی۔ اور یہاں وَعْدُ الْآخِرَةِ سے مراد ہے
آخری زمانہ یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی پیشگوئی۔ پس یہ الفاظ کو ملتے ہیں
لیکن دونوں کی عبارت صاف بتارہ نارہی ہے کہ یہ اور وعدہ ہے اور وہ اور وعدہ ہے۔ وہ وعدہ
عذاب کا ہے اور یہ وعدہ انعام کا ہے اور انعام کا قائم مقام عذاب کا وعدہ نہیں ہو سکتا۔ اس
کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی شخص کہے کہ "تمہاری موت آئیگی " اور دوسری دفعہ کہے
"تمہارے ہاں بیٹا پیدا ہو گا " تو اب کوئی شخص یہ کہے کہ "تمہاری موت آئیگی" کے یہی
معنے ہیں کہ " بیٹا پیدا ہو گا تو یہ حماقت کی بات ہو گی کیونکہ اس میں انعام کا وعدہ کیا ہے
اور وہاں عذاب کا وعدہ ہے۔" (الناشر الشركة الاسلامیہ لمیٹڈ ۔ مطبوعہ ضیاء الاسلام
پریس ربوہ )
" اب میں دعا کر کے جلسہ کو ختم کروں گا۔ کچھ تاریں ہیں، وہ میں دعا سے پہلے
سنا دیتا ہوں۔"
انوار العلوم جلد 25
83
سیر روحانی (8)
تاریں سنانے کے بعد فرمایا: -
"پہلے بھی میں دعا کے لئے کہہ چکا ہوں اب احباب سب مل کر دعا کر لیں۔ میں
بوجہ کمزوری صحت کے زیادہ نہیں بول سکتا۔ یوں بھی اب میر اگلا کچھ بیٹھ رہا ہے بہر حال
اب جلسہ ختم ہے اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے پھر ایک سال ہم کو اکٹھا ہونے کا موقع
دے دیا۔ اب سب دوست مل کر دعا کر لیں۔ اس کے بعد اپنے اپنے گھروں کو رخصت
ہونے کی اجازت ہو گی۔ مگر یہ اب کہ فیصلہ کریں کہ ہر شخص کچھ نہ کچھ اخلاقی حالت میں
تغیر پیدا کرنا اپنے ذمہ لگالے اور یہ عہد کرلے کہ میں نے یہ ضرور قربانی کرنی ہے۔ کوئی
سچ پر ہی قائم ہو جائے، کوئی پر دے پر ہی قائم ہو جائے، کوئی تعلیم پر ہی قائم ہو جائے۔
غرض کوئی نہ کوئی چیز عملی طور پر لے لے جس سے کہ ہم دنیا کے سامنے نمونہ پیش کر
سکیں اور کہہ سکیں کہ ہماری جماعت اس چیز کو قائم کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے۔
یہ کوئی ضروری نہیں کہ ساری نیکیاں کسی میں موجود ہوں۔ چاہے ایک ہی نیکی نمونہ کے
طور پر ہو۔ چاہے سچ ہی کسی میں پورے طور پر آجائے تو وہی بڑا اثر پیدا کر لیتا ہے بعد میں
دوسری نیکیوں کی باری باری توفیق مل جائے گی۔
ہمارے ایک احمدی ہیں میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ ان کا خاندان چور تھا اب تو
وہ پنشن لے کر بھی آگئے ہیں۔ چنیوٹ کے پاس ہی رہنے والے ہیں۔ جب احمد ی ہوئے تو
انہوں نے بُری باتوں کو چھوڑ دیا اور سچ بولنے لگ گئے۔ جب ان کے بھائیوں نے یا باپ
نے بھینس وغیرہ پھرا کر لائی یا جانور لائے تو لوگوں نے آکر کہنا کہ تم لائے ہو کیونکہ وہ
مشہور چور تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو نہیں لائے۔ قسمیں کھانی، قرآن کھانا اور یہ ان
کے نزدیک بالکل آسان بات تھی۔ آخر انہوں نے کہنا ہم نہیں مانتے ہاں یہ لڑکا گواہی
دے دیوے تو پھر ہم مان مان لیں گے۔ وہ جانتے تھے کہ یہ احمدی ہو گیا ہے جھوٹ نہیں
بولتا۔ انہوں نے کہنا کہ اس کافر کی گواہی کیا لینی ہے یہ تو کافر ہے اس کی کیا گواہی ہے۔
انہوں نے کہنا نہیں اسی کافر کی گواہی ماننی ہے۔ ہے تو یہ کافر پر بولتا سچ ہے۔ جو کچھ یہ کہہ
دے گاوہ مانیں گے ۔ اب اس کو انہوں نے الگ لے جانا اور جا کر کہنا کہ دیکھو ! تم نے کہنا ہے
انوار العلوم جلد 25
84
سیر روحانی (8)
نہیں لائے بھینس " اُس نے کہنا لائے تو ہو ، وہاں کھڑی ہے بھینس۔ وہ کہتے کمبخت ! تجھے
ہم کہہ رہے ہیں ہم نہیں لائے یہ تم نے کہنا ہے۔ وہ کہتا کہ میں کس طرح کہوں جب
بھینس وہاں کھڑی ہے۔ انہوں نے کہنا ہم بھائیوں کی خاطر تم جھوٹ نہیں بولو گے؟ اس
نے کہنا کہ جھوٹ تو میں نہیں بولوں گا بولوں گا تو سچ ہی۔ انہوں نے خوب کوٹنا اور کوٹ
کاٹ کے سمجھنا کہ اب اس کو اچھا سبق آگیا ہے چنانچہ اسے پکڑ کر اُن کے سامنے لے
جانا۔ انہوں نے بھی دیکھ لینا کہ خوب کوٹا ہوا ہے۔ انہوں نے پوچھنا کہ کیوں بھئی بھینس
لائے ہیں ؟ وہ کہتا جی ہاں لائے ہیں وہاں کھڑی ہوئی ہے۔ پھر انہوں نے کہنا تجھے اتنا مارا تھا
مگر پھر بھی تجھے سبق نہیں آیا۔ وہ کہتا جب وہ کھڑی ہوئی ہے تو میں کیا کرتا۔ اب دیکھو
وہ اسے کافر کہتے تھے لیکن ساتھ ہی اُسے سچ بولنے میں ایک نمونہ بھی سمجھتے تھے۔
اس طرح کسی ایک خُلق کو لے لو اور اس میں اپنے آپ کو اتنا نمایاں ثابت کرو
که سارا محله ، سارا دفتر، سارا علاقہ کہے کہ یہ اس بات میں سچا ہے۔ ہمارے کئی بزرگ
گزرے ہیں ان کا تاریخی طور پر واقعہ آتا ہے کہ باپ مثلاً بزاز تھا اور وہ کپڑا جو بیچنے لگا تو
بیٹا کہنے لگا ابا کیا کر رہے ہیں ؟ اس میں تو فلاں جگہ پر داغ پڑا ہوا ہے۔ اب وہ گھور گھور کر
دیکھ رہے ہیں کہ کیا کہہ رہا ہے لیکن اس نے پھر یہی کہنا کہ نہیں نہیں داغ میں نے آپ
دیکھا تھا۔ اس کا اثر یہ تھا کہ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ یہ بیٹا جو بات کرے گا وہ ٹھیک ہو گی۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا واقعہ اسی طرح ہے۔ ان کے اندر فطرتِ صحیحہ پائی
جاتی تھی۔ باپ تو ان کے فوت ہو چکے تھے۔ چچا تھے جو اُن کو پالتے تھے۔ وہ بت خانہ کے
افسر بھی تھے اور بت بھی بنا بنا کر بیچا کرتے تھے اور لوگ ان سے بت لینے آتے تھے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی انہوں نے دکان پر بٹھا دیا کہ یہ لڑکا ذرا تجارت کا واقف
ہو جائے۔ وہ اپنے چیرے بھائیوں کے ساتھ دکان پر بیٹھنے لگ گئے۔ ایک دن کوئی بڑھا
آیا اور اس نے آکر کہا کہ میں نے ایک بت لینا ہے۔ کوئی ستر اسی سال کا بڑھا تھا لڑکوں
نے جو دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہا کہ آپ چن لیجئے کون سا پسند ہے۔ اُس نے اِدھر اُدھر
دیکھ کے اوپر ایک بت رکھا ہوا تھا اُس کی طرف اشارہ کیا اور کہنے لگا مجھے یہ پسند ہے۔
انوار العلوم جلد 25
85
سیر روحانی (8)
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایک قہقہہ مارا۔ اس نے کہا تم کیوں ہنسے ؟ وہ کہنے لگے کل
میرے سامنے ایک آدمی بت بنا کے لایا تھا جو کل کا بنا ہوا ہے۔ تم اتنے بڑے بڑھے اس
کے آگے سجدہ کرو گے ؟ اُس نے جھٹ ثبت پھینک دیا اور چل پڑا۔ بھائیوں نے خوب گوٹا
اور کہا کہ تم نے خواہ مخواہ ہمارا گاہک خراب کر دیا ہے۔ تو ایک نیکی بھی اگر انسان کے اندر
آجائے تو وہ اُس کو نمایاں کر کے لے جاتی ہے۔
پس یہ سننے کی عادت اب چھوڑو۔ کسی ایک چیز کو لے لو۔ میں یہ نہیں کہتا کہ کیا
لے لو کسی ایک چیز کو لو اور پھر اس میں تم مشہور ہو جاؤ۔ جیسے بمبئی کے لوگ کہتے ہیں
فلاں باٹلی والا ہے اسی طرح تمہارا ایک نام ہو جائے کہ فلاں سیچ والا ہے، فلاں دیانت والا
ہے، فلاں ہمدردی والا ہے۔ بس تمہارا ایک نام پڑ جائے پھر دیکھو کہ لوگوں پر اس کا کیسا
اثر ہوتا ہے اور خود تمہیں کتنی دلیری پیدا ہو جاتی ہے کہ چلو میں ہمدردی والا بن گیا،
دیانت والا بھی بن جاؤں۔ سچ والا بن گیا ہوں، انصاف والا بھی بن جاؤں۔ تو کوئی نہ کوئی
چیز اپنے اندر پیدا کر لو تا کہ لوگوں کے لئے یہ نمونہ ہو جائے اور ہمارے اندر ایسی اخلاقی
طاقت پیدا ہو جائے کہ دنیا پر ہماری اخلاقی برتری اور ہماری نیکی کی فوقیت ثابت ہو جائے۔
پھر دعا کرو جیسا کہ میں نے کہا تھا اس وقت سارے ہی اسلامی ممالک إِلَّا مَا شَاءَ
اللہ بہت خطرے کی حالت میں ہیں۔ کہیں اندرونی خطرے ہیں کہیں بیرونی خطرے ہیں،
کہیں دباؤ ہیں کہیں لالچیں ہیں، کہیں حر میں ہیں، کہیں ڈراوا ہے، کہیں دھمکیاں ہیں۔ تم
اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ اتنی مدت کی غلامی کے بعد اب اس نے جو مسلمانوں کو آزاد کیا
ہے تو اب بخشنے پر آیا ہے تو پھر پوری ہی بخشش دے بجائے اس کے کہ ادھوری چیز دے۔
خصوصاً پاکستان کی طاقت اور آزادی کے لئے دعا کرو اور اپنی وفا کا کامل نمونہ دکھاؤ تا
تمہاری وفا کو دیکھ کر دوسرے بھی باوفا ہو جائیں۔
پھر سب سے بڑا غلام اور سب سے زیادہ مصیبت زدہ تو اسلام ہے۔ اللہ تعالیٰ
سے دعائیں کرو کہ وہ اس غلام کو بھی آزادی بخشے اور اس کی بھی وہی عزت قائم کر دے
جو پہلے زمانہ میں تھی۔ یہ جو شاہی تخت کا مستحق تھا آج وہ آفتابہ اٹھائے ہوئے امیروں
انوار العلوم جلد 25
86
سیر روحانی (8)
کے ہاتھ دھلوا رہا ہے۔خدا تعالیٰ اس کو بھی اس غلامی سے آزاد کرے اور پھر تخت شاہی
پر بٹھائے تاکہ ہم لوگ بھی سر خرو ہوں اور ہماری بھی عزت دنیا میں قائم ہو۔ہماری
عزت تو اسلام سے ہی ہے۔اگر اسلام کی عزت نہیں تو ہماری کوئی عزت نہیں۔ایسی
عزت سے لعنت بہتر ہے جو اسلام کے نقصان کے بعد ہم کو حاصل ہو۔پھر جو تمہارے
باہر کے بھائی ہیں اور مبلغ ہیں ان کے لئے دعائیں کرو، ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے
بھی دعائیں کرو۔ہندوستان کے مسلمان بھی بڑی مشکلات میں ہیں۔بے شک وہ ایک
دنیوی حکومت کہلاتی ہے لیکن پھر بھی اکثریت مسلمانوں کے ساتھ پوری طرح انصاف
نہیں کر رہی۔ان کے لئے بھی دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے اور ان میں سے
بھی کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خاص طور پر دعا کرو کہ وہ ان کا حامی اور ان کا محافظ ہو۔پھر جو اپنے مبلغ ہیں ان کے لئے دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کے کام میں برکت دے۔اپنے لئے دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں دین کی خدمت کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ وعدے
کرنے کی توفیق دے اور اچھے سے اچھے طور پر پورا کرنے کی توفیق دے تا کہ ہمارے
تمام کام خوش اسلوبی سے طے ہوں اور ہم اللہ تعالیٰ کے سامنے سر خرو ہو کر جائیں۔جن
لوگوں نے اس وقت خدمت کی ہے حفاظت کے کام کی یا لنگر کے کام کی یا کھانا پہنچانے
کے کام کی۔یہ سارے کے سارے جو خدمت کرنے والے ہیں در حقیقت اللہ کے لئے
انہوں نے کام کیا ہے اس لئے وہ مستحق ہیں کہ ہم ان کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
ان کی قربانی کو قبول کرے اور اعلیٰ سے اعلیٰ انعام ان کو دے۔اور پھر یہ بھی دعا کرو کہ
اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے بڑھانے کے سامان پیدا کرے، لوگوں کے دلوں سے بغض
اور نفرت دور کرے اور ہمیں وہ طریقے بتائے کہ جن کے ذریعہ سے ہم زیادہ سے زیادہ
تعداد میں لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف کھینچ کر لائیں تا کہ اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت
کرنے والی جماعت بڑھتی چلی جائے اور اس کے لئے قربانی کرنے والے ترقی کرتے
چلے جائیں اور ہمارے ملک کے لوگوں میں ہماری نسبت جو بدظنیاں ہیں وہ دور ہوں اور
جو ہماری نیکیاں ہیں وہ ان کے سامنے آئیں۔اللہ تعالیٰ ان کی آنکھیں کھولے ، اللہ تعالیٰ
انوار العلوم جلد 25
87
سیر روحانی (8)
ہم کو نیک کام کرنے کی توفیق دے اور اُن کو نیک کاموں کو نیک دیکھنے کی توفیق دے۔
پس آؤ ہم دعا کریں۔ دعا کے بعد ہم رخصت ہوں گے اور اللہ تعالیٰ جب چاہے گا پھر
ملیں گے۔ "
الفضل 25 جنوری 1955ء)
1 نچلی: نچلی نہ بیٹھنا: ایک حالت پر قائم نہ رہنا۔ کچھ نہ کچھ کیے رکھنا
2 بھرے بھرا ترغیب۔ تحریک۔ تحریص۔ دھوکا۔ فریب
3 الانفطار: 11 تا 13
4 کنسوئیاں : چھپ کر کسی کی باتیں سننا
)1832-1867ء( )MAXIMILIAN( 5 میکسی میلین
آسٹریا کے صدر مقام دیانا میں FERDINAND MAXIMILIAN JOSEPH
آسٹریا کے شہزادہ FRANZ KARL کے گھر پیدا ہوا۔ 22 سال کی عمر میں آسٹرین نیوی
کو کمانڈ کیا۔ 1857ء میں میکسی میلین کو وائس کنگ (VICE KING) کے طور پر مقرر
کیا گیا۔ 1863ء میں فرانس کے نپولین III اور میکسیکو کی شاہی حکومت کے بعض ممبر ان
کی مدد سے میکسیکو کا حکمران بنا۔ جہاں اسے بہت مزاحمت اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
چنانچہ اسے گرفتار کر لیا گیا اور 1867ء میں قتل کر دیا گیا۔ Wikipedia, the free)
Encyclopedia)
223 :الانعام
7 حم السجدة: 21
8 کچا چٹھا : صحیح صحیح حال۔ کل کیفیت
25 : النور
10 بخارى كتاب الرقاق باب مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ أَوْ بِسَيِّئَةٍ
11 الاعلى : 8
14 الكهف : 50
6 : 12 هود
13 المجادلة : 7
2120 :15 الحاقة : 28526 16 الحاقة
17 حم السجدة: 22 18 التغابن : 10
19 المفردات فی غریب القرآن لامام راغب اصفہانی صفحہ 454 مطبوعہ بیروت 2002ء
انوار العلوم جلد 25
20 الفرقان : 71
88
سیر روحانی (8)
21 مسلم کتاب الایمان باب ادنى اهل الجنة منزلةً فِيها
22، 23 تذکرۃ الاولیاء صفحه 343 تا 345 از فرید الدین عطار۔ مطبوعہ 1990ء لاہور
24 حم السجدة : 9 25 أل عمران : 98،97
26 سیرت ابن هشام جلد اصفحہ 81 مطبوعہ مصر 1295ء
32 : 27 الفيل
106 : 28 الانبياء
29 بنی اسراءیل : 76
30 بنی اسراءیل : 98
31 بنی اسراءیل: 105
32 مسلم كتاب الفتن باب لا تقوم السَّاعَةُ حَتَّى يمر الرجل بِقَبْرِ الرجل (الخ)
انوار العلوم جلد 25
89
احباب جماعت کے نام پیغامات
احباب جماعت کے نام پیغامات
29-7-195511-3-1955ء(
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني