پیغام مورخہ 1955ء-3-11

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
91
احباب جماعت کے نام پیغامات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
احباب جماعت کے نام پیغامات
29-7-195511-3-1955ء(
پیغام مؤرخہ 1955ء-3-11
" برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے گزشتہ ہفتہ 26 فروری کو مغرب کے قریب مجھ پر بائیں
طرف فالج کا حملہ ہوا اور تھوڑے سے وقت کے لئے میں ہاتھ پاؤں چلانے سے معذور ہو
گیا۔ پہلے ڈاکٹروں کا خیال ہوا کہ شاید CEREBERAL THROMBOSIS کا
حملہ ہوا ہے یعنی بعض شریانوں میں خون منجمد ہو گیا اور جو خون دماغ کو غذا پہنچاتا ہے اور
جس سے فکر انسانی اور عقل انسانی پیدا ہوتے ہیں اس کی کمی کی وجہ سے دماغ کا عمل معطل
ہو گیا اور دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ مگر بعد میں دوسرے ماہرین ڈاکٹر جو لاہور سے
بلوائے گئے انہوں نے رائے ظاہر کی کہ یہ حملہ اتنی جلد گزر گیا ہے کہ یہی سمجھنا چاہئے کہ
دماغ کی رگ پھٹی نہیں اور نہ ہی دماغ یا دل کے THROMBOSIS کا حملہ ہوا ہے بلکہ
صرف بعض خون کی رگیں سکڑ گئیں (VASOSPASM) اور ان کی وجہ سے دماغ
کو خوراک پہنچنی بند ہو گئی ہے۔ ان ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ چند ہفتوں میں دماغی حالت
اپنے معمول پر آجائے گی لیکن اب تک جو ترقی ہوئی ہے اس کی رفتار اتنی تیز نہیں۔ پہلے
دن تو میں کسی چیز کو اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑ نہیں سکتا تھا۔ ہاتھ ڈالتا کہیں تھا اور پڑتا
کہیں تھا۔ اب ہاتھ کی جس میں یہ تبدیلی پیدا ہو گئی ہے کہ جس چیز کو پکڑنے کا ارادہ کرتا
ہوں اُس تک ہاتھ پہنچ جاتا ہے یعنی فاصلہ اور جہت کا اندازہ ٹھیک ہونے لگ گیا ہے مگر اس
بیماری میں لیٹے رہنے کی وجہ سے پاؤں میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ آدمیوں کے

انوار العلوم جلد 25
92
احباب جماعت کے نام پیغامات
سہارے سے ایک دو قدم چل سکتا ہوں مگر وہ بھی مشکل سے۔ اور چلنے سے پیر لڑکھڑا
جاتے ہیں اور گھٹنوں میں درد معلوم ہوتی ہے۔ دماغ اور زبان کی کیفیت ایسی ہے کہ
میں تھوڑی دیر کے لئے بھی خطبہ نہیں دے سکتا اور ڈاکٹروں نے دماغی کاموں سے
قطعی طور پر منع کر دیا ہے۔ حتی کہ معمولی ملاقاتوں سے بھی۔ اُن کے خیال میں مجھے کسی
چیز کے متعلق سوچنا نہیں چاہئے اور ابھی میرے سامنے تفسیر قرآن کا بہت بڑا کام پڑا
ہے۔ ان حالات میں ڈاکٹری مشورہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میں اہل و عیال اور دفتری
عملہ کو لے کر کچھ عرصہ کے لئے یورپ چلا جاؤں تاکہ جلد ہی اس مرض کی روک تھام
ہو جائے۔ پہلے امریکہ کا خیال تھا مگر چونکہ امریکہ کا ایکسچینج نہیں ملتا اس لئے اس ارادہ کو
چھوڑنا پڑا لیکن یورپین علاقہ میں انگریزی سکہ چل جاتا ہے اور برطانوی کامن ویلتھ کے
مختلف علاقوں میں ہماری جماعت خدا کے فضل سے کافی تعداد میں موجود ہے مثلاً افریقہ
کے کئی علاقے وغیرہ وغیرہ۔ اس لئے یورپ جانے میں مشکلات بہت کم ہیں۔ میں نے
عزیزم چودھری ظفر اللہ خان صاحب کو مشورہ کے لئے تار دی تو انہوں نے تار میں
جواب دیا ہے کہ خدا کے فضل سے یورپ کے بعض ممالک میں علاج کی بہت سی
سہولتیں پیدا ہو گئی ہیں اور کامل سامان مل سکتا ہے۔ اس لئے پیشتر اس کے کہ تکلیف
بڑھ جائے میں یورپ چلا جاؤں اور وہاں کے ڈاکٹروں سے علاج کرواؤں تا کہ میں اچھا
ہو کر خطبہ بھی دے سکوں ، تفسیر بھی مکمل کر سکوں اور جماعتی ترقی کے لئے جس
غور و فکر کی ضرورت ہوتی ہے وہ قائم رہے۔ چونکہ سکہ کی دقتیں یورپ کے سفر میں
ہمارے راستے میں اس قدر روک نہیں ہوں گی جس قدر امریکہ کے سفر میں ہو سکتی ہیں
اس لئے اس سفر کے لئے ممکن ہے کہ اگر سلسلہ کے پاس روپیہ ہو تو گورنمنٹ کی
طرف سے غیر ملکی سکّہ مل جائے۔ یا اگر ہماری افریقہ کی جماعتیں اخلاص کا ثبوت دیں تو
غیر ملکی سکہ کی بہت سی مشکلات اُن کے ذریعہ سے پوری ہو جائیں گی کیونکہ اُن کے پاس
وہی سکہ ہے جو یورپ میں چلتا ہے۔
جب میں 1924ء میں انگلینڈ گیا تھا تو ہندوستان کی مالی حالت بہت خراب تھی

انوار العلوم جلد 25
93
احباب جماعت کے نام پیغامات
اور ہندوستانی جماعت اخراجات سفر برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ اُس وقت زیادہ
ایسٹ افریقہ ، عراق اور چند اور غیر ممالک کے احمدیوں نے اکثر حصہ بوجھ کا اٹھایا تھا۔
قادیان کی انجمن ہمارے کھانے کے بھی خرچ نہیں بھجوا سکتی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے
افریقہ اور عرب کی جماعتوں کے اندر اس قدر اخلاص اور ایمان پیدا کر دیا کہ سارے
قافلہ کے کھانے اور تبلیغ کا خرچ میں ادا کرتا تھا۔ یا یوں کہو کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ
سے ادا کرتا تھا۔ واقعہ اس طرح ہوا کہ میں نے مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے
ایسٹ افریقہ کے چند دوستوں کو لکھا کہ مجھے سفر کی ضرورتوں اور جماعت کے وفد کے
اخراجات کے لئے کچھ انگریزی سکہ قرض کے طور پر دے دیں۔ وہ آدمی تو تھوڑے
سے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ اس وقت تک ایسی حیثیت کے آدمی چند تھے۔ جہاں تک مجھے
یاد ہے میاں اکبر علی صاحب، سید معراج الدین صاحب اور بابو محمد عالم صاحب
ممباسوی ایسی حالت میں تھے کہ کچھ قرض دے سکیں لیکن ایمان دنیا کے خزانوں سے
بڑا ہوتا ہے، ایمان نے ان کی تمام مالی کمزوریوں کو دور کر دیا۔ مجھے یاد ہے کہ بابوا کبر علی
صاحب نے اپنی تمام تجارت کا ایک حصہ نیلام کر دیا اور روپیہ مجھے قرض بھجوا دیا۔
چونکہ یہ جماعتی حساب میں تھا جماعت نے ادا کر دیا مگر اُس وقت ایک عجیب لطیفہ ہوا جو
خدا کی قدرت کا نمونہ تھا۔ عراق میں ہمارے صرف ایک احمدی دوست تھے اور ان کی
مالی حالت کچھ اچھی نہیں تھی۔ میں نے ان کو بھی خط لکھا۔ انہوں نے اپنے کسی اور
دوست سے ذکر کر دیا۔ ایک دن لندن کے ایک بینک نے مجھے اطلاع دی کہ تمہارے
نام اتنے سو پونڈ آیا ہے۔ میں نے سمجھا کہ قادیان نے مبلغین کے قافلہ کا خرچ بھجوایا
ہے لیکن دریافت پر بینک نے بتایا کہ قادیان یا ہندوستان سے وہ روپیہ نہیں آیا بلکہ
عراق سے آیا ہے۔ میں نے بیت المال قادیان کو اطلاع دی کہ آپ لوگوں نے قرض
کی تحریک کی تھی اور میں نے بھی اس کی تصدیق کی تھی۔ اس سلسلہ میں روپیہ آنا
شروع ہوا ہے آپ نوٹ نوٹ کر لیں اور چونکہ بعد میں ادا کرنا ہے عراق کا پتہ ان کو بتا دیا کہ
یہاں سے اتنے سو پونڈ آیا۔ جب میں ہندوستان واپس آیا تو میں نے اُس وقت کے

انوار العلوم جلد 25
94
احباب جماعت کے نام پیغامات
ناظر صاحب بیت المال سے کہا کہ کیا اس روپیہ کا پتہ لیا ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ ہم
رجسٹریاں لکھ لکھ کر تھک گئے ہیں، سارے احمدی انکاری ہیں کہ ہم نے روپیہ نہیں بھیجا۔
میں نے اُس سعید غیر احمدی کو خط لکھنے شروع کئے کہ اتنار و پیہ آپ کی طرف سے ملا ہے
یہ غالباً اس قرضہ کی تحریک کے نتیجہ میں ہے جو بیت المال کی طرف سے کی گئی تھی آپ
اطلاع دیں تاکہ سلسلہ اس کو اپنے حساب میں درج کرلے لیکن کئی ماہ مسلسل رجسٹری خطوط
بھیجوانے کے بعد ایک جواب آیا اور وہ جواب یہ آیا کہ آپ کو غلطی لگی ہے کہ میں نے
سلسلہ احمدیہ کو کوئی قرض دیا ہے۔ چھ سو یا آٹھ سو پونڈ اُنہوں نے لکھے کہ میں نے
لندن بینک کے ذریعہ آپ کو بھجوائے تھے مگر وہ بیت المال کو قرض نہیں بھجوائے تھے
بلکہ وہ آپ کو نذرانہ تھے۔ اس خط کے وصول ہونے پر میری حیرت کی حد نہ رہی کہ اس
غیر احمدی کو اللہ تعالیٰ نے وہ توفیق دی جو کئی احمدیوں کو بھی نہ ملی تھی۔ ممکن ہے
غیر احمدیوں میں کوئی مالدار ہو مگر میرے علم میں تو غیر احمدیوں میں بھی کوئی اتنا مالدار
نہیں تھا جو اس بشاشت سے چھ سو یا آٹھ سو پونڈ نذرانہ بھجوا دے مگر بہر حال چونکہ وہ
سلسلہ کے لئے مد نظر تھا اور وہ بھیجنے والا غیر احمدی تھا اس لئے میں نے نوٹ کر لیا کہ یہ
روپیہ سلسلہ کا ہے اور مسجد لندن کے حساب میں میں نے وہ رقم بینک میں جمع کرادی۔
اور حساب کر کے گزشتہ سال تحریک جدید کو مسجد لندن کے حساب میں 731 یا 750 پونڈ
ادا کر دیئے جس سے مسجد لندن کی مرمت وغیرہ ہوئی۔ بہر حال اس طرح میں بھی
اپنے فرض سے سبکدوش ہوا اور مسجد کی مرمت بھی ہو گئی اور خدا تعالیٰ نے خانہ خدا
خانہ کفر میں بنوانے کی توفیق بخشی۔ اُسی نے وہ نذرانہ بھیج کر مجھ پر احسان کیا۔ اللہ تعالیٰ
نے مجھے توفیق بخشی کہ میں اُس کے احسان کی قدر اس صورت میں ظاہر کروں کہ وہ
روپیہ خانہ خدا کے بنانے پر خرچ ہو جائے۔
اس وقت ہماری جماعت اُس وقت سے کئی گنے زیادہ ہے بلکہ شاید ہمیں گنے زیادہ
ہے اور اگر مرکز احمدیت کی تحریک پر وہ لوگ بھی انگریزی سکہ سے ہماری مدد کریں خواہ
قرض کے طور پر ہی ہو تو یہ سفر ہمارا آسانی سے گزر جاتا ہے۔ چونکہ میں بیماری کی وجہ

انوار العلوم جلد 25
95
احباب جماعت کے نام پیغامات
سے جا رہا ہوں اس لئے امید ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے بہت سا انگریزی سکہ
خریدنے کی اجازت مل جائے گی۔ لیکن وہ لوگ جن پر پاکستانی قانون نہیں چلتا اگر
انگریزی سکہ ہمیں مہیا کر دیں تو انٹر نیشنل قانون کے ماتحت یہ مجرم نہیں۔ اللہ تعالیٰ
احباب جماعت کو یہ توفیق دے کہ وہ اپنے فرض کو سمجھ سکیں، ادا کر سکیں تا کہ اگر وحی جلی
ان پر نازل نہیں ہوئی تو وحی خفی تو ان پر نازل ہو جائے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا الہام ہے يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ 1 عنقریب تیری مدد وہ لوگ
کریں گے جن پر ہم وحی کریں گے ۔ گویا جو شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی مدد کرتا تھا وہ وحی کے ماتحت کرتا تھا۔ یہی معاملہ خدا کا میرے ساتھ رہا ہے۔ میں نے
تو ہمیشہ خدا تعالیٰ کا ہاتھ پکڑا ہے اور اس سے کہا ہے کہ اپنے نوکر کو دوسروں کی ڈیوڑھی
سے مانگ کر گزارہ کرنے پر مجبور مت کر۔ اس میں نوکر کی ہتک نہیں آقا کی ہتک ہے۔
اگر میرا نو کر دوسرے کے گھر سے روٹی مانگے تو وہ میری عزت برباد کرتا ہے۔ اس لئے
کبھی انسان کے مال پر نہ میں نے نظر رکھی ہے نہ آئندہ کبھی رکھوں گا۔ اللہ تعالیٰ نے
ہمیشہ میری خود ہی مدد کی ہے اور آئندہ بھی وہی مدد کرے گا۔ کسی نے میری مدد نہیں کی
کہ خدا تعالیٰ نے اُس سے بیسیوں گئے اُس کی مدد نہ کی ہو۔ در جنوں مثالیں اس کی موجود
ہیں جو چاہے میں اس کا ثبوت دے سکتا ہوں تاکہ کوئی یہ نہ شبہ کرے کہ میں لوگوں پر
اثر ڈالنے کے لئے یہ بات کر رہا ہوں۔ آخر وہ اس کا کیا جواب دے گا کہ ایک شخص جو
بالکل غریب حالت میں تھا اُس نے میری مدد کی تو اللہ تعالیٰ نے اُس کو دولت دے دی یا
اُس کی اولاد کو اتنی تعلیم دلا دی کہ وہ صاحب اثر ورسوخ بن گیا۔
خیال ہے خدا توفیق دے تو اپریل میں ہوائی جہاز کے ذریعہ سے جاؤں۔ احباب
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کے لئے راستہ کھول دے اور اگر یہ سفر اللہ تعالیٰ کی منشاء کے
بموجب ہے تو اس کو صحت کا موجب بنائے۔ دوستوں نے سفر امریکہ کے لئے گزشتہ
شوری پر ایک چندہ کی تحریک کی تھی۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حفاظت خاص
یعنی جماعت احمد یہ کے امام کی حفاظت کے لئے جو رقوم تجویز کی گئی تھیں گو کافی روپیہ

انوار العلوم جلد 25
96
احباب جماعت کے نام پیغامات
اس میں آیا ہے مگر جتنی ضرورت ہے اُتنا نہیں آیا۔ اس لئے میں اپنے محبوں اور مخلصوں
سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ فیصلہ جو خود اُن کا ہے کم سے کم اُسے پورا کرنے کی کوشش
کریں تاکہ غیروں کے سامنے شرم اور ذلت محسوس نہ ہو۔
اس موقع پر میں یہ کہنے میں بھی فخر محسوس کرتا ہوں کہ مجھے جو شکوہ پیدا ہوا تھا
کہ اس سال تحریک کے وعدے پورے نہیں آرہے خدا تعالیٰ نے جماعت کو اس شکوہ
کے دُور کرنے کی توفیق بخش دی ہے اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے آج کی تاریخ تک
قریباً چھ ہزار کے وعدے زائد آچکے ہیں اور موجودہ رفتار پر قیاس رکھتے ہوئے کہا جا سکتا
ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ میعاد کے آخر تک اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت سے چالیس پچاس
ہزار روپے کے وعدے بڑھ جائیں گے۔ دنیا کی نظروں میں یہ بات عجیب ہے مگر خدائے
عجیب کی نظر میں یہ بات عجیب نہیں کیونکہ اُس کے مخلص بندوں کے ہاتھوں سے ایسے
معجزے ہمیشہ ہی ظاہر ہوتے چلے آئے ہیں اور قیامت تک ظاہر ہوتے چلے جائیں گے۔
پہلے بھی خدا تعالیٰ ایسے ہی بندوں کے چہروں سے نظر آتا رہا ہے اور اب ہمارے زمانہ میں
بھی ایسے ہی انسانوں کے چہروں سے خدا نظر آئے گا اور ان کے دلوں اور ایمانوں سے
ایسے معجزے ظاہر نہیں ہوں گے بلکہ برسیں گے۔ منکر انکار کرتے چلے جائیں گے،
جبرائیل کا قافلہ بڑھتا چلا جائے گا اور آخر عرش تک پہنچ کر دم لے گا۔ عرش کا راستہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات اپنی اُمت کے لئے کھول دیا ہوا
ہے۔ اب کوئی ماں ایسا بیٹا نہیں جنے گی جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھولا ہوا
راستہ بند کر سکے۔ شیطان حسد سے مر جائے گا مگر خدا تعالیٰ کی مدد محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو شیطانی حسد کی آگ سے بچالے گی۔ دوزخ چاہے گندھک کی آگ کی بنی
ہوئی ہو یا حسد کی آگ سے ، صاحب الفلق رسول اس سے محفوظ کیا گیا ہے اور قیامت
تک محفوظ رہے گا۔ دوزخ کے شرارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں
کے لئے ہیں۔ اس کے دوستوں کے لئے کوثر کا خوشگوار پانی اور جنت کے ٹھنڈے سائے
ہیں۔ صرف اتنی ضرورت ہے کہ وہ ہمت کر کے ان سالوں کے نیچے جا بیٹھیں اور آگے

انوار العلوم جلد 25
97
احباب جماعت کے نام پیغامات
بڑھ کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے کوثر کا پانی لے لیں۔ لوگ اپنے
باپ کی زمینوں اور مکانوں کو نہیں چھوڑتے اور ملک کی اعلیٰ عدالتوں تک جاتے ہیں کہ
ہمارا اور ثہ ہمیں دلوایا جائے۔ اگر مسلمانوں میں سے کوئی بد بخت اپنے روحانی باپ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ورثہ کو نظر انداز کرتا ہے تو اس پر افسوس ہے۔ اُس کو
تو فیڈرل کورٹ تک نہیں بلکہ عرش کی عدالت تک اپنے مقدمہ کو لے جانا چاہئے اور اپنا
ورثہ لے کر چھوڑنا چاہئے۔ اگر وہ ہمت نہ ہارے گا، اگر وہ دل نہ چھوڑے گا تو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا ورثہ اس کو ملے گا اور ضرور ملے گا۔ صاحب العرش کی عدالت کسی کو
اُس کے حق سے محروم نہیں کرتی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا روحانی باپ دنیا
کے ظالم دادوں کی طرح اپنے پوتوں کو طبعی حق سے محروم نہیں کرتا بلکہ جب وہ اُس سے
اپیل کرتے ہیں وہ اُن کے روحانی باپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ورثہ اُن کو دیتا
ہے۔ بلکہ ورثہ کے حصہ سے بھی بڑھ کر دیتا ہے کیونکہ وہ رحیم کریم ہے اور وہ رحیم کریم
یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ان کی
روحانی اولاد اپنے ورثہ سے محروم ہو جائے۔ سو دوستو ! بڑھو کہ تمہیں ترقی دی جائے گی۔
قربانی کرو کہ تمہیں دائمی زندگی عطا کی جائے گی۔ اپنے فرض کو پہچانو کہ خدا تعالیٰ
اس سے بڑھ کر اپنے فرض کو پہچانے گا۔ اور جب وہ وقت آئے گا تو نہ صرف تمہارے
گھر برکتوں سے بھر جائیں کے بلکہ ہر وہ گوشت کا لوتھڑا جو تمہارے جسم سے نکلے گا اس کو
بھی برکتوں کی چادر میں لپیٹ کر بھیجا جائے گا۔ اور جو تمہارے ہمسائے میں رہے گا اس پر
بھی برکتیں نازل ہوں گی۔ جو تم سے محبت کرے گا اس سے خدا تعالیٰ محبت کرے گا اور
جو تم سے دُشمنی کرے گا اس سے خدا تعالیٰ دُشمنی کرے گا۔
میں نے آپ کو کبھی نہیں کہا تھا کہ آپ میرے باہر جانے کی کوئی سکیم بنائیں۔
یہ سکیم آپ لوگوں کی طرف سے پیش ہوئی، آپ نے ہی اسے منظور کیا۔ میں نے ایک
لفظ بھی اس کے حق میں نہیں کہا۔ اب آپ کا فرض ہے کہ تکلیف اُٹھا کر بھی جو
ریزولیوشن آپ نے پاس کیا تھا اُس کو پورا کریں۔

انوار العلوم جلد 25
98
احباب جماعت کے نام پیغامات
دوستوں کو میں اِس طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ قادیان میں ایک امانت فنڈ کی
میں نے تجویز کی تھی اور وہ یہ تھی کہ قادیان کی ترقی کے لئے احباب کثرت سے امانتیں
قادیان میں جمع کروائیں ۔ خاص خاص وقت پر اپنی اغراض کے لئے خلیفہ وقت اور
جماعت بوقت ضرورت کچھ قرض لے لیا کریں گے ۔ اس سے احباب کا روپیہ بھی محفوظ
رہے گا اور بغیر ایک پیسہ چندہ لئے جماعت کے کام ترقی کرتے رہیں گے ۔ قادیان میں اسی
تحریک کے مطابق ترقی کرتے کرتے ستائیس لاکھ روپیہ اس امانت میں پہنچ گیا تھا اور بغیر
ایک پیسہ کی مدد کے احباب کرام سلسلہ کی خدمت کرنے کی توفیق پا جاتے تھے۔ چنانچہ
اس تحریک کا نتیجہ تھا کہ پارٹیشن کے بعد جب سارا پنجاب لٹ گیا تو جماعت احمد یہ کے
افراد محفوظ رہے اور ان کو اس امانت کے ذریعے دوبارہ پاکستان میں پاؤں جمانے کا موقع
مل گیا۔ اس کی تفصیل کہ کس کس طرح اس روپیہ کو نکالا اور خرچ کیا اور پھر احباب کو
واپس کیا۔ یہ تو جب اُس زمانہ کی تاریخ لکھی جائے گی تو اُس میں تفصیلاً آئے گا مگر بہر حال
جس طرح جماعت کے افراد اپنے پاؤں پر کھڑے رہے وہ ظاہر ہے۔ اگر اب بھی دوست
میری بات کو مانیں گے تو انشاء اللہ بڑی بڑی برکتیں حاصل کریں گے ۔ انہیں اغراض
کے ماتحت روپیہ جمع کرانا ہو گا جو میں نے اُوپر بیان کی ہیں۔ تحریک، صدر انجمن احمد یہ
اور میں انشاء اللہ ذاتی طور پر ان امانتوں کے واپس کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جس
طرح پہلے دور میں ذمہ دار تھے اور ایک ایک پیسہ احباب کو ادا کر دیا تھا۔ روپیہ کا گھر میں
پڑا رہنا یا سونے کی صورت میں عورتوں کے پاس رہنا قومی ترقی کے لئے روک ہے اس
لئے اپنی اولادوں کی ترقی کی خاطر ان کی تعلیم اور پیشوں کی ترقی کی خاطر اپنی آمدن میں
سے تھوڑی ہو یا بہت پس انداز کرنے کی عادت ڈالیں اور امانت کے طور پر تحریک جدید یا
صدر انجمن کے خزانہ میں جمع کراتے رہیں اور اس کا نام امانت خاص رکھیں۔ یہ امانت
اوپر کے بیان کردہ اغراض کے لئے ہو گی۔ صرف اتنا فرق ہو گا کہ جو شخص اپنی امانت
میں سے دس ہزار روپے یا اس سے زائد لینا چاہے اُسے عام طور پر سات دن کا نوٹس دینا ہو
گا۔ مگر یہ ضروری نہیں امانت داروں کی ضرورت کے مطابق فوری روپیہ بھی ادا کر دیا

انوار العلوم جلد 25
99
احباب جماعت کے نام پیغامات
جائے گا۔ مگر جو لوگ چند سو یا ہزار لینا چاہیں گے اُن کو بغیر کسی نوٹس کے فوری طور پر
روپیہ ادا ہو جائے گا۔ میں امید رکھتا ہوں کہ سلسلہ کی تمام خواتین اور مرد میری اِس
تحریک پر لبیک کہیں گے اور بغیر پیسہ خرچ کرنے کے دین و دنیا کے لئے ثواب عظیم
کمائیں گے۔ اور انشاء اللہ یہ امانت ان کی مالی ترقی کا بھی موجب بنے گی اور اس کے لئے
سکیم آئندہ بنائی جائے گی۔ چونکہ یہ ایک مؤقت امانت ہو گی جس کے لئے آٹھ دن کے
نوٹس کی شرط ہو گی۔ یہ قرضہ بن جائے گا اور زکوۃ سے آزاد ہو جائے گا اور اُن کے کام
میں کوئی نقص نہیں ہو گا۔ اگر جماعت کے مرد اور عور تیں اس طرف توجہ کریں تو پندرہ
ہیں لاکھ روپیہ چند روز میں جمع ہونا مشکل نہیں۔ اور یورپ کا سفر اور سلسلہ کے کام
بسہولت جاری رہ سکیں گے اور مالی اعتبار سے بھی مجھے بے فکری رہے گی۔
میں اس وقت بالکل بیکار ہوں اور ایک منٹ نہیں سوچ سکتا اس لئے اپنے
پرانے حق کی بناء پر جو پچاس سال سے زیادہ عرصہ کا ہے تمام بہنوں اور بھائیوں سے
درخواست کرتا ہوں کہ دُعا کریں کہ خدا تعالیٰ مجھے بے عملی کی زندگی سے بچائے کیونکہ
اگر یہ زندگی خدانخواستہ لمبی ہوتی ہے تو مجھے اپنی زندگی سے موت زیادہ بھلی معلوم ہو گی۔
سو میں خدا سے دُعا کرتا ہوں کہ اے میرے خدا! جب میر اوجود اس دُنیا کے لئے بیکار
ہے تو تو مجھے اپنے پاس جگہ دے جہاں میں کام کر سکوں۔ سو اگر چاہتے ہو کہ میری نگرانی
میں اسلام کی فتح کا دن دیکھو تو دعاؤں اور قربانیوں میں لگ جاؤ تا کہ خدا تمہاری مدد کرے
اور جو کام ہم نے مل کر شروع کیا تھا وہ ہم اپنی آنکھوں سے کامیاب طور پر پورا ہوتا
دیکھیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس امانت کی تحریک کے متعلق مجھے بار بار تحریک کرنے
کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ احباب جماعت اور خواتین خود ہی یہ تحریک اپنے دوستوں
میں کرتے رہیں گے اور اس کو زندہ رکھیں گے۔
جب 1924ء میں میں نے لندن کا سفر کیا تھا تو اس قدر مالی تنگی ہو گئی تھی کہ
تبلیغ کے لئے جو وفد گیا تھا اُس کا خرچ بھی مجھ کو ہی دینا پڑا تھا مگر اب ڈاکٹروں کی ہدایت
ہے کہ فکر بالکل نہ کریں۔ اگر یہ تجویز کامیاب ہو جائے تو میری فکر بھی دُور ہو جائے اور

آج 10 میں سے 10 باقی