ایک مکتوب
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
101
احباب جماعت کے نام پیغامات
میرے لئے صرف یہ علاج ہے کہ میں تبدیلی آب و ہوا کے لئے ملک سے باہر چلا جاؤں
اور اپنی بیماری کے متعلق سب کچھ بھلا دوں۔ مکمل آرام اور ہر قسم کے تفکرات کو بھلا
دینے کے بعد میرا جسم اور دماغ معمول کے مطابق کام شروع کر دے گا اور اللہ تعالیٰ کے
فضل و کرم سے میں پوری طرح صحت مند ہو جاؤں گا۔ میں نے اس سے کہا کہ تفکرات
کو بھلا دینے کی تلقین تو آسان ہے لیکن اس پر عمل کرنا مشکل ہے۔ لیکن اس نے اصرار
کیا کہ ایسا کرنا ہی پڑے گا اور اس کے آغاز کے طور پر مجھے تمام ملاقاتیں وغیرہ بند کر دینی
چاہئیں اور اپنے دوستوں اور احباب سے دور کہیں باہر چلا جانا چاہیئے۔ میں نے اُس سے
وعدہ کیا ہے کہ میں اس کی ہدایت کے مطابق ایسا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ لیکن
اپنے اس وعدے کو پورا کرنے کے لئے احباب کی دعاؤں اور ان کی مدد کی ضرورت ہے۔
خدا ہمارا حامی و ناصر ہو جس طرح کہ وہ پہلے بھی ہماری نصرت فرماتا رہا ہے۔ بلکہ اُس سے
بھی کہیں بڑھ کر اس کی مدد ہمارے شامل حال رہے۔ آمین
خليفة المسيح "
ایک مکتوب
)الفضل 17 مارچ 1955ء(
بر اور عزیز سیٹھ صاحب ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
مجھے جس دن فالج کا حملہ ہوا تھا اُس سے ایک یا دو روز قبل آپ کو خط لکھ چکا ہوں
امید ہے کہ مل گیا ہو گا۔ اس دوران میں آپ نے اخباروں میں پڑھ لیا ہو گا کہ مجھ پر فالج
کا حملہ ہوا۔ اور اب میں پاخانہ پیشاب کے لئے بھی امداد کا محتاج ہوتا ہوں۔ دو قدم بھی
چل نہیں سکتا۔
گزشتہ سال دوستوں نے مشورہ کیا تھا کہ امریکہ علاج کے لئے جانا چاہیے۔ اور
انہوں نے مل کر شورای میں بھی ایک چندہ کی سکیم بنائی تھی جو زمیندارہ کے مخالف
حالات کی وجہ سے پورا تو نہیں ہو سکا مگر بہر حال نصف کے قریب ہو گیا۔
انوار العلوم جلد 25
102
احباب جماعت کے نام پیغامات
اس عرصہ میں ہم نے امریکہ کی ایکسچینج کی دقتوں کی وجہ سے امریکہ کا ارادہ چھوڑ
دیا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ یورپ میں علاج بہت اعلیٰ ہو گیا ہے۔ خصوصاً سوئٹزر لینڈ کے
ڈاکٹر امریکہ جا جا کر سیکھ کر آرہے ہیں۔ اور یو این او کی مدد سے یورپ کے ہسپتال بھی
اپ ٹو ڈیٹ (UP-TO-DATE) ہو گئے ہیں۔
بیماری کے اس حملہ کے بعد زندگی کا تو سوال ہی نہیں رہا۔ کیونکہ زندگی کوئی اہم چیز
نہیں ہے۔ سوال یہ پیدا ہو گیا کہ میر ا دماغ بیکار ہو گیا ہے۔ نہ میں سوچ سکتا ہوں نہ میں
تفصیلی طور پر کوئی سکیم اسلام کی فتح کی بنا سکتا ہوں۔ نہ تفسیر لکھ سکتا ہوں۔ اس لئے میں
نے فیصلہ کیا ہے کہ میں یورپ ہو آؤں تاکہ میں کام کے قابل ہو جاؤں۔ ایسی حالت میں
میں بیوی بچوں کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا۔ اس لئے سب کو ساتھ ہی لئے جا رہا ہوں انشاء اللہ ۔
لوگوں کی نگاہ میں اتنے بڑے قافلہ کو لے جانا عجیب معلوم ہوتا ہے۔ مگر میرا یقین ہے
کہ وہ عجیب خدا ان حالات میں بھی میرے لئے عجائب ہی دکھائے گی۔ انشاء اللہ مشکلات
رائی کائی مجہو جائیں گی۔ آسمان گرائے گا اور زمین اُگائے گی۔ اور خدا کے فرشتے ہر جگہ پر
انتظام کرتے پھریں گے کیونکہ آخر وہ میرے دوست اور ساتھی ہیں۔ خدا تعالیٰ نے
ہمارے درمیان دوستی اور بھائی چارہ پیدا کیا ہے۔ پہ چارہ پیدا کیا ہے۔ پس آسمان پر جبرائیل اور زمین پر
جبرائیل کے مظہر میرے کام میں لگیں گے ۔ پھر مجھے فکر کس بات کی ہو۔ فکریں عارضی
آتی ہیں مگر خدا تعالیٰ ان فکروں کو بھی نرم کر دے گا۔
ولایت میں ہمارا پتہ وہی ہو گا جو ہمارا مشن کا پتہ ہے۔ آپ سہولت سے وہاں خط
بھجوا سکتے ہیں۔ اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو آپ کو اطلاع دے دوں گا۔ ان دنوں آپ کا
خاندان بھی بہت دعاؤں کا محتاج ہے۔ انشاء اللہ میں اِس سفر میں آپ کے خاندان کو
دعاؤں میں یاد رکھوں گا۔ آپ میری زندگی کے سفر کے ساتھی ہیں پھر میں آپ کو کس
طرح بھول سکتا ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس اللہ تعالیٰ نے سیٹھ
عبد الرحمن، اللہ رکھا مدراسی کی شکل میں اپنے فرشتے بھجوائے تھے ، میرے پاس اللہ تعالیٰ
نے آپ کی شکل میں فرشتے بھجوائے ہیں۔ اس لئے لازماً جب بھی کوئی فرشتہ آئے گا تو
انوار العلوم جلد 25
103
احباب جماعت کے نام پیغامات
آپ کو یاد کرا جائے گا۔ کیونکہ بھائی بھائی اور دوست دوستوں کو یاد رکھتے ہیں۔ جن کو خدا
ملائے اُن کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اولاد میں
بھی آپ جیسا اخلاص پیدا کرے۔ بلکہ آپ سے بھی بڑھ کر اور جو دنیوی برکات آپ کو
اور آپ کے بھائیوں کو نصیب ہوئی تھیں وہ اب آپ کی اولاد کی طرف منتقل ہو جائیں۔
اللہ تعالی احمد بھائی مرحوم کی اہلیہ مکرمہ کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی اولاد پر بھی
بڑے فضل کرے۔ اور ان کو اپنی ماں بہنوں کی خدمت کی توفیق بخشے تا ان کے باپ کی
روح خوش رہے۔ والسلام
دستخط مرزا محمود احمد
ہندوستان کی جماعت کا خیال رکھیں۔ آپ کی طبیعت میں جو شرم و حیا ہے اُس کی
وجہ سے میں آپ پر کام کی بڑی ذمہ داری نہیں ڈالتا۔ مگر وقت آگیا ہے کہ آپ آگے
آکر جماعت کو مضبوط کریں اور مرکز قادیان کو مضبوط کرنے کی سعی فرمائیں۔ میں نے اپنا
ایک بیٹا اس وادی غیر ذی زرع میں بسا دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اُس کو کام کی توفیق دے اور آپ
دونوں مل کر اس وسیع ملک کے باوا آدم ثابت ہوں۔ ایک دن آنے والا ہے کہ ان ملکوں
میں آپ لوگوں ہی کی روحانی اور جسمانی نسل ہو گی۔ آپ نے ہمیشہ میرے ساتھ
وفاداری کا سلوک کیا حالانکہ آپ انسان اور کمزور تھے۔ خدا تعالیٰ جو طاقتور اور
مالک ساز و سامان ہے وہ کس طرح آپ سے بے وفائی کر سکتا ہے۔ اگر وہ آپ سے
بے وفائی کرے گا تو گویا مجھ سے بے وفائی کرے گا، مگر مجھ سے بے وفائی نہ پہلے اُس نے کی
نہ آئندہ کرے گا۔ وہ میرے دائیں بھی بائیں بھی ، آگے بھی، پیچھے بھی، سر کے اوپر بھی
اور دل کے اندر بھی ہے۔ ہر ایک شخص جو میری طرف ہاتھ بڑھاتا ہے خدا کی طرف ہاتھ
بڑھاتا ہے۔ اور جو مجھ پر زبان چلاتا ہے خدا کی طرف چلاتا ہے۔ اُس کی ماں اُسے نہ جنتی تو
اچھا تھا۔ اُس کی درد ناک حالت پر فرشتے رحم کریں۔
دستخط مرزا محمود احمد "
)الفضل 17 مارچ 1955ء(