پیغام مورخہ 1955ء-3-21

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
104
احباب جماعت کے نام پیغامات
پیغام مؤرخہ 1955ء3-21
احباب جماعت ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
آپ کو یہ اطلاع ہو چکی ہے کہ ڈاکٹروں نے مجھے علاج کے لئے یورپ جانے کا
مشورہ دیا ہے۔ میرے پہلے اعلان سے ایک غلط فہمی ہوئی ہے۔ پہلے اعلان میں یہ لکھا گیا تھا
کہ ڈاکٹروں نے مجھے اپنے خاندان سمیت جانے کا مشورہ دیا ہے۔ اس پر ایک احمدی ڈاکٹر
صاحب مجھے ملے اور انہوں نے کہا کہ مشورہ کے وقت میں موجود تھا انہوں نے خاندان کا
لفظ نہیں بولا تھا صرف آپ کے لئے کہا تھا۔ یہ بات اُن کی ٹھیک تھی۔ اصل بات یہ ہے کہ
ان کا مشورہ یہ تھا کہ میں علاج کے لئے یورپ جاؤں اور ہر قسم کے تفکرات سے بچنے کی
کوشش کروں۔ میں اپنی طبیعت کی بناء پر جانتا تھا کہ اس حالت میں میں اگر باہر گیا تو میری
بیویوں اور بچوں کے دل میں شدید اضطراب ہو گا کہ نہ معلوم اتنی دور کیا واقعہ گزر جائے۔
اور اپنی طبیعت کے لحاظ سے میں یہ بھی جانتا تھا کہ بیوی بچوں کے ان تفکرات کو میں
برداشت نہیں کر سکوں گا اس لئے مشورہ کے آخری حصہ کی بناء پر میں یہی سمجھتا تھا کہ مجھے
اپنے بیوی بچوں کو ساتھ لے جانا چاہیے تاکہ سفر میں مجھے ان کی تکلیف لاحق نہ ہو۔ چنانچہ
اس کے بعد مجھے ایک اور ڈاکٹر ملے۔ وہ احمدی تو نہیں ہیں لیکن بہت ہی محبت رکھتے ہیں،
انہوں نے میری رائے سن کر اس سے اتفاق کیا اور کہا کہ آپ میرا نام لے کر بے شک
ڈاکٹروں کو بتا دیں کہ اگر آپ ان کے بغیر گئے تو تفکرات بڑھ جائیں گے کم نہیں ہوں
گے۔ بہر حال میں کچھ انجمن اور تحریک کے عملہ کو ساتھ لے کر جو وہاں تعلیم کے لئے جا
رہے ہیں یا مبلغ ہو کر جارہے ہیں اور اپنی بیویوں اور بعض بچوں کو لے کر جا رہا ہوں۔
میرے پہلے اعلان کے بعد مجھے پے در پے دل کی تکلیف کے حملے ہوئے جن میں
سے بعض اتنے شدید تھے کہ بعض وقتوں میں میں سمجھتا تھا کہ میں ایک منٹ یا ڈیڑھ منٹ
سے زیادہ کسی صورت میں زندہ نہیں رہ سکتا۔ جب ڈاکٹروں کو بلا کے دکھایا گیا تو انہوں نے
آلے لگا کر اور نبض دیکھ کر یہی رائے قائم کی کہ بیماری دل کی نہیں ہے بلکہ اعصاب اور

انوار العلوم جلد 25
105
احباب جماعت کے نام پیغامات
معدہ کی ہے لیکن تکلیف اور احساس کے لحاظ سے دونوں بیماریوں میں فرق نہیں۔ اگر اس
خیال سے بیماری کو دیکھا جائے کہ بیمار کیا محسوس کر رہا ہے تو پھر ویسی ہی یہ خطر ناک ہے
جیسی وہ خطر ناک ہے۔ چنانچہ ایک اور ڈاکٹر نے جب یہی بات کہی تو میں نے ان سے کہا کہ
بتائیے میں فکر کس طرح نہ کروں جبکہ میرا دل محسوس کر رہا ہے کہ میری حالت خطرے
میں ہے۔ تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ جب تک آپ سے زیادہ دماغی طاقت والا ڈاکٹر آپ کو
ماننے پر مجبور نہ کر دے آپ معذور ہیں میں کیا کہہ سکتا ہوں، آپ کو یہ یقین دلا دینا کہ
اس وقت آپ خطرے سے باہر ہیں یہ کسی ایسے ڈاکٹر کے اختیار میں نہیں جو اپنی دماغی
قوت کے لحاظ سے آپ سے زیادہ نہ ہو۔ بہر حال اس مشورہ کے بعد بعض ربوہ کے ہمارے
احمدی ڈاکٹر جو تھے انہوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ ابھی نہیں جانا چاہیے ابھی سرد ہیئے ابھی سردی ہے اور
یہ مرض سردی سے ہی متاثر ہوتی ہے۔ میں نے اس پر سوئٹزر لینڈ اور اٹلی اور ہالینڈ اور
انگلینڈ تاریں دیں جن کے جوابات بذریعہ تار آئے کہ ہم نے یہاں کے ڈاکٹروں سے
مشورہ کر لیا ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ آپ کی بیماری کا علاج یہاں بڑی حد تک ہو سکتا ہے اور
یہاں کا موسم ہرگز آپ کی بیماری کے خلاف نہیں۔ آپ فوراً آجائیں یہاں ہر قسم کا انتظام
ہسپتال وغیرہ کا موجود ہے۔ یورپ کے ملکوں کے رہنے والے ڈاکٹروں کی ان تاروں سے
ربوہ کے ڈاکٹروں کے منہ بند ہو گئے کیونکہ سردی میں تو وہ رہ رہے ہیں۔ ربوہ والے تو نہیں
رہ رہے۔ ربوہ والے تو اپنے موسم پر قیاس کرتے ہیں۔ پھر وہ لوگ ان بیماریوں کے ماہر بھی ہیں۔
عزیزم شیخ ناصر احمد نے ناصر احمد نے سوئٹزر لینڈ سے تار دی ہے کہ میں نے معین
صورت
میں یہاں کے ڈاکٹروں سے مشورہ کر لیا ہے اور وہ یہی کہتے ہیں کہ وہ یہاں آ جائیں ہم
علاج کر سکتے ہیں اور یہاں ہر قسم کی سہولتیں مہیا ہیں۔ قریباً اسی مفہوم کی تار انگلینڈ سے
بھی آئی ہے اس لئے میں نے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ہر انسان جو پیدا ہوا ہے اُس نے مرنا ہے۔ اُن گھڑیوں میں جب میں محسوس
کرتا تھا کہ میرا دل ڈوبا کہ ڈوبا مجھے یہ غم نہیں تھا کہ میں اس دنیا کو چھوڑ رہا ہوں۔ مجھے یہ
غم تھا کہ میں آپ لوگوں کو چھوڑ رہا ہوں۔ اور مجھے یہ نظر آرہا تھا کہ ابھی ہماری جماعت

انوار العلوم جلد 25
106
احباب جماعت کے نام پیغامات
میں وہ آدمی نہیں پیدا ہوا جو آپ کی نگرانی ایک باپ کی شکل میں کرے۔ میر ادماغ بوجھ
نہیں برداشت کر سکتا تھا مگر اُس وقت میں برابر یہ دعا کر تا رہا کہ اے میرے خدا! جو میرا
حقیقی باپ اور آسمانی باپ ہے مجھے اپنے بچوں کی فکر نہیں کہ وہ یتیم رہ جائیں گے مجھے اس
کی فکر ہے کہ وہ جماعت جو سینکڑوں سال کے بعد تیرے مامور نے بنائی تھی وہ یتیم رہ
جائے گی۔ اگر تو مجھے یہ تسلی دلا دے کہ ان کے نیتیم کا میں انتظام کر دوں گا تو پھر میری یہ
تکلیف کی گھڑیاں سہل ہو جائیں گی۔ مگر تو مجھ سے یہ کس طرح امید کر سکتا ہے کہ یہ
لاکھوں روحانی بچے جو تُو نے مجھے دیئے ہیں، جن کے دشمن د من چپے چپے پر دنیا میں موجود ہیں
اور جن کو ختم کرنے کے لئے ہر وقت شیطانی نیزے اٹھ رہے ہیں، جب میرے بعد ان
نیزوں کو اپنی چھاتی پر کھانے والا کوئی نہیں رہے گا تو تو ہی بتا کہ میں اس بات کو کس طرح
برداشت کر لوں۔ مجھے موت کا ڈر نہیں مجھے ان لوگوں کے یتیم ہو جانے کا ڈر ہے جنہوں
نے تیرے نام کو روشن کرنے کے لئے پچاس سال متواتر قربانیاں کیں۔ ان کے پاس کچھ
بھی نہیں تھا، دنیا نے ان کو کمائی سے محروم کر دیا تھا پھر بھی وہ ہر اُس آواز پر آگے بڑھے
جو تیرے نام کے روشن کرنے کے لئے میں نے اٹھائی تھی۔ اب اے میرے وفادار آقا!
میں تجھے تیری ہی وفاداری کی قسم دیتا ہوں ان کمزوروں نے اپنی کمزوریوں کے باوجود تجھ
سے وفاداری کی۔ تو طاقتور ہوتے ہوئے ان سے بے وفائی نہ کیجیو کہ یہ بات تیری شان
کے شایاں نہیں اور تیری پاکیزہ صفات کے مطابق نہیں۔ میں ان لوگوں کو تیری امانت
میں دیتا ہوں۔ اے سب امینوں سے بڑے امین ! اِس امانت میں خیانت نہ کیجئو اور اس
امانت کو پوری وفاداری کے ساتھ سنبھال کر رکھیو۔ ڈاکٹر مجھے کہتے ہیں فکر مت کرو۔ لیکن
میں اس امانت کا فکر کس طرح نہ کروں جسے میں نے پچاس سال سے زیادہ عرصہ تک
اپنے سینہ میں چھپائے رکھا اور ہر عزیز ترین شے سے زیادہ عزیز سمجھا۔
اے میرے عزیزو! تم سے کوتاہیاں بھی صادر ہوئیں، تم سے قصور بھی ہوئے
مگر میں نے یہ دیکھا کہ ہمیشہ ہی خدا تعالیٰ کی آواز پر تم نے لبیک کہا۔ تم موت کی وادیوں
میں سے گزر کر بھی خدا تعالیٰ کی طرف دوڑتے رہے ہو۔ مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ

انوار العلوم جلد 25
107
احباب جماعت کے نام پیغامات
تمہیں نہیں چھوڑے گا۔ خدا تمہیں بے کسی اور بے بسی کی موت نہیں دے گا۔
ڈاکٹروں کی رائے تو یہی ہے کہ میری بیماری صرف عوارض کی : بیماری ہے حقیقت
کی بیماری نہیں لیکن جو کچھ بھی ہو ہمارا خد ا سچا خدا ہو ہمارا خد اسحا خدا سے، زنده خدایی اہے، وفادار خدا ہے۔ تم
ہمیشہ اُس پر توکل رکھو اور اپنی اولاد کو بھی اس پر تو گل رکھنے کی تلقین کرو۔ اور اس دعا
کے طریقہ کو یاد رکھو جو میں نے اوپر بیان کیا ہے۔ میں نے ساری عمر جب بھی اس رنگ
میں اخلاص کے ساتھ دعا کی ہے میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ اس دعا کے قبول ہونے میں
دیر ہوئی ہو۔ اگر تم اس رنگ میں اپنے رب سے محبت کرو گے اور اُس کی طرف جھکو گے
تو وہ ہمیشہ تمہاری مدد کے لئے آسمان سے اتر تا رہے گا۔ ایک دولت میں تمہیں دیتا ہوں
ایسی دولت جو کبھی ختم نہیں ہو گی۔ ایک علاج میں تمہیں عطا کرتا ہوں وہ علاج جو کسی
بیماری میں خطا نہیں کرے گا۔ ایک عصا میں تمہارے حوالے کرتا ہوں ایسا عصا جو
تمہاری عمر کی انتہائی کمزوری میں بھی تمہیں سہارا دے گا۔ اور تمہاری کمر کو سیدھا کرے
گا۔ اے خدا! تو اپنے ان بندوں کے ساتھ ہو۔ جب انہوں نے میری آواز پر لبیک کہی تو
انہوں نے میری آواز پر لبیک نہیں کہی بلکہ تیری آواز پر لبیک کہی۔ اے وفادار اور
صادق الوعد خدا! اے وفادار اور سچے وعدوں والے خدا! تو ہمیشہ ان کے اور ان کی
اولادوں کے ساتھ رہیو اور ان کو کبھی نہ چھوڑیو۔ دشمن ان پر کبھی غالب نہ آئے اور یہ
کبھی ایسی مایوسی کا دن نہ دیکھیں جس میں انسان یہ سمجھتا ہے کہ میں سب سہاروں سے
محروم ہو گیا ہوں۔ یہ ہمیشہ محسوس کریں کہ تو ان کے دل میں بیٹھا ہے ، ان کے دماغ میں
بیٹھا ہے اور ان کے پہلو میں کھڑا ہے اللهم آمین۔
بعض ڈاکٹر جو زیادہ ماہر نہیں ہیں وہ تو میرے جانے پر گھبراتے ہیں مگر ماہر ڈاکٹر
یہی کہتے ہیں کہ جلدی جاؤ اور جلدی آؤ۔ بہر حال ہر شخص کے رتبہ کے مطابق اُس کی بات
پر یقین کیا جاتا ہے۔ میں ان ماہرین کی رائے پر اعتبار کرتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ پر توکل
کرتے ہوئے جاتا ہوں۔ خدا کرے میرا یہ سفر صرف میرے لئے نہ ہو۔ بلکہ اسلام کے
لئے ہو اور خدا کے دین کے لئے ہو اور خدا کرے کہ میری عدم موجودگی میں تم غم

آج 10 میں سے 10 باقی