پیغام مورخہ 1955ء-3-22

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
108
احباب جماعت کے نام پیغامات
نہ دیکھو اور جب میں لوٹوں تو خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت میرے بھی ساتھ ہو اور
تمہارے بھی ساتھ ہو۔ ہم سب خدا کی گود میں ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمارے پاس کھڑے ہوں۔
مرزا محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
"21/3/55
22-3-پیغام مؤرخہ 1955ء
)الفضل22مارچ 1955ء
" احباب جماعت احمدیہ ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
کئی دن کی تاروں کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اب مجھے روانہ ہو جانا
چاہیے۔ میں انشاء اللہ کل 23 مارچ کو بدھ کے دن لاہور جا رہا ہوں تا کہ وہاں سے کراچی
جاؤں۔ احباب کو چاہیے کہ دعاؤں میں لگے رہیں تاکہ اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو۔ میں
بھی انشاء اللہ جس حد تک مجھے توفیق ملی دعائیں کرتا جاؤں گا۔
مجھے ایک حد تک تشویش تو ہے لیکن مایوسی نہیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
میری دعاؤں کے جواب میں اپنی مدد ضرور بھیجے گا اور معجزانہ رنگ میں مدد بھیجے گا۔ اگر
میری دعاؤں کی تائید میں جماعت کی دعائیں بھی شامل رہیں تو انشاء اللہ تاثیر بڑھ جائے
گی۔ احباب کو خوب یاد رکھنا چاہیئے کہ جب کبھی ذمہ دار افسر اِدھر اُدھر ہوتا ہے تو شریر کو یاد
لوگ فتنہ پیدا کرتے ہیں۔ ہماری جماعت بھی ایسے شریروں سے خالی نہیں، بعض لوگ
اپنے لئے درجہ چاہتے ہیں، بعض لوگ اپنے لئے شہرت چاہتے ہیں۔ ایسا کوئی شخص بھی
پیدا ہو یا کوئی بھی آواز اٹھائے خواہ کسی گاؤں میں یا شہر یا علاقہ میں تو اُس کی بات کو کبھی
برداشت نہ کریں۔ کبھی یہ نہ سمجھیں کہ یہ معمولی بات ہے۔ فساد کوئی بھی معمولی نہیں
ہوتا۔ حدیثیں اس پر شاہد ہیں۔ جب کوئی شخص اختلافی آواز اٹھائے فوراً لاحول اور

انوار العلوم جلد 25
109
احباب جماعت کے نام پیغامات
استغفار پڑھیں۔ اور خواہ آپ عمر میں سب سے چھوٹے ہوں اور درجے میں سب سے
چھوٹے ہوں اور خواہ آپ کے بزرگ اس فتنہ انداز کی بات کی تائید کر رہے ہوں فوراً
مجلس میں کھڑے ہو جائیں اور لاحول پڑھ کر کہہ دیں کہ ہم نے احمدیت کو خدا کے لئے
اختیار کیا تھا، ہمارا آسمانی باپ خدا ہے اور ہمارے روحانی باپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
والہ وسلم ہیں۔ جماعت میں فتنہ پھیلانے والی بات اگر ہمارے عزیز ترین وجود سے بھی
ظاہر ہوئی تو ہم اُس کا مقابلہ کریں گے۔
عبد اللہ بن ابی بن سلول کتنا بڑا منافق تھا۔ قرآن کریم میں متعدد آیات اس کی
منافقت کے لئے بیان کی گئی ہیں۔ ایک جنگ میں جب اس نے بعض صحابہ کی کمزوری
دیکھی اور کہا کہ مدینہ چل لو وہاں پہنچتے ہی جو مدینہ کا سب سے بڑا معزز آدمی ہے یعنی
نعوذ باللہ عبد اللہ بن ابی بن سلول وہ مدینہ کے سب سے ذلیل آدمی یعنی نعوذ باللہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہاں سے نکال دے گا۔ تو عبد اللہ بن ابی بن سلول کا بیٹا
بھی اُس جگہ موجود تھا۔ وہ دوڑتا ہوا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا
یارسول اللہ ! میں آپ کو بتاتا ہوں میرے باپ نے آج کیسی خباثت کی ہے۔ پھر اس نے
کہا یا رسول الله؟! میں سمجھتا ہوں میرے باپ کی سزا سوائے قتل کے اور کوئی نہیں۔ اگر
آپ یہ واجب فیصلہ کریں تو اس کے پورا کرنے کا مجھے حکم دیں تا ایسا نہ ہو کہ کوئی اور
مسلمان ایسا کر بیٹھے تو میرے دل میں منافقت پیدا ہو۔ اور اس کا بغض میرے دل میں
پیدا ہو جائے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ہمارا ارادہ یہ نہیں ہے۔ جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس ہوئے تو چونکہ عبد اللہ بن ابی بن سلول نے یہ کہا تھا
کہ مدینہ پہنچنے دو، مدینہ کا سب سے معزز آدمی یعنی عبداللہ بن ابی بن سلول مدینہ کے
سب سے ذلیل آدمی یعنی نعوذ باللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہاں سے نکال دے
گا۔ عبد اللہ بن ابی بن سلول کے لڑکے نے تلوار نکال لی اور مدینہ کے دروازے کے
آگے کھڑا ہو گیا اور اپنے باپ کو مخاطب کر کے کہا۔ اے باپ ! تو نے یہ فقرہ کہا تھا۔ خدا
کی قسم ! میں وہ وقت ہی نہیں آنے دوں گا کہ تو اس بات کو پورا کرنے کا ارادہ کرے۔ تو

انوار العلوم جلد 25
110
احباب جماعت کے نام پیغامات
ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کر میں اپنی تلوار سے تیر اسر کاٹ دوں گا۔ صرف ایک
صورت تیرے مدینہ میں داخل ہونے کی ہے۔ اپنی سواری سے اتر آاور زمین پر کھڑے
ہو کر کہہ کہ مدینہ کا سب سے معزز آدمی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے اور
سب سے ذلیل وجود میں ہوں۔ اگر تو یہ کہے گا تو میں تجھے مدینہ میں داخل ہونے دوں گا
ور نہ تجھے قتل کر دوں گا۔ عبداللہ بن ابی بن سلول اپنے بیٹے کے ایمان کو دیکھ کر ایسا
مرعوب ہوا کہ فوراً اپنے اونٹ سے اُتر آیا اور اُس نے وہی فقرے کہے جو اُس کے بیٹے نے
کہے تھے۔ تب اُس کے بیٹے نے اسے مدینہ میں داخل ہونے دیا۔ سو دین کے معاملہ میں
باپ، دادا، استاد اور پیر کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔ جو کہتا ہے دین کی حقارت کرو تم اُس کا
مقابلہ کرو۔ اگر تمہارے ٹکڑے ٹکڑے بھی ہو جائیں تو خوشی سے اِس موت کو قبول
کرو۔ کیونکہ وہ موت تمہاری نہیں تمہارے دشمن کی ہے۔
حدیثوں میں آتا ہے کہ آخری زمانہ میں دجال ایک مومن کو قتل کرے گا پھر
اُس کو زندہ کرے گا۔ پھر اس کو دوبارہ قتل کرنا چاہے گا لیکن خدا اُس کو توفیق نہیں دے
گا۔ سو یا د رکھو کہ وہ موت جو تم خدا کے لئے قبول کرو گے وہ موت آخری نہیں ہو گی۔ اس
کے بعد خدا تمہیں پھر زندہ کرے گا اور تمہیں دین کی خدمت کرنے کی توفیق دے دیگا۔
پس اے نوجوانو! اے خدام الاحمدیہ کے ممبر و! میری اس نصیحت کو یاد رکھو،
عبد اللہ بن ابی بن سلول کے بیٹے کے واقعہ کو یاد رکھو ، حدیث دجال کو یاد رکھو۔ اگر تم خدا
کے لئے موت قبول کرو گے تو خُدا تم کو ایسی زندگی دے گا جس کو کوئی ختم نہیں کر سکے
گا۔ اللہ تعالیٰ تم کو سچا مومن اور سچا بندہ بننے کی توفیق دے۔ اللهم امين
خاکسار
مرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
"22/3/55
)الفضل 23 مارچ 1955ء(

آج 10 میں سے 10 باقی