پیغام از کراچی مورخہ 1955ء-4-6

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
111
احباب جماعت کے نام پیغامات
پیغام بنام مرزا بشیر احمد صاحب امیر مقامی ربوہ بذریعہ تار
از لاہور مورخہ 1955ء-3-24
" آپ کی تار پہنچی۔میں خدا کے فضل سے پہلے سے بہتر ہوں۔احباب کا شکریہ
ادا کریں اور انہیں میر اسلام پہنچا دیں۔میں نے یہاں لاہور میں ڈاکٹروں سے مشورہ کیا
ہے۔اور ان کے مشورے اور بعض دوستوں کی خواہش پر دو دن کے لئے کراچی کی
طرف روانگی ملتوی کر دی ہے۔(خلیفہ المسیح) " (الفضل 25 مارچ 1955ء)
پیغام از کراچی مؤرخہ 1955ء-4-6
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيْمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ
احباب جماعت احمدیہ ! السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
پہلی بات تو میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ شوریٰ میری غیر حاضری میں آرہی ہے۔پہلے سال میں بوجہ زخم کے میں شوریٰ میں پورا حصہ نہیں لے سکا اس لئے اللہ تعالیٰ نے
آپ کو مشق کروادی۔مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ ابھی آپ لوگوں میں اتنی طاقت نہیں
پیدا ہوئی کہ میری غیر موجودگی میں اپنی ذمہ داری پر پورا کام کر سکیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا
ہے کہ ایسی طاقت بھی پیدا کر دے اور مجھے بھی ایسی صحت بخشے کہ آپ سے مل کر اسلام
کی فتح کی بنیادیں رکھ سکوں۔جیسا کہ پہلے لکھا جا چکا ہے پچھلے چند دنوں سے میری طبیعت
زیادہ خراب ہونے لگ گئی تھی مگر دو دن سے پھر بحالی کی طرف قدم جلدی جلدی اُٹھ رہا
ہے چنانچہ اس وقت بھی کہ میں یہ پیغام لکھوا رہا ہوں میں کمرہ میں ٹہل رہا ہوں اور
میرے قدم آسانی کے ساتھ چل رہے ہیں۔پہلے جو بیماری کے حملہ کے بعد دماغ خالی خالی
معلوم ہو تا تھا کل سے وقفہ وقفہ کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میں بھی نیک تغیر

انوار العلوم جلد 25
112
احباب جماعت کے نام پیغامات
پیدا ہو رہا ہے اور میں بعض اوقات محسوس کرتا ہوں کہ میں سوچ سکتا ہوں اور پچھلے
واقعات کا تسلسل میرے دماغ میں شروع ہو جاتا ہے۔ بلکہ کراچی آتی دفعہ ریل میں ایک
سورۃ میرے دماغ میں آئی جس کے بعض حصے لوگوں سے اب تک حل نہیں ہو سکے تھے
اور باوجود بیماری کے اس سورۃ کی شرح اور بسط میں نے کرنی شروع کی اور وہ تفسیر عمدگی
کے ساتھ حل ہونی شروع ہو گئی۔ تب میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اے خدا! ابھی دنیا
تک تیرا قرآن صحیح طور پر نہیں پہنچا اور قرآن کے بغیر نہ اسلام ہے نہ مسلمانوں کی
زندگی، تو مجھے پھر سے توفیق بخش کہ میں قرآن کے بقیہ حصہ کی تفسیر کر دوں اور دنیا پھر
ایک لمبے عرصے کے لئے قرآن شریف سے واقف ہو جائے۔ اور اس پر عامل ہو جائے
اور اس کی عاشق ہو جائے۔ بہر حال آج میری طبیعت پچھلے چند دن سے بہت اچھی معلوم
ہوتی ہے۔ کچھ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ سفر کی پریشانیاں جو پیدا ہو رہی تھیں وہ دُور ہو
رہی ہیں۔ پچھلے دنوں اختر صاحب اور مشتاق احمد صاحب باجوہ جو کام کے لئے جاتے تھے
تو اپنی نا تجربہ کاری کی وجہ سے یہ نہیں سمجھتے تھے کہ فورا ر پورٹ نہ پہنچی تو مجھے صدمہ ہو
گا۔ دو چار دن کے تجربہ کے بعد میں نے خود اس بات کو محسوس کر لیا اور انہیں ہدایت
کر دی کہ جب وہ باہر جایا کریں تو ایک زائد آدمی لے کر جایا کریں اور اسے اُس وقت کی
رپورٹ دے کر میرے پاس بھیجوا دیا کریں تا کہ مجھے پتہ لگتار ہے۔ جب سے اس پر عمل
ہوا میری گھبراہٹ اور پریشانی دور ہونی شروع ہو گئی۔ اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے
طبیعت میں سکون ہے۔ خدا نے یہ بھی فضل کیا کہ جہاز کے ٹکٹوں کے ملنے کے غیر معمولی
سامان ہو گئے اور اینچنینچ کے ملنے کے سامان بھی پیدا ہو گئے۔ اس موقع پر اسلامی ملک کے
بعض نمائندوں نے غیر معمولی شرافت کا ثبوت دیا۔ اللہ تعالیٰ اُن کو جزائے خیر دے ، اُن
کے ملکوں کو عزت اور ترقی بخشے۔ اس واقعہ سے طبیعت میں اور بھی زیادہ سکون پیدا ہوا
اور پریشانی دور ہوئی۔ خدا کرے کہ مسلمانوں میں پھر سے اتحاد پیدا ہو جائے اور پھر سے
وہ گزشتہ عروج کو حاصل کرنے لگ جائیں اور اسلام کے نام میں وہی رعب پیدا ہو جائے
جو آج سے ہزار بارہ سو سال پہلے تھا۔ میں اُس دن کے دیکھنے کا متمنی ہوں اور ہر وقت

آج 10 میں سے 10 باقی