پیغام از کراچی مورخہ 1955ء-4-15
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
114
احباب جماعت کے نام پیغامات
احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس سفر کو بابرکت کرے اور میری صحت بہتر ہو
جائے اور میں تفسیر القرآن کا کام مکمل کر سکوں۔
(خلیفة المسیح) "
)الفضل 16 / اپریل 1955ء(
پیغام بذریعہ تار مورخہ 1955ء -4-13 بوقت پونے 12 بجے رات
ترجمه:
" بر ادران! میں چند روز میں ہوائی جہاز کے ذریعے سفر یورپ پر جا رہا ہوں۔
چونکہ کچھ دن پیشتر ایک ہوائی جہاز جس میں ایک درجن کے قریب چینی وزراء سفر کر
رہے تھے گر کر تباہ ہو گیا ہے اس لئے قدرتی طور پر میرا بیمار ذہن کسی قدر گھبراہٹ
محسوس کرتا ہے۔ لیکن سفر اس موسم میں بہتر خیال کیا جاتا ہے۔ اس لئے میں اپنے خدا پر
بھروسہ کرتے ہوئے ہوائی سفر کو ہی ترجیح دیتا ہوں۔ وہ جو کچھ ہمارے ساتھ کرتا ہے اچھا
ہی کرتا ہے۔ اور اگر ہم کسی وقت مایوس ہوتے ہیں تو یہ ہماری اپنی ہی غلطی اور کم نگاہی کی
وجہ سے ہوتا ہے۔ خدا اب بھی اور آئندہ بھی ہر حال میں آپ کے ساتھ ہو۔ میں آپ کو
اپنے خدا کے سپرد کرتا ہوں کہ جس نے آج تک بھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا ہے۔
(مرزا محمود احمد ) "
)الفضل 16 / اپریل 1955ء(
پیغام از کراچی مورخہ 1955ء -4-15
اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
"برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
آج پندرہ تاریخ ہے اور اگر خدا تعالیٰ نے خیریت رکھی تو ہم انشاء اللہ پندرہ دن
انوار العلوم جلد 25
115
احباب جماعت کے نام پیغامات
بعد یعنی 30 اور یکم کی درمیانی رات کو ہوائی جہاز سے روانہ ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے کل میں نے ظہر اور عصر کی نماز جمع کر کے جماعت کے ساتھ پڑھائی۔ گو میں سجدے
اور رکوع کے درمیان بھول جاتا تھا مگر میں نے اپنے ساتھ دوستوں کو بٹھا دیا تھا کہ مجھے یاد
کرواتے جائیں ۔ بہر حال چار رکعتیں کھڑے ہو کر میں پڑھا سکا آج جمعہ ہے اور انشاء اللہ
ارادہ ہے کہ میں جمعہ کی نماز پڑھاؤں۔ یہ بات میں بد پر ہیزی سے نہیں کر رہا بلکہ ڈاکٹر
نے مجھے حکم دیا ہے کہ جمعہ کی نماز پڑھاؤں۔ اور یہ ڈاکٹر بھی غیر احمدی ڈاکٹر ہے احمدی
نہیں۔ گو اس نے تاکید کر دی ہے خطبہ اونچی آواز سے نہ ہو لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ سے ہو
اور پانچ منٹ سے زیادہ نہ ہو۔ آدمی پاس بیٹھے رہیں جو پانچ منٹ کے بعد روک دیں۔ پچھلے
چند دنوں سے خدا کے فضل سے طبیعت اچھی ہوتی چلی گئی۔ گو دل کی کمزوری کے دورے
بعض دنوں میں ہوتے رہے۔ آج پہلی دفعہ ایک خواب چھوٹی سی آئی اور مجھے یاد رہ گئی۔
میں نے دیکھا کہ دو نوجوان مجھے ملنے آئے ہیں اور میں نے ان کو ملاقات کا وقت دیا ہے
اور ان کے ساتھ کوئی ان کے پروفیسر بھی ہیں۔ کچھ دیر کے بعد نیم خوابی کی حالت ہوئی۔
اور میں نے محسوس کیا کہ ابھی وہ طالب علم اور ان کے پروفیسر ملنے نہیں آئے اور میں
نے اپنی بیوی کو کہا اور وقت پوچھا۔ انہوں نے کہا گیارہ بجے ہیں۔ پھر میں نے ان سے
پوچھا کہ دو طالب علم جنہوں نے وقت مقرر کیا تھا وہ نہیں آئے۔ انہوں نے کہا نہیں
آئے۔ پھر میں نیند کے زور سے دوبارہ سو گیا۔ بہر حال اُس وقت دماغ پر بوجھ کسی قدر کم
معلوم ہوتا تھا اور میں محسوس کرتا تھا کہ خیالات کے معطل ہونے کی جو کیفیت پیدا ہو گئی
تھی اُس میں کمی آگئی ہے۔ یہ بہر حال اللہ تعالیٰ کا فضل ہے گو بہت آہستہ مگر پھر بھی
طبیعت بحالی کی طرف مائل ہے۔ اگر انجمن اور تحریک کے افسروں نے مجھے دق نہ کیا تو
شاید صحت اور جلدی ٹھیک ہو جائے گی۔ وہ ضروری ہدایت پر عمل کرنے اور ضروری
رپورٹیں بھیجنے میں کو تاہی کرتے ہیں اور بہانہ یہ بناتے ہیں کہ آپ کی صحت کے پیش نظر
ایسا کرتے ہیں۔ حالانکہ رپورٹ وقت پر آئے تو اس سے طبیعت میں سکون پیدا ہوتا ہے۔
بہر حال احباب دعا کرتے رہیں۔ یورپین ڈاکٹروں کی رائے کا علم تو وہاں جا کر ہی ہو گا۔